Surat Saba

Surah: 34

Verse: 4

سورة سبأ

لِّیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۴﴾

That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision.

تاکہ وہ ایمان والوں اور نیکو کاروں کو بھلا بدلہ عطا فرمائے یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِّیَجۡزِیَ
تا کہ وہ بدلہ دے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے؎
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
مَّغۡفِرَۃٌ
بخشش
وَّرِزۡقٌ
اور رزق ہے
کَرِیۡمٌ
عزت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِّیَجۡزِیَ
تاکہ وہ جزا دے 
الَّذِیۡنَ
ان لو گوں کو جو 
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے کیں 
الصّٰلِحٰتِ
نیکیاں 
اُولٰٓئِکَ
یہی لو گ 
لَہُمۡ
ان کے لیے 
مَّغۡفِرَۃٌ
مغفرت ہے 
وَّرِزۡقٌ
اور رزق 
کَرِیۡمٌ
باعزت 
Translated by

Juna Garhi

That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision.

تاکہ وہ ایمان والوں اور نیکو کاروں کو بھلا بدلہ عطا فرمائے یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اور قیامت اس لئے آئے گی) تاکہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ایسے لوگوں کے لئے بخشش اور عزت و اکرام کی روزی ہوگی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ اُن لوگوں کو جزا دے جوایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کیں،یہی لوگ ہیں جن کے لیے مغفرت اورباوقاررزق ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

(The Hour will come,) so that He rewards those who believed and did righteous deeds. For such people, there is forgiveness (from Allah) and a noble provision.

تاکہ بدلہ دے ان کو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام وہ لوگ جو ہیں ان کیلئے ہے معافی اور عزت کی روزی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تا کہ وہ جزا دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے (آخرت میں) مغفرت بھی ہوگی اور بہت با عزت روزی بھی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(The Hour shall come) that He may reward those who believe and do righteous deeds. Theirs shall be forgiveness and a generous provision.

اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں ۔ ان کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اور قیامت اس لیے آئے گی ) تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ ان کو انعام دے ۔ ایسے لوگوں کے لیے مغفرت ہے اور باعزت رزق ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قیامت 1 جو تم پر ضرور ایک نہ ایک دن آئیگی اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور اچھے کئے اللہ ان کے نیک کاموں کا ان کو بدلہ دے انہی لوگوں کے لئے آخرت میں گناہوں کی بخشش اور عزت کی روزی ہے یا عمدہ روزی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ وہ (اللہ) ان لوگوں کو صلہ دے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے (سو) ایسے لوگوں کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تاکہ وہ لوگ جو ایمان لے آئے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کو بخشش ار عزت کا رزق دیا جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That He may recompense these who believed and worked righteous works. Those! theirs shall be forgiveness and a generous provision.

(قیامت اس لئے آئے گی) تاکہ ان لوگوں کو صلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ایسے لوگوں کیلئے مغفرت ہے اور عزت کی روزی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ وہ امن لوگوں کو صلہ دے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ۔ وہی لوگ ہیں ، جن کیلئے مغفرت اور رزق کریم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) وہ بدلہ دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے ، یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے مغفرت اور عزت کی روزی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس لیے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے بخشش اور عزت کی روزی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ (تعالیٰ پورا) بدلہ دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے کام بھی نیک کئے ایسے لوگوں کے لئے ایک بڑی ہی عظیم الشان بخشش بھی ہے اور عزت کی روزی بھی

Translated by

Noor ul Amin

( قیامت آ ئے گی ) تاکہ اللہ ان لوگوں کو جزادےجو ایمان لائے اور نیک عمل کئے ایسے لوگوں کے لئے بخشش اور عزت کا رزق ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ صلہ دے انھیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی ( ف۱۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اﷲ ان لوگوں کو پورا بدلہ عطا فرمائے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بخشِش اور بزرگی والا ( اخروی ) رِزق ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اور قیامت اس لئے آئے گی ) تاکہ خدا ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہی وہ ( خوش قسمت ) لوگ ہیں جن کیلئے بخشش اور باعزت رزق ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That He may reward those who believe and work deeds of righteousness: for such is Forgiveness and a Sustenance Most Generous."

Translated by

Muhammad Sarwar

God will certainly reward the righteously striving believers. These are the ones who will receive forgiveness and honorable sustenance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

That He may recompense those who believe and do righteous good deeds. Those, theirs is forgiveness and generous provision.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

That He may reward those who believe and do good; these it is for whom is forgiveness and an honorable sustenance.

Translated by

William Pickthall

That He may reward those who believe and do good works. For them is pardon and a rich provision.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ताकि वह उन लोगों को बदला दे, जो ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए। वहीं हैं जिन के लिए क्षमा और प्रतिष्ठामय आजीविका है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ ان لوگوں کو صلہ (نیک) دے جو ایمان لائے تھے اور انہوں نے نیک کام کیے تھے (سو) ایسے لوگوں کے لیے مغفرت اور (بہشت میں) عزت کی روزی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت اس لیے آئے گی کہ اللہ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے، ان کے لیے مغفرت اور رزق کریم ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ قیامت اس لیے آئے گی کہ جزا دے اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں۔ ان کے لئے مغفرت ہے اور رزق کریم

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ وہ ان لوگوں کو بدلہ دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے، یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ بدلہ دے ان کو جو یقین لائے اور کئے بھلے کام وہ لوگ جو ہیں ان کے لیے ہے معافی اور عزت کی روزی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس قیامت کا وقوع اس لئے ہوگا تاکہ خدا تعالیٰ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کا صلہ عطا فرمائے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بڑی مغفرت اور باعزت روزی ہے