Surat Saba

Surah: 34

Verse: 42

سورة سبأ

فَالۡیَوۡمَ لَا یَمۡلِکُ بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ نَّفۡعًا وَّ لَا ضَرًّا ؕ وَ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ النَّارِ الَّتِیۡ کُنۡتُمۡ بِہَا تُکَذِّبُوۡنَ ﴿۴۲﴾

But today you do not hold for one another [the power of] benefit or harm, and We will say to those who wronged, "Taste the punishment of the Fire, which you used to deny."

پس آج تم میں سے کوئی ( بھی ) کسی کے لئے ( بھی کسی قسم کے ) نفع نقصان کا مالک نہ ہوگا اور ہم ظالموں سے کہہ د یں گے کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
تو آج کے دن
لَایَمۡلِکُ
نہ مالک ہو گا
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارا
لِبَعۡضٍ
بعض کے لیے
نَّفۡعًا
کسی نفع کا
وَّلَا
اور نہ
وَّضَرًّا
کسی نقصان کا
وَنَقُوۡلُ
اور ہم کہیں گے
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
ذُوۡقُوۡا
چکھو
عَذَابَ
عذاب
النَّارِ
آگ کا
الَّتِیۡ
وہ جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہَا
جسے
تُکَذِّبُوۡنَ
تم جھٹلایا کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَالۡیَوۡمَ
چنانچہ آج کے دن
لَایَمۡلِکُ
نہیں اختیار رکھتا 
بَعۡضُکُمۡ
تم میں سے بعض
لِبَعۡضٍ
دوسرے کے لیے 
نَّفۡعًا
نفع کا 
وَّلَا ضَرًّا
اور نہ نقصان کا
وَنَقُوۡلُ
اور ہم کہیں گے 
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں سے 
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
ذُوۡقُوۡا
چکھو 
عَذَابَ
عذاب 
النَّارِ
آگ کا 
الَّتِیۡ
جسے 
کُنۡتُمۡ
تھے تم
بِہَا
اس کو 
تُکَذِّبُوۡنَ
جھٹلاتے 
Translated by

Juna Garhi

But today you do not hold for one another [the power of] benefit or harm, and We will say to those who wronged, "Taste the punishment of the Fire, which you used to deny."

پس آج تم میں سے کوئی ( بھی ) کسی کے لئے ( بھی کسی قسم کے ) نفع نقصان کا مالک نہ ہوگا اور ہم ظالموں سے کہہ د یں گے کہ اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اس وقت ہم کہیں گے کہ) آج تم میں سے کوئی بھی دوسرے کے نفع و نقصان کا کچھ اختیار نہیں رکھتا اور ظالموں سے ہم کہیں گے کہ اس آگ کا مزا چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آج تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے لیے نفع کا اختیار رکھتاہے اورنہ ہی نقصان کا،اورہم اُن سے کہیں گے جنہوں نے ظلم کیاکہ اس آگ کے عذاب کامزہ چکھو جس کو تم جھٹلاتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, you have no power today to benefit or harm one another, and We will say to the wrongdoers, “ Taste the punishment of Fire that you used to belie.|"

سو آج تم مالک نہیں ایک دوسرے کے بھلے کے نہ برے کے اور کہیں گے ہم ان گنہگاروں کو چکھو تکلیف اس آگ کی جس کو تم جھوٹ بتلاتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو آج کے دن تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے لیے کچھ اختیار نہیں رکھتا نہ نفع کا اور نہ نقصان کا } اور ہم کہیں گے ان ظالموں سے کہ اب چکھو اس آگ کے عذاب کا مزا جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Today none of you has the power to benefit or harm another; and We shall say to the evil-doers: “Taste now the chastisement of the Fire which you used to deny, calling it a lie.”

اس وقت ہم کہیں گے کہ آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ۔ اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو کوئی فائدہ پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے ، نہ نقصان پہنچانے کا ۔ اور جن لوگوں نے ظلم کی روش اختیار کی تھی ، ان سے ہم کہیں گے کہ : اس آگ کا مزہ چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اللہ تعالیٰ فرمائیگا) پھر آج کے دن تم سے کوئی کسی کے بھلے یا برے کا اختیار نہیں رکھتا 9 اور ہم مشرکوں سے کہیں گے اب تم دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کو دنیا میں تم جھٹلاتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا اور ہم ظالموں سے کہیں گے جس دوزخ کے عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے اس کا مزہ چکھو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا جائے گا کہ ) آج کے دن تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے نفع اور نقصان کا اختیار نہیں رکھتا اور ہم ان ظالموں سے کہیں گے کہ تم جہنم کی اس آگ کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

To-day ye own not for one another either benefit or hurt. And We shall say Unto those who did wrong: taste the torment of the Fire which ye were wont to belie.

