Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 18

سورة فاطر

وَ لَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰی ؕ وَ اِنۡ تَدۡعُ مُثۡقَلَۃٌ اِلٰی حِمۡلِہَا لَا یُحۡمَلۡ مِنۡہُ شَیۡءٌ وَّ لَوۡ کَانَ ذَا قُرۡبٰی ؕ اِنَّمَا تُنۡذِرُ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ بِالۡغَیۡبِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ ؕ وَ مَنۡ تَزَکّٰی فَاِنَّمَا یَتَزَکّٰی لِنَفۡسِہٖ ؕ وَ اِلَی اللّٰہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۱۸﴾

And no bearer of burdens will bear the burden of another. And if a heavily laden soul calls [another] to [carry some of] its load, nothing of it will be carried, even if he should be a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and have established prayer. And whoever purifies himself only purifies himself for [the benefit of] his soul. And to Allah is the [final] destination.

کوئی بھی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اگر کوئی گراں بار دوسرے کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھائے گا گو قرابت دار ہی ہو تو صرف انہی کو آگاہ کر سکتا ہے جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور جو بھی پاک ہو جائے وہ اپنے ہی نفع کے لئے پاک ہوگا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَزِرُ
بوجھ اٹھائے گی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والی
وِّزۡرَ
بوجھ
اُخۡرٰی
دوسری کا
وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُ
پکارے گی
مُثۡقَلَۃٌ
کوئی بوجھ سے لدی ہوئی
اِلٰی حِمۡلِہَا
طرف اپنے بوجھ کے
لَایُحۡمَلۡ
نہ اٹھایا جائے گا
مِنۡہُ
اس سے
شَیۡءٌ
کچھ بھی
وَّلَوۡ
اور اگر چہ
کَانَ
ہو
ذَا قُرۡبٰی
قرابت دار
اِنَّمَا
بےشک
تُنۡذِرُ
آپ تو ڈرا سکتے ہیں
الَّذِیۡنَ
انہیں جو
یَخۡشَوۡنَ
ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
بِالۡغَیۡبِ
غائبانہ طور پر
وَاَقَامُوا
اور وہ قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَمَنۡ
اور جس نے
تَزَکّٰی
پاکیزگی اختیار کی
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَتَزَکّٰی
وہ پاکیزگی اختیار کرتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے نفس کے لیے
وَاِلَی اللّٰہِ
اور طرف اللہ ہی کے
الۡمَصِیۡرُ
لوٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا تَزِرُ
اور نہیں بوجھ اٹھائے گی
وَازِرَۃٌ
کوئی بوجھ اٹھانے والی(جان)
وِّزۡرَ
بوجھ
اُخۡرٰی
کسی دوسری کا
وَاِنۡ
اور اگر
تَدۡعُ
پکارے گی
مُثۡقَلَۃٌ
بوجھ سے لدی ہوئی (جان)
اِلٰی
طرف
حِمۡلِہَا
اپنے بوجھ کے لیے
لَایُحۡمَلۡ
نہ اٹھایا جائے گا
مِنۡہُ
اس میں سے
شَیۡءٌ
کچھ بھی
وَّلَوۡ
اور اگرچہ
کَانَ
ہو
ذَا قُرۡبٰی
قریبی رشتہ دار
اِنَّمَا
درحقیقت
تُنۡذِرُ
آپ ڈراتے ہیں
الَّذِیۡنَ
ان ہی کو جو
یَخۡشَوۡنَ
ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
بِالۡغَیۡبِ
بن دیکھے
وَاَقَامُوا
اور قائم کرتے ہیں
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَمَنۡ
اور جو
تَزَکّٰی
پاکیزگی اختیار کرتا ہے
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَتَزَکّٰی
وہ پاکیزگی اختیار کرتا ہے
لِنَفۡسِہٖ
اپنے ہی لیے
وَاِلَی اللّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کی طرف
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کرجاناہے
Translated by

Juna Garhi

And no bearer of burdens will bear the burden of another. And if a heavily laden soul calls [another] to [carry some of] its load, nothing of it will be carried, even if he should be a close relative. You can only warn those who fear their Lord unseen and have established prayer. And whoever purifies himself only purifies himself for [the benefit of] his soul. And to Allah is the [final] destination.

