Surat Saba

Surah: 34

Verse: 14

سورة سبأ

فَلَمَّا قَضَیۡنَا عَلَیۡہِ الۡمَوۡتَ مَا دَلَّہُمۡ عَلٰی مَوۡتِہٖۤ اِلَّا دَآبَّۃُ الۡاَرۡضِ تَاۡکُلُ مِنۡسَاَتَہٗ ۚ فَلَمَّا خَرَّ تَبَیَّنَتِ الۡجِنُّ اَنۡ لَّوۡ کَانُوۡا یَعۡلَمُوۡنَ الۡغَیۡبَ مَا لَبِثُوۡا فِی الۡعَذَابِ الۡمُہِیۡنِ ﴿ؕ۱۴﴾

And when We decreed for Solomon death, nothing indicated to the jinn his death except a creature of the earth eating his staff. But when he fell, it became clear to the jinn that if they had known the unseen, they would not have remained in humiliating punishment.

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم بھیج دیا تو ان کی خبر جنات کو کسی نے نہ دی سوائے گھن کے کیڑے کے جو ان کی عصا کو کھا رہا تھا ۔ پس جب ( سلیمان ) گر پڑے اس وقت جنوں نے جان لیا کہ اگر وہ غیب دان ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
قَضَیۡنَا
مقرر کیا ہم نے
عَلَیۡہِ
اس پر
الۡمَوۡتَ
موت کو
مَا
نہ
دَلَّہُمۡ
خبر دی ان کو
عَلٰی مَوۡتِہٖۤ
اس کی موت کی
اِلَّا
مگر
دَآبَّۃُ
کیڑے نے
الۡاَرۡضِ
زمین کے
تَاۡکُلُ
وہ کھاتا رہا
مِنۡسَاَتَہٗ
اس کا عصا
فَلَمَّا
پھر جب
خَرَّ
وہ گر پڑا
تَبَیَّنَتِ
واضح ہو گیا
الۡجِنُّ
جنوں پر
اَنۡ
کہ
لَّوۡ
اگر
کَانُوۡا
ہوتے وہ
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
الۡغَیۡبَ
غیب کا
مَا
نہ
لَبِثُوۡا
وہ رہتے
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں
الۡمُہِیۡنِ
رسوا کن
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَمَّا
پھر جب
قَضَیۡنَا
فیصلہ کیا ہم نے 
عَلَیۡہِ
اس پر 
الۡمَوۡتَ
مو ت کا 
مَا
نہیں 
دَلَّہُمۡ
پتہ دیا ان کو 
عَلٰی
اوپر 
مَوۡتِہٖۤ
اس کی مو ت کے 
اِلَّا
مگر 
دَآبَّۃُ
جانور نے 
الۡاَرۡضِ
زمین کے 
تَاۡکُلُ
وہ کھا رہا تھا 
مِنۡسَاَتَہٗ
اس کے عصا کو 
فَلَمَّا
پھر جب 
خَرَّ
وہ گر پڑا 
تَبَیَّنَتِ
معلوم ہو گیا 
الۡجِنُّ
جنوں کو 
اَنۡ
یہ کہ 
لَّوۡ
اگر 
کَانُوۡا
ہو تے وہ 
یَعۡلَمُوۡنَ
جانتے 
الۡغَیۡبَ
غیب کو 
مَا
نہ
لَبِثُوۡا
وہ مبتلا رہتے
فِی الۡعَذَابِ
عذاب میں 
الۡمُہِیۡنِ
ذلیل کر نے والے 
Translated by

Juna Garhi

And when We decreed for Solomon death, nothing indicated to the jinn his death except a creature of the earth eating his staff. But when he fell, it became clear to the jinn that if they had known the unseen, they would not have remained in humiliating punishment.

