Surat Saba

Surah: 34

Verse: 3

سورة سبأ

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَاۡتِیۡنَا السَّاعَۃُ ؕ قُلۡ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتَاۡتِیَنَّکُمۡ ۙ عٰلِمِ الۡغَیۡبِ ۚ لَا یَعۡزُبُ عَنۡہُ مِثۡقَالُ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الۡاَرۡضِ وَ لَاۤ اَصۡغَرُ مِنۡ ذٰلِکَ وَ لَاۤ اَکۡبَرُ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ٭ۙ﴿۳﴾

But those who disbelieve say, "The Hour will not come to us." Say, "Yes, by my Lord, it will surely come to you. [ Allah is] the Knower of the unseen." Not absent from Him is an atom's weight within the heavens or within the earth or [what is] smaller than that or greater, except that it is in a clear register -

کفار کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی ۔ آپ کہہ دیجئے! مجھے میرے رب کی قسم! جو عالم الغیب ہے وہ یقیناً تم پر آئے گی اللہ تعالٰی سے ایک ذرے کے برابر کی چیز بھی پوشیدہ نہیں نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلکہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی ہرچیز کھلی کتاب میں موجود ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
لَاتَاۡتِیۡنَا
نہیں آئے گی ہم پر
السَّاعَۃُ
قیامت
قُلۡ
کہہ دیجیے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَرَبِّیۡ
قسم ہے میرے رب کی
لَتَاۡتِیَنَّکُمۡ
البتہ ضرور آئے گی تمہارے پاس
عٰلِمِ
جاننے والا ہے
الۡغَیۡبِ
غیب کا
لَایَعۡزُبُ
نہیں چھپا ہوا
عَنۡہُ
اس سے
مِثۡقَالُ
برابر
ذَرَّۃٍ
ایک ذرے کے
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں
وَلَا
اور نہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
وَلَاۤ
اور نہ
اَصۡغَرُ
چھوٹا
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
وَلَاۤ
اور نہ
اَکۡبَرُ
بڑا
اِلَّا
مگر
فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ
ایک واضح کتاب میں ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا 
الَّذِیۡنَ
ان لو گوں نے 
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا 
لَاتَاۡتِیۡنَا
نہیں آئے گی ہم پر 
السَّاعَۃُ
قیامت 
قُلۡ
آپ کہہ دیں 
بَلٰی
کیوں نہیں 
وَرَبِّیۡ
قسم ہے میرے رب کی 
لَتَاۡتِیَنَّکُمۡ
وہ ضرور آئے گی تم پر 
عٰلِمِ
جاننے والا 
الۡغَیۡبِ
چھپی باتوں کا 
لَایَعۡزُبُ
نہیں پو شیدہ 
عَنۡہُ
اس سے 
مِثۡقَالُ
برابر 
ذَرَّۃٍ
ذرہ کے 
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمان میں 
وَلَا فِی الۡاَرۡضِ
اور نہ زمین میں 
وَلَاۤ اَصۡغَرُ
اور نہ چھوٹی 
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے 
وَلَاۤ اَکۡبَرُ
اور نہ بڑی 
اِلَّا
مگر 
فِیۡ کِتٰبٍ
ایک کتاب میں ہے 
مُّبِیۡنٍ
واضح 
Translated by

Juna Garhi

But those who disbelieve say, "The Hour will not come to us." Say, "Yes, by my Lord, it will surely come to you. [ Allah is] the Knower of the unseen." Not absent from Him is an atom's weight within the heavens or within the earth or [what is] smaller than that or greater, except that it is in a clear register -

کفار کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی ۔ آپ کہہ دیجئے! مجھے میرے رب کی قسم! جو عالم الغیب ہے وہ یقیناً تم پر آئے گی اللہ تعالٰی سے ایک ذرے کے برابر کی چیز بھی پوشیدہ نہیں نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلکہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی ہرچیز کھلی کتاب میں موجود ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی آپ ان سے کہئے کہ : کیوں نہیں آئے گی، میرے پروردگار کی قسم ! وہ تم پر آکے رہے گی۔ (اس پروردگار کی قسم) جو غیب کا جاننے والا ہے۔ اس سے آسمانوں اور زمین میں کوئی ذرہ بھر چیز بھی چھپی نہیں رہ سکتی۔ اور ذرہ سے چھوٹی یا بڑی کوئی چیز ایسی نہیں جو واضح کتاب میں درج نہ ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے کفرکیا انہوں نے کہاکہ قیامت ہم پرنہیں آئے گی، آپ کہہ دیں کہ کیوں نہیں!قسم ہے میرے عالم الغیب رب کی! یقیناوہ تم پر ضرورآئے گی اُس سے ذرہ برابرکوئی چیزبھی پوشیدہ نہیں ہے نہ ہی آسمانوں میں اورنہ ہی زمین میں اورنہ ذرے سے چھوٹی اورنہ ہی اس سے بڑی مگر ایک واضح کتاب میں ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And said those who disbelieve, |"The Hour (i.e. the Day of Judgment) will not come to us.|" Say, &Why not? By my Lord, the knower of the Unseen, it will come to you. Nothing in the heavens and in the earth, even to the measure of a particle, can escape Him, nor is there anything smaller than that or bigger, that is not recorded in a manifest book.

