Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 40

سورة يس

لَا الشَّمۡسُ یَنۡۢبَغِیۡ لَہَاۤ اَنۡ تُدۡرِکَ الۡقَمَرَ وَ لَا الَّیۡلُ سَابِقُ النَّہَارِ ؕ وَ کُلٌّ فِیۡ فَلَکٍ یَّسۡبَحُوۡنَ ﴿۴۰﴾

It is not allowable for the sun to reach the moon, nor does the night overtake the day, but each, in an orbit, is swimming.

نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر آگے بڑھ جانے والی ہے ، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاالشَّمۡسُ
نہ سورج
یَنۡۢبَغِیۡ
لائق ہے
لَہَاۤ
اس کے لیے
اَنۡ
کہ
تُدۡرِکَ
وہ جا پکڑے
الۡقَمَرَ
چاند کو
وَلَا
اور نہیں
الَّیۡلُ
رات
سَابِقُ
سبقت لے جانے والی ہے
النَّہَارِ
دن سے
وَکُلٌّ
اور سب کے سب
فِیۡ فَلَکٍ
ایک مدار میں
یَّسۡبَحُوۡنَ
وہ تیر رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاالشَّمۡسُ
نہ ہی سورج 
یَنۡۢبَغِیۡ
لا ئق ہے 
لَہَاۤ
اس کے لیے 
اَنۡ
یہ کہ
تُدۡرِکَ
وہ جا پکڑے 
الۡقَمَرَ
چاند کو
وَلَا الَّیۡلُ
اور نہ ہی رات 
سَابِقُ
پہلے آنے والی 
النَّہَارِ
دن پر
وَکُلٌّ
اور سب
فِیۡ فَلَکٍ
ایک مدار میں
یَّسۡبَحُوۡنَ
تیر رہے  ہیں 
Translated by

Juna Garhi

It is not allowable for the sun to reach the moon, nor does the night overtake the day, but each, in an orbit, is swimming.

نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ چاند کو پکڑے اور نہ رات دن پر آگے بڑھ جانے والی ہے ، اور سب کے سب آسمان میں تیرتے پھرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نہ تو سورج سے یہ ہوسکتا ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ ہی رات دن پر سبقت لے جاسکتی ہے۔ سب اپنے اپنے مدار پر تیزی سے رواں دواں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہ ہی سورج کے لائق ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ ہی رات دن سے پہلے آنے والی ہے اورسب ایک ایک مدار میں تیررہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Neither it is for the sun to overtake the moon, nor can the night outpace the day. And each one is floating in an orbit.

نہ سورج سے ہو کہ پکڑ لے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں پیرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

نہ تو سورج کے لیے ممکن ہے کہ وہ چاند کو پکڑ لے اور نہ ہی رات دن سے آگے نکل سکتی ہے ور یہ سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Neither does it lie in the sun's power to overtake the moon nor can the night outstrip the day. All glide along, each in its own orbit.

نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے 35 اور نہ رات دن پر سبقت لے جا سکتی ہے 36 ۔ سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں 37 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

نہ تو سورج کی یہ مجال ہے کہ وہ چاند کو جاپکڑے ، ( ١٦ ) اور نہ رات دن سے آگے نکل سکتی ہے ، اور یہ سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نہ تو سورج سے یہ ہوسکتا ہے کہ چاند کو پکڑ پائے دونوں ایک منزل میں آجائیں اور نہ رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے کہ وقت پر دن نہ نکلے رات ہی رہے اور سب کو ایک گھیرے میں تیر رہے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہاں تک کہ وہ ایسا رہ جاتا ہے جیسے کھجور کی پرانی شاخ۔ نہ سورج کی طاقت ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ راست دن سے پہلے آسکتی ہے۔ یہ سب ( اپنے مرکز کے گرد) اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے۔ اور سب اپنے اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is not permitted to the sun that it should overtake the moon, nor can the night outstrip the day: each in an orbit, they float.

