Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 18

سورة ص

اِنَّا سَخَّرۡنَا الۡجِبَالَ مَعَہٗ یُسَبِّحۡنَ بِالۡعَشِیِّ وَ الۡاِشۡرَاقِ ﴿ۙ۱۸﴾

Indeed, We subjected the mountains [to praise] with him, exalting [ Allah ] in the [late] afternoon and [after] sunrise.

ہم نے پہاڑوں کو اس کے تابع کر رکھا تھا کہ اس کے ساتھ شام کو اور صبح کو تسبیح خوانی کریں ۔

Tafseer Ibn-e-Kaseer by

Amam Ibn-e-Kaseer

Allah says: إِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالاِْشْرَاقِ Verily, We made the mountains to glorify Our praises with him in the `Ashi and Ishraq. means, Allah caused the mountains to glorify His praises with him at sunrise and at the end of the day. This is like the Ayah: يَجِبَالُ أَوِّبِى مَعَهُ وَالطَّيْر O you mountains. Glorify (Allah) with him! And you birds (also)! (34:10) The birds also used to glorify Allah's praises with him. If a bird flew by him and heard him chanting the Zabur, it would not go away; instead it would stay hovering in the air, glorifying Allah along with him. And the lofty mountains would respond to him and echo his glorification of Allah. Ibn Jarir recorded from Abdullah bin Al-Harith bin Nawfal that, Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, did not pray Ad-Duha. (Abdullah said:) "So I took him to Umm Hani, may Allah be pleased with her, and said to her, `Tell him what you told me.' She said, `The Messenger of Allah entered my house on the day of the conquest of Makkah. He called for water to be poured into a large bowl, then he called for a garment which he used as a screen between me and him, and he washed himself. Then he sprinkled water around the house and prayed eight Rakahs. This was Ad-Duha, and its standing, bowing, prostration and sitting were all equal in brevity.' Ibn Abbas, may Allah be pleased with him, left, saying, `I have read the Qur'an from cover to cover, and I never knew about Salat Ad-Duha until now!' Then he recited: يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالاِْشْرَاقِ (glorify Our praises with him in the `Ashi and Ishraq). I used to say, "What is Salat Al-Ishraq, but now I know what it is."

Ahsan ul Bayan by

Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ يُسَبِّحْنَ بالْعَشِيِّ وَالْاِشْرَاقِ : اللہ تعالیٰ نے داؤد (علیہ السلام) کو نہایت خوب صورت آواز عطا کر رکھی تھی اور پہاڑوں اور پرندوں کو ان کے ساتھ پابند کردیا تھا کہ جب وہ ترنم کے ساتھ تسبیح کرتے تو پہاڑ بھی ان کے ساتھ تسبیح کرتے اور اڑتے ہوئے پرندے سن کر آگے جانے کے بجائے ان کے گرد جمع ہو کر ان کے ساتھ تسبیح میں مشغول ہوجاتے۔ مزید دیکھیے سورة انبیاء (٧٩) اور سورة سبا (١٠) ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

In verse 18, it was said: إِنَّا سَخَّرْ‌نَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَ‌اقِ (We had subjugated the mountains to join him in making tasbih (i.e. pronouncing Allah&s purity) at evening and sunrise). In this verse, mention has been made of mountains and birds joining Sayyidna Dawud (علیہ السلام) in the act of tasbih. Detailed explanation of this phenomenon has already appeared in the commentary on Surah Al-Anbiya& and Saba&. Here, it is worth noting that the tasbih of mountains and birds has been mentioned at this place in a manner that it was a particular blessing for Sayyidna Dawud (علیہ السلام) . The question is: How did this become a blessing for Sayyidna Dawud (علیہ السلام) and what particular benefit accrued from the tasbih of mountains and birds? One answer to this is that it unravels a miracle at the hands of Sayyidna Dawud (علیہ السلام) - and it goes without saying that it is a great reward and blessing. In addition& to that, Maulana Thanavi (رح) has given a subtle explanation about it. He says that the tasbih performed by mountains and birds had created in him a special taste for the remembrance of Allah, something that generates initiative, courage and verve in acts of worship (` ibadah). Collective dhikr has another benefit - that the Barakah that issues forth from it reflects on each other from the participants. There is a particular method of dhikr and spiritual engagement (shughl) recognized among the noble Sufis in which the participant imagines that the whole universe is making dhikr. This method has an unusual efficacy of its own in correcting and purifying one&s inner state as well as in his enthusiasm for |"ibadah. The basis of this method of dhikr is also deduced from this verse. (Masa&ilu-s- Suluk, Maulana Ashraf Thanavi ‘Ali (رح)) The Salah of ad-Duha (صلوٰۃ الضُحیٰ ) At the end of verse 18, it was said: بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْرَ‌اقِ at evening and sunrise). The word: عَشِيِّ (ashiyy) used here means the time following Zuhr up to the next morning while إِشْرَ‌اقِ (ishraq) means the time of the morning when sunshine has spread over the land. From this verse, Sayyidna ` Abdullah Ibn ` Abbas (رض) has argued that the Salah of ad-duha stands proved. This Salah is also called the Salah of al-Awwabin. There are others who call it the Salah of al-Ishraq - though, later on, the name of the Salah of al-Awwabin became particularized with the six nafls made after Maghrib, while the Salah of al-Ishraq became well known for the two or four naffs offered close after sunrise. In the Salah of ad-duha, one could choose to offer any (even) number of rakat from two to twelve. Hadith mentions many benefits it brings. According to a narration of Sayyidna Abu Hurairah (رض) appearing in Jami& of Tirmidhi, the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: |"Anyone who were to become particular about two rakat of the Salah of ad-duha, has his sins forgiven - even if they be like the froth of the sea.|" In another narration from Sayyidna Anas (رض) ، he is reported to have said: |"Anyone who were to make twelve rakat of the Salah of ad-duha, for him or her Allah Ta’ ala will make a palace of gold in Jannah.|" (Qurtubi) ` Ulama& have said that any (even) number of rakat from two to twelve that can be performed conveniently is correct. But, having some particular routine in the case of its number is better, and if this routine reaches the minimum of four rakat, it is much better - because, the normal routine of the Holy Prophet (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) was to do four rakat.

