Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 36

سورة الصافات

وَ یَقُوۡلُوۡنَ اَئِنَّا لَتَارِکُوۡۤا اٰلِہَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡنُوۡنٍ ﴿ؕ۳۶﴾

And were saying, "Are we to leave our gods for a mad poet?"

اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے
اَئِنَّا
کیا بےشک ہم
لَتَارِکُوۡۤا
البتہ چھوڑ دینے والے ہیں
اٰلِہَتِنَا
اپنے معبودوں کو
لِشَاعِرٍ
واسطے ایک شاعر
مَّجۡنُوۡنٍ
مجنون کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَقُوۡلُوۡنَ
اور وہ کہتے تھے
اَئِنَّا
کیا یقیناًہم
لَتَارِکُوۡۤا
واقعی ہی چھوڑ دیں
اٰلِہَتِنَا
اپنے معبود
لِشَاعِرٍ مَّجۡنُوۡنٍ
ایک دیوانے شاعر کے پیچھے
Translated by

Juna Garhi

And were saying, "Are we to leave our gods for a mad poet?"

اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور کہتے تھے : کیا ہم ایک دیوانہ شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ سکتے ہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہتے تھے کہ کیاہم ایک دیوانے شاعرکے پیچھے واقعی اپنے معبود چھوڑ دیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and used to say, |"Are we really to leave our gods because of an insane poet?|"

اور کہتے کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو کہنے سے ایک شاعر دیوانے کے ؟ کوئی نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنون شاعر کی خاطر چھوڑ دیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and said: “Shall we forsake our deities for the sake of a distracted poet?”

اور کہتے تھے ‘’ کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں ‘’ ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کہا کرتے تھے کہ : کیا ہم ایسے ہیں کہ ایک دیوانے شاعر کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑ بیٹھیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے تھے کیا ہم ایک بائولے شاعر کے کہنے سے اپنے دیوتائوں کو چھوڑ دیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ کہا کرتے تھے کہ کیا ہم ایک شاعر دیوانہ کے لئے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کہتے تھے کہ کیا ہم ایک شاعر اور دیوانے کے پیچھے لگ کر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they said: are we going to abandon our gods on account of a Poet distracted?

اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کی بات پر چھوڑ دیں گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کہتے تھے کہ کیا ہم ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور کہتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک مجنون شاعر کے لیے ( کی وجہ سے ) چھوڑدیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے تھے کہ بھلا ہم ایک دیوانے شاعر کے کہنے سے، کہیں اپنے معبودوں کو چھوڑ دینے والے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور کہتے کہ کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو ایک دیوانے شاعر کے کہنے پر ؟

Translated by

Noor ul Amin

اور کہتے تھے: کیا ہم ایک مجنوں شاعرکی خاطراپنے معبودوں کو چھوڑسکتے ہیں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کہتے تھے کیا ہم اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں ایک دیوانہ شاعر کے کہنے سے ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کہتے تھے: کیا ہم ایک دیوانے شاعر کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور کہتے تھے کہ آیا ایک دیوانے شاعر کی خاطر ہم اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And say: "What! shall we give up our gods for the sake of a Poet possessed?"

Translated by

Muhammad Sarwar

and said, "Should we give up our idols for the sake of an insane poet".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (they) said: "Are we going to abandon our gods for the sake of a mad poet"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And to say: What! shall we indeed give up our gods for the sake of a mad poet?

Translated by

William Pickthall

And said: Shall we forsake our gods for a mad poet?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और कहते थे, "क्या हम एक उन्मादी कवि के लिए अपने उपास्यों को छोड़ दें?"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کہا کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کی وجہ سے چھوڑ دیں گے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور کہتے تھے کیا ہم ایک شاعر اور مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں ؟

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اور کہتے تھے کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہتے تھے کیا ہم ایک ایسے شخص کی وجہ سے اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں جو شاعر ہے دیوانہ ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے کیا ہم چھوڑ دیں گے اپنے معبودوں کو کہنے سے ایک شاعر دیوانہ کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یوں کہاں کرتے تھے کہ کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر اور دیوانے کے کہنے سے چھوڑ دینے والے ہیں ۔