Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 112

سورة الصافات

وَ بَشَّرۡنٰہُ بِاِسۡحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۱۱۲﴾

And We gave him good tidings of Isaac, a prophet from among the righteous.

اور ہم نے اس کو اسحاق ( علیہ السلام ) نبی کی بشارت دی جو صالح لوگوں میں سے ہوگا ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

And We gave him the glad tidings of Ishaq -- a Prophet from the righteous, and, فَبَشَّرْنَـهَا بِإِسْحَـقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَـقَ يَعْقُوبَ So, We gave her glad tidings of Ishaq and after Ishaq, of Ya`qub. (11:71) He mentions the son and the son of the son, but He would not have commanded him to sacrifice Ishaq when He had promised that this son would in turn have a son. The one whom He commanded him to sacrifice can only have been Ismail." Ibn Ishaq said, "I heard him say that often." Ibn Ishaq reported from Buraydah bin Sufyan bin Farwah Al-Aslami that Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi told them that he mentioned that to Umar bin `Abd Al-`Aziz, may Allah be pleased with him, when he was Khalifah, while he was with him in Syria. Umar said to him, "This is something about which I have never given any thought, but I see that it is as you say." Then he sent for a man who was with him in Syria, a Jew who had become a Muslim and was committed to Islam, and he thought that he had been one of their scholars. Umar bin Abd Al-Aziz, may Allah be pleased with him, asked him about that. Muhammad bin Ka`b said, "I was with Umar bin Abd Al-`Aziz. Umar said to him, `Which of the two sons of Ibrahim was he commanded to sacrifice?' He said, `Ismail. By Allah, O Commander of the faithful, the Jews know this, but they were jealous of you Arabs because it was your father about whom Allah issued this command and the virtue that Allah mentioned was because of his patience in obeying the command. So they denied that and claimed that it was Ishaq, because he is their father."' Abdullah bin Al-Imam Ahmad bin Hanbal, may Allah have mercy on him, said, "I asked my father about which son was to be sacrificed -- was it Ismail or Ishaq?" He said, "Ismail." This was mentioned in Kitab Az-Zuhd. Ibn Abi Hatim said, "I heard my father say, `The correct view is that the one who was to be sacrificed was Ismail, peace be upon him."' He said, "And it was narrated that Ali, Ibn Umar, Abu Hurayrah, Abu At-Tufayl, Sa`id bin Al-Musayyib, Sa`id bin Jubayr, Al-Hasan, Mujahid, Ash-Sha`bi, Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi, Abu Ja`far Muhammad bin Ali and Abu Salih, may Allah be pleased with them all, said that the one who was to be sacrificed was Ismail." Al-Baghawi said in his Tafsir, "This was the view of `Abdullah bin Umar, Sa`id bin Al-Musayyib, As-Suddi, Al-Hasan Al-Basri, Mujahid, Ar-Rabi` bin Anas, Muhammad bin Ka`b Al-Qurazi and Al-Kalbi." This was also reported from Ibn Abbas and from Abu `Amr bin Al-`Ala'. وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ And We gave him the glad tidings of Ishaq -- a Prophet from the righteous. having given the glad tidings of the one who was to be sacrificed, who was Ismail, Allah immediately follows that with mention of the glad tidings of his brother Ishaq. This is also mentioned in Surah Hud (11:71) and in Surah Al-Hijr (15:53-55) نَبِيًّا (a Prophet), means, from him there will come a righteous Prophet. وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَى إِسْحَقَ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

112۔ 1 حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مذکورہ واقعے کے بعد اب ایک بیٹے اسحاق (علیہ السلام) کی اور اس کے نبی ہونے کی خوشخبری دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس سے پہلے جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا، وہ اسماعیل (علیہ السلام) تھے۔ جو اس وقت ابراہیم (علیہ السلام) کے اکلوتے بیٹے تھے اسحاق (علیہ السلام) کی ولادت ان کے بعد ہوئی ہے۔ مفسرین کے درمیان اس کی بابت اختلاف۔ ہے کہ ذبیح کون ہے، اسماعیل (علیہ السلام) یا اسحاق (علیہ السلام) ؟ امام ابن جریر نے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو اور ابن کثیر اور اکثر مفسرین نے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو ذبیح قرار دیا ہے اور یہی بات صحیح ہے۔ امام شوکانی نے اس میں تو قف اختیار کیا (تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر فتح القدیر اور تفسیر ابن کثیر

