Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 10

سورة ص

اَمۡ لَہُمۡ مُّلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ۟ فَلۡیَرۡتَقُوۡا فِی الۡاَسۡبَابِ ﴿۱۰﴾

Or is theirs the dominion of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend through [any] ways of access.

یا کیا آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی ہرچیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے ، تو پھریہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مُّلۡکُ
بادشاہت ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
درمیان ہے ان دونوں کے
فَلۡیَرۡتَقُوۡا
پس چاہیے کہ وہ چڑھ جائیں
فِی الۡاَسۡبَابِ
راستوں میں(آسمان کے)
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمۡ
یا
لَہُمۡ
ان کے لیے
مُّلۡکُ
بادشاہی ہے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کی
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کی
وَمَا
اور جو
بَیۡنَہُمَا
ان کے درمیان ہے
فَلۡیَرۡتَقُوۡا
تو ضرور وہ چڑھ جائیں
فِی الۡاَسۡبَابِ
سیڑھیوں میں
Translated by

Juna Garhi

Or is theirs the dominion of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend through [any] ways of access.

یا کیا آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی ہرچیز کی بادشاہت ان ہی کی ہے ، تو پھریہ رسیاں تان کر چڑھ جائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا یہ آسمانوں، زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں (اگر یہ بات ہے تو) یہ رسیاں تان کر اوپر چڑھ جائیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاآسمانوں اورزمین اور اُن دونوں کے درمیان کی بادشاہی اُن کے پاس ہے؟ تو ضرور وہ سیڑھیوں میں چڑھ جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or do they have the ownership of the heavens and the earth and what lies between them? Then let them ascend (to the sky) by ropes.

یا ان کی حکومت ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے ؟ تو ان کو چاہئے کہ چڑھ جاویں رسیاں تان کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا ان کے پاس ہے بادشاہی آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اس سب کی ؟ تو چاہیے کہ یہ چڑھ جائیں رسیاں تان کر ( آسمان پر) ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Or do they possess the dominion of the heavens and the earth and of all that is in between them? If so, let them ascend the heights of the realm of causation and see!

کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں؟ اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں ! 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا پھر آسمانوں اور زمین اور ان کے د رمیان ہر چیز کی بادشاہت ان کے قبضے میں ہے ؟ ( ٤ ) پھر تو انہیں چاہیے کہ رسیاں تان کر اوپر چڑھ جائیں ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا آسمان اور زمین اور جو ان کے بیچ میں ہے اس کی حکومت ان کو مل گئی ہے (ایسا ہے) تو رسیاں لگا کر آسمان پر چڑھ جائیں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا کیا ان کو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اس پر اختیار حاصل ہے تو چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر (آسمانوں پر) چڑھ جائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کیا آسمانوں ، زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان سب چیزوں پر ان کو اختیار حاصل ہے تو ( وہ آسمانوں) پر چڑھ جائیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے ان (سب) پر ان ہی کی حکومت ہے۔ تو چاہیئے کہ رسیاں تان کر (آسمانوں) پر چڑھ جائیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, is theirs the dominion of the heavens and the earth and that which is in-between the twain? If so, let them ascend by steps.

کیا جو کچھ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان ہے وہ ان کی حکومت میں ہے ؟ تو انہیں چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر چڑھ جائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کی بادشاہی انہی کے اختیار میں ہے؟ ( اگر ایسا ہے ) تو وہ آسمانوں کے اندر چڑھ جائیں!

Translated by

Mufti Naeem

کیا آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اس کا اقتدار ان لوگوں کے ہاتھ میں ہے ، پھر تو چاہیے کہ یہ لوگ البتہ رسیوں کے ذریعے اوپر چڑھ جائیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے، ان سب پر انہی کی حکومت ہے تو چاہے کہ رسیاں تان کر آسمانوں پر چڑھ جائیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا ان کے لئے بادشاہی ہے آسمانوں اور زمین اور اس (ساری کائنات) کی جو کہ ان دونوں کے درمیان میں ہے ؟ تو ان کو چاہیے کہ یہ چڑھ جائیں (آسمان میں) رسیاں تان کر

Translated by

Noor ul Amin

یایہ آسمانوں اور زمین یاان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں ( توان کو چاہیے کہ ) یہ رسیاں تان کراوپرچڑھ جائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا ان کے لیے ہے سلطنت آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ، تو رسیاں لٹکا کر چڑھ نہ جائیں ( ف۱٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا اُن کے پاس آسمانوں اور زمین کی اور جو کچھ اِن دونوں کے درمیان ہے اس کی بادشاہت ہے؟ ( اگر ہے ) تو انہیں چاہئے کہ رسّیاں باندھ کر ( آسمان پر ) چڑھ جائیں

Translated by

Hussain Najfi

یا کیا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے کی حکومت ان کیلئے ہے ( اگر ایسا ہے ) تو پھر انہیں چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر چڑھ جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have they the dominion of the heavens and the earth and all between? If so, let them mount up with the ropes and means (to reach that end)!

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they own the heavens and the earth and all that is between them? Let them try on their own to block (the ways of heavens so that Our revelations cannot come to you).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or is it that the dominion of the heavens and the earth and all that is between them is theirs If so, let them ascend up with means!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or is it that theirs is the kingdom of the heavens and the earth and what is between them? Then let them ascend by any

Translated by

William Pickthall

Or is the kingdom of the heavens and the earth and all that is between them theirs? Then let them ascend by ropes!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या, आकाशों और धरती और जो कुछ उन के बीच है, उन सबकी बादशाही उन्हीं की है? फिर तो चाहिए कि वे रस्सियों द्वारा ऊपर चढ़ जाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کو آسمان و زمین اور جو چیزیں ان کے درمیان ہیں ان کا اختیار حاصل ہے (اگر اختیار ہے) تو ان کو چاہئیے کہ سیڑھیاں لگا کر (آسمان پر) چڑھ جائیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں ؟ تو پھر یہ عالم اسباب کی بلندیوں پر چڑھ کر دیکھیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا یہ آسمان و زمین اور ان کے درمیان کی چیزوں کے مالک ہیں اچھا تو یہ عالم اسباب کی بلندیون پر چڑھ کر دیکھیں !

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان کے لیے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے ان کا اختیار حاصل ہے۔ سو چاہیے کہ سیڑھیاں لگا کر چڑھ جائیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا ان کی حکومت ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور جو کچھ ان کے بیچ میں ہے تو ان کو چاہیے کہ چڑھ جائیں رسیاں تان کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا آسمانوں کا اور زمین کا اور جو چیزیں ان دونوں کے مابین ہیں ان سب کا اختیاران کو حاصل ہے اگر ایسا ہے تو یہ لوگ کسی ذریعہ سے آسمان پر چڑھ جائیں۔