Surat Saba

Surah: 34

Verse: 35

سورة سبأ

وَ قَالُوۡا نَحۡنُ اَکۡثَرُ اَمۡوَالًا وَّ اَوۡلَادًا ۙ وَّ مَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِیۡنَ ﴿۳۵﴾

And they said, "We are more [than the believers] in wealth and children, and we are not to be punished."

اور کہا ہم مال واولاد میں بہت بڑھے ہوئے ہیں یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم عذاب دیئے جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
نَحۡنُ
ہم
اَکۡثَرُ
زیادہ ہیں
اَمۡوَالًا
مال میں
وَّاَوۡلَادًا
اور اولاد میں
وَّمَا
اور نہیں
نَحۡنُ
ہم
بِمُعَذَّبِیۡنَ
عذاب دیے جانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا 
نَحۡنُ
ہم 
اَکۡثَرُ
زیادہ ہیں
اَمۡوَالًا
مال میں 
وَّاَوۡلَادًا
اور اولاد میں 
وَّمَا
اورہر گز نہیں 
نَحۡنُ
ہم
بِمُعَذَّبِیۡنَ
ہرگز عذاب دیے جانے والے 
Translated by

Juna Garhi

And they said, "We are more [than the believers] in wealth and children, and we are not to be punished."

اور کہا ہم مال واولاد میں بہت بڑھے ہوئے ہیں یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم عذاب دیئے جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہ بھی کہا کہ : ہم مال اور اولاد کے لحاظ سے تم سے بڑھ کر ہیں اور ہمیں کوئی عذاب نہیں دیا جائے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہا: ہم مال اور اولاد میں زیادہ ہیں ہم ہر گز عذاب دئیے جانے والے نہیں ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, “ We are superior in riches and children, and we are not going to be punished|".

اور کہنے لگے ہم زیادہ ہیں مال اور اولاد میں اور ہم پر آفت نہیں آنے والی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے کہا کہ ہم اموال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They always said: “We have more wealth and children than you have, and we shall not be chastised.”

انہیں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں55 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہا کہ : ہم مال اور اولاد میں تم سے زیادہ ہیں اور ہمیں عذاب ہونے والا نہیں ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہ (مکہ کے) کافر کہتے ہیں ہم مال اور اولاد (اے مسلمانو) تم سے زیادہ رکھتے ہیں اور جب دنیا میں ہم تم سے اچھے ہیں تو آخرت میں بھی ہم کو عذاب ہونیوالا نہیں 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہنے لگے ہم مال اور اولاد میں (تم سے) زیادہ ہیں اور ہم کو کبھی عذاب نہ ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور انہوں نے کہا کہ ہم مال اور اولاد کی کثرت رکھتے ہیں۔ ہم (ان لوگوں میں سے) نہیں ہیں جنہیں عذاب دیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ ہم بہت سا مال اور اولاد رکھتے ہیں اور ہم کو عذاب نہیں ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they said: we are more numerous in riches and children, and we are not going to be tormented.

اور انہوں نے کہا ہم تو مال واولاد میں (تم سے) زیادہ ہیں اور ہم کو عذاب ہونا نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور انہوں نے کہا کہ ہم تو ( تم سے ) مال واولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہم کبھی مبتلائے عذاب ہونے والے نہیں ہیں!

Translated by

Mufti Naeem

اور انہوں نے کہا کہ ہم ( تم سے ) زیادہ مال و اولاد والے ہیں اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ بھی کہنے لگے کہ ہم بہت سا مال اور اولاد رکھتے ہیں اور ہم کو عذاب نہیں ہوگا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ کہتے ہیں کہ ہم تو مال و دولت میں بھی تم سے زیادہ ہیں اور اولاد (اور جتھے) کے اعتبار سے بھی تم سے کہیں بڑھ کر ہیں اور ہمیں کوئی عذاب (وغیرہ) نہیں ہونے کا

Translated by

Noor ul Amin

اورانہوں نے یہ کہاکہ:’’ہم مال اور اولادکے لحاظ سے تم سے بڑھ کر ہیں او ر ہمیں کوئی عذاب نہیں دیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ہم مال اور اولاد میں بڑھ کر ہیں اور ہم پر عذاب ہونا نہیں ( ف۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور انہوں نے کہا کہ ہم مال و اولاد میں بہت زیادہ ہیں اور ہم پر عذاب نہیں کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہمیشہ یہ بھی کہا ہم مال و اولاد میں تم سے بڑھے ہوئے ہیں اور ہم کو کبھی عذاب نہیں دیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "We have more in wealth and in sons, and we cannot be punished."

Translated by

Muhammad Sarwar

We are the ones who have more wealth and children and we shall suffer no punishment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "We are more in wealth and in children, and we are not going to be punished."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: We have more wealth and children, and we shall not be punished.

Translated by

William Pickthall

And they say: We are more (than you) in wealth and children. We are not the punished!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन्होंने यह भी कहा कि "हम तो धन और संतान में तुम से बढ़कर है और हम यातनाग्रस्त होने वाले नहीं।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مال اور اولاد میں تم سے زیادہ ہیں اور ہم کو کبھی عذاب نہ ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

انہوں نے یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اور اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے اموال و اولاد تم سے زیادہ ہیں اور ہمیں عذاب ہونے والا نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہنے لگے ہم زیادہ ہیں مال اور اولاد میں اور ہم پر آفت نہیں آنے والی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ خوش عیش لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم مال اور اولاد میں تم سے زیادہ ہیں اور ہم کبھی عذاب دیئے جانے والے نہیں۔