Surat Saba

Surah: 34

Verse: 28

سورة سبأ

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۸﴾

And We have not sent you except comprehensively to mankind as a bringer of good tidings and a warner. But most of the people do not know.

ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبریاں سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ہاں مگر ( یہ صحیح ہے ) کہ لوگوں کی اکثریت بے علم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنٰکَ
بھیجا ہم نےآپ کو
اِلَّا
مگر
کَآفَّۃً
تمام
لِّلنَّاسِ
انسانوں کے لیے
بَشِیۡرًا
خوش خبری دینے والا
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا بنا کر
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں 
اَرۡسَلۡنٰکَ
ہم نے بھیجا آپ کو 
اِلَّا
مگر 
کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ
تمام انسانوں کے لیے 
بَشِیۡرًا
خوش خبری دینے والا 
وَّنَذِیۡرًا
اور ڈرانے والا 
وَّلٰکِنَّ
اور مگر 
اَکۡثَرَ
اکثر 
النَّاسِ
لوگ 
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے 
Translated by

Juna Garhi

And We have not sent you except comprehensively to mankind as a bringer of good tidings and a warner. But most of the people do not know.

ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبریاں سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ہاں مگر ( یہ صحیح ہے ) کہ لوگوں کی اکثریت بے علم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا ہی بنا کر بھیجا ہے مگر اکثر لوگ جانتے نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ کو تمام انسانوں کے لیے خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والابنا کر بھیجا ہے مگر اکثرلوگ نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send you (0 prophet,) but to the entire mankind, as a bearer of good news and as a warner, but most people do not know. [ 28]

اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) ہم نے نہیں بھیجا ہے آپ کو مگر تمام بنی نوع انسانی کے لیے بشیر اور نذیر بنا کر } لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), We have not sent you forth but as a herald of good news and a warner for all mankind. But most people do not know.

اور ( اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ) ہم نے تم کو تمام ہی انسانوں کے لیے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں47 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تمہیں سارے ہی انسانوں کے لیے ایسا رسول بنا کر بھیجا ہے جو خوشخبری بھی سنائے اور خبردار بھی کرے ، لیکن اکثر لوگ سمجھ نہیں رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر ہم نے تو تجھ کو ساری دنیا کے لوگوں کو خوشخبری سنانے اور (عذاب سے) ڈرانے کے لئے بھیجا ہے پر اکثر لوگ نادان ہیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری سنانے والے اور ڈرنے والے بنا کر بھیجا ہے و لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ کو تمام بنی نوع انسانی (کی ہدایت کے لئے) خوش خبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ۔ مگر اکثر لوگ (اس بات ) کو نہیں جانتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have not sent thee save as a bearer of glad tidings and a warner Unto all mankind; but most of man kind know not.

اور ہم نے تو آپ کو سارے ہی انسانوں کے لئے (پیغمبر بنا کر) بھیجا ہے بطور خوش خبری سنانے والے اور ڈرانے والے کے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تو تم کو سب لوگوں کے واسطے بشیر ونذیر بنا کر بھیجا ہے لیکن اکثر لوگ اس حقیقت کو نہیں جان رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے ہی آپ کو تمام انسانوں کے لیے بس خوشخبری اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا ہے اور لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے محمد ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لیے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ کو (اے پیغمبر ! ) مگر سب لوگوں کے لئے خوشخبری دینے والا اور خبردار کرنے والا بنا کر لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں (حق اور حقیقت کو)

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والابھیجا ہے مگراکثرلوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! ہم نے تم کو نہ بھیجا مگر ایسی رسالت سے جو تمام آدمیوں کو گھیرنے والی ہے ( ف۷۸ ) خوشخبری دیتا ( ف۷۹ ) اور ڈر سناتا ( ف۸۰ ) لیکن بہت لوگ نہیں جانتے ( ف۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر اس طرح کہ ( آپ ) پوری انسانیت کے لئے خوشخبری سنانے والے اور ڈر سنانے والے ہیں لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام انسانوں کیلئے بشیر و نذیر بنا کر مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have not sent thee but as a universal (Messenger) to men, giving them glad tidings, and warning them (against sin), but most men understand not.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have sent you as a bearer of glad news and a warner to the whole of mankind, but most people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have not sent you except as a giver of glad tidings and a warner to all mankind, and most of men know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have not sent you but to all the men as a bearer of good news and as a warner, but most men do not know.

Translated by

William Pickthall

And We have not sent thee (O Muhammad) save as a bringer of good tidings and a warner unto all mankind; but most of mankind know not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तो तुम्हें सारे ही मनुष्यों को शुभ-सूचना देने वाला और सावधान करने वाला बनाकर भेजा, किन्तु अधिकतर लोग जानते नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تو آپ کو تمام لوگوں کے واسطے پیغمبر بنا کر بھیجا ہے (3) (ایمان لانے پر ان کو ہماری رضا وثواب کی) خوشخبری سنا نے والے اور (ایمان نہ لانے پر ان کو ہمارا غضب و عذاب سے) ڈرانے والے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اے نبی ہم نے آپ کو لوگوں کے لیے بشیر اور نذیر بنا کر بھیجا ہے مگر اکثر لوگ نہیں جانتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے تم کو تمام ہی انسانوں کے لئے بشیر و نذیر بنا کر بھیجا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر سارے انسانوں کے لیے بشیر و نذیر بنا کر، لیکن بہت سے لوگ نہیں جانتے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ کو جو ہم نے بھیجا سو سارے لوگوں کے واسطے خوشی اور ڈر سنانے کو لیکن بہت لوگ نہیں سمجھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر ہم نے آپ کو تمام لوگوں کے واسطے بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔ لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے