4 Another translation can be: "You should warn the people of the same of which their forefathers had been warned, because they live in heedlessness." if the first meaning, as given above in the text, is taken, the forefathers would imply the forefathers of the immediate past, for in the ancient time several Prophets had appeared in Arabia. And if the second meaning is adopted, it would imply this: Revive and refresh the message that had been conveyed to the forefathers of this nation y the Prophets in the past, for these people have forgotten it." Obviously, there s no contradiction between the two translations, and, as to meaning, each is correct in its own place!
A doubt may rise here: How could the forefathers of a nation to whom no warner had been sent at a particular time in the past, be held responsible for their deviation at that time? The nswer is: When Allah sends a Prophet in the world, the influence of his message and teaching spreads far and wide, and is handed down by one generation to the other. As long as this influence remains and there continue arising among the followers of the Prophet such people as keep his message of guidance fresh, the period pf time cannot be said to be without the guidance. And when the influence of the Prophet's teaching dies out, or the teaching is tampered with, the appointment of another Prophet becomes inevitable. Before the advent of the Holy Prophet the influence of the teachings of the Prophets Abraham, Ishmael, Shu'aib and Moses and Jesus (peace be upon all of them i could be seen everywhere in Arabia and from time to time there had been arising among the Arabs, or coming from outside, men, who revived their teachings. When the influence was about to die out, and the real teaching was also distorted, AIlah raised the Prophet Muhammad, and made such arrangements that his message can neither be wiped out nor tampered with. (For further explanation, see E N. 5 of Surah Saba above).
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :4
اس آیت کے دو ترجمے ممکن ہیں ۔ ایک وہ جو اوپر متن میں کیا گیا ہے ۔ دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تم ڈراؤ ایک قوم کے لوگوں کو اسی بات سے جس سے ان کے باپ دادا ڈرائے گئے تھے ، کیونکہ وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں ۔ پہلا مطلب اگر لیا جائے تو باپ دادا سے مراد زمانۂ قریب کے باپ دادا ہوں گے ، کیونکہ زمانۂ بعید میں تو عرب کی سر زمین میں متعدد انبیاء آچکے تھے اور دوسرا مطلب اختیار کرنے کی صورت میں مراد یہ ہو گی کہ قدیم زمانے میں جو پیغام انبیاء کے ذریعہ سے اس قوم کے آباؤ اجداد کے پاس آیا تھا اس کی اب پھر تجدید کرو ، کیونکہ یہ لوگ اسے فراموش کر گئے ہیں ۔ اس لحاظ سے دونوں ترجموں میں درحقیقت کوئی تضاد نہیں ہے اور معنی کے لحاظ سے دونوں اپنی اپنی جگہ درست ہیں ۔
اس مقام پر یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ اس قوم کے اسلاف پر جو زمانہ ایسا گزرا تھا جس میں کوئی خبردار کرنے والا ان کے پاس نہیں آیا ، اس زمانے میں اپنی گمراہی کے وہ کس طرح ذمہ دار ہو سکتے تھے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ جب کوئی نبی دنیا میں بھیجتا ہے تو اس کی تعلیم و ہدایت کے اثرات دور دور تک پھیلتے ہیں اور نسلاً بعد نسلٍ چلتے رہتے ہیں ۔ یہ آثار جب تک باقی رہیں اور نبی کے پیروؤں میں جب تک ایسے لوگ اٹھتے رہیں جو ہدایت کی شمع روشن کرنے والے ہوں ، اس وقت تک زمانے کو ہدایت سے خالی نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ اور جب اس نبی کی تعلیم کے اثرات بالکل مٹ جائیں یا ان میں مکمل تحریف ہو جائے تو دوسرے نبی کی بعثت ناگزیر ہو جاتی ہے ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے عرب میں حضرت ابراہیم و اسماعیل اور حضرت شعیب اور حضرت موسیٰ علیہم السلام کی تعلیم کے اثرات ہر طرف پھیلے ہوئے تھے اور وقتاً فوقتاً ایسے لوگ اس قوم میں اٹھتے رہے تھے ، یا باہر سے آتے رہے تھے جو ان اثرات کو تازہ کرتے رہتے تھے ۔ جب یہ اثرات مٹنے کے قریب ہو گئے اور اصل تعلیم میں بھی تحریف ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور ایسا انتظام فرمایا کہ آپ کی ہدایت کے آثار نہ مٹ سکتے ہیں اور نہ محرف ہو سکتے ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد چہارم ، سورۃ سبا ، حاشیہ نمبر 5 )