Surat Saba

Surah: 34

Verse: 19

سورة سبأ

فَقَالُوۡا رَبَّنَا بٰعِدۡ بَیۡنَ اَسۡفَارِنَا وَ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ فَجَعَلۡنٰہُمۡ اَحَادِیۡثَ وَ مَزَّقۡنٰہُمۡ کُلَّ مُمَزَّقٍ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّکُلِّ صَبَّارٍ شَکُوۡرٍ ﴿۱۹﴾

But [insolently] they said, "Our Lord, lengthen the distance between our journeys," and wronged themselves, so We made them narrations and dispersed them in total dispersion. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.

لیکن انہوں نے پھر کہا اے ہمارے پروردگار! ہمارے سفر دور دراز کر دے چونکہ خود انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنا برا کیا اس لئے ہم نے انہیں ( گذشتہ ) افسانوں کی صورت میں کر دیا اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑا دیئے بلاشبہ ہر ایک صبرو شکر کرنے والے کے لئے اس ( ماجرے ) میں بہت سی عبرتیں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
بٰعِدۡ
دوری پیدا کردے
بَیۡنَ
درمیان
اَسۡفَارِنَا
ہمارے سفروں کے
وَظَلَمُوۡۤا
اور انہوں نے ظلم کیا
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
فَجَعَلۡنٰہُمۡ
تو بنا دیا ہم نے انہیں
اَحَادِیۡثَ
باتیں/افسانے
وَمَزَّقۡنٰہُمۡ
اور ریزہ ریزہ کر دیا ہم نے انہیں
کُلَّ
ہر طرح
مُمَزَّقٍ
ریزہ ریزہ کرنا
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّکُلِّ
واسطے ہر
صَبَّارٍ
بہت صبر کرنے والے
شَکُوۡرٍ
بہت شکر گزار کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَقَالُوۡا
تو انہوں نے کہا
رَبَّنَا
اے ہمارے رب 
بٰعِدۡ
دور ی پیدا کر دے 
بَیۡنَ
درمیان 
اَسۡفَارِنَا
ہمارے سفروں کے 
وَظَلَمُوۡۤا
اور ظلم کیاا نہوں نے 
اَنۡفُسَہُمۡ
خود ہی اپنے اوپر 
فَجَعَلۡنٰہُمۡ
تو کر دیا ہم نے ان کو 
اَحَادِیۡثَ
افسانہ 
وَمَزَّقۡنٰہُمۡ
اور ہم نےٹکڑے ٹکڑے کر دیا ان کو 
کُلَّ مُمَزَّقٍ
ہر طرح سے ٹکڑے ٹکڑے کر نا 
اِنَّ
بلاشبہ 
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں 
لَاٰیٰتٍ
یقیناًنشانیاں ہیں 
لِّکُلِّ
ہر 
صَبَّارٍ
بڑے صبر کر نے والے 
شَکُوۡرٍ
بڑے شکر کر نے والے کے لیے 
Translated by

Juna Garhi

But [insolently] they said, "Our Lord, lengthen the distance between our journeys," and wronged themselves, so We made them narrations and dispersed them in total dispersion. Indeed in that are signs for everyone patient and grateful.

لیکن انہوں نے پھر کہا اے ہمارے پروردگار! ہمارے سفر دور دراز کر دے چونکہ خود انہوں نے اپنے ہاتھوں اپنا برا کیا اس لئے ہم نے انہیں ( گذشتہ ) افسانوں کی صورت میں کر دیا اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے اڑا دیئے بلاشبہ ہر ایک صبرو شکر کرنے والے کے لئے اس ( ماجرے ) میں بہت سی عبرتیں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر وہ کہنے لگے : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے سفر کی مسافتیں دور دور کردے اور (یہ کہہ کر) انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا۔ چناچہ ہم نے انھیں افسانے بنادیا اور تتر بتر کر ڈالا۔ اس میں یقینا ہر صابر و شاکر کے لئے کئی نشانیاں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

خود ہی اپنے اوپرظلم کیاتوہم نے اُنہیں افسانہ بنا کررکھ دیااورہم نے اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیا، ہرطرح سے ٹکڑے ٹکڑے کرنا بلاشبہ اس میں ہربڑے صبر کرنے والے، بہت شکر کرنے والے کے لئے یقیناًنشانیاں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then they said, |"Our Lord, make (the phases of) our journeys more distant.|" And they wronged themselves, therefore We turned them into stories and tore them into pieces. Surely in this, there are signs for everyone who is ever-patient, fully grateful.

پھر کہنے لگے اے رب دراز کر دے ہمارے سفروں کو اور آپ اپنا برا کیا پھر کر ڈالا ہم نے ان کو کہانیاں اور کر ڈالا چیر کر ٹکڑے ٹکڑے اس میں پتے کی باتیں ہیں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہوں نے کہا : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے سفروں کے درمیان دوری پیدا کر دے اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں کہانیاں بنا دیا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا یقینا اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو بڑا صبر کرنے والا شکر کرنے والا ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But they said: “Lord, make the stages of our journeys longer.” They wronged their own selves so We reduced them to bygone tales, and utterly tore them to pieces. Verily there are Signs in this for everyone who is steadfast and thankful.

