Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 17

سورة ص

اِصۡبِرۡ عَلٰی مَا یَقُوۡلُوۡنَ وَ اذۡکُرۡ عَبۡدَنَا دَاوٗدَ ذَا الۡاَیۡدِ ۚ اِنَّہٗۤ اَوَّابٌ ﴿۱۷﴾

Be patient over what they say and remember Our servant, David, the possessor of strength; indeed, he was one who repeatedly turned back [to Allah ].

آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کریں جو بڑی قوت والا تھا یقیناً وہ بہت رجوع کرنے والا تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِصۡبِرۡ
صبر کیجئے
عَلٰی مَا
اس پر جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتےہیں
وَاذۡکُرۡ
اور ذکر کیجئے
عَبۡدَنَا
ہمارے بندے
دَاوٗدَ
داؤد کا
ذَاالۡاَیۡدِ
جو قوت والا تھا
اِنَّہٗۤ
بےشک وہ
اَوَّابٌ
بہت رجوع کرنے والا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِصۡبِرۡ
آپ صبر کریں
عَلٰی
اوپر
مَا
اس کے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
وَاذۡکُرۡ
اور آپ یاد کریں
عَبۡدَنَا
ہمارے بندے
دَاوٗدَ
داؤد کو
ذَاالۡاَیۡدِ
بڑی قوت والا
اِنَّہٗۤ
یقیناًوہ
اَوَّابٌ
رجوع کرنے والا(تھا)
Translated by

Juna Garhi

Be patient over what they say and remember Our servant, David, the possessor of strength; indeed, he was one who repeatedly turned back [to Allah ].

آپ ان کی باتوں پر صبر کریں اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کریں جو بڑی قوت والا تھا یقیناً وہ بہت رجوع کرنے والا تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان کی باتوں پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کیجئے۔ بلاشبہ وہ صاحب قوت اور (ہماری طرف) رجوع کرنے والا تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جوکچھ وہ کہتے ہیںآپ اُس پرصبر کریں ا ور ہمارے بندے داؤدکویاد کریں جوبڑی قوت والاتھا، یقیناوہ بہت رجوع کرنے والاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Bear patiently with what they say, and remember Our slave Dawud, the man of might. Surely he was ever-turning to Allah.

تو تحمل کرتا رہ اس پر جو وہ کہتے ہیں اور یاد کر ہمارے بندے داؤد قوت والے کو وہ تھا رجوع رہنے والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ صبرکیجیے اس پر جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تذکرہ کیجیے ہمارے بندے دائود کا جو بہت قوت والا تھا بیشک وہ (اللہ کی طرف) بہت رجوع کرنے والا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), bear with patience what they say, and call to mind Our servant David, who was endowed with great strength and who constantly turned (to Allah).

اے نبی ، صبر کرو ان باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں 16 ، اور ان کے سامنے ہمارے بندے داؤد کا قصہ بیان کرو 17 جو بڑی قوتوں کا مالک تھا 18 ۔ ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو ، اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کرو جو بڑے طاقتور تھے ۔ ( ٩ ) وہ بیشک اللہ سے بہت لو لگائے ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ان کی باتوں پر صبر کئے رہ اور ہمارے بندے دائود (پیغمبر) کو یاد کر 7 جو زور والاف 8 تھا کیونہ وہ اللہ کی طرف بہت رجوع رہتا تھا 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ ان لوگوں کی باتوں پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے داؤد (علیہ السلام) کو یاد کیجئے جو بڑی قوت والے (اور) بیشک وہ (اللہ کی طرف) بہت رجوع ہونے والے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ ان کی باتوں پر صبر کیجئے جو کچھ یہ کہتے ہیں۔ اور ہمارے بندے دائود کا ذکر کیجئے جو بہت قوت والا اور اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کرو جو صاحب قوت تھے (اور) بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bear thou with that which they say, and remember Our bondman, Da-ud, endured with strength; verily he was oft-returning onto Us.