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

[٦٦] معلوم ہوا کہ پہلی خوشخبری کا تعلق سیدنا اسماعیل سے ہی ہے۔ اور قصہ ذبح کا تعلق انہی سے ہے۔ اس کے بعد دوسری بار سیدنا ابراہیم کو سیدنا اسحاق کی خوشخبری دی گئی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ : اہل کتاب کا کہنا ہے کہ ذبح کا یہ واقعہ اسماعیل (علیہ السلام) کے ساتھ نہیں بلکہ اسحاق (علیہ السلام) کے ساتھ پیش آیا۔ بعض مسلم مفسرین نے بھی یہی بات کہی ہے، مگر یہ درست نہیں، کیونکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے ابراہیم (علیہ السلام) کی دعا سے ملنے والے بیٹے کو ذبح کرنے کے حکم کے ساتھ آزمائش کے بعد اسحاق (علیہ السلام) کی خوش خبری کا ذکر فرمایا اور اس بات پر مسلمانوں کا اور اہل کتاب کا اتفاق ہے کہ اسماعیل (علیہ السلام) پہلے پیدا ہوئے تھے۔ ایک اور نہایت مضبوط دلیل اس کی یہ ہے کہ جب فرشتوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کی بیوی کو اسحاق (علیہ السلام) کی خوش خبری دی تو اس کے ساتھ ہی فرمایا : (ۙ وَمِنْ وَّرَاۗءِ اِسْحٰقَ يَعْقُوْبَ ) [ ھود : ٧١ ] کہ اسحاق (علیہ السلام) کے بعد ان کے بیٹے یعقوب (علیہ السلام) ہوں گے، ظاہر ہے یہ وہ بیٹا ہو ہی نہیں سکتا جسے دوڑ دھوپ کی عمر کو پہنچتے ہی ذبح کا حکم دیا جانے والا تھا، کیونکہ ان کے متعلق تو اتنی عمر تک زندہ رہنے کی بشارت تھی کہ پورے جوان ہو کر ان کی شادی ہوگی، پھر اولاد ہوگی۔ اس کے علاوہ تورات میں اکلوتے بیٹے کی قربانی کا ذکر ہے (دیکھیے پیدائش : ٢٢۔ ٢) اور اس بات پر سب کا اتفاق ہے کہ اکلوتے بیٹے اسماعیل (علیہ السلام) تھے۔ اس کے باوجود اہل کتاب نے تحریف کر کے اسحاق (علیہ السلام) کو ذبیح لکھ دیا۔ پھر اس مینڈھے کے سینگوں کا کعبہ میں مدت تک رہنا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ یہ واقعہ مکہ میں ہوا۔ اگر یہ واقعہ اسحاق (علیہ السلام) سے متعلق ہوتا تو شام میں ہوتا، مکہ سے اس کا تعلق نہ ہوتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Which son was to be slaughtered? Was it Sayyidna Ismai1 (علیہ السلام) ? Or, was it Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) ? The Tafsir of the verses cited above has been described on the assumption that the son who was to be slaughtered was Sayyidna Ismail (علیہ السلام) . But, the truth of the matter is that there is a severe difference of opinion among commentators and historians about it. That this son was Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) has been reported from among the Sahabah by Sayyidna ` Umar, Sayyidna ` Ali, Sayyidna ` Abdullah Ibn Mas` ud, Sayyidna ` Abbas, Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Abbas and Sayyidna Ka&b al-Ahbar (رض) ، and from among the Tabi` in by Said Ibn Jubayr, Qatadah, Masriq, ` Ikrimah, &Ata&, Muqatil, Zuhri and Suddiyy رحمۃ اللہ علیہم . Counter to this is the narrations from Sayyidna ` Ali, Sayyidna Ibn ` Abbas, Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Umar, Sayyidna Abu Hurairah and Sayyidna Abu-t-Tufayl (رض) from among the Sahabah, and Said Ibn Musaiyyab, Said Ibn Jubayr, Hasan al-Basri, Mujahid, ` Umar Ibn ` Abd-ul-` Aziz, Sha&bi, Muhammad Ibn Ka` b al-Qurazi from among the Tabiin from whom it has been reported that that this son was Sayyidna Ismail (علیہ السلام) . It is to be noted that the names of Sayyidna ` Ali, Ibn ` Abbas and Sa;id ibn Jubayr appear in both groups. This is because reports of both views are attributed to them. (Usmani) Out of the latter commentators, Hafiz Ibn Jarir at-Tabari has preferred the first view, while Hafiz Ibn Kathir and others have not only gone by the second view, but have also refuted the first one. Here, it is not possible to present a critique of arguments advanced by the two groups. Nevertheless, in terms of the descriptive arrangement of the noble Qur&an and the strength of Hadith narrations, the weightier view seems to be that the son of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) who was commanded to be slaughtered was but Sayyidna Ismail (علیہ السلام) . Relevant proof appears below: 1. After having reported the whole event relating to the sacrifice, the noble Qur&an says in verse 112: وَبَشَّرْ‌نَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ (And We gave him the good news of Ishaq, a prophet from among the righteous). This clearly tells us that the son who was to be sacrificed under Divine command was someone else - other than Sayyidna Ishaq - and the glad tidings of the birth of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was given after the event of the sacrifice. 2. Mentioned in this very glad tidings relating to Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) is that he will be a prophet. In addition to this, it has been said in another verse that along with the glad tidings of the birth of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) it was also said that, later on, Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) will have a son - Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) : فَبَشَّرْ‌نَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَ‌اءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ (so, We gave her the good news about Ishaq, and about Ya` qub after Ishaq - Hud, 11:71). It clearly shows that he will live a long life to the extent that he will be blessed with an offspring. How could he, then, be commanded to slaughter that very offspring - before becoming a prophet - which would have given Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) the understanding that he has to become a prophet and the birth of Sayyidna Ya` qub (علیہ السلام) is due to come from his loins, therefore, the act of slaughtering cannot bring death to him. It is obvious that, in this situation, neither would this have been some major trial, nor had Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) been deserving of any praise on its implementation. This element of trial is possible only in a situation that Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) fully realizes that his son will die as a result of this act of slaughtering, and only then he takes the initiative of slaughtering him. This whole thing perfectly falls into place in the case of Sayyidna Ismail (علیہ السلام) because Allah Ta’ ala had made no prediction about his remaining alive and becoming a prophet. 3. From the statement of the Qur&an it seems that the son who was to be slaughtered under Divine command was the first son of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) . Therefore, while migrating from his homeland, he had prayed for a son. In answer to this prayer, he was given the good news that he will have a son who will be forbearing. Then, about this very boy it was said that, by the time he grew old enough to work with his father, came the Divine order that he be slaughtered. This whole chain of events is telling us that this boy was the first son of Sayyidna Ibrahim علیہ السلام . Now, it was Ismail (علیہ السلام) who was the first son of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) ، while Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was his second son. After that, no doubt remains about the fact that the son who was to be slaughtered under Divine order was but Sayyidna Isma` il (علیہ السلام) . 