Surat Faatir

Surah: 35

Verse: 5

سورة فاطر

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰہِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا ٝ وَ لَا یَغُرَّنَّکُمۡ بِاللّٰہِ الۡغَرُوۡرُ ﴿۵﴾

O mankind, indeed the promise of Allah is truth, so let not the worldly life delude you and be not deceived about Allah by the Deceiver.

لوگو! اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے تمہیں زندگانی دنیا دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز شیطان تمہیں غفلت میں ڈالے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ
اے لوگو
اِنَّ
بےشک
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ کا
حَقٌّ
سچا ہے
فَلَا
تو نہ
تَغُرَّنَّکُمُ
ہر گز دھوکے میں ڈالے تمہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَلَا
اور نہ
یَغُرَّنَّکُمۡ
ہر گز دھوکے میں ڈالے تمہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کے بارے میں
الۡغَرُوۡرُ
بڑا دھوکے باز
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰۤاَیُّہَا
اے
النَّاسُ
لوگو
اِنَّ
یقینا
وَعۡدَ
وعدہ
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
حَقٌّ
سچاہے
فَلَا تَغُرَّنَّکُمُ
تو نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں
الۡحَیٰوۃُ
زندگی 
الدُّنۡیَا
دنیا کی
وَلَا یَغُرَّنَّکُمۡ
اور نہ دھوکے میں ڈالے تمہیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے متعلق
الۡغَرُوۡرُ
بڑا دھوکے باز
Translated by

Juna Garhi

O mankind, indeed the promise of Allah is truth, so let not the worldly life delude you and be not deceived about Allah by the Deceiver.

لوگو! اللہ تعالٰی کا وعدہ سچا ہے تمہیں زندگانی دنیا دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ دھوکے باز شیطان تمہیں غفلت میں ڈالے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لوگو ! اللہ کا وعدہ سچا ہے لہذا تمہیں دنیا کی زندگی دھوکہ میں نہ ڈال دے اور نہ ہی اللہ کے بارے میں وہ دھوکہ باز (شیطان) تمہیں دھوکہ دینے پائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے لوگو! یقیناًاﷲ تعالیٰ کاوعدہ سچاہے تودنیاکی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اورنہ ہی وہ بڑا دھوکے بازاﷲ تعالیٰ کے متعلق تمہیں دھوکے میں ڈالے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 mankind, Allah&s promise is definitely true, therefore, the worldly life must not deceive you, nor should you be deceived about Allah by the big deceiver (Satan).

اے لوگو ! بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے سو نہ بہکائے تم کو دنیا کی زندگانی اور نہ دغا دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغا باز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے لوگو ! اللہ کا وعدہ سچا ہے تو دیکھو دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ ہی تمہیں دھوکے میں ڈالے اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

O people, assuredly Allah's promise is true. So let the life of the world not delude you, and let not the Deluder delude you concerning Allah.

لوگو ، اللہ کا وعدہ یقینا برحق 10 ہے ، لہذا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ 11 ڈالے اور نہ وہ بڑا دھوکے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے 12 پائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے لوگو ! یقین جانو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لہذا تمہیں یہ دنیوی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے ، اور نہ اللہ کے معاملے میں تمہیں وہ ( شیطان ) دھوکے میں ڈالنے پائے جو بڑا دھوکے باز ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لوگو اللہ تعالیٰ کا وعدہ قیامت برحق ہے ایسا نہ ہو تم کو دنیا کی زندگی دھوکہ دے 2 اور ایسا ہو کہ شیطان تم کو اللہ کے باب میں فریب دے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے لوگو ! بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے۔ سو ایسا نہ ہو کہ یہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈالے رکھے اور نہ دھوکا باز (شیطان) نہیں اللہ سے (متعلق) دھوکے میں ڈالے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے لوگو ! بیشک اللہ کا وعدہ سچا وعدہ ہے۔ دنیا کی زندگی کہیں تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور ( کہیں ایسا نہ ہو) کہ دھوکے باز شیطان تمہیں کسی فریب میں مبتلا کر دے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

لوگو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ تو تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ (شیطان) فریب دینے والا تمہیں فریب دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O mankind! verily the promise of Allah is true. So let not the life of the world beguile you, and with respect to Allah let not beguile you the great be guiler.