آپ ان لوگوں کے اقوال پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے داؤد بڑی قوت والے کو یاد کیجیے وہ بڑے رجوع کرنے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ جو کچھ کہتے ہیں ، اس پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد – زور و قوت والے – کا حال سناؤ ۔ بیشک وہ اللہ کی طرف بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ ) آپ ان کی باتوں پر صبر کیجیے اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کو یاد کیجیے ( جو ) بڑی طاقت والے ( تھے ) ، بلاشبہ وہ خوف رجوع ( الی اللہ ) کرنے والے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

) اے پیغمبر ! یہ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور ہمارے بندے داود کو یاد کرو جو مضبوط تھے اور بیشک وہ رجوع کرنے والے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(لہٰذا) آپ صبر ہی سے کام لیتے رہیں ایسے (ہٹ دھرم) لوگوں کی ان باتوں پر جو یہ (حق کے خلاف) بناتے ہیں اور یاد کرو ہمارے ایک خاص بندے داؤد (اور ان کی سبق آموز زندگی) کو جو کہ بری قوتوں والے تھے بیشک وہ ہمیشہ رجوع رہنے والا شخص تھا (اپنے رب کے حضور)

Translated by

Noor ul Amin

( اے محمد ) آپ ان کی باتوں پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے دائودکوبھی یاد کیجیے بلاشبہ وہ صاحب قوت اور رجوع کرنے والے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم ان کی باتوں پر صبر کرو اور ہمارے بندے داؤد نعمتوں والے کو یاد کرو ( ف۲٤ ) بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) جو کچھ وہ کہتے ہیں آپ اس پر صبر جاری رکھیئے اور ہمارے بندے داؤد ( علیہ السلام ) کا ذکر کریں جو بڑی قوت والے تھے ، بے شک وہ ( ہماری طرف ) بہت رجوع کرنے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے میرے رسول ( ص ) ) جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اس پر صبر کیجئے! اور ہمارے بندے داؤد ( ع ) کو یاد کیجئے جو قوت والے تھے بے شک وہ ہر معاملہ میں ( اللہ کی طرف ) بڑے رجوع کرنے والے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Have patience at what they say, and remember our servant David, the man of strength: for he ever turned (to Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), bear patiently what they say and recall Our servant, David, who had strong hands and who was most repentant.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Be patient of what they say and remember Our slave Dawud, endued with Al-Ayd. Verily, he was ever oft-returning in all matters and in repentance.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Bear patiently what they say, and remember Our servant Dawood, the possessor of power; surely he was frequent in returning (to Allah).

Translated by

William Pickthall

Bear with what they say, and remember Our bondman David, lord of might, Lo! he was ever turning in repentance (toward Allah).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे जो कुछ कहते हैं उस पर धैर्य से काम लो और ज़ोर व शक्ति वाले हमारे बन्दे दाऊद को याद करो। निश्चय ही वह (अल्लाह की ओर) बहुत रुजू करने वाला था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ ان لوگوں کے اقوال پر صبر کیجیئے اور ہمارے بندے داؤد کو یاد کیجیے جو بڑی قوت (اور ہمت) والے تھے وہ خدا کی طرف رجوع ہونے والے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے نبی ان باتوں پر صبر کرو جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور ان کے سامنے ہمارے بندے داؤد کا واقعہ بیان کرو جو بڑی قوت کا مالک، ہر حال میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی صبر کرو ان باتوں پر جو یہ لوگ بناتے ہیں ، اور ان کے سامنے ہمارے بندے داؤد کا قصہ بیان کرو جو بڑی قوتوں کا مالک تھا ہر معاملہ میں اللہ کی طرف رجوع کرنے والا تھا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ جو کچھ کہتے ہیں اس پر صبر کیجیے اور ہمارے بندہ داؤد کو یاد کیجیے جو قوت والے تھے بیشک وہ رجوع کرنے والے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو تحمل کرتا رہ اس پر جو وہ کہتے ہیں اور یاد کر ہمارے بندے داؤد قوت والے کو وہ تھا رجوع رہنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر یہ جو کچھ کرتے ہیں آپ اس پر صبر کیجئے اور ہمارے بندے دائود کو یاد کیجئے جو بڑا صاحب قوت تھا بیشک وہ دائود خدا کی طرف بہت رجوع ہونے والا تھا۔