4. Then, it is also nearly settled that this event of the sacrifice of a son has come to pass within the environs of Makkah al-Mukarramah. It is for this reason that the custom of sacrifice during the period of Hajj pilgrimage prevailed among the people of Arabia. In addition to that, the horns of the ram sent from Paradise as ransom for the son of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) have remained hanging in the Holy Ka&bah for years. Hafiz Ibn Kathir (رح) has reported several narrations in support, and has gone on to even quote ` Amir Sha&bi as saying: &I have personally seen the horns of this ram in the Ka&bah& (Ibn Kathir, p.18, v.4). And Sufyan says: &The horns of this ram remained hanging in the Ka&bah continuously until when (during the time of Hajjaj Ibn Yusuf) there was a fire in Ka&bah during which these horns were also burnt to ashes& (Ibn Kathir, p.17, v.2). Now it becomes fairly obvious that Sayyidna Ismail (علیہ السلام) was the one living in Makkah al-Mukarramah - not Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) . Therefore, it is equally obvious that the command to slaughter related but to Sayyidna Ismail& - and not to Sayyidna Ishaq& (علیہ السلام) . As for the narrations in which it has been said that different Sahabah and tabi&in have declared Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) as the dhabih (the one to be slaughtered), Ibn Kathir has said: &Allah knows best, but evidently all these sayings have come from Ka&b al-Ahbar. When he embraced Islam during the period of Sayyidna ` Umar (رض) ، he started telling him reports from his old (Jewish) books. On occasions, Sayyidna ` Umar (رض) listened to what he had to say. This provided room for others too. They too heard his narrations and started passing them on. These narrations were a bunch of absurdities. This ummah does not need even one word out of it. Allah knows best. - Tafsir Ibn Kathir, p.17, v.4) This reasoning of Hafiz Ibn Kathir is fairly acceptable, because the basis of taking Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) to be the dhabih (the one to be slaughtered) rests on Isra&ilite reports that take Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) as dhabih instead of Sayyidna Ismail (علیہ السلام) . This event has been described in the current Bible in the following words: |"After these things God tested Abraham, and said to him, &Abraham,& And he said, &Here am I.& He said, &Take your son, your only son Isaac, whom you love, and go to the land of Moriah, and offer him there as a burnt offering upon one of the mountains of which I shall tell you.|" (Genesis 22: 1, 2) Here, the event of the slaughter has been attributed to Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) . But, a little justice and proper investigation would reveal that the Jews have, following their traditional prejudice, interpolated in the text of the Torah - because, the word |"your only son|" in the very text of Genesis quoted above is telling us that the son whose sacrifice Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was ordered to make was his &only& son. Later on, in the chapter, it also appears: |"you have not withheld your son, your only son, from me.|" (Genesis 22:12) In this sentence too, it is explicitly said that this son was the &only& son of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) . On the other hand, it is already established that Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was not his &only& son. If the word &only& can be applied to anyone, it has to be Sayyidna Ismail (علیہ السلام) alone. There are several other textual evidences from the Book of Genesis itself that bear testimony to the fact that the birth of Sayyidna Ismail (علیہ السلام) had taken place much before the birth of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) . For example: |"Now Sarai, Abram&s wife, bore him no children. She had an Egyptian maid whose name was Hagar; and Sarai said to Abram, & Behold now, the Lord has prevented me from bearing children; go in to my maid; it may be that I shall obtain children by her....And he went in to Hagar, and she conceived....And the angel of the Lord said to her, &Behold, you are with child, and shall bear a son; you shall call his name Ishmael;...Abram was eighty-six years old when Hagar bore Ishmael to Abram.|" (Genesis 16: 1-4 and 10-16) In the next chapter, it appears: |"And God said to Abraham, &As for Sarai your wife,...I will bless her, and moreover I will give you a son by her;...Then Abraham fell on his face and laughed, and said to himself, |" Shall a child be born to a man who is a hundred years old? Shall Sarah, who is ninety years old, bear a child? And Abraham said to God, &0 that Ishmael might live in thy sight!& God said, &No, but Sarah your wife shall bear you a son, and you shall call his name Isaac.|" (Genesis 17:15-20) After that, the birth of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) has been described as follows: |"Abraham was a hundred years old when his son Isaac was born to him.|" ( Genesis 21:5) It becomes very clear from the texts quoted above that Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was fourteen years younger than Sayyidna Ismail (علیہ السلام) - and during this period of fourteen years, he was the &only& son of Sayyidna Ibrahim Contrary to this, there was no time in the life of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) when he could be taken as the &only& son of his father. Now, after that, when the Book of Genesis mentions the sacrifice of the son in chapter 22, we see that the word &your only son& as used here is testifying to the fact that it means Sayyidna Ismail (علیہ السلام) while some Jewish scribe has added the word: |"Issac|" with it so that the line of Ishaq - and not the line of Isma` il (علیہ السلام) - receives this honor. In addition to that, in this very Book of Genesis in the Bible, where Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) has been given the good news of the birth of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) ، it has also been mentioned there: |"I will bless her, and she shall be a mother of nations; kings of people shall come from her|" (Genesis 17:16) * *. These extracts are taken from the revised standard version of the Bible published by the British and Foreign Bible Society 1952. And the next sentence in Genesis 17:19 is more clear on the point that the long life of Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was predicted well before his birth. It says, “ I will establish my covenant with him (Isaac) as an everlasting covenant for his descendants after him.|" (Muhammad Taqi Usmani) Now, in the matter of a son about whom it has already been announced that he will have children and nations will come from his progeny, how can an order be given that he should be sacrificed? This too tells us that this command related to Sayyidna Ismail (علیہ السلام) and not to Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) . After having seen these statements in the Bible, one comes to realize the truth of what Hafiz Ibn Kathir has said: |"It has been clearly stated in the sacred books of the Jewish people that, at the time Sayyidna Ismail (علیہ السلام) was born, the age of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was eighty six years and when Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) was born, his age was one hundred years. Then, it is also written in their books that Allah Ta` a1a had commanded Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) to slaughter his only son - and in another copy of the text, the word |"firstborn|" has been used instead of |"only.|" So, the Jews have added the word |"Ishaq|" on their own by way of malignant imputation. There is no justification in declaring it as correct, because it is counter to what their books clearly say. They have added this word for the reason that Sayyidna Ishagi is their venerable forefather, while Sayyidna Ismail (علیہ السلام) is that of the Arabs. So envy drove them to add this word, while now they explain |"only|" as meaning: |"the son, other than whom, there is no one else present with you at that time|" - because, Sayyidna Ismail (علیہ السلام) and his mother were not present there at that time (therefore, given that sense, Sayyidna Ishaq (علیہ السلام) could be called |"only|" ). But, this interpretation is totally wrong amounting to a distortion of the text, because the word |"only|" is applied to a son whose father has no son other than him.|" – Tafsir lbn Kathir, p. 14, v. 4. The same Ibn Kathir has also reported that someone from among the Jewish scholars had converted to Islam during the time of the pious caliph, ` Umar Ibn ` Abdul-` Aziz (رح) who asked him, |"Which of the sons of Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was it who was commanded to be slaughtered?|" He said, |"By Allah, 0 Commander of the faithful, he was Sayyidna Ismail (علیہ السلام) . The Jews know it well. But, they say so because of their envy for you Arabs.|" (Tafsir Ibn Kathir, p. 14, v. 14) In the light of these proofs, it is almost certain that Sayyidna Ismail (علیہ السلام) was the dhabih (the son Sayyidna Ibrahim (علیہ السلام) was commanded to slaughter). Allah is Pure and He knows best.

