Surat Saba

Surah: 34

Verse: 13

سورة سبأ

یَعۡمَلُوۡنَ لَہٗ مَا یَشَآءُ مِنۡ مَّحَارِیۡبَ وَ تَمَاثِیۡلَ وَ جِفَانٍ کَالۡجَوَابِ وَ قُدُوۡرٍ رّٰسِیٰتٍ ؕ اِعۡمَلُوۡۤا اٰلَ دَاوٗدَ شُکۡرًا ؕ وَ قَلِیۡلٌ مِّنۡ عِبَادِیَ الشَّکُوۡرُ ﴿۱۳﴾

They made for him what he willed of elevated chambers, statues, bowls like reservoirs, and stationary kettles. [We said], "Work, O family of David, in gratitude." And few of My servants are grateful.

جو کچھ سلیمان چاہتے وہ جنات تیار کر دیتے مثلا قلعے اور اور مجسمے اور حوضوں کے برابر لگن اور چولہوں پر جمی ہوئی مضبوط دیگیں اے آل داؤد اس کے شکریہ میں نیک عمل کرو ، میرے بندوں میں سے شکر گزار بندے کم ہی ہوتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَعۡمَلُوۡنَ
وہ بناتے
لَہٗ
اس کے لیے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا
مِنۡ مَّحَارِیۡبَ
بڑی بڑی عمارتیں
وَتَمَاثِیۡلَ
اور مجسمے
وَجِفَانٍ
اور لگن
کَالۡجَوَابِ
حوض کی طرح
وَقُدُوۡرٍ
اور دیگیں
رّٰسِیٰتٍ
گڑی ہوئی
اِعۡمَلُوۡۤا
عمل کرو
اٰلَ دَاوٗدَ
اے آل داؤد
شُکۡرًا
شکر کرنے کے لیے
وَقَلِیۡلٌ
اور کم ہی ہیں
مِّنۡ عِبَادِیَ
میرے بندوں میں سے
الشَّکُوۡرُ
شکر گزار
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَعۡمَلُوۡنَ
وہ تیار کر دیتے تھے
لَہٗ
اس کے لیے 
مَا
جو 
یَشَآءُ
وہ چاہتا 
مِنۡ مَّحَارِیۡبَ
عالی شان عمارتیں 
وَتَمَاثِیۡلَ
اور مجسمے 
وَجِفَانٍ
اور لگن 
کَالۡجَوَابِ
حو ضوں جیسے 
وَقُدُوۡرٍ
اور دیگیں 
رّٰسِیٰتٍ
ایک جگہ جمی ہو ئی 
اِعۡمَلُوۡۤا
عمل کرو 
اٰلَ دَاوٗدَ
اے آل داؤد 
شُکۡرًا
شکر کے لیے 
وَقَلِیۡلٌ
اور بہت تھوڑے 
مِّنۡ عِبَادِیَ
میرے بندوں میں سے 
الشَّکُوۡرُ
شکر گزار ہیں 
Translated by

Juna Garhi

They made for him what he willed of elevated chambers, statues, bowls like reservoirs, and stationary kettles. [We said], "Work, O family of David, in gratitude." And few of My servants are grateful.

جو کچھ سلیمان چاہتے وہ جنات تیار کر دیتے مثلا قلعے اور اور مجسمے اور حوضوں کے برابر لگن اور چولہوں پر جمی ہوئی مضبوط دیگیں اے آل داؤد اس کے شکریہ میں نیک عمل کرو ، میرے بندوں میں سے شکر گزار بندے کم ہی ہوتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ سلیمان چاہتے تھے وہی کچھ وہ جن ان کے لئے بناتے تھے۔ مثلاً قلعے، مجسمے اور حوض جتنے بڑے لگن اور دیگیں ایک جگہ جمی رہنے والی۔ اے آل داؤد ! شکر کے طور پر عمل کرو ۔ اور میرے بندوں میں سے کم ہی شکرگزار ہوتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اُس کے لیے تیارکردیتے تھے جو وہ چاہتا،عالی شان عمارتیں اورمجسمے اورحوض نما لگن اورایک جگہ جمی ہوئی دیگیں اے آلِ داؤد! شکرکے لیے عمل کرواور میرے بندوں میں سے بہت تھوڑے شکرگزار ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They used to make for him whatever he wished of castles, images, basins as (large as) tanks and big cook-wares fixed (in their places). |" Do good, 0 family of Dawud, in thankfulness. And few from My slaves are thankful.|"

