Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 3

سورة فاطر

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اذۡکُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰہِ عَلَیۡکُمۡ ؕ ہَلۡ مِنۡ خَالِقٍ غَیۡرُ اللّٰہِ یَرۡزُقُکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۫ ۖفَاَنّٰی تُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۳﴾

O mankind, remember the favor of Allah upon you. Is there any creator other than Allah who provides for you from the heaven and earth? There is no deity except Him, so how are you deluded?

لوگو! تم پر جو انعام اللہ تعا لٰی نے کئے ہیں انہیں یاد کرو ۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے روزی پہنچائے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں الٹے جاتے ہو؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ کی
عَلَیۡکُمۡ
جو تم پر ہے
ہَلۡ
کیا ہے
مِنۡ خَالِقٍ
کوئی پیدا کرنے والا
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ کے
یَرۡزُقُکُمۡ
جو رزق دیتا ہو تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّا
مگر
ہُوَ
وہی
فَاَنّٰی
تو کہاں سے
تُؤۡفَکُوۡنَ
تم پھیرے جاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے 
النَّاسُ
لوگو
اذۡکُرُوۡا
یاد کرو
نِعۡمَتَ
نعمت کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
عَلَیۡکُمۡ
اوپر اپنے
ہَلۡ
کیا
مِنۡ خَالِقٍ
کوئی خالق ہے
غَیۡرُ
سوائے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
یَرۡزُقُکُمۡ
وہ رزق دیتا ہے تمہیں
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین سے
لَاۤ اِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّا
سوائے
ہُوَ
اس کے
فَاَنّٰی
تو کہاں سے
تُؤۡفَکُوۡنَ
تم بہکائے جاتے ہو
Translated by

Juna Garhi

O mankind, remember the favor of Allah upon you. Is there any creator other than Allah who provides for you from the heaven and earth? There is no deity except Him, so how are you deluded?

لوگو! تم پر جو انعام اللہ تعا لٰی نے کئے ہیں انہیں یاد کرو ۔ کیا اللہ کے سوا اور کوئی بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے روزی پہنچائے؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں الٹے جاتے ہو؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! اپنے آپ پر اللہ کے احسان کو یاد رکھو، کیا اللہ کے سوا کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے رزق دے (یاد رکھو) اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں، پھر تم کہاں سے دھوکہ کھا جاتے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو!اپنے اوپراﷲ تعالیٰ کی نعمت کو یاد کرو، کیا اﷲ تعالیٰ کے سواکوئی اورخالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اُس کے سواکوئی معبودنہیں توتم کہاں سے بہکائے جاتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 mankind, remember Allah&s blessing upon you. Is there any creator other than Allah who gives you provision from the sky and the earth? There is no god, but He. So, to where are you being turned around (by your desires)?

اے لوگو ! یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر کیا کوئی ہے بنانے والا اللہ کے سوائے روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے کوئی حاکم نہیں مگر وہ پھر کہاں الٹے جاتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! اللہ کی اس نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہوئی ہے کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں رزق بہم پہنچاتا ہو آسمان سے اور زمین سے ؟ } نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے تو تم کہاں سے الٹے پھرائے جا رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O people, remember Allah's favour upon you. Is there any creator, apart from Allah, who provides you your sustenance out of the heavens and earth? There is no god but He. Whither are you, then, being misdirected?

لوگو ، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد 6 رکھو ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رز ق دیتا ہو؟ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے 7 ہو؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! یاد کرو ان نعمتوں کو جو اللہ نے تم پر نازل کی ہیں ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ۔ پھر آخر تم کہاں اوندھے چلے جارہے ہو؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو اللہ تعالیٰ کا جو احسان تم پر ہے اس کو یاد کرو 9 بھلا اس کے سوا کوئی اور بھی پیدا کرنیوالا ہے جو آسمان اور زمین سے تم کو رزق دے 10 اس کے سوا کوئی سچا خدا نہیں پھر تم کدھر الٹے جا رہے ہو 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! اللہ کے احسانات کو یاد کرو جو تم پر ہیں کیا اللہ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا ہے جو آسمان اور زمین سے تم کو رزق پہنچاتا ہو اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں سو تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! تم پر جو بھی اللہ کے احسانات ہیں ( نعمتیں ہیں) ان کو یاد رکھو ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی دوسرا ایسا ہے جو ان ( نعمتوں) کو پیدا کرنے والا ہے۔ جو تمہیں آسمانوں اور زمین سے رزق عطاء کرتا ہے۔ جب اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے تو پھر تم کہاں الٹے پھرے جا رہے ہو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O mankind! remember the favour of Allah toward you. Is there any Creator other than Allah who provideth for you from the heaven and the earth? There is no god but He. Wither then are ye deviating?