ذبیح حضرت اسماعیل تھے یا حضرت اسحاق اوپر آیات کی تفسیر یہ تسلیم کرتے ہوئے کی گئی ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جس بیٹے کے ذبح کرنے کا حکم دیا گیا تھا وہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تھے، لیکن درحقیقت اس معاملہ میں مفسرین اور مورخین کے درمیان شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عبداللہ بن مسعود، حضرت عباس، حضرت ابن عباس، کعب الاحبار، سعید بن جبیر، قتادہ، مسروق، عکرمہ، عطائ، مقاتل، زہری اور سدی سے منقول ہے کہ وہ صاحبزادے حضرت اسحاق (علیہ السلام) تھے، اس کے برخلاف حضرت علی، حضرت ابن عباس، حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت ابوہریرہ، حضرت ابو الطفیل، سعید بن المسیب، سعید بن جبیر، حسن بصری، مجاہد، حضرت عمر بن عبدالعزیز، اشعبی، محمد بن کعب قرظی، اور دوسرے بہت سے تابعین سے منقول ہے کہ وہ صاحبزادے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تھے۔ بعد کے مفسرین میں سے حافظ ابن جریر طبری نے پہلے قول کو ترجیح دی ہے اور حافظ ابن کثیر وغیرہ نے دوسرے قول کو اختیار کر کے پہلے قول کی سختی کے ساتھ تردید فرمائی ہے۔ یہاں فریقین کے دلائل پر مکمل تبصرہ ممکن نہیں، تاہم قرآن کریم کے اسلوب بیان اور روایات کی قوت کے لحاظ سے راحج یہی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جن صاحبزادے کے ذبح کا حکم دیا گیا وہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تھے، اس کے دلائل مندرجہ ذیل ہیں : (١) قرآن کریم نے بیٹے کی قربانی کا پورا واقعہ نقل کرنے کے بعد فرمایا ہے کہ وَبَشَّرْنٰهُ بِاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ (اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت دی کہ نبی اور نیک لوگوں میں سے ہوں گے) اس سے صاف یہ معلوم ہوتا ہے کہ جس بیٹے کی قربانی کا حکم دیا گیا تھا وہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) کے علاوہ کوئی اور تھے، اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی بشارت ان کی قربانی کے واقعہ کے بعد دی گئی۔ (٢) حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی اسی بشارت میں یہ بھی مذکور ہے کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) نبی ہوں گے، اس کے علاوہ ایک دوسری آیت میں مذکور ہے، کہ حضرت اسحاق کی پیدائش کے ساتھ یہ بشارت بھی دے دی گئی تھی کہ ان سے حضرت یعقوب (علیہ السلام) پیدا ہوں گے، (آیت) (فبشرناھا باسحق ومن وراء اسحاق یعقوب) اس کا صاف مطلب یہ تھا کہ وہ بڑی عمر تک زندہ رہیں گے، یہاں تک کہ صاحب اولاد ہوں گے، پھر انہی کو بچپن میں ذبح کرنے کا حکم کیونکر دیا جاسکتا تھا، اور اگر انہی کو بچپن میں نبوت سے قبل ذبح کرنے کا حکم دیا جاتا تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سمجھ جاتے کہ انہیں تو ابھی نبوت کے منصب پر فائز ہونا ہے اور ان کی صلب سے حضرت یعقوب (علیہ السلام) کی پیدائش مقدر ہے، اس لئے ذبح کرنے سے انہیں موت نہیں آسکتی۔ ظاہر ہے کہ اس صورت میں نہ یہ کوئی بڑا امتحان ہوتا، اور نہ حضرت ابراہیم اس کی انجام دہی میں کسی تعریف کے مستحق ہوتے، امتحان تو اسی صورت میں ممکن ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) پوری طرح یہ سمجھے ہوئے ہوں کہ میرا یہ بیٹا ذبح کرنے سے ختم ہوجائے گا اور اس کے بعد وہ ذبح کرنے کا اقدام کریں۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے معاملہ میں یہ بات پوری طرح صادق آتی ہے، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے زندہ رہنے اور نبی بننے کی کوئی پیشنگوئی نہیں فرمائی تھی۔ (٣) قرآن کریم کے بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ جس بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم ہوا تھا وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا پہلا بچہ تھا، اس لئے کہ انہوں نے اپنے وطن سے ہجرت کرتے وقت ایک بیٹے کی دعا کی تھی، اسی دعا کے جواب میں انہیں یہ بشارت دی گئی کہ ان کے یہاں ایک حلیم لڑکا پیدا ہوگا، اور پھر اسی لڑکے کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ جب وہ باپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوگیا تو اسے ذبح کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ سارا سلسلہ واقعات بتارہا ہے کہ وہ لڑکا حضرت ابراہیم کا پہلا بیٹا تھا، ادھر یہ بات متفق علیہ ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے پہلے صاحبزادے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہیں، اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) ان کے دوسرے صاحبزادے ہیں، اس کے بعد اس میں کوئی شبہ نہیں رہتا کہ ذبیح حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہی تھے۔ (٤) یہ بات بھی تقریباً طے شدہ ہے کہ بیٹے کی قربانی کا واقعہ مکہ مکرمہ کے آس پاس پیش آیا ہے، اس لئے اہل عرب میں برابر حج کے دوران قربانی کا طریقہ رائج رہا ہے، اس کے علاوہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے صاحبزادے کے فدیہ میں جو مینڈھا جنت سے بھیجا گیا اس کے سینگ سالہا سال تک کعبہ شریف کے اندر لٹکے رہے ہیں۔ حافظ ابن کثیر نے اس کی تائید میں کئی روایتیں قل کی ہیں، اور حضرت عامر شعبی کا یہ قول بھی ذکر کیا ہے کہ : ” میں نے اس مینڈھے کے سینگ کعبہ میں خود دیکھے ہیں۔ “ (ابن کثیر، ص ٨١ ج ٤) اور حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ ” اس مینڈھے کے سینگ مسلسل کعبہ میں لٹکتے رہے، یہاں تک کہ جب (حجاج بن یوسف کے زمانہ میں) کعبة اللہ میں آتش زدگی ہوئی تو یہ سینگ بھی جل گئے “ (ایضاً ، ص ٧١ ج ٢) اب ظاہر ہے کہ مکہ مکرمہ میں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تشریف فرما رہے ہیں، نہ کہ حضرت اسحاق علیہ السلام، اس لئے صاف ظاہر ہے کہ ذبح کا حکم حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہی سے متعلق تھا، نہ کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) سے۔ رہیں وہ روایات جن میں مختلف صحابہ وتابعین کے بارے میں مذکور ہے کہ انہوں نے ذبیح حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو قرار دیا، سو ان کے بارے میں حافظ ابن کثیر رحمة اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ : اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ لیکن بظاہر یہ سارے اقوال کعب الاحبار سے ماخوذ ہیں، اس لئے کہ جب وہ حضرت عمر کے زمانے میں اسلام لائے تو حضرت عمر کو اپنی پرانی کتابوں کی باتیں سنانے لگے، بعض اوقات حضرت عمر ان کی باتیں سن لیتے تھے، اس سے اور لوگوں کو بھی گنجائش ملی، اور انہوں نے بھی ان کی روایات سن کر انہیں نقل کرنا شروع کردیا، ان روایات میں ہر طرح کی رطب و یا بس باتیں جمع تھیں، اور اس امت کو ان باتوں میں سے ایک حرف کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ واللہ اعلم (تفسیر ابن کثیر ص ٧١ ج ٤) حافظ ابن کثیر کی یہ بات بہت قرین قیاس معلوم ہوتی ہے۔ اس لئے کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو ذبیح قرار دینے کی بنیاد اسرائیلی روایات ہی پر ہے، اس لئے یہود و نصاریٰ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے بجائے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو ذبیح قرار دیتے ہیں، موجودہ بائبل میں یہ واقعہ ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے : ” ان باتوں کے بعد یوں ہوا کہ خدا نے ابراہیم کو آزمایا اور اسے کہا اے ابراہیم ! اس نے کہا میں حاضر ہوں، تب اس نے کہا کہ تو اپنے بیٹے اضحاق کو جو تیرا اکلوتا ہے اور جسے تو پیار کرتا ہے ساتھ لے کر موریاہ کے ملک میں جا اور وہاں اسے پہاڑوں میں سے ایک پہاڑ پر جو میں تجھے بتاؤں گا سوختنی قربانی کے طور پر چڑھا “ (پیدائش ٢٢ او ٢) اس میں ذبح کا واقعہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی طرف منسوب کیا گیا ہے، لیکن اگر انصاف سے اور تحقیق سے کام لیا جائے تو صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ یہاں یہودیوں نے اپنے روایتی تعصب سے کام لے کر تورات کی عبارت میں تحریف کا ارتکاب کیا ہے، اس لئے کہ کتاب پیدائش کی مذکورہ عبارت ہی میں ” جو تیرا اکلوتا ہے “ کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ حضرت ابراہیم کو جس بیٹے کی قربانی کا حکم دیا گیا وہ ان کا اکلوتا بیٹا تھا، اسی باب میں آگے چل کر پھر لکھا ہے کہ :۔ ” تو نے اپنے بیٹے کو بھی جو تیرا اکلوتا ہے مجھ سے دریغ نہ کیا۔ “ (پیدائش ٢٢: ٢١) اس جملے میں بھی یہ تصریح موجود ہے کہ وہ بیٹا حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا اکلوتا تھا، ادھر یہ بات طے شدہ ہے کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) ان کے اکلوتے بیٹے نہ تھے، اگر ” اکلوتے “ کا اطلاق کسی پر ہوسکتا ہے تو وہ صرف حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہیں، خود کتاب پیدائش ہی کی دوسری کئی عبارتیں اس کی شہادت دیتی ہیں کہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی پیدائش حضرت اسحاق (علیہ السلام) سے بہت پہلے ہوچکی تھی، ملاحظہ فرمائیے :۔ ” اور ابراہیم کی بیوی ساریٰ کے کوئی اولاد نہ ہوئی، اس کی ایک مصری لونڈی تھی، جس کا نام ہاجرہ تھا اور وہ ہاجرہ کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور خداوند کے فرشتہ نے اس سے کہا کہ تو حاملہ ہے اور تیرے بیٹا ہوگا، اس کا نام اسماعیل رکھنا۔ اور جب ابراہیم سے ہاجرہ کے اسماعیل پیدا ہوا تب ابراہیم چھیاسی برس کا تھا “ (پیدائش باب ٦١ آیات ١ و ٤، ٠١، ٦١) نیز اگلے باب میں لکھا ہے : ” اور خدا نے ابرہام سے کہا کہ ساریٰ جو تیری بیوی ہے اس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا تب ابرہام سرنگوں ہوا اور ہنس کر دل میں کہنے لگا کہ کیا سو برس کے بڈھے سے کوئی بچہ ہوگا اور کیا سارہ کے جو نوے برس کی ہے اولاد ہوگی ؟ اور ابرہام نے خدا سے کہا کہ کاش ! اسماعیل ہی تیرے حضور جیتا رہے، تب خدا نے فرمایا کہ بیشک تیری بیوی سارہ کے تجھ سے بیٹا ہوگا، تو اس کا نام اسحاق رکھنا “ (پیدائش ٧١، ٥١ تا ١٢) اس کے بعد حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی پیدائش کا تذکرہ اس طرح کیا گیا ہے : ” اور جب اس کا بیٹا اسحاق اس سے پیدا ہوا تو ابراہام سو برس کا تھا “ (پیدائش ١٢ تا ٥) ان عبارتوں سے صاف واضح ہے کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) حضرت اسماعیل (علیہ السلام) سے چودہ سال چھوٹے تھے اور اس چودہ سال کے عرصہ میں وہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اکلوتے بیٹے تھے، اس کے برعکس حضرت اسحاق (علیہ السلام) پر ایسا کوئی وقت نہیں گزرا جس میں وہ اپنے والد کے اکلوتے ہوں، اب اس کے بعد جب کتاب پیدائش کے بائیسویں باب میں بیٹے کی قربانی کا ذکر آتا ہے تو اس میں ” اکلوتا “ کا لفظ صاف شہادت دے رہا ہے کہ اس سے مراد اسماعیل (علیہ السلام) ہیں اور کسی یہودی نے اس کے ساتھ ” اضحاق “ کا لفظ محض اس لئے بڑھا دیا ہے تاکہ یہ فضیلت بنو اسماعیل کے بجائے بنو اسحاق کو حاصل ہو۔ اس کے علاوہ بائبل کی اسی کتاب پیدائش میں جہاں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی پیدائش کی خوشخبری دی گئی ہے وہاں یہ بھی مذکور ہے کہ : ” یقینا میں اسے (یعنی حضرت اسحاق کو) برکت دوں گا کہ قومیں اس کی نسل سے ہوں گی “ (پیدائش ٧١، ٦١) اب ظاہر ہے کہ جس بیٹے کے بارے میں اس کی پیدائش سے پہلے ہی یہ خبر دی جا چکی ہو کہ وہ صاحب اولاد ہوگا اور ” قومیں اس کی نسل سے ہوں گی “ اس کو قربان کرنے کا حکم کیسے دیا جاسکتا ہے، اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ حکم حضرت اسحاق (علیہ السلام) سے متعلق نہیں تھا، بلکہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) سے متعلق تھا۔ بائبل کی ان عبارتوں کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ حافظ ابن کثیر کا یہ خیال کس قدر صحیح ہے کہ : ” یہودیوں کی کتب مقدسہ میں تصریح ہے کہ جب اسماعیل (علیہ السلام) پیدا ہوئے تو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی عمر چھیاسی سال تھی اور جب اسحاق (علیہ السلام) پیدا ہوئے تو ان کی عمر سو سال تھی، اور انہی کی کتابوں میں یہ بھی درج ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کے اکلوتے بیٹے کے ذبح کرنے کا حکم دیا تھا اور ایک اور نسخہ میں ” اکلوتے “ کے بجائے ” پہلوٹھے “ کا لفظ ہے، پس یہودیوں نے یہاں ” اسحاق “ کا لفظ اپنی طرف سے بہتانا بڑھا دیا، اور اس کو درست قرار دینے کا کوئی جواز نہیں ہے، کیونکہ یہ خود ان کی کتابوں کی تصریحات کے خلاف ہے، اور یہ لفظ انہوں نے اس لئے بڑھایا کہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) ان کے جد امجد ہیں، اور حضرت اسماعیل (علیہ السلام) عربوں کے، پس یہودیوں نے حسد کی وجہ سے یہ لفظ بڑھا دیا اور اب ” اکلوتے “ کے معنی یہ بتاتے ہیں کہ وہ ” بیٹا جس کے سوا اس وقت کوئی اور تمہارے پاس موجود نہیں ہے “ کیونکہ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) اور ان کی والدہ اس وقت وہاں نہیں تھیں (اس لئے حضرت اسحاق کو اس معنی میں اکلوتا کہا جاسکتا ہے) لیکن یہ بالکل غلط تاویل ہے اور باطل تحریف ہے، اس لئے کہ ” اکلوتا “ اس بیٹے کو کہتے ہیں جس کے باپ کا اس کے سوا کوئی بیٹا نہ ہو تفسیر ابن کثیر، ص ٤٢، ج ٤) حافظ ابن کثیر ہی نے یہ بھی نقل کیا ہے کہ علماء یہود میں سے ایک شخص حضرت عمر بن عبدالعزیز کے زمانے میں مسلمان ہوگیا تھا، حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس سے پوچھا کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے بیٹوں میں سے کون سے بیٹے کو ذبح کرنے کا حکم ہوا تھا ؟ تو اس نے کہا کہ ” خدا کی قسم امیر المومنین ! وہ اسماعیل (علیہ السلام) تھے، یہودی اس بات کو خوب جانتے ہیں لیکن وہ آپ عرب لوگوں سے حسد کی وجہ سے ایسا کہتے ہیں “ (ص ٨١ ج ٤) ان دلائل کی روشنی میں یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ ذبیح حضرت اسماعیل (علیہ السلام) ہی تھے۔ واللہ سبحانہ، اعلم

