Surat Saba

Surah: 34

Verse: 51

سورة سبأ

وَ لَوۡ تَرٰۤی اِذۡ فَزِعُوۡا فَلَا فَوۡتَ وَ اُخِذُوۡا مِنۡ مَّکَانٍ قَرِیۡبٍ ﴿ۙ۵۱﴾

And if you could see when they are terrified but there is no escape, and they will be seized from a place nearby.

اور اگر آپ ( وہ وقت ) ملاحظہ کریں جبکہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش
تَرٰۤی
آپ دیکھتے
اِذۡ
جب
فَزِعُوۡا
وہ گھبرا جائیں گے
فَلَا
تو نہ
فَوۡتَ
بچنا ہو گا(ان کے لیے)
وَاُخِذُوۡا
اور وہ پکڑ لیے جائیں گے
مِنۡ مَّکَانٍ
جگہ سے
قَرِیۡبٍ
قریب کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور کاش 
تَرٰۤی
آپ دیکھیں 
اِذۡ
جب
فَزِعُوۡا
گھبرائے ہوئے ہوں گے وہ  سب
فَلَا فَوۡتَ
پھر بچ کر نہ بھاگ سکیں گے 
وَاُخِذُوۡا
اور وہ پکڑے جائیں گے 
مِنۡ مَّکَانٍ
جگہ سے 
قَرِیۡبٍ
قریب کی 
Translated by

Juna Garhi

And if you could see when they are terrified but there is no escape, and they will be seized from a place nearby.

اور اگر آپ ( وہ وقت ) ملاحظہ کریں جبکہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور قریب کی جگہ سے گرفتار کر لئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کاش آپ دیکھیں جب وہ وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے تو بچ نہ سکیں گے بلکہ قریب ہی سے پکڑ لئے جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے پھربچ کر بھاگ نہ سکیں گے اوروہ قریب کی جگہ سے پکڑے جائیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you could only see when they will be terrified! Then there will be no escape, and they will be seized from a place near at hand.

اور کبھی تو دیکھے جب یہ گھبرائیں پھر نہ بچیں بھاگ کر اور پکڑے ہوئے آئیں نزدیک جگہ سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے تب بچ نکلنا ممکن نہیں ہوگا } اور وہ پکڑ لیے جائیں گے قریبی جگہ سے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you could only see when the unbelievers will go about in a state of terror. They will have no escape and will be seized from a place near at hand.

کاش تم دیکھو انہیں اس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جا سکیں گے ، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے 72 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر تمہیں ان کی حالت عجیب نظر آئے گی ) اگر تم وہ منظر دیکھو جب یہ گھبرائے پھرتے ہوں گے ، اور بھاگ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا ، اور انہیں قریب ہی سے پکڑ لیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) کاش تو (وہ سماں) دیکھے جب یہ کافر (مرتے وقت یا قبروں سے اٹھتے وقت) گھبرا جائینگے پھر بچ نہ سکیں گے اور نزدیک جگہ سے پکڑ لئے جائیں گے 12

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر آپ دیکھیں جب یہ گھبرائیں گے تو بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور جلد ہی پکڑے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کاش آپ دیکھتے کہ جب (قیامت کی دن ) یہ گھبرائے ہوئے پھر رہے ہوں گے اور بچ کر بھاگ بھی نہ سکیں گے اور قریب ہی سے پکڑ لئے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو (عذاب سے) بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And couldst thou see the time when they shall be terrified! Then there shall be no escaping, and they shall be laid hold of from a place quite nigh.

اور کاش آپ وہ وقت دیکھتے جب یہ (یہ کافر) گھبراتے پھریں گے پھر بھاگ نہ سکیں گے اور پاس کے پاس ہی پکڑلئے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم دیکھ پاتے جب ان پر گھبراہٹ طاری ہوگی! پس وہ کہیں بھاگ نہ سکیں گے اور پاس ہی سے دھر لیے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) اگر آپ ( وہ منظر ) دیکھیں جب وہ لوگ گھبرائے ہوئے ہوں گے پس کوئی بھاگ نکلنے کا راستہ نہیں ہوگا اور وہ قریب جگہ سے پکڑلیے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کاش تم دیکھو جب یہ گھبرا جائیں گے تو عذاب سے بچ نہیں سکیں گے اور نزدیک ہی سے پکڑ لیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم (کسی طرح وہ منظر) دیکھ سکو جب کہ یہ لوگ نہایت ہی گھبراہٹ کے عالم میں ہوں گے پھر بھاگنے کی بھی کوئی صورت نہ ہوگی اور ان کو قریب کی جگہ سے (اور فورا ہی) پکڑ لیا جائے گا

Translated by

Noor ul Amin

کاش آپ دیکھیں جب وہ گھبرائے ہوئے ہوں گے مگربچ نہ سکیں گے بلکہ قریب سے پکڑلئے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کسی طرح تو دیکھے ( ف۱۳٤ ) جب وہ گھبراہٹ میں ڈالے جائیں گے پھر بچ کر نہ نکل سکیں گے ( ف۱۳۵ ) اور ایک قریب جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے ( ف۱۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر آپ ( ان کا حال ) دیکھیں جب یہ لوگ بڑے مضطرب ہوں گے ، پھر بچ نہ سکیں گے اور نزدیکی جگہ سے ہی پکڑ لئے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

اور کاش تم دیکھو کہ جب یہ لوگ گھبرائے ہوئے ( پریشان حال ) ہوں گے لیکن بچ نکلنے کا کوئی موقع نہ ہوگا اور وہ قریبی جگہ سے پکڑ لئے جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If thou couldst but see when they will quake with terror; but then there will be no escape (for them), and they will be seized from a position (quite) near.

Translated by

Muhammad Sarwar

Would that you could see how the unbelievers will be terrified by death from which they cannot escape. They will be seized from a nearby place

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you could but see, when they will be terrified with no escape, and they will be seized from a near place.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And could you see when they shall become terrified, but (then) there shall be no escape and they shall be seized upon from a near place

Translated by

William Pickthall

Couldst thou but see when they are terrified with no escape, and are seized from near at hand,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यदि तुम देख लेते जब वे घबराए हुए होंगे; फिर बचकर भाग न सकेंगे और निकट स्थान ही से पकड़ लिए जाएँगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر آپ وہ وقت ملاحظہ کریں (تو آپ کو حیرت ہو) جب کہ یہ کفار گھبرائے پھریں گے پھر نکل بھاگنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور پاس کے پاس ہی (یعنی فوراً ) پکڑ لیے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کاش تم انہیں اس وقت دیکھو جب یہ لوگ گھبرائے ہوئے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جاسکیں گے، بلکہ قریب سے ہی پکڑ لیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کاش تم دیکھو انہیں اس وقت جب یہ لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گے اور کہیں بچ کر نہ جاسکیں گے ، بلکہ قریب ہی سے پکڑ لیے جائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اس وقت کو آپ دیکھیں جب یہ لوگ گھبرا جائیں گے پھر چھوٹنے کی کوئی صورت نہ ہوگی اور قریب ہی جگہ سے پکڑ لیے جائیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کبھی تو دیکھے جب یہ گھبرائیں پھر نہ بچیں بھاگ کر اور پکڑے ہوئے آئیں نزدیک جگہ سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر کاش آپ ان کافروں کی اس حالت کو ملاحظہ کرتے کہ جب یہ سخت گھبرا رہے ہوں گے اور کہیں بھاگ کر بچ بھی نہ سکتے ہونگے اور پاس کے پاس ہی سے پکڑ لئے جائیں گے