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم بھیج دیا تو ان کی خبر جنات کو کسی نے نہ دی سوائے گھن کے کیڑے کے جو ان کی عصا کو کھا رہا تھا ۔ پس جب ( سلیمان ) گر پڑے اس وقت جنوں نے جان لیا کہ اگر وہ غیب دان ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر جب ہم نے سلیمان پر موت کا فیصلہ کردیا تو جنوں کو گھن کے کیڑے کے سوا کسی چیز نے سلیمان کی موت کا پتہ نہ دیا جو ان کے عصا کو کھائے جارہا تھا۔ پھر جب وہ گرپڑا تو جنوں پر واضح ہوگیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ایسے ذلت کے عذاب میں نہ پڑے رہتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھر جب ہم نے اُس پر موت کا فیصلہ کیا توکسی چیزنے اُن کواُس کی موت کاپتہ نہیں دیا مگرزمین کے کیڑے (دیمک) نے جو اُس کے عصا کو کھا رہا تھا، پھر جب سلیمان گرپڑا تو جنوں کو معلوم ہو گیا کہ اگروہ غیب کوجانتے ہوتے تو ذلیل کرنے والے عذاب میں مبتلانہ رہتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, when We decided (that) death (should come) upon him, nothing gave them any indication of his death, except a creature of the earth that had eaten up his scepter. So, when he fell down, the Jinns came to know that if they had the knowledge of the Unseen, they would not have stayed (so long) in the humiliating punishment.

پھر جب مقرر کیا ہم نے اس پر موت کو نہ جتلایا ان کو اس کا مرنا مگر کیڑے نے گھن کے کھاتے رہا اس کا عصاء پھر جب وہ گر پڑا معلوم کیا جنوں نے کہ اگر خبر رکھتے ہوتے غیب کی نہ رہتے ذلت کی تکلیف میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر جب ہم نے اس ( علیہ السلام) پر موت طاری کردی تو کسی نے ان (جنات) کو اس کی موت سے آگاہ نہ کیا مگر زمین کے کیڑے نے جو اس (علیہ السلام) کے عصا کو کھاتا تھا پھر جب وہ گرپڑا توجنوں پر واضح ہوگیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں نہ پڑے رہتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When We executed Our decree of death on Solomon, nothing indicated to the jinn that he was dead except a worm eating away his staff. So when Solomon fell down, the jinn realised that had they known what lies in the realm beyond perception, they would not have continued to be in this humiliating chastisement.

پھر جب سلیمان ( علیہ السلام ) پر ہم نے موت کا فیصلہ نافذ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی کوئی چیز اس گھن کو سوا نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا ۔ اس طرح جب سلیمان ( علیہ السلام ) گر پڑا تو جنوں پر یہ بات کھل گئی 23 کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے 24 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر جب ہم نے سلیمان کی موت کا فیصلہ کیا تو ان جنات کو ان کی موت کا پتہ کسی اور نے نہیں بلکہ زمین کے کیڑے نے دیا جو ان کے عصا کو کھا رہا تھا ۔ ( ٩ ) چنانچہ جب وہ گر پڑے تو جنات کو معلوم ہوا کہ اگر وہ غیب کا علم جانتے ہوتے تو اس ذلت والی تکلیف میں مبتلا نہ رہتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر جب سلیمان پر ہم نے موت کا حکم دیا اس کی موت جنوں کو کسی نے نہیں بتلائی مگر زمین کے کیڑے (دیمک) نے وہ اس کی لکڑی کھا رہا تھا جب (لکڑی کھوکھلی ہوگئی اور) سلیمان گرپڑا اس وقت جنوں کو معلوم ہوا 12 اگر وہ غیب کی بات جانتے ہوتے تو ایک مدت تک ذلت کی محنت میں نہ پڑے رہتے 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر فرمایا تو (جنات کو) کسی چیز سے ان کے مرنے کی خبر نہ ہوسکی یہاں تک کہ گھن کے کیڑے نے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ سو جب وہ گر پڑے تب جنات کو حقیقت معلوم ہوئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کی مصیبت میں نہ رہتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم جاری کیا تو (جنات کو) ان کی موت کا پتہ نہ دیا مگر ایک گھن کی طرح کیڑا جو ان کے عصا کو کھا رہا تھا (اس نے ان کے عصا کو کھالیا) جب وہ گر پڑے تو جنوں پر حقیقت حال کھل گئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کے اس عذاب میں مبتلا نہ ہوتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر جب ہم نے ان کے لئے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا۔ جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا (اور کہنے لگے) کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then when We decreed death for him, naught discovered his death to them' save a moving creature of the earth which gnawed away his staff. Then when he fell, the Jinn clearly perceived that, if they had known the unseen they would not have tarried in the ignominious torment.