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

وَبَشَّرْنٰہُ بِـاِسْحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ۝ ١١٢ بشر واستبشر : إذا وجد ما يبشّره من الفرح، قال تعالی: وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] ، يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] ، وقال تعالی: وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] . ويقال للخبر السارّ : البِشارة والبُشْرَى، قال تعالی: هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ، وقال تعالی: لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] ، وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] ، يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] ، وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] . ( ب ش ر ) البشر التبشیر کے معنی ہیں اس قسم کی خبر سنانا جسے سن کر چہرہ شدت فرحت سے نمٹما اٹھے ۔ مگر ان کے معافی میں قدر سے فرق پایا جاتا ہے ۔ تبیشتر میں کثرت کے معنی ملحوظ ہوتے ہیں ۔ اور بشرتہ ( مجرد ) عام ہے جو اچھی وبری دونوں قسم کی خبر پر بولا جاتا ہے ۔ اور البشرتہ احمدتہ کی طرح لازم ومتعدی آتا ہے جیسے : بشرتہ فابشر ( یعنی وہ خوش ہوا : اور آیت کریمہ : { إِنَّ اللهَ يُبَشِّرُكِ } ( سورة آل عمران 45) کہ خدا تم کو اپنی طرف سے بشارت دیتا ہے میں ایک قرآت نیز فرمایا : لا تَوْجَلْ إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ عَلِيمٍ قالَ : أَبَشَّرْتُمُونِي عَلى أَنْ مَسَّنِيَ الْكِبَرُ فَبِمَ تُبَشِّرُونَ قالُوا : بَشَّرْناكَ بِالْحَقِّ [ الحجر/ 53- 54] مہمانوں نے کہا ڈریے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند بیٹے کی خوشخبری دیتے ہیں وہ بولے کہ جب بڑھاپے نے آپکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے اب کا ہے کی خوشخبری دیتے ہو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں ۔ { فَبَشِّرْ عِبَادِ } ( سورة الزمر 17) تو میرے بندوں کو بشارت سنادو ۔ { فَبَشِّرْهُ بِمَغْفِرَةٍ وَأَجْرٍ كَرِيمٍ } ( سورة يس 11) سو اس کو مغفرت کے بشارت سنادو استبشر کے معنی خوش ہونے کے ہیں ۔ قرآن میں ہے وَيَسْتَبْشِرُونَ بِالَّذِينَ لَمْ يَلْحَقُوا بِهِمْ مِنْ خَلْفِهِمْ [ آل عمران/ 170] اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے ( اور شہید ہوکر ) ان میں شامل ہیں ہوسکے ان کی نسبت خوشیاں منا رہے ہیں ۔ يَسْتَبْشِرُونَ بِنِعْمَةٍ مِنَ اللَّهِ وَفَضْلٍ [ آل عمران/ 171] اور خدا کے انعامات اور فضل سے خوش ہورہے ہیں ۔ وَجاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ [ الحجر/ 67] اور اہل شہر ( لوط کے پاس ) خوش خوش ( دورے ) آئے ۔ اور خوش کن خبر کو بشارۃ اور بشرٰی کہا جاتا چناچہ فرمایا : هُمُ الْبُشْرى فِي الْحَياةِ الدُّنْيا وَفِي الْآخِرَةِ [يونس/ 64] ان کے لئے دنیا کی زندگی میں بھی بشارت ہے اور آخرت میں بھی ۔ لا بُشْرى يَوْمَئِذٍ لِلْمُجْرِمِينَ [ الفرقان/ 22] اس دن گنہگاروں کے لئے کوئی خوشی کی بات نہیں ہوگی ۔ وَلَمَّا جاءَتْ رُسُلُنا إِبْراهِيمَ بِالْبُشْرى [هود/ 69] اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشخبری سے کرآئے ۔ يا بُشْرى هذا غُلامٌ [يوسف/ 19] زہے قسمت یہ تو حسین ) لڑکا ہے ۔ وَما جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرى [ الأنفال/ 10] اس مدد کو تو خدا نے تمہارے لئے رذریعہ بشارت ) بنایا نبی النبيُّ بغیر همْز، فقد قال النحويُّون : أصله الهمْزُ فتُرِكَ همزُه، واستدلُّوا بقولهم : مُسَيْلِمَةُ نُبَيِّئُ سَوْءٍ. وقال بعض العلماء : هو من النَّبْوَة، أي : الرِّفعة «2» ، وسمّي نَبِيّاً لرِفْعة محلِّه عن سائر الناس المدلول عليه بقوله : وَرَفَعْناهُ مَکاناً عَلِيًّا [ مریم/ 57] . فالنَّبِيُّ بغیر الهمْز أبلغُ من النَّبِيء بالهمْز، لأنه ليس كلّ مُنَبَّإ رفیعَ القَدْر والمحلِّ ، ولذلک قال عليه الصلاة والسلام لمن قال : يا نَبِيءَ اللہ فقال : «لَسْتُ بِنَبِيءِ اللہ ولكنْ نَبِيُّ اللهِ» «3» لمّا رأى أنّ الرّجل خاطبه بالهمز ليَغُضَّ منه . والنَّبْوَة والنَّبَاوَة : الارتفاع، ومنه قيل : نَبَا بفلان مکانُهُ ، کقولهم : قَضَّ عليه مضجعه، ونَبَا السیفُ عن الضَّرِيبة : إذا ارتدَّ عنه ولم يمض فيه، ونَبَا بصرُهُ عن کذا تشبيهاً بذلک . ( ن ب و ) النبی بدون ہمزہ کے متعلق بعض علمائے نحو نے کہا ہے کہ یہ اصل میں مہموز ہے لیکن اس میں ہمزہ متروک ہوچکا ہے اور اس پر وہ مسلیمۃ بنی سوء کے محاورہ سے استدلال کرتے ہیں ۔ مگر بعض علما نے کہا ہے کہ یہ نبوۃ بمعنی رفعت سے مشتق ہے اور نبی کو نبی اس لئے کہا گیا ہے کہ وہ لوگوں کے اندر معزز اور بلند اقداد کا حامل ہوتا ہے جیسا کہ آیت کریمہ :۔ وَرَفَعْناهُ مَکاناً عَلِيًّا [ مریم/ 57] اور ہم نے ان کو بلند در جات سے نوازا کے مفہوم سے سمجھاتا ہے پس معلوم ہوا کہ نبی بدوں ہمزہ ( مہموز ) سے ابلغ ہے کیونکہ ہر منبا لوگوں میں بلند قدر اور صاحب مرتبہ نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ جب ایک شخص نے آنحضرت کو ارہ بغض ا نبی اللہ کہہ کر کر پکارا تو آپ نے فرمایا لست ینبی اللہ ولکن نبی اللہ کہ میں نبی اللہ نہیں ہوں بلکہ نبی اللہ ہوں ۔ النبوۃ والنباوۃ کے معنی بلندی کے ہیں اسی سے محاورہ ہے ۔ نبا بفلان مکا نہ کہ اسے یہ جگہ راس نہ آئی جیسا کہ قض علیہ مضجعۃ کا محاورہ ہے جس کے معنی بےچینی سے کروٹیں لینے کے ہیں نبا السیف عن لضربیۃ تلوار کا اچٹ جانا پھر اس کے ساتھ تشبیہ دے کر نبا بصر ہ عن کذا کا محاورہ بھی استعمال ہوتا ہے جس کے معنی کسی چیز سے کرا ہت کرنے کے ہیں ۔ صالح الصَّلَاحُ : ضدّ الفساد، وهما مختصّان في أكثر الاستعمال بالأفعال، وقوبل في القرآن تارة بالفساد، وتارة بالسّيّئة . قال تعالی: خَلَطُوا عَمَلًا صالِحاً وَآخَرَ سَيِّئاً [ التوبة/ 102] ( ص ل ح ) الصالح ۔ ( درست ، باترتیب ) یہ فساد کی ضد ہے عام طور پر یہ دونوں لفظ افعال کے متعلق استعمال ہوتے ہیں قرآن کریم میں لفظ صلاح کبھی تو فساد کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے اور کبھی سیئۃ کے چناچہ فرمایا : خَلَطُوا عَمَلًا صالِحاً وَآخَرَ سَيِّئاً [ التوبة/ 102] انہوں نے اچھے اور برے عملوں کے ملا دیا تھا ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