اے لوگو ! اللہ کا وعدہ ضرور سچا ہے سو یہ نہ ہو کہ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں ڈال دے ۔ اور یہ نہ ہو کہ تم کو وہ بڑا فریبیا اللہ کی طرف سے دھوکے میں ڈال دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے لوگو! اللہ کا وعدہ شدنی ہے تو تم کو یہ دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ اللہ کے باب میں تم کو فریبکار شیطان فریب میں رکھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے لوگو! بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچ ہے پس تم لوگوں کو دنیا کی زندگی ہرگز دھوکے میں نہ ڈالے اور تم لوگوں کو ہرگز اللہ ( تعالیٰ ) کے معاملے میں بڑا دھوکے باز ( شیطان ) دھوکے میں نہ ڈالے ( رکھے )

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے لوگو ! اللہ کا وعدہ سچا ہے تو تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ شیطان فریب دینے والا تمہیں فریب دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے لوگوں بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے پس تم کو دھوکے میں نہ ڈالنے پائے دنیاوی زندگی (اور اس کی چمک دمک) اور تم کو دھوکے میں نہ ڈالنے پائے اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز

Translated by

Noor ul Amin

لوگو!اللہ کاوعدہ س چاہےلہٰذاتمہیں دنیاکی زندگی دھوکہ میں نہ ڈال دے اور نہ اللہ کے بارے میں دھوکہ باز ( شیطان ) تمہیں دھوکہ دینے پائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے لوگو! بیشک اللہ کا وعدہ سچ ہے ( ف۱۱ ) تو ہرگز تمہیں دھوکا نہ دے دنیا کی زندگی ، ( ف۱۲ ) اور ہرگز تمہیں اللہ کے حکم پر فریب نہ دے وہ بڑا فریبی ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے لوگو! بیشک اﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز فریب نہ دے دے ، اور نہ وہ دغا باز شیطان تمہیں اﷲ ( کے نام ) سے دھوکہ دے

Translated by

Hussain Najfi

اے لوگو! اللہ کا وعدہ یقیناً سچا ہے ( خیال رکھنا ) زندگانیٔ دنیا کہیں تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ ہی بڑا دھوکہ باز ( شیطان ) تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O men! Certainly the promise of Allah is true. Let not then this present life deceive you, nor let the Chief Deceiver deceive you about Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

People, the promise of God is true. Let not the worldly life deceive you. Let not the devil deceive you about God

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O mankind! Verily, the promise of Allah is true. So, let not this present life deceive you, and let not the chief deceiver deceive you about Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O men! surely the promise of Allah is true, therefore let not the life of this world deceive you, and let not the archdeceiver deceive you respecting Allah.

Translated by

William Pickthall

O mankind! Lo! the promise of Allah is true. So let not the life of the world beguile you, and let not the (avowed) beguiler beguile you with regard to Allah.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ लोगों! निश्चय ही अल्लाह का वादा सच्चा है। अतः सांसारिक जीवन तुम्हें धोखे में न डाले और न वह धोखेबाज़ अल्लाह के विषय में तुम्हें धोखा दे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے لوگو اللہ تعالیٰ کا (یہ) وعدہ ضرور سچا ہے سو ایسا نہ ہو کہ یہ دنیوی زندگی تم کو دھوکہ میں ڈالے رکھے (4) اور ایسا نہ ہو کہ تم کو دھوکہ باز شیطان اللہ سے دھوکے میں ڈال دے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے لوگو ! یقیناً اللہ کا وعدہ برحق ہے۔ دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے اور نہ تمہیں شیطان اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لو گو ، اللہ کا وعدہ یقینابر حق ہے ، لٰہذا دنیا کی ذندگی تمہیں دھو کے میں نہ ڈالے ، اور نہ وہ بڑا دھو کے باز تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے پا ئے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے لوگو ! بلاشبہ اللہ کا وعدہ حق ہے سو تمہیں ہرگز دنیا والی زندگی دھوکہ میں نہ ڈالے اور تمہیں اللہ کا نام لے کر دھوکہ باز ہرگز دھوکہ میں نہ ڈالے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے لوگو بیشک اللہ کا وعدہ ٹھیک ہے سو نہ بہکائے تم کو دنیا کی زندگانی اور نہ دغا دے تم کو اللہ کے نام سے وہ دغا باز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے لوگو ! اللہ کا وعدہ یقینا برحق ہے۔ سو کہیں تم کو دنیوی زندگی دھوکے میں مبتلا نہ کر دے اور تم کو خدا کے بارے میں وہ دھوکے باز شیطان کسی دھوکے میں نہ ڈال دے