سو آج تم میں سے کوئی کسی کو نہ نفع پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نقصان پہنچانے کا اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے اب اس کا مزہ چکھو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس آج تم میں سے کوئی ایک دوسرے کو نہ تو کوئی نفع پہنچا سکے گا اور نہ نقصان اور ہم ان ظالموں سے کہیں گے کہ اب اس دوزخ کے عذاب کا مزا چکھو ، جس کو جھٹلاتے رہے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

پس آج کے دن تم سے بعض ، بعض کے نفع کے مالک نہیں ہوں گے اور نہ نقصان کے اور ہم ظالموں سے کہیں گے جہنم کے اس عذاب کا مزا چکھو جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع یا نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھوٹ سمجھتے تھے، مزہ چکھو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (اس موقع پر ان سے کہا جائے گا کہ) اب نہ تم میں سے کوئی کسی کے نفع کا اختیار رکھتا ہے نہ نقصان کا اور (اس روز) ہم کہیں گے ان لوگوں سے جو (دنیا میں) اڑے رہے ہوں گے اپنے ظلم پر کہ اب چکھو تم مزہ اس آگ کے عذاب کا جس کو تم لوگ (دنیا میں) جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

( ہم کہیں گے کہ ) آج تم میں سے کوئی دوسرے کے نفع ونقصان پر کچھ اختیارنہیں رکھتا اور ظالموں سے ہم کہیں گے کہ آگ کے عذ اب کامزا چکھو جسے تم جھٹلایاکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو آج تم میں ایک دوسرے کو بھلے برے کا کچھ اختیار نہ رکھے گا ( ف۱۰۹ ) اور ہم فرمائیں گے ظالموں سے اس آگ کا عذاب چکھو جسے تم جھٹلاتے تھے ( ف۱۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آج کے دن تم میں سے کوئی نہ ایک دوسرے کے نفع کا مالک ہے اور نہ نقصان کا ، اور ہم ظالموں سے کہیں گے: دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ارشادِ قدرت ہوگا ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی دوسرے کو نفع پہنچا سکے گا اور نہ نقصان اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ اب عذاب جہنم کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So on that Day no power shall they have over each other, for profit or harm: and We shall say to the wrong-doers, "Taste ye the Penalty of the Fire,- the which ye were wont to deny!"

Translated by

Muhammad Sarwar

None of them can help or harm each other on this day. We shall tell the unjust ones, "Suffer the torment of the fire which you had called a lie."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So Today, none of you can profit or harm one another. And We shall say to those who did wrong: "Taste the torment of the Fire which you used to deny."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So on that day one of you shall not control profit or harm for another, and We will say to those who were unjust: Taste the chastisement of the fire which you called a lie.

Translated by

William Pickthall

That day ye will possess no use nor hurt one for another. And We shall say unto those who did wrong: Taste the doom of the Fire which ye used to deny.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"अतः आज न तो तुम परस्पर एक-दूसरे के लाभ का अधिकार रखते हो और न हानि का।" और हम उन ज़ालिमों से कहेंगे, "अब उस आग की यातना का मज़ा चखो, जिसे तुम झुठलाते रहे हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (کافروں سے کہا جاوے گا) آج تم (مجموع عابدین و معبودین) میں سے نہ کوئی کسی کو نفع پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نقصان پہنچانے کا اور (اس وقت) ہم ظالموں (یعنی کافروں سے) کہیں گے کہ جس دوزخ کے عذاب کو تم جھٹلایا کرتے تھے (اب) اس کا مزہ چکھو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس وقت ہم کہیں گے کہ آج تم میں سے کوئی کسی کو نہ فائدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ نقصان دے سکتا ہے اور ہم ظالموں سے فرمائیں گے کہ جہنم کے عذاب کا مزہ چکھو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس وقت ہم کہیں گے کہ) آج تم میں سے کوئی نہ کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہے نہ نقصان ، اور ظالموں سے ہم کہہ دیں گے کہ اب چکھو اس عذاب جہنم کا مزہ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آج تم میں سے بعض بعض کے لیے کسی نفع یا ضرر کا مالک نہیں، اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کا عذاب چکھ لو جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو آج تم مالک نہیں ایک دوسرے کے بھلے کے نہ برے کے اور کہیں گے ہم ان گناہ گاروں کو چکھو تکلیف اس آگ کی جس کو تم جھوٹ بتلاتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آج تم میں سے نہ کوئی کسی کو نفع پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے اور نہ نقصان پہنچانے کا اور ہم ان لوگوں سے جو ظلم کے مرتکب ہوتے تھے کہیں گے اس آگ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کی تم تکذیب کیا کرتے تھے