Surat Yaseen

Surah: 36

Verse: 80

سورة يس

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡتُمۡ مِّنۡہُ تُوۡقِدُوۡنَ ﴿۸۰﴾

[It is] He who made for you from the green tree, fire, and then from it you ignite.

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡ
وہ جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ
سرسبز درخت سے
نَارًا
آگ کو
فَاِذَاۤ
تو یکایک
اَنۡتُمۡ
تم
مِّنۡہُ
اس سے
تُوۡقِدُوۡنَ
تم آگ جلاتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
پیدا کر دی 
لَکُمۡ
تمہارے لیے 
مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ
سرسبز درخت  سے 
نَارًا
آگ
فَاِذَاۤ
پهر اچانک
اَنۡتُمۡ
تم
مِّنۡہُ
اس سے
تُوۡقِدُوۡنَ
آگ جلا تےہو
Translated by

Juna Garhi

[It is] He who made for you from the green tree, fire, and then from it you ignite.

وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کر دی جس سے تم یکایک آگ سلگاتے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی ہے جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی جس سے تم آگ سلگاتے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس نے تمہارے لیے سرسبزدرخت سے آگ پیدا کردی ہے پھراچانک تم اُس سے آگ جلاتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the One who created for you fire from the green tree, and in no time you kindle from it.|"

جس نے بنادی تم کو سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے سلگاتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کردی تو تم اس سے آگ سلگاتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He Who created from a green tree a fire for you, a fire to light your stoves with.”

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کر دی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو 68 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہی ہے جس نے تمہارے لیے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی ہے ۔ ( ٢٤ ) پھر تم ذرا سی دیر میں اس سے سلگانے کا کام لے لیتے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جس نے سبز کچے درخت سے تمہارے لئے آگ نکالی پھر تم اس سے سلگاتے ہو 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

وہ ایسا (قادر) ہے کہ (بعض) ہرے درخت سے تمہارے لئے آگ پیدا کردیتا ہے پھر تم اس سے اور آگ سلگا لیتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے ہرے بھرے درخت سے آگ کو پیدا کیا ۔ جس سے تم آگ جلاتے ہو ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس (کی ٹہنیوں کو رگڑ کر ان) سے آگ نکالتے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who giveth you out of the green tree fire, and lo! ye kindle therewith.

اور وہ ایسا ہے کہ ہرے درخت سے آگ تمہارے لئے پیدا کردیتا ہے پھر تم اس سے (اور) آگ سلگا لیتے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہی ہے جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی ، پس تم اس سے آگ جلالیتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس نے تم لوگوں کے ( فائدے کے ) لیے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر اب تم اس سے آگ سلگاتے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہی جس نے تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھر تم اس کی ٹہنیوں کو رگڑ کر آگ نکالتے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کردی کہ تم جھٹ پٹ اس سے آگ سلگا لیتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

وہی ہے جس نے تمہارے سرسبز درخت سے آگ پیدا کردی جس سے تم آگ سلگاتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس نے تمہارے لیے ہرے پیڑ میں آگ پیدا کی جبھی تم اس سے سلگاتے ہو ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کی پھر اب تم اسی سے آگ سلگاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( خدا ) جس نے تمہارے لئے سرسبز درخت سے آگ پیدا کی ہے اس سے ( اور ) آگ سلگاتے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"The same Who produces for you fire out of the green tree, when behold! ye kindle therewith (your own fires)!

Translated by

Muhammad Sarwar

He has created fire for you out of the green tree from which you can kindle other fires.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He Who produces for you fire out of the green tree, when behold you kindle therewith.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He Who has made for you the fire (to burn) from the green tree, so that with it you kindle (fire).

Translated by

William Pickthall

Who hath appointed for you fire from the green tree, and behold! ye kindle from it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वही है जिस ने तुम्हारे लिए हरे-भरे वृक्ष से आग पैदा कर दी। तो लगे हो तुम उस से जलाने।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا قادر ہے کہ (بعض) ہرے درخت سے تمہارے لیے آگ پیدا کردیتا ہے پھر تم اس سے اور آگ سلگاتے ہو۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کی ہے اور تم اس سے آگ جلاتے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی جس نے تمہارے لیے ہرے بھرے درخت سے آگ پیدا کردی اور تم اس سے اپنے چولہے روشن کرتے ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس نے تمہارے لیے ہرے درخت سے آگ پیدا کی سو اچانک تم اس میں سے جلاتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے بنا دی تم کو سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے سلگاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایسا ہے جو تمہارے لئے ہرے درخت سے آگ پیدا کرتا ہے پھر تم اس درخت کی آگ سے اور آگ سلگا لیا کرتے ہو