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم جاری کردیا ۔ تو کسی چیز نے ان کی موت کا پتہ نہ بتایا بجز ایک زمینی کیڑے کے کہ وہ سلیمان کے عصا کو کھاتا تھا سو جب وہ گر پڑے تب جنات پر حقیقت ظاہر ہوئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کی مصیبت میں نہ رہتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس جب ہم نے اس پر موت کا فیصلہ نافذ کیا تو ان کو اس کی موت سے نہیں آگاہ کیا ، مگر زمین کے کیڑے نے جو اس کے عصا کو کھاتا تھا ۔ پس جب وہ گر پڑا ، تب جنوں پر واضح ہوا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں نہ پڑے رہتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم نافذ فرمادیا تو ان ( جنات ) کو ان کی موت کا پتا صرف دیمک نے دیا جو ان کے عصا کو کھارہا تھا پھر جب وہ گر پڑے تو جنات نے جان لیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ( اس ) ذلیل کرنے والے عذاب میں نہ رہتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر جب ہم نے ان (سلیمان) کے لیے موت کا حکم صادر کیا تو کسی چیز سے ان کا مرنا معلوم نہ ہوا مگر گھن کے کیڑے سے جو ان کے عصا کو کھاتا رہا جب عصا گر پڑا تب جنوں کو معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ذلت کی تکلیف میں نہ رہتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر جب ہم نے نافذ کردیا سلیمان پر موت کا اپنا فیصلہ تو جنوں کو ان کی موت کا کسی نے پتہ نہ دیا سوائے گھن کے اس کیڑے کے جو کھاتا رہا ان کے عصا کو سو (اس کے نتیجے میں) جب گرپڑے سلیمان تو جنوں پر یہ حقیقت کھل گئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو (اس طرح اور اتنا عرصہ) مبتلا نہ رہتے (ذلت و) خواری کے اس عذاب میں

Translated by

Noor ul Amin

پھرجب ہم نے سلیمان پر موت کافیصلہ کیا تو جنوں کو زمین کے کیڑوں کے سواکسی چیز نے سلیمان کی موت کاپتانہیں دیا ، جوا ن کی لاٹھی کو کھائے جارہے تھے پس جب سلیمان گرپڑے تب جنوں کو یقین ہوگیا ( کہ سلیمان پر موت واقعہ ہوچکی ہے ) اگر وہ ( جن ) غیب کاعلم جانتے ہوتے توایسے ذلت کے عذاب میں نہ پڑے رہتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر جب ہم نے اس پر موت کا حکم بھیجا ( ف۳٦ ) جنوں کو اس کی موت نہ بتائی مگر زمین کی دیمک نے کہ اس کا عصا کھاتی تھی ، پھر جب سلیمان زمین پر آیا جِنوں کی حقیقت کھل گئی ( ف۳۷ ) اگر غیب جانتے ہوتے ( ف۳۸ ) تو اس خواری کے عذاب میں نہ ہوتے ( ف۳۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر جب ہم نے سلیمان ( علیہ السلام ) پر موت کا حکم صادر فرما دیا تو اُن ( جنّات ) کو ان کی موت پر کسی نے آگاہی نہ کی سوائے زمین کی دیمک کے جو اُن کے عصا کو کھاتی رہی ، پھر جب آپ کا جسم زمین پر آگیا تو جنّات پر ظاہر ہوگیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلّت انگیز عذاب میں نہ پڑے رہتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب ہم نے سلیمان ( ع ) پر موت کا فیصلہ نافذ کیا ( اور وہ فوت ہوگئے ) تو ان کی موت کا پتہ ان ( جنات ) کو نہیں دیا مگر اس دیمک نے جو ان کے عصا کو کھا رہی تھی تو جب ( عصا کھوکھلا ہوگیا اور ) آپ زمین پر گرے تو جنات پر اصلی حالت کھل گئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو ( اتنے عرصے تک ) اس رسوا کن عذاب میں مبتلا نہ رہتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then, when We decreed (Solomon's) death, nothing showed them his death except a little worm of the earth, which kept (slowly) gnawing away at his staff: so when he fell down, the Jinns saw plainly that if they had known the unseen, they would not have tarried in the humiliating Penalty (of their Task).