اور کہنے لگے منکر نہ آئے گی ہم پر قیامت تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی البتہ آئے گی تم پر اس عالم الغیب کی غائب نہیں ہوسکتا اس سے کچھ ذرا بھر آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز نہیں اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی جو نہیں ہے کھلی کتاب میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت کبھی نہیں آئے گی (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کہیے کیوں نہیں ! میرے رب کی قسم جو تمام پوشیدہ چیزوں کو جاننے والا ہے وہ تم پر ضرور آکر رہے گی اس سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی ذرّہ برابر بھی کوئی چیز نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں } اور نہ کوئی اس سے چھوٹی چیز اور نہ بڑی مگر وہ ایک روشن کتاب میں (لکھی ہوئی) موجود ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The unbelievers say: “How come the Hour is not coming upon us!” Say to them: “Yes indeed, by my Lord, by Him Who fully knows the realm beyond the ken of perception, that the Hour shall inevitably come upon you. Nothing escapes Him, not even the smallest particle in the heavens or the earth; nor is anything smaller or bigger than that but is in a Manifest Book.”

منکرین کہتے ہیں کہ کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آ رہی ہے 5 ! کہو قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی ، وہ تم پر آ کر رہے گی 6 ۔ اس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں ۔ رائی سے بڑی اور نہ اس سے چھوٹی ، سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے ۔ 7 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ کہتے ہیں کہ : ہم پر قیامت نہیں آئے گی ، کہہ دو : کیوں نہیں آئے گی ؟ میرے عالم الغیب پروردگار کی قسم ! وہ تم پر ضرور آکر رہے گی ۔ کوئی ذرہ برابر چیز اس کی نظر سے دور نہیں ہوتی ۔ ( ١ ) نہ آسمانوں میں ، نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی کوئی چیز ایسی ہے نہ بڑی جو ایک کھلی کتاب ( یعنی لوح محفوظ ) میں درج نہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کافر کہتے ہیں قیامت تو ہم پر آنے والی نہیں 9 (اے پیغمبر) کہہ دے کیوں نہیں قسم میرے مالک کی جو غیب کی باتیں جانتا ہے 10 اس سے ذرہ برابر کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ آسمان میں اور نہ زمین میں اور نہ ذرے سے چھوٹی اور نہ بڑی خود وہ کھلی کتاب (لوح محفوظ) میں لکھی ہوئی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہ آئے گی آپ فرمادیجئے کہ کیوں نہیں ، قسم ہے اپنے پروردگار کی وہ تم پر ضرور آئے گی (وہ اللہ) پوشیدہ باتوں کا جاننے والا ہے ، اس (کے علم) سے کوئی ذرہ بھر بھی پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی (چیز) اور نہ بڑی مگر یہ سب واضح کتاب (لوح محفوظ) میں (لکھی) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کافر کہتے ہیں کہ قیامت نہیں آئے گی ۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجئے کہ ہاں میرے رب کی قسم جو عالم الغیب ہے کہ تم پر قیامت ضرور آئے گی ۔ اس سے آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ بھی چھپا ہوا نہیں ہے ۔ اس سے کوئی چھوٹی بڑی چیز پوشیدہ نہیں ہے کیونکہ وہ ایک کھلی ہوئی کتاب (لوح محفوظ) میں موجود ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کافر کہتے ہیں کہ (قیامت کی) گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں (آئے گی) میرے پروردگار کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی (وہ پروردگار) غیب کا جاننے والا (ہے) ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں (نہ) آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز ذرے سے چھوٹی یا بڑی ایسی نہیں مگر کتاب روشن میں (لکھی ہوئی) ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who disbelieve say: the Hour will not come Unto us. Say thou: yea, by my Lord the Knower of the unseen, it will surely come Unto you. Not the weight of an atom escapeth Him in the heavens or in the earth; nor is there anything less than it nor greater but it is inscribed in a Luminous Book

