Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 12

سورة يس

اِنَّا نَحۡنُ نُحۡیِ الۡمَوۡتٰی وَ نَکۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَ اٰثَارَہُمۡ ؕ ؑ وَ کُلَّ شَیۡءٍ اَحۡصَیۡنٰہُ فِیۡۤ اِمَامٍ مُّبِیۡنٍ ﴿۱۲﴾٪  18

Indeed, it is We who bring the dead to life and record what they have put forth and what they left behind, and all things We have enumerated in a clear register.

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے ، اور ہم لکھتے جاتے ہیں وہ اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں اور ان کے وہ اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں ، اور ہم نے ہرچیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّا
بےشک ہم
نَحۡنُ
ہم ہی
نُحۡیِ
ہم زندہ کریں گے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَنَکۡتُبُ
اور ہم لکھ رہے ہیں
مَا
جو
قَدَّمُوۡا
انہوں نے آگے بھیجا
وَاٰثَارَہُمۡ
اور ان کے آثار کو
وَکُلَّ
اور ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
اَحۡصَیۡنٰہُ
شمار کر رکھا ہے ہم نے اسے
فِیۡۤ اِمَامٍ
ایک کتاب میں
مُّبِیۡنٍ
جو واضح ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّا
یقینا ًہم 
نَحۡنُ
ہم ہی
نُحۡیِ
زندہ کریں گے
الۡمَوۡتٰی
مردوں کو
وَنَکۡتُبُ
اور ہم لکھ رہے ہیں
مَا
جو
قَدَّمُوۡا
آگے بهیجا انہوں نے
وَاٰثَارَہُمۡ
اور ان کے آثار کو بهی
وَکُلَّ
اور ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
اَحۡصَیۡنٰہُ
شمار کر رکها ہے ہم نے اس کو
فِیۡۤ اِمَامٍ مُّبِیۡنٍ
ایک کھلی کتاب میں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, it is We who bring the dead to life and record what they have put forth and what they left behind, and all things We have enumerated in a clear register.

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے ، اور ہم لکھتے جاتے ہیں وہ اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجتے ہیں اور ان کے وہ اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں ، اور ہم نے ہرچیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کر رکھا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ ہم ہی مردوں کو زندہ کرتے ہیں ۔ ہم ان کے وہ اعمال بھی لکھتے جاتے ہیں جو وہ آگے بھیج چکے اور وہ آثار بھی جو پیچھے چھوڑ گئے۔ اور ہم نے ہر چیز کا ایک واضح کتاب (لوح محفوظ) میں ریکارڈ رکھا ہوا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًہم مردوں کوزندہ کریں گے اورہم لکھ رہے ہیں جوانہوں نے آگے بھیجا اور اُن کے آثارکوبھی اور ہر چیز کوہم نے ایک کھلی کتاب میں شمار کر رکھا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely We will give new life to the dead, and We are recording whatever (deeds) they send ahead and whatever effects they leave behind. And everything is fully computed by Us in a manifest source-book.

ہم ہیں جو زندہ کرتے ہیں مردوں کو اور لکھتے ہیں جو آگے بھیج چکے اور جو نشان ان کے پیچھے رہے اور ہر چیز گن لی ہم نے ایک کھلی اصل میں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا ہم ہی زندہ کریں گے ُ مردوں کو اور ہم لکھ رہے ہیں جو کچھ انہوں نے آگے بھیجا اور جو اثرات وہ اپنے پیچھے چھوڑ گئے ہیں ور ہرچیز کا احاطہ ہم نے ایک واضح کتاب میں کررکھا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall surely raise the dead to life and We record what they did and the traces of their deeds that they have left behind. We have encompassed that in a Clear Book.

ہم یقینا ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں ۔ جو کچھ افعال انہوں نے کئے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں ، اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم ثبت کر رہے 9 ہیں ۔ ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقینا ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے ، اور جو کچھ عمل انہوں نے آگے بھیجے ہیں ہم ان کو بھی لکھتے جاتے ہیں اور ان کے کاموں کے جو اثرات ہیں ان کو بھی ۔ ( ٤ ) اور ہم نے ایک واضح کتاب میں ہر ہر چیز کا پورا احاطہ کر رکھا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک ہم (قیامت میں) مردوں کو لجائیں گے اور (نیک) کام وہ آگے بھیج چکے اور نشانیاں 1(جو وہ پیچھے چھوڑ گئے) ہم انکو لکھ لیتے ہیں اور ہم نے ہر چیز ایک روشن کتاب لوح محفوظ میں جوڑ لی ہے کوئی چیز نہیں چھوڑی)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے ہیں اور جو نشان پیچھے چھوڑ آئے ہیں ہم اس کو لکھتے جاتے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب (لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور جو انہوں نے آگے بھیجا یا پیچھے چھوڑا اس سب کو ہم لکھ رہے ہیں اور ہم نے اس کو کھلی کتاب ( لوح محفوظ) میں محفوظ کر رکھا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily We! We shall guicken the dead. And We write down that which they send before and their footsteps. And everything We have counted up in a Book luminous.