کوئی بھی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اگر کوئی گراں بار دوسرے کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تو وہ اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھائے گا گو قرابت دار ہی ہو تو صرف انہی کو آگاہ کر سکتا ہے جو غائبانہ طور پر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازوں کی پابندی کرتے ہیں اور جو بھی پاک ہو جائے وہ اپنے ہی نفع کے لئے پاک ہوگا لوٹنا اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کے (گناہوں کا) بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ اور اگر بوجھ سے لدا ہوا شخص کسی دوسرے کو اٹھانے کے لئے بلائے گا بھی تو کوئی اس کے بوجھ کا کچھ بھی حصہ اٹھانے کو تیار نہ ہوگا اگرچہ وہ اس کا قرابت دار ہو۔ (اے نبی ! ) آپ تو صرف ان لوگوں کو ہی ڈرا سکتے ہیں جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں۔ اور جو شخص پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی لئے اختیار کرتا ہے اور (سب کو) اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکوئی بوجھ اُٹھانے والی (جان) کسی دوسری (جان)کابوجھ نہیں اُٹھائے گی اور اگر کوئی بوجھ سے لدی ہوئی جان اپنے بوجھ کے لیے پکارے گی تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی اٹھایا نہ جائے گا اگرچہ وہ قریبی رشتہ دار ہو، آپ در حقیقت صرف انہیں لوگوں کو ڈراتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور جو پا کیزگی اختیار کرتا ہے اپنے لیے ہی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And no bearer will bear the burden of any other person. And if a person carrying a heavy load calls (someone) to (share) his load, nothing from it shall be carried (by the latter), even though he be a near of kin. You can warn only those who fear their Lord unseen and establish salah. And whoever gets purified gets purified for his own benefit. And to Allah is the final return.

اور نہ اٹھائے گا کوئی اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا اور اگر پکارے کوئی بوجھل اپنا بوجھ بٹانے کو کوئی نہ اٹھائے اس میں سے ذرا بھی اگرچہ ہو قرابتی تو تو ڈر سنا دیتا ہے ان کو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور جو کوئی سنوارے گا تو یہی ہے کہ سنوارے گا اپنی فائدہ کو اور اللہ کی طرف ہے سب کو پھرجانا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کوئی جان نہیں اٹھائے گی کسی دوسری جان کا بوجھ اور اگر بوجھ تلے دبی کوئی جان کسی کو پکارے گی اپنے بوجھ (کے ہٹانے) کے لیے تو نہیں اٹھائے گا کوئی اس میں سے کچھ بھی اگرچہ وہ قرابت دار ہی ہو (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ تو انہی لوگوں کو خبردار کرسکتے ہیں جو ڈرتے ہیں اپنے ربّ سے غیب میں رہتے ہوئے اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کوئی بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے اور اللہ ہی کی طرف (سب کو) پلٹنا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

No one can bear another's burden. If a heavily laden one should call another to carry his load, none of it shall be carried by the other, even though he be a near of kin. (O Prophet), you can warn only those who fear their Lord without seeing Him and establish Prayer. Whoever purifies himself does so to his own good. To Allah is the final return.

کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے 39 گا ۔ اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کا ایک ادنی حصہ بھی بٹانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ 40 ہو ۔ ( اے نبی ) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کر سکتے ہو جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے 41 ہیں ۔ جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جس کسی پر بڑا بوجھ لدا ہوا ہو ، وہ اگر کسی اور کو اس کے اٹھانے کی دعوت دے گا تو اس میں سے کچھ بھی اٹھایا نہیں جائے گا ، چاہے وہ ( جسے بوجھ اٹھانے کی دعوت دی گئی تھی ) کوئی قریبی رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو ۔ ( اے پیغمبر ) تم انہی لوگوں کو خبردار کرسکتے ہو جو اپنے پروردگار کو دیکھے بغیر اس سے ڈرتے ہوں ۔ اور جنہوں نے نماز قائم کی ہو ، اور جو شخص پاک ہوتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے پاک ہوتا ہے ۔ اور آخرکار سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت کے دن کوئی بوجھ اٹھانیوالا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائیگا 4 اور قیامت میں جو بوجھ سے لدا ہوگا اگر وہ کسی کو گو اس کا ناطے والا ہی ہو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے تو وہ اس کا ذرا بھی بوجھ اٹھانیوالا نہیں 5 اے پیغمبر تو انہی ولگوں کو ڈرا سکتا ہے جو بن دیکھے خدا کے عذاب سے ڈرتے ہیں 6 اور نماز درستی سے ادا کرتے ہیں اور جو شخص اپنے تئیں کفر اور شرک اور گناہوں کی نجات سے پاک رکھے وہ اپنی ہی فائدے کے لئے پاک رکھتا ہے اور آخر اللہ ہی کی طرف سب کی لوٹ کر جانا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور اگر کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے کسی کو بلائے گا بھی تو اس کے بوجھ میں سے کچھ بھی اٹھایا نہ جائے گا اگرچہ وہ شخص قرابت دار ہی ہو آپ ان ہی لوگوں کو نصیحت فرما سکتے ہیں جو بےدیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو شخص پاک ہوتا ہے تو وہ اپنے لئے پاک ہوتا ہے اور (سب کو) اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کوئی کسی کا بوجھ نہ اٹھائے گا ۔ اور اگر کوئی اپنا بوجھ دوسرے سے اٹھانے کے لئے کہے گا تو اگرچہ وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو وہ ذرا بھی بوجھ نہ اٹھا سکے گا ۔ آپ تو صرف ان ہی لوگوں کو ڈرا سکتے ہیں ۔ جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں جو شخص بھی پاکیزگی حاصل کرے گا وہ اس کے اپنے لئے ہے اور اللہ ہی کی طرف (سب کو ) لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کوئی اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو۔ (اے پیغمبر) تم انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو جو بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے اور نماز بالالتزام پڑھتے ہیں۔ اور جو شخص پاک ہوتا ہے اپنے ہی لئے پاک ہوتا ہے۔ اور (سب کو) خدا ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And a bearer of burthen will not bear another's burthen, and if one heavy-laden calleth for his load, naught thereof will be borne although he be of kin. Thou canst warn only those who fear their Lord, unseen, and establish prayer. And whosoever becometh clean becometh clean only for himself; and Unto Allah is the return.

اور کوئی کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا اور اگر کوئی بوجھ لدا ہوا کسی کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا جب بھی اس میں سے کچھ بھی بوجھ نہ اٹھایا جائے گا اگرچہ وہ شخص قرابت دار ہی ہو ۔ آپ تو بس انہیں کو ڈراسکتے ہیں جو بےدیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں ۔ اور جو پاک ہوتا ہے وہ اپنی ہی جان کے لئے پاک ہوتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ اٹھانے والی نہیں بنے گی اور اگر کوئی بوجھل جان اپنے بوجھ کے اٹھانے میں کسی سے طالبِ مدد ہوگی تو اس میں ذرا بھی اس کا ہاتھ نہیں بٹایا جائے گا ، اگرچہ وہ قرابت مند ہی کیوں نہ ہو ۔ تم تو بس انہی لوگوں کو ڈرا سکتے ہو ، جو غیب میں رہتے اپنے رب سے ڈرتے اور نماز کا اہتمام کرتے ہیں اور جو پاکی حاصل کرتا ہے ، وہ اپنے لئے حاصل کرتا ہے اور اللہ ہی کی طرف سب کی واپسی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کوئی بوجھ اُٹھانے والا ( گنہگار ) دوسرے کا بوجھ نہیں اُٹھاسکے گا اور اگر کوئی پشت پر ( گناہوں کا ) بوجھ اُٹھانے والا کسی کو اس ( بوجھ ) کے اُٹھانے کی طرف بلائے گا تو ( بھی ) اس میں سے کچھ بھی نہیں اُٹھایا جائے گا ، اگرچہ ( جسے بلایا گیا ) وہ قریبی رشتہ دارہی ( کیوں نہ ) ہو ، ( اے محبوبﷺ ) آپ تو بس ان لوگوں کو ( حقیقی معنوں میں ) ڈراسکتے ہیں جو اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جس نے پاک بازی اختیار کرلی تو اس نے اپنے ہی فائدے کے لیے پاک بازی اختیار کرلی ہے اور اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور (قیامت کے دن) کوئی دوسرے کا بوجھ اٹھانے والا نہ ہوگا۔ اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا اپنے بوجھ کو بٹانے کو کسی کو بلائے تو کوئی اس میں سے کچھ نہ اٹھائے گا، اگرچہ قرابتدا رہی ہو۔ اے پیغمبر آپ انہی لوگوں کو نصیحت کرسکتے ہو، جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں۔ جو شخص پاک ہوتا ہے وہ اپنے لیے ہی پاک ہوتا ہے اور سب کو اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی (گناہ کا) بوجھ لدا ہوا شخص اپنا بوجھ اٹھانے کے لئے کسی کو پکارے گا بھی تب بھی اس کے بوجھ کا کچھ بھی حصہ اٹھانے کیلئے کوئی تیار نہ ہوگا اگرچہ وہ اس کا کوئی (قریبی) رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو آپ کے خبردار کرنے کا اثر تو انہی لوگوں پر ہوسکتا ہے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور وہ نماز قائم کرتے ہیں اور جو کوئی پاکی اختیار کرے گا تو وہ اپنے ہی لئے کرے گا اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے (سب کو)