بناتے اس کے واسطے جو کچھ چاہتا قلع اور تصویریں اور لگن جیسے تالاب اور دیگیں چولہوں پر جمی ہوئی کام کرو اے داؤد کے گھر والو ! احسان مان کر اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں احسان ماننے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ بناتے تھے اس کے لیے جو وہ چاہتا تھا بڑی بڑی عمارتیں اور مجسمے اور تالابوں کی مانند بڑے بڑے لگن اور بڑی بڑی دیگیں جو ایک جگہ مستقل پڑی رہتی تھیں اے دائود (علیہ السلام) کے گھر والو ! عمل کرو شکر ادا کرتے ہوئے } اور (واقعہ یہ ہے کہ ) میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہی ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They made for him whatever he would desire: stately buildings, images, basins like water-troughs and huge, built-in-cauldrons: “Work, O house of David, in thankfulness (to your Lord). Few of My servants are truly thankful.”

وہ اس کے لیے بناتے تھے جو کچھ وہ چاہتا ، اونچی عمارتیں تصویریں20 ، بڑے بڑے حوض جیسے لگن اور اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی بھاری دیگیں21 ۔ ۔ ۔ ۔ اے آل داؤد عمل کرو شکر کے طریقے پر 22 ، میرے بندوں میں کم ہی شکر گزار ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جنات سلیمان کے لیے جو وہ چاہتے بنا دیا کرتے تھے ، اونچی اونچی عمارتیں ، تصویریں ( ٨ ) حوض جیسے بڑے بڑے لگن اور زمین میں جمی ہوئی دیگیں ۔ اے دا‎ؤد کے خاندان والو ! تم ایسے عمل کیا کرو جن سے شکر ظاہر ہو ۔ اور میرے بندوں میں کم لوگ ہیں جو شکر گذار ہوں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ جنات اس کے لئے عالیشان عمارتیں بناتے تھے یا مسجدیں یا قلعے اور موتریں 9 اور حوض کی طرح بڑے بڑے پیالے اور جمی ہوئی دیگیں 10 (اور ہم نے یہ حکم دیا) اے دائود کی اولاد اللہ کا شکر مان کر نیک عمل کرتے رہو اور میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہیں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کے لئے وہ چیزیں جو وہ بنوانا چاہتے ، بناتے تھے (جیسے) بڑی بڑی عمارتیں اور مورتیں اور لگن (ایسے بڑے) جیسے حوض اور (بڑی بڑی) دیگیں (جو) ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد (علیہ السلام) کی اولاد (میرا) شکر ادا کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور سلیمان جو چاہتے وہ ان کے لئے قلعے ، تصویریں اور لگن جیسے بڑے بڑے حوض اور ایک جگہ جمی ہوئی بھاری دیگیں بنایا کرتے تھے۔ اے آل دائود تم شکر گذاری کے ساتھ عمل کرو اور میرے بندوں میں سے بہت کم شکر ادا کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جو چاہتے یہ ان کے لئے بناتے یعنی قلعے اور مجسمے اور (بڑے بڑے) لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد (میرا) شکر کرو اور میرے بندوں میں شکرگزار تھوڑے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They worked for him whatsoever he pleased, of lofty halls and statues and basins like cisterns and cauldrons Standing firm. Work ye, house of Da'ud! with thanksgiving; few of My bondmen are thankful.