مگر انہوں نے کہا اے ہمارے رب ، ہمارے سفر کی مسافتیں لمبی کر دے 32 ۔ انہوں نے اپنے آپ ظلم کیا ۔ آخرکار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا اور انھیں بالکل تتر بتر کر ڈالا 33 ۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو بڑا صابر و شاکر ہو34 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس پر وہ کہنے لگے کہ : ہمارے پروردگار ! ہمارے سفر کی منزلوں کے د رمیان دور دور کے فاصلے پیدا کردے ، اور یوں انہوں نے اپنی جانوں پر ستم ڈھایا ، جس کے نتیجے میں ہم نے انہیں افسانہ ہی افسانہ بنا دیا ، اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے بالکل تتر بتر کردیا ۔ ( ١٣ ) یقینا اس واقعے میں ہر اس شخص کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو صبر و شکر کا خوگر ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کی شامت جو آئی تو کہنے لگے مالک ہمارے دور دور 6 ہمارے سفر کر دے اور اپنی جانوں پر ظلم کرنے لگے آخر ہم نے انکو میٹ کر کہانیاں 7 افسانے قصے بنادیا اور بالکل چیر پھاڑ ڈالا ان کی دھجیاں اڑا دیں جو شخص صبر اور شکر کرتا ہے اس کو البتہ اس قصے میں اللہ کی قدرت کی نشانیاں ہیں 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار ! ہماری مسافتوں میں لمبائی بڑھا دے اور انہوں نے اپنے حق میں زیادتی کی سو ہم نے ان کو فسانہ بنادیا اور انہیں بالکل تتر بتر کردیا۔ بیشک اس میں ہر صبر کرنے والے (اور) شکر کرنے والے کے لئے نشانیاں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے سفروں کے درمیان دوری پیدا کردے۔ اور جنہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تو ہم نے ان کو زندگی کو افسانہ بنا دیا اور ہم نے ان کو بری طرح توڑ کر رکھ دیا تھا۔ ان میں ہر ایک صبر وشکر کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو انہوں نے دعا کی کہ اے پروردگار ہماری مسافتوں میں بُعد (اور طول پیدا) کردے اور (اس سے) انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے (انہیں نابود کرکے) ان کے افسانے بنادیئے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابر وشاکر کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then they said: Our Lord make the distance between our journeys longer. And they wronged themselves. Wherefore We made them by words and dispersed them with a total dispersion. Verily herein are signs for every persevering, grateful persons.

پھر وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار سفروں میں درازی کردے ۔ اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں افسانہ بنادیا اور ان کو بالکل تتر بتر کردیا ۔ بیشک اس (واقعہ) میں ہر صابر شاکر کیلئے نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس انہوں نے کہا: اے رب! ہمارے سفروں میں دوری پیدا کردے اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم ڈھائے تو ہم نے ان کو افسانۂ پارینہ بنا دیا اور ان کو بالکل تتر بتر کر چھوڑا ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ہر صبر کرنے والے ، شکر کرنے والے کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر ان لوگوں نے ( دعا کرتے ہوئے ) کہا اے ہمارے رب! ہمارے سفروں ( کی منزلوں ) کو دور دور کردیجیے اور ( اس طرح ) ان لوگوں نے اپنے اوپر ظلم کیا پھر ہم نے ان لوگوں کو محض داستان بناکر رکھ دیا اور ہم نے ان کو بالکل ریزہ ریزہ ( پارہ پارہ ) کر ( کے بکھیر ) دیا ، بے ش اس میں ہر ( خوب ) صبر شکر کرنے والے کے لیے البتہ نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو انہوں نے دعا کی کہ ” اے رب ہماری مسافتوں میں دوری اور طول پیدا کر دے اور اس سے انہوں نے اپنے حق میں ظلم کیا تو ہم نے انہیں مٹا کر ان کے افسانے بنا دیے اور انہیں بالکل منتشر کردیا۔ اس میں ہر صابرو شاکر کے لیے نشانیاں ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے رب دوری ڈال دے ہمارے سفروں کے درمیان اور (اس طرح) انہوں نے ظلم ڈھایا خود اپنی جانوں پر آخرکار ہم نے ان کو (قصے) کہانیاں بنا کر رکھ دیا اور ان کو بالکل پارہ پارہ کردیا بلاشبہ اس میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لئے جو بڑا صبر کرنے والا بڑا شکر گزار ہو