Translated by

Noor ul Amin

اور کوئی بوجھ اٹھانے والادوسرے کابوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر لداہوا شخص دوسرے کو اپنابوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گاتوکوئی اس کابوجھ اٹھانے نہیں آئیگا اگرچہ وہ اس کارشتہ دارہی کیوں نہ ہو ( اے نبی ) آپ توصرف ان لوگوں کو ڈرا سکتے ہیںجو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نمازقائم کرتے ہیں اورجو شخص پاکیز گی اختیارکرتا ہے تواپنے ہی لئے اختیار کرتا ہے اور ( سب کو ) اللہ ہی کی طرف پلٹنا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی ( ف۵۱ ) اور اگر کوئی بوجھ والی اپنا بوجھ بٹانے کو کسی کو بلائے تو اس کے بوجھ میں سے کوئی کچھ نہ اٹھائے گا اگرچہ قریب رشتہ دار ہو ( ف۵۲ ) اے محبوب! تمہارا ڈر سناتا انہیں کو کام دیتا ہے جو بےدیکھے اپنے رب! سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم رکھتے ہیں ، اور جو ستھرا ہوا ( ف۵۳ ) تو اپنے ہی بھلے کو ستھرا ہوا ( ف۵٤ ) اور اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بارِ ( گناہ ) نہ اٹھا سکے گا ، اور کوئی بوجھ میں دبا ہوا ( دوسرے کو ) اپنا بوجھ بٹانے کے لئے بلائے گا تو اس سے کچھ بھی بوجھ نہ اٹھایا جا سکے گا خواہ قریبی رشتہ دار ہی ہو ، ( اے حبیب! ) آپ ان ہی لوگوں کو ڈر سناتے ہیں جو اپنے رب سے بن دیکھے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ، اور جو کوئی پاکیزگی حاصل کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدہ کے لئے پاک ہوتا ہے ، اور اﷲ ہی کی طرف پلٹ کر جانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا ( گنہگار ) کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بھاری بوجھ والا اس کے اٹھانے کیلئے ( کسی کو ) بلائے گا تو اس میں سے کچھ بھی نہ اٹھایا جائے گا اگرچہ وہ رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو؟ ( اے رسول ( ص ) ! ) آپ صرف انہی لوگوں کو ڈرا سکتے ہیں جو بے دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور جو ( باقاعدہ ) نماز پڑھتے ہیں اور جو ( گناہوں سے ) پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی فائدہ کیلئے پاکباز رہتا ہے ( آخرکار ) اللہ ہی کی طرف ( سب کی ) بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nor can a bearer of burdens bear another's burdens if one heavily laden should call another to (bear) his load. Not the least portion of it can be carried (by the other). Even though he be nearly related. Thou canst but admonish such as fear their Lord unseen and establish regular Prayer. And whoever purifies himself does so for the benefit of his own soul; and the destination (of all) is to Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

No one will bear the burden of another. Even if an overburdened soul should ask another to bear a part of his burden, no one, not even a relative, will do so. (Muhammad), you can only warn those who have fear of their Lord without seeing Him and who are steadfast in prayer. Whoever purifies himself, does so for his own good. To God do all things return.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And no bearer of burdens shall bear another's burden; and if one heavily laden calls another to (bear) his load, nothing of it will be lifted even though he be near of kin. You can warn only those who fear their Lord unseen and perform the Salah. And he who purifies himself (from all kinds of sins), then he purifies only for the benefit of himself. And to Allah is the Return (of all).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And a burdened soul cannot bear the burden of another and if one weighed down by burden should cry for (another to carry) its burden, not aught of it shall be carried, even though he be near of kin. You warn only those who fear their Lord in secret and keep up prayer; and whoever purifies himself, he purifies himself only for (the good of) his own soul; and to Allah is the eventual coming.