نہ آفتاب کی مجال ہے کہ چاند کو جاپکڑے اور نہ رات دن سے پہلے آسکتی ہے اور نہ سب ایک ایک دائرہ میں تیر رہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

نہ سورج کی مجال ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت کرسکتی ۔ ہر ایک اپنے خاص دائرے میں گردش کرتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

سورج کو حق نہیں کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن سے پہلے آسکتی ہے اور سب ( ہر ایک ) ایک دائرے میں تیر رہے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

نہ تو سورج ہی سے ہوسکتا ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے آسکتی ہے اور سب اپنے اپنے مدار میں گھوم رہے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

نہ سورج کے بس میں ہے کہ وہ چاند کو پکڑے اور نہ ہی رات سبقت لے جاسکتی ہے دن پر ہر ایک تیرے جا رہا ہے اپنے مستقل دائرے میں

Translated by

Noor ul Amin

نہ سورج یہ کرسکتا ہے کہ چاندکو جاپکڑے اور نہ رات دن سے پہلے آسکتی ہے سب اپنے اپنے مدارمیں تیزی سے رواں دواں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سورج کو نہیں پہنچتا کہ چاند کو پکڑے ( ف۵۳ ) اور نہ رات دن پر سبقت لے جائے ( ف۵٤ ) اور ہر ایک ، ایک گھیرے میں پیر رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

نہ سورج کی یہ مجال کہ وہ ( اپنا مدار چھوڑ کر ) چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے پہلے نمودار ہوسکتی ہے ، اور سب ( ستارے اور سیارے ) اپنے ( اپنے ) مدار میں حرکت پذیر ہیں

Translated by

Hussain Najfi

نہ سورج کے بس میں ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ ہی رات کیلئے ممکن ہے کہ وہ دن پر سبقت لے جائے اور سب ( اپنے ) ایک ایک فلک ( دائرہ ) میں تیر رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is not permitted to the Sun to catch up the Moon, nor can the Night outstrip the Day: Each (just) swims along in (its own) orbit (according to Law).

Translated by

Muhammad Sarwar

how the sun is not supposed to catch-up with the moon, nor is the night to precede the day. All of them are to float in a certain orbit;

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is not for the sun to overtake the moon, nor does the night outstrip the day. They all float, each in an orbit.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Neither is it allowable to the sun that it should overtake the moon, nor can the night outstrip the day; and all float on in a sphere.

Translated by

William Pickthall

It is not for the sun to overtake the moon, nor doth the night outstrip the day. They float each in an orbit.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

न सूर्य ही से हो सकता है कि चाँद को जा पकड़े और न रात दिन से आगे बढ़ सकती है। सब एक-एक कक्षा में तैर रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

نہ آفتاب کی مجال ہے کہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن سے پہلے آسکتی ہے اور دونوں ایک دائرے میں تیر رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

نہ سورج کے بس میں ہے کہ وہ چاند کو پالے اور نہ رات دن پر سبقت لے جاسکتی ہے سب اپنے اپنے مدار میں چل رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

نہ سورج کے بس میں یہ ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات دن پر سبقت لے جاسکتی ہے ۔ سب ایک ایک فلک میں تیر رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہ تو سورج کی مجال ہے کہ چاند کو پکڑ لے اور نہ رات دن سے آگے بڑھ کر پہلے آسکتی ہے اور سب ایک ایک دائرہ میں تیر رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

نہ سورج سے ہو کہ پکڑلے چاند کو اور نہ رات آگے بڑھے دن سے اور ہر کوئی ایک چکر میں پھرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

نہ آفتاب کی یہ مجال ہے کہ وہ چاند کو جا پکڑے اور نہ رات ہی دن سے آگے بڑھ سکتی ہے اور ان میں سے ہر ایک آسمان میں چکر لگایا کرتے ہیں۔ یعنی اپنے اپنے دائرے پر