سلیمان کے لئے وہ وہ چیزیں بنادیتے جو انہیں (بنوانا) منظور ہوتیں (مثلا) بڑی عمارتیں اور مجسمے اور لگن جیسے حوض اور (بڑی بڑی) جمی ہوئی دیگیں ۔ اے داؤد کے خاندان والو ۔ تم شکریہ میں (نیک) کام کرو اور میرے بندوں میں کم ہی شکر گذار ہوتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ اس کیلئے بناتے جو وہ چاہتا: محرابیں ، مجسمے ، حوضوں کے مانند لگن اور لنگر انداز دیگیں – اے آلِ داؤد! شکرگذاری کے ساتھ عمل کرو – اور میرے بندوں میں شکرگذار تھوڑے ہی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ( جنات ) ان کے لیے اونچے محلات اور تصویریں ( بے جان چیزوں کے مجسمے ) اور بڑے بڑے حوض کی طرح اور اپنی جگہ جمی ہوئی دیگیں بناتے تھے ، اے داؤد ( علیہ السلام ) کے گھر والو! شکر کے طور پر ( نیک ) عمل کرو اور میرے بندوں میں بہت کم شکر کرنے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ جو چاہتے یہ ان کے لیے بناتے یعنی قلعے، مجسمے اور بڑے بڑے لگن جیسے تالاب اور دیگیں جو ایک ہی جگہ رکھی رہیں۔ اے داؤد کی اولاد ! میرا شکر کرو اور میرے بندوں میں شکر گزار تھوڑے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ان کے لئے بناتے جو کچھ کہ وہ چاہتے بڑی بڑی عمارتیں تصویریں حوض جیسے بڑے بڑے لگن اور (ایک ہی جگہ) جمی رہنے والی (بڑی بڑی) دیگیں داؤد کے خاندان والو تم نیک کام کرو شکر کے طور پر (ان عظیم الشان نعمتوں کے بدلے میں) اور کم ہی لوگ ہیں میرے بندوں میں سے جو شکر ادا کرتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ جن سلیمان کے لئے ان کی خواہش کے مطابق اونچی عمارتیں ، مجسمے اور حوض جتنے بڑے لگن اور ایک جگہ جمی رہنے والی دیگیں بناتے تھے ، ہم نے کہا اے آل دائود!تم لوگ شکرکے طور پر نیک عمل کرتے رہو اور میرے بندوں میں سے کم ہی شکرگزار ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس کے لیے بناتے جو وہ چاہتا اونچے اونچے محل ( ف۳۱ ) اور تصویریں ( ف۳۲ ) اور بڑے حوضوں کے برابر لگن ( ف۳۳ ) اور لنگردار دیگیں ( ف۳٤ ) اے داؤد والو! شکر کرو ( ف۳۵ ) اور میرے بندوں میں کم ہیں شکر والے ، پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا ( ف۳٦ ) جنوں کو اس کی موت نہ بتائی مگر زمین کی دیمک نے کہ اس کا عصا کھاتی تھی ، پھر جب سلیمان زمین پر آیا جِنوں کی حقیقت کھل گئی ( ف۳۷ ) اگر غیب جانتے ہوتے ( ف۳۸ ) تو اس خواری کے عذاب میں نہ ہوتے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( جنّات ) ان کے لئے جو وہ چاہتے تھے بنا دیتے تھے ۔ اُن میں بلند و بالا قلعے اور مجسّمے اور بڑے بڑے لگن تھے جو تالاب اور لنگر انداز دیگوں کی مانند تھے ۔ اے آلِ داؤد! ( اﷲ کا ) شکر بجا لاتے رہو ، اور میرے بندوں میں شکرگزار کم ہی ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ ان کیلئے وہ کچھ کرتے تھے جو وہ چاہتے تھے ( جیسے ) محرابیں ( مقدس اونچی عمارتیں ) اور مجسمے اور بڑے بڑے پیالے جیسے حوض اور گڑی ہوئی دیگیں ۔ اے داؤد ( ع ) کے خاندان والو! ( میرا ) شکر ادا کرو اور میرے بندوں میں شکر گزار بہت ہی کم ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They worked for him as he desired, (making) arches, images, basons as large as reservoirs, and (cooking) cauldrons fixed (in their places): "Work ye, sons of David, with thanks! but few of My servants are grateful!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They would make for him anything that he wanted like fortresses, statues, large basins like reservoirs, and huge immovable cooking pots. It was said, "Family of David, worship and act gratefully. Only few of my servants are grateful."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They worked for him as he desired on Maharib, Tamathil, large basins like Jawab and Qudur Rasiyat. "Work you, O family of Dawud, with thanks!" But few of My servants are grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They made for him what he pleased of fortresses and images, and bowls (large) as watering-troughs and cooking-pots that will not move from their place; give thanks, O family of Dawood! and very few of My servants are grateful.