Translated by

William Pickthall

And no burdened soul can bear another's burden, and if one heavy laden crieth for (help with) his load, naught of it will be lifted even though he (unto whom he crieth) be of kin. Thou warnest only those who fear their Lord in secret, and have established worship. He who groweth (in goodness), groweth only for himself, (he cannot by his merit redeem others). Unto Allah is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कोई बोझ उठाने वाला किसी दूसरे का बोझ न उठाएगा। और यदि कोई बोझ से दबा हुआ व्यक्ति अपना बोझ उठाने के लिए पुकारे तो उस में से कुछ भी न उठाया जाएगा, यद्यपि वह निकट का सम्बन्धी ही क्यों न हो। तुम तो केवल सावधान कर रहे हो। जो परोक्ष में रहते हुए अपने रब से डरते हैं और नमाज़ के पाबन्द हो चुके हैं (उन की आत्मा का विकास हो गया) । और जिस ने स्वयं को विकसित किया वह अपने ही भले के लिए अपने आप को विकसित करेगा। और पलटकर जाना तो अल्लाह ही की ओर है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کوئی دوسرے کا بوجھ (گناہ کا) نہ اٹھاوے گا اور اگر کوئی بوجھ کا لدا ہوا (یعنی کوئی گناہگار) کسی کو اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے بلاوے گا (تب بھی اس میں سے کچھ بھی بوجھ نہ بٹایا جاوے گا اگرچہ وہ شخص قرابت دار ہی کیوں (نہ) ہو آپ تو صرف ایسے لوگوں کو ڈرا سکتے ہیں جو بےدیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں (2) اور جو شخص پاک ہوتا ہے وہ اپنے لیے پاک ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، اور اگر کوئی بوجھ اٹھانے والا اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے کسی کو کہے گا تو اس کے بوجھ کا ایک معمولی حصہ بھی اٹھانے کے لیے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو، آپ صرف انہی لوگوں کو متنبہ کرسکتے ہیں جو اَن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے اور نماز قائم کرتے ہیں، جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے وہ اپنے لیے ہی کرتا ہے۔ سب کو اللہ کی طرف ہی پلٹ کر جانا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا ، اور اگر کوئی لدا ہوا نفس اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے پکارے گا تو اس کے بار کو ایک ادنیٰ حصہ بھی بنانے کے لئے کوئی نہ آئے گا چاہے وہ قریب ترین رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم صرف انہی لوگوں کو متنبہ کرسکتے ہو جو بےدیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ۔ جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنی ہی بھلائی کے لیے کرتا ہے اور پلٹنا سب کو اللہ ہی کی طرف ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بوجھ والا اپنا بوجھ اٹھانے کے لیے بلائے گا تو اس میں سے کچھ بھی نہیں اٹھایا جائے گا اگرچہ قرابت دار ہی ہو، آپ صرف انہی لوگوں کو ڈراتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور انہوں نے نماز قائم کی، اور جو شخص پاکیزہ بنا تو وہ اپنی جان کے لیے پاکیزگی اختیار کرتا ہے، اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اٹھانے والاف بوجھ دوسرے کا اور اگر پکارے کوئی بوجھل اپنا بوجھ بٹانے کو کوئی نہ اٹھائے اس میں سے ذرا بھی اگرچہ ہو قرابتی   تو تو ڈر سنا دیتا ہے ان کو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم رکھتے ہیں نماز اور جو کوئی سنورے گا تو یہی ہے کہ سنورے گا اپنے فائدہ کو اور اللہ کی طرف سب کو پھرجانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی گر انبار کسی کو اپنا بوجھ بٹانے کو پکارے گا تب بھی اس کے بوجھ میں سے کچھ نہ بٹایا جائے گا۔ خواہ اس نے جس کو پکارا تھا وہ اس پکارنے والے کا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔ اے پیغمبر آپ تو بس انہی لوگوں کو ڈرا سکتے ہی جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اور جو شخص پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی بھلے کو پاک ہوتا ہے اور اللہ ہی کی طرف سب کو لوٹ کر جانا ہے