اور ہم نے ان کو اسحاق کی بشارت دی کہ نبی اور نیک بختوں میں سے ہوں گے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١١٢{ وَبَشَّرْنٰہُ بِاِسْحٰقَ نَبِیًّا مِّنَ الصّٰلِحِیْنَ } ” اور ہم نے اسے بشارت دی اسحاق ( علیہ السلام) کی ‘ ایک نبی صالحین میں سے۔ “ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے اکلوتے بیٹے حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی قربانی کا جو امتحان لیا ‘ اس میں کامیابی کے انعام کے طور پر آپ ( علیہ السلام) کو دوسرے بیٹے حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی ولادت کی خوشخبری دی گئی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(37:112) بشرنہ۔ بشرنا ماضی جمع متکلم تبشیر (تفعیل) مصدر سے ہ ضمیر واحد مذکر غائب۔ ہم نے اس کو بشارت دی۔ خوشخبری دی باسحق۔ اسحاق غیر منصرف ہے بوجہ علمیت اور عجمہ۔ اسی لئے باء حرف جار آنے کے باوجود اس کے نیچے کسرہ نہیں آئی۔ نبیا۔ اسحاق سے حال ہے اور اسی طرح من الصلحین بھی اسحاق سے حال ہے۔ یعنی ہم نے اس (حضرت ابراہیم) کو بشارت دی اسحاق کی (اور حال یہ ہوگا) کہ وہ نبی ہوگا اور صالحین میں سے ہوگا۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 1 اس میں جیسا کہ اوپر بیان ہوا، اس چیز کی دلیل ہے کہ ذبح ہونے والے حضرت اسماعیل ( علیہ السلام) تھے نہ کہ حضرت اسحاق ( علیہ السلام) کیونکہ ان کے تو جوانی کو پہنچ کر نبی بننے کی بشارت دی گئی تھی پھر ان کو ذبح کرنے کا حکم کیونکر دیا جاتا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

فہم القرآن ربط کلام : حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کے بعد حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی خوشخبری۔ حضرت اسماعیل (علیہ السلام) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے فرزند اکبر ہیں۔ اس حقیقت کا اعتراف تحریف ہونے کے باوجود تورات کتاب پیدائش (باب ١٧، ٢٤، ٢٥) میں موجود ہے۔ اس تصریح کے ساتھ کہ جس وقت اسماعیل (علیہ السلام) پیدا ہوئے تو خلیل (علیہ السلام) کی عمر ٨٦ سال کی تھی اور جب حضرت اسحاق (علیہ السلام) پیدا ہوئے تو آپ ( علیہ السلام) کی عمر ننانوے یا سو سال تھی۔ تحقیق کے مطابق آپ کنعان میں پیدا ہوئے اور آپ ( علیہ السلام) نے مکہ معظمہ میں ١٣٧ سال کی عمر میں وفات پائی۔ جناب اسحاق (علیہ السلام) حضرت اسماعیل (علیہ السلام) سے تیرہ یا چودہ سال چھوٹے ہیں۔ حضرت اسحاق حضرت سائرہ (رض) کے بطن مبارک سے پیدا ہوئے۔ جیسا کہ آپ پیچھے پڑھ آئے ہیں انہی کے بارے میں ارشاد فرمایا گیا کہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اسحاق (علیہ السلام) اور یعقوب (علیہ السلام) عطا کیے اور اس کی نسل کو کتاب اور نبوت سے سرفراز فرمایا۔ آپ ( علیہ السلام) کی وفات : حضرت اسحاق (علیہ السلام) نے ١٨٠ سال کی عمر میں وفات پائی۔ آپ کو آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سارہ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ جب آپ نے انتقال کیا تو حضرت یعقوب (علیہ السلام) جوان ہوچکے تھے۔ حضرت اسحاق (علیہ السلام) کے دو بیٹے تھے ایک کا نام عیسو اور لقب اودم تھا انہی کی نسل سے ایوب (علیہ السلام) کا تعلق ہے۔ دوسرے حضرت یعقوب (علیہ السلام) تھے اور ان کا لقب اسرائیل تھا ان کی اولاد سے حضرت یوسف، حضرت سلیمان، حضرت یحییٰ ، حضرت موسیٰ ، حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) ہوئے گویا کہ اکثریت انبیاء کی اسی خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کو اور حضرت اسحاق کی اولاد کو بڑی برکات سے سرفراز فرمایا۔ ان میں نیکوکار بھی ہوئے اور اپنے آپ پر ظلم کرنے والے بھی تھے۔ حضرت اسحاق (علیہ السلام) سے حضرت یعقوب (علیہ السلام) پیدا ہوئے جن کا اسرائیل لقب تھا۔ ان کی اولاد بنی اسرائیل کے نام سے مشہور ہوئی جو صدیوں تک مصر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں برسر اقتدار رہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان میں ہزاروں انبیاء کو مبعوث فرمایا۔ ان کے مقابلے میں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کی نسل میں کوئی نبی پیدا نہیں ہوا تآنکہ اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزمان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو مبعوث فرمایا اور قیامت تک کے لیے ختم المرسلین کے اعزاز سے سرفراز فرمایا۔ مسائل ١۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اسماعیل (علیہ السلام) کے بعد حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی بشارت سے سرفراز فرمایا۔ ٢۔ حضرت اسحاق (علیہ السلام) انبیاء کی جماعت میں سے ہیں۔ ٣۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کو بیشمار برکات سے ہمکنار کیا۔ ٤۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) اور حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی اولاد سے نیکوکار بھی ہوئے اور برے لوگ بھی پیدا ہوئے۔ تفسیر بالقرآن حضرت اسحاق (علیہ السلام) کا تذکرہ : ١۔ ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور ان کی اولاد موسیٰ ، عیسیٰ اور دوسرے انبیاء ( علیہ السلام) ۔ (البقرۃ : ١٣٦) ٢۔ حضرت ابراہیم، لوط، اسحاق و یعقوب (علیہ السلام) کو زکوٰۃ کا حکم۔ (الانبیاء : ٧٣) ٣۔ حضرت اسحاق و یعقوب (علیہ السلام) اللہ کے منتخب کردہ ہیں۔ (ص : ٤٥ تا ٤٧) ٤۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو حضرت اسحاق (علیہ السلام) اور پوتے کی خوشخبری۔ (ھود : ٧١) ٥۔ ہم نے اسحاق اور یعقوب ( علیہ السلام) کو ہدایت سے نوازا۔ ( الانعام : ٨٤) ٦۔ حضرت اسحاق اور یعقوب ( علیہ السلام) نیکوکار تھے۔ ( الانبیاء : ٧٢) ٧۔ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو نیکوکار نبی اسحاق کی بشارت دی۔ (الصّٰفّٰت : ١١٢) حضرت ابراہیم اور حضرت یعقوب ( علیہ السلام) کی وصیّت : ١۔ ” ابراہیم اور یعقوب ( علیہ السلام) نے اپنی اولاد کو وصیت فرمائی کہ اے میرے بیٹو ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اس دین کو پسند فرمایا لیا ہے تمہیں موت مسلمان ہونے کی حالت میں آنی چاہیے۔ “ (البقرۃ : ١٣٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وبشرنہ باسحق۔۔۔۔۔ لنفسہ مبین (112- 113) ” ۔ اسماعیل اور اسحاق کے بعد ان کی اولاد کا سلسلہ چلتا ہے لیکن ان کی اولاد کی وراثت ، وراثت گوشت و پوست نہیں ہے۔ یہ نظریاتی اور ملی وراثت ہے لہٰذا جو اس ملت پر رہا وہ محسن رہا اور جس نے ملت اور نطریات سے انحراف کیا وہ ظالم قرار پایا اور قرابت اور نسب اس کے لیے مفید نہ ہوا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

