Surat us Saaffaat

Surah: 37

Verse: 8

سورة الصافات

لَا یَسَّمَّعُوۡنَ اِلَی الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰی وَ یُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ ٭ۖ﴿۸﴾

[So] they may not listen to the exalted assembly [of angels] and are pelted from every side,

عالم بالا کے فرشتوں ( کی باتوں ) کو سننے کے لئے وہ کان بھی نہیں لگا سکتے ، بلکہ ہر طرف سے وہ مارے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایَسَّمَّعُوۡنَ
نہیں وہ کان لگا کر سن سکتے
اِلَی الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰی
طرف ملاء اعلیٰ/مقرب فرشتوں کے
وَیُقۡذَفُوۡنَ
اور وہ پھینکے جاتے ہیں
مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ
ہر طرف سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَایَسَّمَّعُوۡنَ
نہ وہ کان لگاسکتے ہیں
اِلَی الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰی
اوپر کی مجلس کی باتوں کی طرف
وَیُقۡذَفُوۡنَ
اور پھینکے جاتے ہیں
مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ
ہرجانب سے
Translated by

Juna Garhi

[So] they may not listen to the exalted assembly [of angels] and are pelted from every side,

عالم بالا کے فرشتوں ( کی باتوں ) کو سننے کے لئے وہ کان بھی نہیں لگا سکتے ، بلکہ ہر طرف سے وہ مارے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ عالم بالا کی باتیں سن ہی نہیں سکتے اور ہر طرف سے ان پر (شہاب) پھینکے جاتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کہ وہ اوپرکی مجلس کی باتوں کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور ہر جانب سے(شہاب)پھینکے جاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They cannot listen to the Upper Realm and are hit from every side

سن نہیں سکتے اوپر کی مجلس تک اور پھینکے جاتے ہیں ان پر ہر طرف سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ سن نہیں پاتے ملأ اعلیٰ کی باتیں ور ان کو مار پڑتی ہے ہر طرف سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These satans cannot listen to what transpires in the High Council for they are pelted away from every side

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے ، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اوپر کے جہان کی باتیں نہیں سن سکتے ، اور ہر طرف سے ان پر مار پڑتی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ فرشتوں (کی باتوں) تک کان نہیں لگا سکتے اور ہر طرف آگ کے کوڑے مار کر ہانک دیئے جاتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہ عالم بالا کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ملائے اعلیٰ کی طرف وہ کان بھی نہیں لگا سکتے اور ( اگر وہ کوشش کریں تو) ہر طرف سے دھکے دیئے جاتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They cannot listen to the exalted assembly, and they are darted at from every side.

وہ عالم بالا کی (باتوں کی) طرف کان بھی نہیں لگا سکتے ۔ اور ہر طرف سے مار کر دھکے دے دئیے جاتے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ ملاء اعلیٰ کی طرف کان نہیں لگانے پاتے اور وہ ہر جانب سے دھتکارے جاتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ ملأ اعلیٰ ( آسمانوں سے اوپر ) کی باتوں کو نہیں سن سکتے اور وہ ہر طرف سے پھینکے جاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگا سکیں اور ہر طرف سے ان پر انگارے پھینکے جاتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(جس کے نتیجے میں) وہ عالم بالا کی طرف کان بھی نہیں لگا سکتے اور ان کو دھتکارا جاتا ہے ہر طرف سے

Translated by

Noor ul Amin

وہ شیاطین عالم بالا کی باتیں سُن ہی نہیں سکتے اور ( اگر یہ باتیں سننا چاہیں تو ) ہر طرف سے ان پر ( شہاب ) پھینکے جاتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

عالم بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے ( ف۷ ) اور ان پر ہر طرف سے مار پھینک ہوتی ہے ( ف۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ( شیاطین ) عالمِ بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور اُن پر ہر طرف سے ( انگارے ) پھینکے جاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اب ) ملاءِ اعلیٰ ( عالمِ بالا ) کی باتوں کو کان لگا کر نہیں سن سکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جاتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(So) they should not strain their ears in the direction of the Exalted Assembly but be cast away from every side,

Translated by

Muhammad Sarwar

The devils cannot hear those high above. They would be struck from all sides

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They cannot listen to the higher group for they are pelted from every side.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They cannot listen to the exalted assembly and they are thrown at from every side,

Translated by

William Pickthall

They cannot listen to the Highest Chiefs for they are pelted from every side,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे (शैतान) "मलए आला" की ओर कान नहीं लगा पाते और हर ओर से फेंक मारे जाते हैं भगाने-धुतकारने के लिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ شیاطین عالم بالا کی طرف کان بھی نہیں لگا سکتے اور وہ ہر طرف سے مار کر دھکے دیے جاتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے کیونکہ انہیں ہر طرف سے مار پڑتی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

10 یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے۔ ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ عالم بالا کی طرف کان نہیں لگا سکتے اور وہ ہر جانب سے مار کر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سن نہیں سکتے اوپر کی مجلس تک اور پھینکے جاتے ہیں ان پر ہر طرف سے بھگانے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ شیاطین عالم بالا کے لوگوں کے باتیں سننے کو کان بھی نہیں لگا سکتے اور وہ ہر طرف سے پھینکے جاتے ہیں۔