Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 44

سورة يس

اِلَّا رَحۡمَۃً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۴۴﴾

Except as a mercy from Us and provision for a time.

لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِلَّا
سوائے
رَحۡمَۃً
رحمت کے
مِّنَّا
ہماری طرف سے
وَمَتَاعًا
اور فائدہ دینا
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک مدت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِلَّا
مگر 
رَحۡمَۃً
رحمت ہے 
مِّنَّا
ہماری طرف سے 
وَمَتَاعًا
اور فائدہ دینا ہے 
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک خاص وقت تک 
Translated by

Juna Garhi

Except as a mercy from Us and provision for a time.

لیکن ہم اپنی طرف سے رحمت کرتے ہیں اور ایک مدت تک کے لئے انہیں فائدے دے رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر ہماری رحمت سے ہی ( پار لگ جاتے ہیں) اور کچھ مدت تک زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگریہ ہماری طرف سے رحمت ہے اورایک خاص وقت تک فائدہ دینا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

unless there be mercy from Us, and (unless) We let them enjoy for a while.

مگر ہم اپنی مہربانی سے اور ان کا کام چلانے کو ایک وقت تک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

مگر یہ ہماری طرف سے رحمت ہے اور فائدہ اٹھانا ہے ایک وقت ِمعین ّتک کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is only Our Mercy (that rescues them) and enables enjoyment of life for a while.

بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمع ہونے کا موقع دیتی ہے 40 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن یہ سب ہماری طرف سے ایک رحمت ہے ، اور ایک معین وقت تک ( زندگی کا ) مزہ اٹھانے کا موقع ہے ۔ ( جو انہیں دیا جارہا ہے )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مگر ہماری ہی مہربانی ہو ایکوقت تک ہم انکو دنیا کے مزے اٹھانے دیں 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر یہ ہماری رحمت ہے اور ایک مدت تک ان کو فائدہ دینا (منظور) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

سوائے اس کے کہ ہماری رحمت ہو ۔ اور یہ ( اللہ کا فیصلہ ہے کہ) ایک متعین وقت تک ان کو فائدہ پہنچانا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

unless it be a mercy from us, and as an enjoyment for a season.

مگر ہاں یہ ہماری ہی مہربانی ہے اور ان کو ایک وقت معین تک فائدہ دینا مقصود ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بس یہ ہماری رحمت اور ایک وقت معین تک ان کو بہرہ مند کرنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

مگر ہماری رحمت کی وجہ سے اور ایک وقت مقرر تک نفع پہنچانا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر یہ ہماری رحمت اور ایک مدت تک کے فائدے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر ہم نے محض اپنی رحمت کی وجہ سے اور ایک مدت تک ان کو فائدہ اٹھانے کا موقع دینے کے لئے (ان کو مہلت دے رکھی ہے)

Translated by

Noor ul Amin

مگرہماری رحمت سے اور کچھ مدت تک زندگی سے فائدہ اٹھاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

مگر ہماری طرف کی رحمت اور ایک وقت تک برتنے دینا ( ف۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سوائے ہماری رحمت کے اور ( یہ ) ایک مقررہ مدّت تک کا فائدہ ہے

Translated by

Hussain Najfi

مگر یہ کہ ہماری رحمت ( شاملِ حال ) ہو جائے اور ایک ( خاص ) وقت تک بہرہ مند کرنا منظور ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Except by way of Mercy from Us, and by way of (world) convenience (to serve them) for a time.

Translated by

Muhammad Sarwar

except Our mercy which could enable them to enjoy themselves for an appointed time.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Unless it be a mercy from Us, and as an enjoyment for a while.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But (by) mercy from Us and for enjoyment till a time.

Translated by

William Pickthall

Unless by mercy from Us and as comfort for a while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह तो बस हमारी दयालुता और एक नियत समय तक की सुख-सामग्री है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

مگر یہ ہماری ہی مہربانی ہے اور ان کو ایک وقت معین تک فائدہ دینا (منظور) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ بس ہماری رحمت ہی ہے جو انہیں پار لگاتی اور ایک وقت خاص تک زندگی سے متمتع ہونے کا موقعہ دیتی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مگر یہ کہ ہماری مہربانی ہوجائے اور ایک وقت مقررہ تک فائدہ دینا منظور ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مگر ہم اپنی مہربانی سے اور ان کا کام چلانے کو ایک وقت تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

مگر یہ ہماری مہربانی ہے اور ایک وقت معین تک ان کو فائدہ پہنچانا ہے