بیشک ہم ہی تو مردوں کو جلائیں گے اور ہم لکھتے جاتے ہیں اسے جو یہ آگے بھیجتے جاتے ہیں اور پیچھے چھوڑے جاتے ہیں ۔ اور ہم نے ہر شیء کو ایک واضح کتاب میں درج کر رکھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم نوٹ کر رہے ہیں جو کچھ انہوں نے آگے کیلئے بڑھایا اور جو کچھ پیچھے چھوڑا اور ہم نے ہر چیز ایک واضح کتاب میں محفوظ کرلی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بلاشبہ ہم ہی مُردوں کو ( دوبارہ ) زندہ کریں گے اور جو انہوں نے ( عمل ) آگے بھیجا اور جو نشانیاں پیچھے چھوڑگئے ہم لکھ رہے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو کتاب مبین ( ایک واضح صحیفے ) ( لوحِ محفوظ ) میں گن کر رکھا ہوا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے ہیں اور جو ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہیں ہم ان کو لکھتے ہیں اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن یعنی لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ ہم زندہ کرتے ہیں (اور کریں گے) مردوں کو اور ہم لکھتے جا رہے ہیں ان کے وہ اعمال بھی جو انہوں نے آگے بھیج دئیے ہیں اور ان کے وہ آثار (اور نشانات) بھی جو انہوں نے اپنے پیچھے چھوڑے ہیں اور (اس سے بھی بہت پہلے) ہم نے ہر چیز کو ضبط کر رکھا ہے ایک واضح کتاب میں

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ ہم ہی مردوں کو زندہ کرتے ہیں ہم ان کے اعمال بھی لکھتے جاتے ہیںجو وہ آگے بھیج چکے اور وہ آثاربھی جو پیچھے چھوڑ گئے ہیں اور ہم نے ہرچیزکاایک واضح کتاب میں ریکارڈ رکھا ہوا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ہم مردوں کو جِلائیں گے اور ہم لکھ رہے ہیں جو انہوں نے آگے بھیجا ( ف۱۱ ) اور جو نشانیاں پیچھے چھوڑ گئے ( ف۱۲ ) اور ہر چیز ہم نے گن رکھی ہے ایک بتانے والی کتاب میں ( ف۱۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک ہم ہی تو مُردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ہم وہ سب کچھ لکھ رہے ہیں جو ( اَعمال ) وہ آگے بھیج چکے ہیں ، اور اُن کے اثرات ( جو پیچھے رہ گئے ہیں ) ، اور ہر چیز کو ہم نے روشن کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں احاطہ کر رکھا ہے

Translated by

Hussain Najfi

بے شک ہم ہی مُردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ان کے وہ اعمال لکھ لیتے ہیں جو وہ آگے بھیج چکے ہیں اور ان کے وہ آثار بھی ثبت کرتے ہیں جو وہ اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو امامِ مبین میں جمع کر دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily We shall give life to the dead, and We record that which they send before and that which they leave behind, and of all things have We taken account in a clear Book (of evidence).

Translated by

Muhammad Sarwar

It is We who bring the dead to life and records the deeds of human beings and their consequences (of continual effects). We keep everything recorded in an illustrious Book.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, We give life to the dead, and We record that which they send before (them), and their traces and all things We have recorded with numbers in Imam Mubin (a Clear Book).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely We give life to the dead, and We write down what they have sent before and their footprints, and We have recorded everything in a clear writing.

Translated by

William Pickthall

Lo! We it is Who bring the dead to life. We record that which they send before (them, and their footprints. And all things We have kept in a clear Register.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह हम मुर्दों को जीवित करेंगे और हम लिखेंगे जो कुछ उन्होंने आगे के लिए भेजा और उन के चिन्हों को (जो पीछे रहा) । हर चीज़ हम ने एक स्पष्ट किताब में गिन रखी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بیشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم لکھتے چلے جاتے ہیں وہ اعمال بھی جن کو لوگ آگے بھیجے جاتے ہیں اور ان کے وہ اعمال بھی جن کو پیچھے چھوڑ جاتے ہیں (5) اور ہم نے ہر چیز کو ایک واضح کتاب میں ضبط کردیا تھا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم یقیناً ایک دن مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں جو اعمال انہوں نے کیے ہیں وہ ہم لکھتے جا رہے ہیں اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں وہ بھی ہم لکھ رہے ہیں ہر بات کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ ہم یقیناً ایک روز مردوں کو زندہ کرنے والے ہیں ۔ جو کچھ افعال انہوں نے کیے ہیں وہ سب ہم لکھتے جا رہے ہیں۔ اور جو کچھ آثار انہوں نے پیچھے چھوڑے ہیں ، وہ بھی ہم ثبت کر رہے ہیں۔ ہر چیز کو ہم نے ایک کھلی کتاب میں درج کر رکھا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک ہم مردوں کو زندہ کرتے ہیں اور ان لوگوں نے جو آگے بھیجا اسے اور ان کے نشانوں کو لکھ لیتے ہیں، اور ہر چیز کو ہم نے ایک واضح کتاب میں پوری طرح لکھ دیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ہم ہیں جو زندہ کرتے ہیں مردوں کو اور لکھتے ہیں جو آگے بھیج چکے اور جو نشان ان کے پیچھے رہے اور ہر چیز گن لی ہے ہم نے ایک کھلی اصل میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا ہم ہی مردوں کو زندہ کریں گے اور ہم ان کے ان تمام اعمال کو لکھتے رہتے ہیں جو وہ آگے بھیج جاتے ہیں اور وہ اعمال بھی جن کے اثرات وہ اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں اور ہم نے ہر چیز کو ایک کھلی کتاب یعنی لوح و محفوظ کر رکھا ہے۔