Translated by

William Pickthall

They made for him what he willed: synagogues and statues, basins like wells and boilers built into the ground. Give thanks, O House of David! Few of My bondmen are thankful.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे उस के लिए बनाते, जो कुछ वह चाहता - बड़े-बड़े भवन, प्रतिमाएँ, बड़े हौज़ जैसे थाल और जमी रहने वाली देगें - "ऐ दाऊद के लोगों! कर्म करो, कृतज्ञता दिखाने के रूप में। मेरे बन्दों में कृतज्ञ थोड़े ही हैं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ جنات ان کے لیے وہ چیزیں بناتے جو ان کو (بنوانا) منظور ہوتا بڑی بڑی عمارتیں اور مورتیں اور لگن (ایسے بڑے) جیسے حوض اور (بڑی بڑی) دیگیں جو ایک ہی جگہ جمی رہیں اے داؤد (علیہ السلام) کے خاندان والو تم سب شکر میں نیک کام کیا کرو اور میرے بندوں میں شکر گزاری کم ہی ہوتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

سلیمان کے لیے جو کچھ وہ چاہتا اونچی عمارتیں، تصویریں، بڑے بڑے حوض جیسے لگن اور اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی بھاری دیگیں بناتے تھے اے آل داؤد نیک عمل اور شکر ادا کرو۔ میرے بندوں میں بہت کم شکر گزار ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس کے لیے بناتے تھے جو کچھ وہ چاہتا تھا۔ اونچی عمارات ، تصاویر ، بڑے بڑے حوض جیسے لگن اور اپنی جگہ سے نہ ہٹنے والی بڑی بڑی دیگیں اے آل داؤد عمل کرو شکر کے طریقے پر میرے بندوں میں سے کم ہی شکر گزار ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جنات ان کے لیے ان کی فرمائش کے مطابق بڑی بڑی عمارتیں اور مجسّمے اور حوضوں کے برابر بڑے بڑے لگن اور ایسی دیگیں بناتے تھے جو ایک ہی جگہ جمی رہیں، اے داؤد کے خاندان والو تم شکر کا کام کرو، اور میرے بندوں میں شکر گزار کم ہوتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بناتے اس کے واسطے جو کچھ چاہتا قلعے اور تصویریں اور لگن جیسے تالاب اور دیگیں چولہوں پر جمی ہوئی کام کرو اے داؤد کے گھر والو احسان مان کر اور تھوڑے ہیں میرے بندوں میں احسان ماننے والے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جنات سلیمان (علیہ السلام) کیلئے وہ چیزیں جو وہ چاہتا بنایا کرتے تھے۔ بڑی بڑی اونچی عمارتیں اور تصویریں اور بڑے بڑے لگن جیسے حوض اور بڑی بڑی دیگیں جو بھاری ہونے کی وجہ سے ایک ہی جگہ جمی رہیں۔ اے دائود کے خاندان والوں تم سب ان نعمتوں کے شکریہ میں نیک کام کیا کرو اور میرے بندوں میں سے بہت ہی کم بندے شکرگزار ہوتے ہیں