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَهٗ الخ۔ اس آیت میں پہاڑوں اور پرندوں کے حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ شریک تسبیح ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کی تشریح سورة انبیاء اور سورة سباء میں گزر چکی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح کو باری تعالیٰ نے یہاں اس طرح ذکر فرمایا ہے کہ یہ حضرت داؤد (علیہ السلام) پر ایک خاص انعام تھا۔ سوال یہ ہے کہ یہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کے لئے نعمت کیسے ہوئی ؟ پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح سے کیا خاص فائدہ پہنچا ؟ اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ اس سے حضرت داؤد (علیہ السلام) کا ایک معجزہ ظاہر ہوا، اور ظاہر ہے کہ یہ ایک بڑا انعام ہے۔ اس کے علاوہ حضرت تھانوی نے ایک لطیف توجیہہ فرمائی ہے کہ پہاڑوں اور پرندوں کی تسبیح سے ذکر و شغل کا ایک خاص کیف پیدا ہوگیا تھا جس سے عبادت میں نشاط اور تازگی وہمت پیدا ہوتی ہے۔ اجتماعی ذکر کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ذکر کی برکتوں کا ایک دوسرے پر انعکاس ہوتا رہتا ہے۔ صوفیائے کرام کے یہاں ذکر وشغل کا ایک خاص طریقہ معروف ہے جس میں ذکر کرتے ہوئے یہ تصور کیا جاتا ہے کہ پوری کائنات ذکر کر رہی ہے، اصلاح باطن اور شوق عبادت میں اس طریقہ کی عجیب تاثیر ہے۔ اس آیت سے اس طریقہ ذکر کی بنیاد بھی مستنبط ہوتی ہے۔ (مسائل السلوک) صلوٰة الضحیٰ : (آیت) بِالْعَشِيِّ وَالْاِشْرَاقِ ۔ عشی کے معنی ہیں ظہر کے بعد سے اگلے دن صبح تک کا وقت اور اشراق کے معنی صبح کا وہ وقت جس میں دھوپ زمین پر پھیل گئی ہو۔ اس آیت سے حضرت عبداللہ بن عباس نے صلوٰة الضحیٰ کے شروع ہونے پر استدلال فرمایا ہے۔ صلوٰة الضحیٰ کو صلوٰة الاوابین اور بعض حضرات صلوٰة الاشراق بھی کہتے ہیں۔ اگرچہ بعد میں صلوٰة الاوابین کا نام مغرب کے بعد کی چھ نفلوں کے لئے اور صلوٰة الاشراق طلوع آفتاب کے متصل والی دو چار نفلوں کے لئے زیادہ مشہور ہوگیا۔ صلوٰة الضحیٰ میں سے دو سے لے کر بارہ تک جتنی رکعتیں چاہیں پڑھی جاسکتی ہیں۔ حدیث میں اس کے بہت سے فوائد وارد ہوئے ہیں۔ جامع ترمذی میں حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا، ” جو شخص صلوٰة الضحیٰ کی دو رکعتوں کی پابندی کرلے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں، خواہ وہ سمندری جھاگ جتنے ہوں “ اور حضرت انس سے روایت ہے کہ آپ نے فرمایا :۔ ” جو شخص صلوٰة الضحیٰ کی بارہ رکعتیں پڑھے، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنا دے گا۔ “ (قرطبی) علماء نے فرمایا ہے کہ یوں تو دو سے لے کر بارہ تک جتنی رکعتیں پڑھی جاسکیں وہ ٹھیک ہیں، لیکن تعداد کے لئے کوئی خاص معمول بنا لیا جائے تو بہتر ہے، اور یہ معمول کم از کم چار رکعت ہو تو زیادہ اچھا ہے کیونکہ آپ کا عام معمول چار رکعتیں ہی پڑھنے کا تھا۔

Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اِنَّا سَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَہٗ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْاِشْرَاقِ۝ ١٨ۙ سخر التَّسْخِيرُ : سياقة إلى الغرض المختصّ قهرا، قال تعالی: وَسَخَّرَ لَكُمْ ما فِي السَّماواتِ وَما فِي الْأَرْضِ [ الجاثية/ 13] ( س خ ر ) التسخیر ( تفعیل ) کے معنی کسی کو کسی خاص مقصد کی طرف زبر دستی لیجانا کے ہیں قرآن میں ہے وَسَخَّرَ لَكُمْ ما فِي السَّماواتِ وَما فِي الْأَرْضِ [ الجاثية/ 13] اور جو کچھ آسمان میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اس نے ( اپنے کرم سے ) ان سب کو تمہارے کام میں لگا رکھا ہے ۔ جبل الجَبَل جمعه : أَجْبَال وجِبَال، وقال عزّ وجل : أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهاداً وَالْجِبالَ أَوْتاداً [ النبأ/ 6- 7] ( ج ب ل ) قرآن میں ہے : ۔ أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهاداً وَالْجِبالَ أَوْتاداً [ النبأ/ 6- 7] کیا ہم نے زمین کو بچھونا نہیں بنایا |" ۔ اور پہاڑوں کو ( اس کی میخیں ) نہیں ٹھہرایا ؟ سبح السَّبْحُ : المرّ السّريع في الماء، وفي الهواء، يقال : سَبَحَ سَبْحاً وسِبَاحَةً ، واستعیر لمرّ النجوم في الفلک نحو : وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] ، ولجري الفرس نحو : وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] ، ولسرعة الذّهاب في العمل نحو : إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] ، والتَّسْبِيحُ : تنزيه اللہ تعالی. وأصله : المرّ السّريع في عبادة اللہ تعالی، وجعل ذلک في فعل الخیر کما جعل الإبعاد في الشّرّ ، فقیل : أبعده الله، وجعل التَّسْبِيحُ عامّا في العبادات قولا کان، أو فعلا، أو نيّة، قال : فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] ، ( س ب ح ) السبح اس کے اصل منعی پانی یا ہوا میں تیز رفتار ری سے گزر جانے کے ہیں سبح ( ف ) سبحا وسباحۃ وہ تیز رفتاری سے چلا پھر استعارہ یہ لفظ فلک میں نجوم کی گردش اور تیز رفتاری کے لئے استعمال ہونے لگا ہے ۔ جیسے فرمایا : ۔ وَكُلٌّ فِي فَلَكٍ يَسْبَحُونَ [ الأنبیاء/ 33] سب ( اپنے اپنے ) فلک یعنی دوائر میں تیز ی کے ساتھ چل رہے ہیں ۔ اور گھوڑے کی تیز رفتار پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ وَالسَّابِحاتِ سَبْحاً [ النازعات/ 3] اور فرشتوں کی قسم جو آسمان و زمین کے درمیان ) تیر تے پھرتے ہیں ۔ اور کسی کام کو سرعت کے ساتھ کر گزرنے پر بھی یہ لفظ بولا جاتا ہے جیسے فرمایا : ۔ إِنَّ لَكَ فِي النَّهارِ سَبْحاً طَوِيلًا[ المزمل/ 7] اور دن کے وقت کو تم بہت مشغول کا رہے ہو ۔ التسبیح کے معنی تنزیہ الہیٰ بیان کرنے کے ہیں اصل میں اس کے معنی عبادت الہی میں تیزی کرنا کے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پھر اس کا استعمال ہر فعل خیر پر ہونے لگا ہے جیسا کہ ابعاد کا لفظ شر پر بولا جاتا ہے کہا جاتا ہے ابعد اللہ خدا سے ہلاک کرے پس تسبیح کا لفظ قولی ۔ فعلی اور قلبی ہر قسم کی عبادت پر بولا جاتا ہے ۔ قرآن میں ہے : ۔ فَلَوْلا أَنَّهُ كانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ [ الصافات/ 143] قو اگر یونس (علیہ السلام) اس وقت ( خدا کی تسبیح ( و تقدیس کرنے والوں میں نہ ہوتے ۔ یہاں بعض نے مستحین کے معنی مصلین کئے ہیں لیکن انسب یہ ہے کہ اسے تینوں قسم کی عبادت پر محمول کیا جائے عشا العَشِيُّ من زوال الشمس إلى الصّباح . قال تعالی: إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحاها[ النازعات/ 46] ، والعِشَاءُ : من صلاة المغرب إلى العتمة، والعِشَاءَانِ : المغرب والعتمة «1» ، والعَشَا : ظلمةٌ تعترض في العین، ( ع ش ی ) العشی زوال آفتاب سے لے کر طلوع فجر تک کا وقت قرآن میں ہے : ۔ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْضُحاها[ النازعات 46] گویا ( دنیا میں صرف ایک شام یا صبح رہے تھے ۔ العشاء ( ممدود ) مغرب سے عشا کے وقت تک اور مغرب اور عشا کی نمازوں کو العشاء ن کہا جاتا ہے اور العشا ( توندی تاریکی جو آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے رجل اعثی جسے رتوندی کی بیمار ی ہو اس کی مؤنث عشراء آتی ہے ۔ شرق شَرَقَتِ الشمس شُرُوقاً : طلعت، وقیل : لا أفعل ذلک ما ذرّ شَارِقٌ «1» ، وأَشْرَقَتْ : أضاءت . قال اللہ : بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْراقِ [ ص/ 18] أي : وقت الإشراق . والْمَشْرِقُ والمغرب إذا قيلا بالإفراد فإشارة إلى ناحیتي الشَّرْقِ والغرب، وإذا قيلا بلفظ التّثنية فإشارة إلى مطلعي ومغربي الشتاء والصّيف، وإذا قيلا بلفظ الجمع فاعتبار بمطلع کلّ يوم ومغربه، أو بمطلع کلّ فصل ومغربه، قال تعالی: رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] ، رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] ، بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] ، وقوله تعالی: مَکاناً شَرْقِيًّا[ مریم/ 16] ، أي : من ناحية الشّرق . والْمِشْرَقَةُ «2» : المکان الذي يظهر للشّرق، وشَرَّقْتُ اللّحم : ألقیته في الْمِشْرَقَةِ ، والْمُشَرَّقُ : مصلّى العید لقیام الصلاة فيه عند شُرُوقِ الشمس، وشَرَقَتِ الشمس : اصفرّت للغروب، ومنه : أحمر شَارِقٌ: شدید الحمرة، وأَشْرَقَ الثّوب بالصّبغ، ولحم شَرَقٌ: أحمر لا دسم فيه . ( ش ر ق ) شرقت ( ن ) شروقا ۔ الشمس آفتاب طلوع ہوا ۔ مثل مشہور ہے ( مثل ) الاافعل ذالک ماذر شارق واشرقت جب تک آفتاب طلوع ہوتا رہیگا میں یہ کام نہیں کروں گا ۔ یعنی کبھی بھی نہیں کروں گا ۔ قرآن میں ہے : بِالْعَشِيِّ وَالْإِشْراقِ [ ص/ 18] صبح اور شام یہاں اشراق سے مراد وقت اشراق ہے ۔ والْمَشْرِقُ والمغربجب مفرد ہوں تو ان سے شرقی اور غربی جہت مراد ہوتی ہے اور جب تثنیہ ہوں تو موسم سرما اور گرما کے دو مشرق اور دو مغرب مراد ہوتے ہیں اور جمع کا صیغہ ہو تو ہر روز کا مشرق اور مغرب مراد ہوتا ہے یا ہر موسم کا قرآن میں ہے : رَبُّ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ [ الشعراء/ 28] وہی مشرق اور مغرب کا مالک ( ہے ) رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ [ الرحمن/ 17] وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک ہے ۔ بِرَبِّ الْمَشارِقِ وَالْمَغارِبِ [ المعارج/ 40] اور مشرقوں کا رب ہے ۔ مَکاناً شَرْقِيًّا[ مریم/ 16] مشر ق کی طرف چلی گئی ِ ۔ المشرقۃ جاڑے کے زمانہ میں دھوپ میں بیٹھنے کی جگہ جہاں سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی دھوپ پڑتی ہو ۔ شرقت اللحم ۔ گوشت کے ٹکڑے کر کے دھوپ میں خشک کرنا ۔ المشرق عید گاہ کو کہتے ہیں کیونکہ وہاں طلوع شمس کے بعد نماز اد کی جاتی ہے ۔ شرقت الشمس آفتاب کا غروب کے وقت زردی مائل ہونا اسی سے احمر شارق کا محاورہ ہے جس کے معنی نہایت سرخ کے ہیں ۔ اشرق الثوب کپڑے کو خالص گہرے رنگ کے ساتھ رنگنا ۔ لحم شرق سرخ گوشت جس میں بالکل چربی نہ ہو ۔