Translated by

Muhammad Sarwar

When We decreed that Solomon should die, no one knew of his death except for a creeping creature of the earth who ate-up his staff. When he fell down, the jinn realized that if they had known about the unseen, they would not have remained in such a humiliating torment for so long.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then when We decreed death for him, nothing informed them (Jinn) of his death except a little worm of the earth which kept (slowly) gnawing away at his stick. So when he fell down, the Jinn saw clearly that if they had known the Unseen, they would not have stayed in the humiliating torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when We decreed death for him, naught showed them his death but a creature of the earth that ate away his staff; and when it fell down, the jinn came to know plainly that if they had known the unseen, they would not have tarried in abasing torment.

Translated by

William Pickthall

And when We decreed death for him, nothing showed his death to them save a creeping creature of the earth which gnawed away his staff. And when he fell the jinn saw clearly how, if they had known the Unseen, they would not have continued in despised toil.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर जब हम ने उस के लिए मौत का फ़ैसला लागू किया तो फिर उन जिन्नों को उस की मौत का पता बस भूमि के उस कीड़े ने दिया जो उस की लाठी को खा रहा था। फिर जब वह गिर पड़ा, तब जिन्नों पर प्रकट हुआ कि यदि वे परोक्ष के जानने वाले होते तो इस अपमानजनक यातना में पड़े न रहते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر جب ہم نے ان پر موت کا حکم جاری کردیا تو کسی چیز نے ان کے مرنے کا پتہ نہ بتلایا مگر گھن کے کیڑے نے کہ وہ سلیمان (علیہ السلام) کے عصا کو کھاتا تھا (6) سو جب وہ گر پڑے تب جنات کو حقیقت معلوم ہوئی کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کی مصیبت میں نہ رہتے۔ (7)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پھر ہم نے سلیمان کی موت کا فیصلہ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی گھن کے سوا کوئی چیز نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا۔ جب سلیمان گرپڑا تو جِنّوں پر یہ بات واضح ہوئی کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو ذلّت آمیز عذاب میں مبتلا نہ رہتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر جب سلیمان (علیہ السلام) پر ہم نے موت کا فیصلہ نافذ کیا تو جنوں کو اس کی موت کا پتہ دینے والی کوئی چیز اس گھن کے سوا نہ تھی جو اس کے عصا کو کھا رہا تھا۔ اس طرح جب سلیمان گر پڑا تو جنوں پر یہ بات کھل گئی کہ اگر وہ غیب کے جاننے والے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں مبتلا نہ رہتے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر جب ہم نے سلیمان پر موت کا حکم جاری کردیا تو ان کو سلیمان کی موت کا پتہ نہ دیا مگر گھن کے کیڑے نے جو ان کے عصا کو کھا رہا تھا، سو جب وہ گرپڑے تو جنات کو پتہ چلا کہ اگر جن غیب کو جانتے ہوتے تو ذلیل کرنے والے عذاب میں نہ ٹھہرے رہتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر جب مقرر کیا ہم نے اس پر موت کو نہ جتلایا ان کو اس کا مرنا مگر کیڑے نے گھن کے کھاتا رہا اس کا عصا پھر جب وہ گر پڑا معلوم کیا جنوں نے کہ اگر خبر رکھتے ہوتے غیب کی نہ رہتے ذلت کی تکلیف میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جب ہم نے سلیمان (علیہ السلام) پر موت کا حکم جاری کردیا تو سلیمان (علیہ السلام) کی موت پر جنات کو کسی نے بھی آگاہ نہ کیا مگر ایک گھن کے کیڑے نے جو سلیمان (علیہ السلام) کی لکڑی کو کھا رہا تھا پھر جب سلیمان (علیہ السلام) گرپڑا تب جنات کو اس امر کی حقیقت ظاہر ہوئی کہ اگر وہ غیب کی باتیں جانتے ہوتے تو اس ذلت آمیز مصیبت و تکلیف میں مبتلا نہ رہتے