Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 18

سورة يس

قَالُوۡۤا اِنَّا تَطَیَّرۡنَا بِکُمۡ ۚ لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہُوۡا لَنَرۡجُمَنَّکُمۡ وَ لَیَمَسَّنَّکُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۸﴾

They said, "Indeed, we consider you a bad omen. If you do not desist, we will surely stone you, and there will surely touch you, from us, a painful punishment."

انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کر دیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنَّا
بےشک ہم
تَطَیَّرۡنَا
منحوس سمجھا ہے ہم نے
بِکُمۡ
تمہیں
لَئِنۡ
البتہ اگر
لَّمۡ
نہ
تَنۡتَہُوۡا
تم باز آئے
لَنَرۡجُمَنَّکُمۡ
البتہ ہم ضرور سنگسار کر دیں گے تمہیں
وَلَیَمَسَّنَّکُمۡ
اور البتہ ضرور چھوئے گا تمہیں
مِّنَّا
ہماری طرف سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
۔بستی والوں (نے کہا)
اِنَّا
یقیناً ہم نے 
تَطَیَّرۡنَا
منحوس پایا ہے 
بِکُمۡ
تمہیں 
لَئِنۡ
یقیناً اگر 
لَّمۡ تَنۡتَہُوۡا
نہ تم باز آئے 
لَنَرۡجُمَنَّکُمۡ
تو یقیناً ہم ضرور سنگسار کر دیں گے تمہیں 
وَلَیَمَسَّنَّکُمۡ
اور یقیناً ضرور پہنچے گا تمہیں 
مِّنَّا
ہماری طرف سے 
عَذَابٌ
عذاب 
اَلِیۡمٌ
دردناک 
Translated by

Juna Garhi

They said, "Indeed, we consider you a bad omen. If you do not desist, we will surely stone you, and there will surely touch you, from us, a painful punishment."

انہوں نے کہا کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام تمام کر دیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہنے لگے کہ : ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور ہمارے ہاتھوں تمہیں دردناک سزا ملے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بستی والوں نے کہا : بلاشبہ ہم نے تمہیں منحوس پایا ہے یقینا اگر تم لوگ باز نہ آئے تو یقینا ہم ضرور تمہیں سنگسار کر دیں گے اور یقینا ضرور تمہیں ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They (the People of the Town) said,|" We take you as a bad omen for us. If you do not desist, we will certainly stone you, and you will be subjected to a painful punishment from us.

بولے ہم نے نامبارک دیکھا تم کو اگر تم باز نہ رہو گے تو ہم تم کو سنگسار کریں گے اور تم کو پہنچے گا ہمارے ہاتھ سے عذاب درد ناک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہوں نے کہا کہ ہمیں تم سے نحوست کا اندیشہ ہے گر تم باز نہ آئے تو ہم ضرور تمہیں سنگسار کردیں گے اور تمہیں ضرور پہنچے گی ہماری طرف سے دردناک سزا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The people of the town said: “We believe you are an evil omen for us. If you do not desist, we will stone you or you will receive a grievous chastisement from us.”

بستی والے کہنے لگے ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے 14 ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کر دیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بستی والوں نے کہا : ہم نے تو تمہارے اندر نحوست محسوس کی ہے ۔ ( ٦ ) یقین جانو اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم پر پتھر برسائیں گے ، اور ہمارے ہاتھوں تمہیں بڑی دردناک سزا ملے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ کہنے لگے تمہارا آنا تو ہم پر منحوس ہوا 3 دیکھو تم اپنی باتوں سے اگر باز نہ آئو گے تو ہم تم کو پتھروں سے مار ڈالیں گے اور ہماری طرف سے تم کو سخت تکلیف پہنچے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ کہنے لگے بیشک ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو پتھروں سے مار ڈالیں گے۔ اور ہماری طرف سے تمہیں سخت تکلیف پہنچے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہنے لگے کہ ہم تو تمہیں منحوس ( قدم) سمجھتے ہیں۔ اگر تم ( اپنی وعظ و نصیحتوں سے) باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار ( پتھر مار کر ہلاک) کردیں گے اور تمہیں ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ بولے کہ ہم تم کو نامبارک سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: verily we augur ill of you; if ye desist not, we shall surely stone you, and there will befall you from us a torment afflictive.