Translated by

Noor ul Amin

مگروہ کہنے لگے:’’ہمارے رب!ہمارے سفرکی مسافتیں دورکردے اور ( پھر ) انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا چنانچہ ہم نے انہیں افسانے بنا دیا اور تتربتر کر ڈالااس میں یقیناکئی نشانیاں ہیں ہراس شخص کے لئےجو اپنے رب کے لئے صبر کرنیوالا ، اس کا شکرگزار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو بولے اے ہمارے رب! ہمیں سفر میں دوری ڈال ( ف۵۸ ) اور انہوں نے خود اپنا ہی نقصان کیا تو ہم نے انھیں کہانیاں کردیا ( ف۵۹ ) اور انھیں پوری پریشانی سے پراگندہ کردیا ( ف٦۰ ) بیشک اس میں ضروری نشانیاں ہیں ہر بڑے صبر والے ہر بڑے شکر والے کے لیے ( ف٦۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تو وہ کہنے لگے: اے ہمارے رب! ہماری منازلِ سفر کے درمیان فاصلے پیدا کر دے ، اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں ( عبرت کے ) فسانے بنا دیا اور ہم نے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے منتشر کر دیا ۔ بیشک اس میں بہت صابر اور نہایت شکر گزار شخص کے لئے نشانیاں ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( مگر ) انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار ہمارے سفروں ( ان کی مسافتوں ) کو دور دراز کر دے اور ( یہ کہہ کر ) انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا سو ہم نے انہیں ( برباد ) کرکے افسانہ بنا دیا اور بالکل ٹکڑے ٹکڑے کر دیا بے شک اس میں نشانیاں ہیں ہر بہت صبر کرنے ( اور ) بہت شکر کرنے والے کیلئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But they said: "Our Lord! Place longer distances between our journey-stages": but they wronged themselves (therein). At length We made them as a tale (that is told), and We dispersed them all in scattered fragments. Verily in this are Signs for every (soul that is) patiently constant and grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "Lord, make the distances of our journeys longer." They did injustice to themselves and We turned their existence into ancient tales by making them disintegrate totally. In this there is evidence (of the truth) for every forbearing and grateful person.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But they said: "Our Lord! Make the stages between our journey longer," and they wronged themselves; so We made them as tales (in the land), and We dispersed them all totally. Verily, in this are indeed signs for every steadfast, grateful (person).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they said: O our Lord! make spaces to be longer between our journeys; and they were unjust to themselves so We made them stories and scattered them with an utter scattering; most surely there are signs in this for every patient, grateful one

Translated by

William Pickthall

But they said: Our Lord! Make the stage between our journeys longer. And they wronged themselves, therefore We made them bywords (in the land) and scattered them abroad, a total scattering. Lo! herein verily are portents for each steadfast, grateful (heart).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु उन्होंने कहा, "ऐ हमारे रब! हमारी यात्राओं में दूरी कर दे।" उन्होंने स्वयं अपने ही ऊपर ज़ुल्म किया। अन्ततः हम उन्हें (अतीत की) कहानियाँ बनाकर रहे, और उन्हें बिल्कुल छिन्न-भिन्न कर डाला। निश्चय ही इसमें निशानियाँ हैं प्रत्येक बड़े धैर्यवान, कृतज्ञ के लिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو وہ کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہمارے سفروں میں درازی کر دے اور (علاوہ اس ناشکری کے) انہوں نے (اور بھی نافرمانیاں کر کے) اپنی جانوں پر ظلم کیا سو ہم نے ان کو افسانہ بنادیا اور ان کو بالکل تتر بتر کردیا بیشک اس (قصہ) میں ہر صابر و شاکر (مومن) کے لیے بڑی بڑی عبرتیں ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

مگر انہوں نے کہا اے ہمارے رب ہمارے سفر کی مسافتیں لمبی کر دے انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا آخر کار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا اور انہیں بالکل تتر بتر کر ڈالا، یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو بڑا صابر وشاکر ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انہوں نے کہا اے ہمارے رب ، ہمارے سفر کی مسافتیں لمبی کر دے انہوں نے اپنے اوپر آپ ظلم کیا آخر کار ہم نے انہیں افسانہ بنا کر رکھ دیا اور انہیں بالکل تتر بتر کر ڈالا یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو بڑا صابر و شاکر ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انہوں نے کہا کہ اے ہمارے رب دوری کردیجیے ہمارے سفروں کے درمیان، اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، سو ہم نے انہیں افسانہ بنا دیا اور انہیں پوری طرح تتر بتر کردیا بیشک اس میں ہر صابر وشاکر کے لیے بڑی عبرتیں ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر کہنے لگے اے رب دراز کردے ہمارے سفروں کو اور آپ اپنا برا کیا پھر کر ڈالا ہم نے ان کو کہانیاں اور کر ڈالا چیر کر ٹکڑے ٹکڑے اس میں پتے کی باتیں ہیں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اس سفر کی آسانی پر انہوں نے کہا اے ہمارے پروردگار ہمارے سفروں کو دراز کر دے اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا پھر ہم نے ان کو ایک قصہ پارینہ بنادیا اور ہم نے ان کو بالکل ٹکڑے ٹکڑے اور تتربتر کردیا۔ بیشک اس واقعہ میں ہر صبر کرنے والے شکر بجا لانے والے کیلئے بڑی عبرت آموز نشانیاں ہیں