اے لوگو ! اللہ کے احسانات اپنے اوپر یاد کرو کیا اللہ کے سوا کوئی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی بہم پہنچاتا ہے ؟ کوئی معبود نہیں اس کے سوا سو تم کہاں الٹے چلے جارہے ہو ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! تمہارے اوپر اللہ کا جو انعام ہے ، اس کا دھیان کرو ۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے ، جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق بہم پہنچاتا ہو؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ تو تم کہاں اوندھے ہوئے جاتے ہو؟

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کو یاد کرو ( جو ) تم پر ( ہے ) کیا اللہ ( تعالیٰ ) کے علاوہ ( بھی ) کوئی پیدا کرنے والا ہے جو تم لوگوں کو آسمانوں اور زمین سے رزق عطا فرمائے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم لوگ کس طرف اُلٹے لے جائے جارہے ہو؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگو ! اللہ کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق اور رازق ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے ؟ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگوں یاد کرو تم اللہ کے ان (طرح طرح کے) احسانات کو جو اس نے تم پر فرمائے ہیں کیا اللہ کے سوا اور کوئی خالق ہے جو تمہیں رزق سے نوازتا ہو آسمان اور زمین سے کوئی بھی عبادت کے لائق نہیں سوائے اس (وحدہ لاشریک) کے پھر تم لوگ کہاں (اور کیسے) اوندھے ہوئے جا رہے ہو ؟

Translated by

Noor ul Amin

لوگو!اپنے آپ پر اللہ کا احسان یادکرواللہ کے سواکوئی خالق ہے جو تمہیں آسمانوں و زمین سے رزق دے ( یادرکھو ) اس کے سواکوئی معبود نہیں ، پھر تم کہاں سے دھوکا کھا جاتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! اپنے اوپر اللہ کا احسان یاد کرو ( ف۵ ) کیا اللہ کے سوا اور بھی کوئی خالق ہے کہ آسمان اور زمین سے تمہیں روزی دے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، تو تم کہاں اوندھے جاتے ہو ( ف۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! اپنے اوپر اﷲ کے انعام کو یاد کرو ، کیا اﷲ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! اللہ کے وہ احسانات یاد کرو جو اس نے تم پر کئے ہیں کیا اللہ کے سوا کوئی اور ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہو؟ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے تم کہاں الٹے چلے جا رہے ہو؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O men! Call to mind the grace of Allah unto you! is there a creator, other than Allah, to give you sustenance from heaven or earth? There is no god but He: how then are ye deluded away from the Truth?

Translated by

Muhammad Sarwar

People, remember the bounty of God that He has granted to you. Is their any creator besides God who could provide you with sustenance from the heavens and the earth? He is the only God. Where then can you turn away?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! Remember the grace of Allah upon you! Is there any creator other than Allah who provides for you from the sky (rain) and the earth La ilaha illa Huwa. How then are you turning away (from Him)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O men! call to mind the favor of Allah on you; is there any creator besides Allah who gives you sustenance from the heaven and the earth? There is no god but He; whence are you then turned away?

Translated by

William Pickthall

O mankind! Remember Allah's grace toward you! Is there any creator other than Allah who provideth for you from the sky and the earth? There is no Allah save Him. Whither then are ye turned?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगो! अल्लाह की तुम पर जो अनुकम्पा है, उसे याद करो। क्या अल्लाह के सिवा कोई और पैदा करने वाला है, जो तुम्हें आकाश और धरती से रोज़ी देता हो? उस के सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। तो तुम कहाँ से उलटे भटके चले जा रहे हो?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو تم پر جو اللہ کے احسانات ہیں ان کو یاد کرو اور (شکر کرو اور غور کرو کہ) کیا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی خالق ہے جو تم کو آسمان و زمین سے رزق پہنچاتا ہو (3) اس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں سو تم (شرک کرکے) کہاں الٹے جا رہے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! تم پر اللہ کے انعامات ہیں انہیں یاد رکھو کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو اس کے سوا کوئی معبود نہیں، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لوگو ، تم پر اللہ کے جو احسانات ہیں انہیں یاد رکھو۔ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق بھی ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے رزق دیتا ہو ؟ ۔۔۔ کوئی معبود اس کے سوا نہیں ، آخر تم کہاں سے دھوکا کھا رہے ہو ؟ ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! اللہ کی نعمت کو یاد کرو جو تم پر ہے، کیا اللہ کے سوا کوئی پیدا کرنے والا ہے جو تمہیں آسمان و زمین سے رزق عطا فرماتا ہے، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، سو تم کہاں الٹے جا رہے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگو یاد کرو احسان اللہ کا اپنے اوپر کیا کوئی ہے بنانے والاف اللہ کے سوا روزی دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے کوئی حاکم نہیں مگر وہ پھر کہاں الٹے جاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ! اللہ کے تم پر جو احسانات ہیں ان کو یاد کرو کیا اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی اور بھی خالق ہے جو تم کو آسمان اور زمین سے روزی پہنچاتا ہو۔ اس کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے پھر تم کہاں پھرے جا رہے ہو