وہ لوگ بولے ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم باز نہ آئے تو تمہیں سنگسار کرڈالیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت آزار پہنچے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لوگوں نے کہا: ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے ہیں ۔ اگر تم لوگ باز نہ رہے تو ہم تم کو سنگسار کر چھوڑیں گے اور تم کو ہمارے ہاتھوں بڑا دکھ پہنچے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا بلاشبہ ہم تم لوگوں کو منحوس ( نامبارک ) سمجھتے ہیں اگر تم لوگ باز نہ آئے تو البتہ ضرور ہم تم لوگوں کو سنگسار کردیں گے اور البتہ ضرور بالضرور تم لوگوں کو ہماری طرف سے دردناک سزا ملے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ بولے کہ ہم تم کو منحوس دیکھتے ہیں اگر تم باز نہ آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور تم کو ہم سے دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(پھر بھی) بستی والوں نے کہا کہ ہم تمہیں منحوس پاتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم یقینا سنگسار کردیں گے تم (تینوں) کو اور تمہیں ضرور پہنچ کر رہے گا ہماری طرف سے ایک دردناک عذاب

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگ کہنے لگے کہ’’ہم توتمہیں منحوس سمجھتے ہیں اگرتم باز نہ آئے توہم تمہیں سنگسارکر دیں گے اور ہمارے ہاتھوں تمہیں دردناک سزاملے گی ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے ہم تمہیں منحوس سمجھتے ہیں ( ف۲۰ ) بیشک اگر تم باز نہ آئے ( ف۲۱ ) تو ضرور ہم تمہیں سنگسار کریں گے بیشک ہمارے ہاتھوں تم پر دکھ کی مار پڑے گی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( بستی والوں نے ) کہا: ہمیں تم سے نحوست پہنچی ہے اگر تم واقعی باز نہ آئے تو ہم تمہیں یقیناً سنگ سار کر دیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں ضرور دردناک عذاب پہنچے گا

Translated by

Hussain Najfi

تو بستی والوں نے کہا کہ ہم تو تمہیں اپنے لئے فالِ بد سمجھتے ہیں ( کہ تمہارے آنے سے قحط پڑ گیا ہے ) اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کر دیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں دردناک سزا ملے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The (people) said: "for us, we augur an evil omen from you: if ye desist not, we will certainly stone you. And a grievous punishment indeed will be inflicted on you by us."

Translated by

Muhammad Sarwar

The people said, "We have ill omens about you. If you will not desist, we shall stone you and make you suffer a painful torment".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They (people) said: "For us, we see an evil omen from you; if you cease not, we will surely stone you, and a painful torment will touch you from us."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: Surely we augur evil from you; if you do not desist, we will certainly stone you, and there shall certainly afflict you a painful chastisement from us.

Translated by

William Pickthall

(The people of the city) said: We augur ill of you. If ye desist not, we shall surely stone you, and grievous torture will befall you at our hands.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे बोले, "हम तो तुम्हें अपशकुन समझते हैं, यदि तुम बाज न आए तो हम तुम्हें पथराव करके मार डालेंगे और तुम्हें अवश्य हमारी ओर से दुखद यातना पहुँचेगी।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ لوگ کہنے لگے کہ ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں (2) اگر تم باز نہ آئے تو ہم پتھروں سے تمہارا کام کردیں گے اور تم کو ہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچے گی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بستی والے کہنے لگے ہم تمہیں اپنے لیے منحوس سمجھتے ہیں، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور ہم سے تم بڑی درد ناک سزا پاؤ گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

) بستی والے کہنے لگے ہم تو تمہیں اپنے لیے فال بد سمجھتے ہیں۔ اگر تم باز نہ آئے تو ہم تم کو سنگسار کردیں گے اور ہم سے تم بڑی دردناک سزا پاؤ گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں نے کہا کہ بیشک ہم تو تمہیں منحوس سمجھتے ہیں اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں پتھر مار مار کر ہلاک کردیں گے اور ہماری طرف سے تمہیں ضرور ضرور درد ناک تکلیف پہنچے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے ہم نے نامبارک دیکھا تم کو اگر تم باز نہ رہو گے تو ہم تم کو سنگسار کریں گے اور تم کو پہنچے گا ہمارے ہاتھ سے عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بستی والوں نے کہا کہ ہم نے تو تم کو منحوس پایا۔ اگر تم اپنے اس دعوے سے باز نہ آئو گے تو ہم تم کو سنگسار کر ڈالیں گے اور ہماری طرف سے تم کو عبرتناک سزا ملے گی۔