حضرت اسحاق (علیہ السلام) کی بشارت (وَبَشَّرْنَاہُ بِاِِسْحَاقَ نَبِیًّا مِنَ الصَّالِحِیْنَ ) (اور ہم نے ابراہیم کو بشارت دی اسحاق کی کہ وہ نبی ہوں گے صالحین میں سے) (وَبَارَکْنَا عَلَیْہِ وَعَلٰی اِِسْحَاقَ ) (اور ہم نے ابراہیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں) (وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ) (اور ان دونوں کی نسل میں بعض اچھے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو کھلے طور پر اپنی جان پر ظلم کرنے والے ہیں۔ ) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو اللہ تعالیٰ نے جو بیٹے عطا فرمائے تھے ان میں سے ایک حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تھے جن کے ذریعے مکہ معظمہ آباد ہوا ہے اور ان کے ساتھ مل کر انہوں نے کعبہ شریف تعمیر کیا اور جن کی نسل سے خاتم النبیین سیدنا محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیدا ہوئے دوسرے مشہور صاحبزادہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) تھے، ان کے بیٹے حضرت یعقوب (علیہ السلام) تھے جن کا لقب اسرائیل تھا، ان کے بارہ بیٹے تھے، بنی اسرائیل انہیں کی اولاد ہیں، اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل میں بہت برکت دی، ان کی نسل بھی بہت ہوئی اور ان میں انبیائے کرام (علیہ السلام) بھی کثیر تعداد میں ہوئے، اللہ تعالیٰ کی کتابیں بھی ان پر نازل ہوئیں اور صحیفے بھی۔ آخر میں جو یہ فرمایا کہ ان کی ذریت میں محسنین بھی ہیں اور ظالمین میں۔ اس میں یہ بتادیا کہ انبیائے کرام (علیہ السلام) کی نسلوں میں ہونا عند اللہ مقبولیت کی دلیل نہیں ہے، جو ایمان سے محروم ہوگا اور عمل صالح سے دور ہوگا وہ کسی مقبول بندہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے نجات کا مستحق نہیں ہوسکتا۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کا کون سا فرزند ذبیح تھا اس میں اختلاف ہے کہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کو جس بیٹے کے ذبح کرنے کا حکم اللہ نے دیا تھا وہ کون سا بیٹا تھا، اہل کتاب تو یہی کہتے ہیں کہ وہ حضرت اسحاق (علیہ السلام) تھے اور امت محمدیہ میں سے بھی بعض علماء نے اسی کو اختیار کیا ہے لیکن بہت سے اہل تحقیق فرماتے ہیں کہ ذبیح حضرت اسماعیل (علیہ السلام) تھے، ان حضرات کی دو دلیلیں زیادہ وزنی ہیں، ایک تو یہ کہ سورة الصفت میں اولاً یہ فرمایا کہ (فَبَشَّرْنَاہُ بِغُلاَمٍ حَلِیْمٍ ) پھر متصلاً یوں فرمایا (فَلَمَّا بَلَغَ مَعَہُ السَّعْیَ قَالَ یَابُنَیَّ اِِنِّی اَرٰی فِی الْمَنَامِ اَنِّی اَذْبَحُکَ ) اس کے بعد ذبح کا قصہ ذکر فرمایا، پھر فرمایا (وَبَشَّرْنٰہُ بِاِِسْحَاقَ نَبِیًّا مِنَ الصَّالِحِیْنَ ) لہٰذا کلام سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ جس بیٹے کی اولاً خوشخبری دی گئی وہی ذبیح تھے اور وہ اسحاق (علیہ السلام) کے علاوہ تھے، دوسری دلیل جو پہلی دلیل سے زیادہ وزن دار یہ ہے کہ سورة ہود میں فرمایا (فَبَشَّرْنٰھَا بِاِسْحٰقَ وَمِنْ وَّرَآءِ اِسْحٰقَ یَعْقُوْبَ ) کہ ہم نے اس عورت (یعنی ابراہیم کی بیوی سارہ) کو اسحاق کی خوشخبری دی اور ہم نے یہ خوشخبری بھی دی کہ اسحاق کے بعد یعقوب کا بھی تولد ہوگا، اور یہ بات ظاہر ہے کہ جس بیٹے کو ذبح فرمایا وہ نابالغ تھا اسی لیے اسے یٰبنی کہہ کر خطاب کیا، اور جب کسی کے بارے میں پہلے سے کہہ دیا جائے کہ اس سے اولاد بھی ہوگی اور پھر یوں کہہ دیا جائے کہ اس کو ذبح کردو تو اس میں امتحان کا خاص پہلو نہیں نکلتا جسے ذبح کرنے کا حکم دیا جائے وہ پہلے سے جانتا ہے کہ یہ ذبح ہونے والا نہیں ہے کیونکہ اسے بالغ بھی ہونا ہے اور اس کی اولاد بھی ہونی ہے۔ صاحب الدر المختار لکھتے ہیں کہ (المختار ان الذبیح اسماعیل، وفی القاموس انہ اصح قال ومعناہ مطیع اللّٰہ) صاحب رد المحتار اس پر تعلیق کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔ (قلت وبہ قال احمد ورجعہ غالب المحدثین)

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(112) اور ہم نے منجملہ اور احسانات کے ابراہیم کو اسحاق کی بھی بشارت دی تھی جو نبی اور شائستہ اور سعادتمند لوگوں میں گے ہوگا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں معلوم ہا کہ وہ پہلی خوشخبری اسماعیل کی تھی اور سارا قصہ ذبح کا انہی پر تھا یہود کہتے ہیں ذبح کیا اسحاق کو لیکن خلاف ہے اسحاق کی خوشخبری کے ساتھ خبر ہے یعقوب کی بھی سورة ہود میں ہوچکا اور خبر ہے نبی ہونے کی یہ سن کر حضرت ابراہیم پوچھتے کہ ابھی دونوں باتیں ظہور میں نہیں آئیں ذبح کیوں کر ہوگا۔ خلاصہ : یہ کہ یہود کا قول کہ وہ حضرت اسحق کو ذبح قرار دیتے ہیں یہ قرآنی نصوص سے معتبر نہیں بعض کہتے ہیں کہ یہ دو واقعے ہیں اسماعیل کے ساتھ منیٰ میں ہوا اور اسحاق کے ساتھ شام میں ہوا حالانکہ یہ بھی صحیح نہیں۔ پہلے لوگ بتوں پر انسانوں کو قربان کیا کرتے تھے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کے ہاتھوں اس قربانی کا رخ انسانوں سے ہٹا کر جانوروں کی طرف کردیا مشرک بتوں ک نام پر قربانی کرتے ہیں اور مومن اللہ تعالیٰ کے نام پر قربانی دیتے ہیں۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سنتہ ابیکم ابراھیم یہ قربانی باپ ابراہیم کا طریقہ ہے۔