اور کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہ آئے گی آپ کہہ دیجیے ضرور (آئے گی) قسم ہے میرے پروردگار عالم الغیب کی وہ ضرور تم پر آئے گی اس سے کوئی ذرہ برابر بھی غائب نہیں آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی اور نہ کوئی بڑی مگر یہ کہ (یہ سب) کتاب مبین میں (درج) ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جنہوں نے کفر کیا ، وہ کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آنے کی ۔ کہہ دو: ہاں! میرے خداوند – عالم الغیب – کی قسم! وہ ضرور تم پر آکے رہے گی! اس سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز مخفی نہیں ہے ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی چیز اور نہ بڑی ، مگر وہ ایک واضح کتاب میں مرقوم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کافروں نے کہا ہم پر قیامت نہیں آے گی ، ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرمادیجیے کیوں نہیں! اور میرے رب کی قسم جو غیب کا جاننے والا ہے وہ ضرور ضرور تم پر آئے گی اس سے آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں ذرے کے برابر کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے اور نہ اس سے چھوٹی کوئی چیز ہے اور نہ بڑی کوئی چیز ( ہے ) مگر واضح کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں ( درج ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کافر کہتے ہیں کہ قیامت کی گھڑی ہم پر نہیں آئے گی۔ کہہ دو کیوں نہیں آئے گی ؟ میرے رب کی قسم وہ تم پر ضرور آکر رہے گی۔ وہ رب العزت غیب کا جاننے والا ہے ذرہ بھر چیز بھی اس سے پوشیدہ نہیں نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز اس سے چھوٹی یا بڑی نہیں مگر کتاب روشن میں لکھی ہوئی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی کہو کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی جو کہ عالم غیب ہے وہ تم پر ضرور بالضرور آکر رہے گی اس سے ذرہ برابر کوئی چیز پوشید نہیں نہ آسمانوں (کی بلندیوں) میں اور نہ زمین (کی پستیوں) میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی چیز اور نہ بڑی مگر (یہ سب کچھ) ایک کھلی کتاب میں (ثبت ومندرج) ہے

Translated by

Noor ul Amin

کافر کہتے ہیں کہ ’’ہم پر قیامت نہیں آئیگی‘‘آپ کہہ دیجئے کہ ’’کیوں نہیں ، میرے رب کی قسم!وہ تم پر آکے رہے گی جو غیب کاجاننے والا ہے اس سے آسمانوں اور زمین میں کوئی ذرہ برابر چیز بھی نہیں چھپی رہ سکتی اور ذرہ سی چھوٹی یابڑی کوئی چیز ایسی نہیںجو واضح کتاب میں درج نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کافر بولے ہم پر قیامت نہ آئے گی ( ف۸ ) تم فرماؤ کیوں نہیں میرے رب کی قسم بیشک ضرور آئے گی غیب جاننے والا ( ف۹ ) اس سے غیب نہیں ذرہ بھر کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ بڑی مگر ایک صاف بتانے والی کتاب میں ہے ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی ، آپ فرما دیں: کیوں نہیں؟ میرے عالم الغیب رب کی قسم! وہ تم پر ضرور آئے گی ، اس سے نہ آسمانوں میں ذرّہ بھر کوئی چیز غائب ہو سکتی ہے اور نہ زمین میں اور نہ اس سے کوئی چھوٹی ( چیز ہے ) اور نہ بڑی مگر روشن کتاب ( یعنی لوحِ محفوظ ) میں ( لکھی ہوئی ) ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہیں آئے گی آپ کہہ دیجئے! کہ وہ ضرور آئے گی مجھے قَسم ہے اپنے پروردگار کی جو عالم الغیب ہے جس سے آسمانوں اور زمین کی ذرہ برابر کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اور نہ اس ( ذرہ ) سے کوئی چھوٹی چیز ہے اور نہ بڑی مگر وہ کتابِ مبین میں ( درج ) ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Unbelievers say, "Never to us will come the Hour": Say, "Nay! but most surely, by my Lord, it will come upon you;- by Him Who knows the unseen,- from Whom is not hidden the least little atom in the heavens or on earth: Nor is there anything less than that, or greater, but is in the Record Perspicuous:

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers have said, "There will be no Hour of Doom." Say, "By my Lord, it certainly will come. My Lord knows the unseen. Not even an atom's weight in the heavens or the earth remains hidden from Him. Nothing exists greater or smaller than this without its record in the illustrious Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieve say: "The Hour will not come to us." Say: "Yes, by my Lord, the All-Knower of the Unseen, it will come to you; not even the weight of a speck of dust or less than that or greater escapes His knowledge in the heavens or in the earth but it is in a Clear Book."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And those who disbelieve say: The hour shall not come upon us. Say: Yea! by my Lord, the Knower of the unseen, it shall certainly come upon you; not the weight of an atom becomes absent from Him, in the heavens or in the earth, and neither less than that nor greater, but (all) is in a clear book

Translated by

William Pickthall

Those who disbelieve say: The Hour will never come unto us. Say: Nay, by my Lord, but it is coming unto you surely. (He is) the Knower of the Unseen. Not an atom's weight, or less than that or greater, escapeth Him in the heavens or in the earth, but it is in a clear Record,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने इनकार किया उन का कहना है कि "हम पर क़ियामत की घड़ी नहीं आएगी।" कह दो, "क्यों नहीं, मेरे परोक्ष ज्ञाता रब की क़सम! वह तो तुम पर आकर रहेगी - उस से कणभर भी कोई चीज़ न तो आकाशों में ओझल है और न धरती में, और न इससे छोटी कोई चीज़ और न बड़ी। किन्तु वह एक स्पष्ट किताब में अंकित है। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت نہ آئے گی آپ فرمادیجیئے کہ کیوں نہیں قسم اپنے پروردگار عالم الغیب کی وہ ضرور تم پر آوے گی اس (کے علم) سے کوئی ذرہ برابر بھی غائب نہیں نہ آسمانوں میں اور زمین میں اور نہ کوئی چیز اس (مقدار مذکور) سے چھوٹی ہے اور نہ کوئی چیز (اس سے) بڑی ہے مگر یہ سب کتاب مبین میں (مرقوم) ہے۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

منکرین کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت کیوں نہیں آرہی ؟ فرما دیں کہ قسم ہے میرے رب کی جو عالم الغیب ہے قیامت تم پر آکر رہے گی ” اللہ “ سے ذرّہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں، نہ ذرّے سے بڑی اور نہ اس سے چھوٹی سب کچھ کھلی کتاب میں لکھا ہوا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

منکرین کہتے ہیں کیا بات ہے کہ قیامت ہم پر نہیں آرہی ہے ! کہو قسم ہے میرے عالم الغیب پروردگار کی ، وہ تم پر آکر رہے گی۔ اس سے ذرہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں۔ نہ ذرے سے بڑی اور نہ اس سے چھوٹی۔ سب کچھ ایک نمایاں دفتر میں درج ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کافروں نے کہا کہ ہمارے پاس قیامت نہیں آئے گی۔ آپ فرما دیجیے۔ ہاں میرے رب کی قسم وہ تم پر ضرور آئے گی، میرا رب عالم الغیب ہے، اس سے ذرہ کے برابر بھی کوئی چیز آسمانوں میں اور زمین میں غائب نہیں ہے اور نہ کوئی اس سے چھوٹی چیز ہے اور نہ بڑی چیز مگر کتاب مبین میں موجود ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے منکر نہ آئے گی ہم پر قیامت تو کہہ کیوں نہیں قسم ہے میرے رب کی البتہ آئے گی تم پر اس عالم الغیب کی غائب نہیں ہوسکتا اس سے کچھ ذرہ بھر آسمانوں میں اور نہ زمین میں اور کوئی چیز نہیں اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی جو نہیں ہے کھلی کتاب میں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ کافر یوں کہتے ہیں کہ ہم کو قیامت پیش نہ آئے گی آپ کہہ دیجئے کیوں نہیں آئے گی قسم ہے میرے رب کی وہ قیامت تم پر ضرور آئے گی وہ میرا رب تمام مغیبات کا جاننے والا ہے ذرہ برابر بھی کوئی چیز اس سے غائب نہیں خواہ وہ آسمانوں میں ہو اور خواہ وہ زمین میں ہو اور نہ ذرہ کی مقدار سے کوئی چیز چھوٹی ہے اور نہ اس سے بڑی ہے مگر یہ کہ وہ کتاب مبین یعنی لوح محفوظ میں لکھی ہوئی موجود ہے۔