Ahkam ul Quran by

Amam Abubakr Al Jassas

پہاڑوں کی تسبیح قول باری ہے (انا سخرنا الجبال معہ۔ ہم نے پہاڑوں کو ان کا تابع فرمان بنادیا تھا) ایک قول کے مطابق اللہ تعالیٰ نے پہاڑوں کو حضرت دائود (علیہ السلام) کے تابع فرمان اس طرح بنادیا تھا کہ یہ پہاڑ ان کے ساتھ چلتے تھے۔ پہاڑوں کے اس چلنے کو اللہ تعالیٰ نے ان کی تسبیح قرار دیا تھا کیونکہ اللہ کی تسبیح کا مفہوم یہ ہے کہ اس کی ذات کو ان تمام باتوں سے پاک رکھا جائے جو اس کے شایان شان نہیں ہیں۔ جب پہاڑوں کے چلنے کو اس بات کی نشانی قرار دیا گیا کہ وہ اللہ کی تنزیہ کرتے ہیں تو اسے اللہ کے لئے ان کی تسبیح کہا گیا۔ چاشت (اشراق) کی نمازحضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کبھی پڑھی کبھی نہیں پڑھی قول باری ہے (یسبحن بالعشی والاشراق (پہاڑ) صبح وشام تسبیح کیا کرتے تھے) معمر نے عطاء خرسانی سے روایت کی ہے اور انہوں نے حضرت ابن عباس (رض) سے ان کا یہ قول نقل کیا ہے کہ ” میرے دل میں چاشت کی نماز کے متعلق ہمیشہ خلجان رہتا تھا یہاں تک کہ میں نے قول باری (انا سخرنا الجبال معہ یسبحن بالعشی والاشراق) کی تلاوت کی، اس آیت کی وجہ سے میرے دل کا خلجان دور ہوگیا۔ قاسم نے حضرت زید بن ارقم (رض) سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک مرتبہ اہل قبا کے پاس تشریف لے گئے۔ اس وقت وہ چاشت کی نماز میں مشغول تھے۔ آپ نے فرمایا (ان صلوۃ الاوابین اذارمضت الفصال من الضحیٰ ۔ اللہ کی طرف رجوع کرنے والوں کی نماز اس وقت ہوتی ہے جب اونٹنی یا گائے کے بچوں کے قدم چاشت کی گرمی کی بنا پر جل اٹھیں) ۔ شریک نے زید بن ابی زیاد سے، انہوں نے مجاہد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ” مجھے میری جگری دوست ( حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) نے تین باتوں کی وصیت فرمائی ہے، چاشت کی نماز کی، سونے سے پہلے وتر پڑھنے کی اور ہر ماہ تین روزے رکھنے کی۔ مجھے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں مرغے کی طرح ٹھونگیں مارنے اور لومڑی کی طرح دائیں بائیں دیکھنے اور کتے کی طرح بیٹھنے سے منع فرمایا ہے۔ “ عطیہ نے حضرت ابوسعید خدری (رض) سے روایت کی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسلسل چاشت کی نماز پڑھتے رہتے یہاں تک کہ یہ خیال ہوتا کہ شاید اب آپ یہ نماز نہیں چھوڑیں گے، پھر آپ اسے چھوڑ دیتے یہاں تک کہ یہ خیال پیدا ہوجاتا کہ شاید اب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ نماز کبھی نہیں پڑھیں گے۔ حضرت عائشہ (رض) اور حضرت ام ہانی (رض) سے روایت ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چاشت کی نماز پڑھی تھی۔ حضرت ابن عمر (رض) سے مروی ہے کہ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ نماز نہیں پڑھی تھی۔ حضرت ابن عمر (رض) کا قول ہے ” لوگوں نے جو جو نئی باتیں پیدا کی ہیں ان میں چاشت کی نماز میرے نزدیک سے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ “ ابن ابی ملیکہ نے حضرت ابن عباس (رض) سے روایت کی ہے کہ ان سے چاشت کی نماز کے متعلق جب پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ نماز تو کتاب اللہ میں موجود ہے لیکن اس نماز تک صرف کسی غواص (غوطہ خور یعنی کتاب اللہ کے بحرز خار میں غوطہ لگانے والے) کو ہی رسائی ہوسکتی ہے۔ پھر انہوں نے آیت (فی بیوت آذن اللہ ان ترفع ویذکر فیھا اسمہ یسبح لہ فیھا بالغدو والا صال) کی تلاوت فرمائی۔

Tafseer Ibn e Abbas by

by Ibn e Abbas

(١٨۔ ١٩) ہم نے پہاڑوں کو حکم کر رکھا تھا کہ ان کے ساتھ صبح و شام تسبیح کریں اور اسی طرح پرندوں کو بھی حکم کر رکھا تھا جو کہ ان کے پاس جمع ہوجاتے تھے اور پہاڑوں اور پرندوں میں سے ہر ایک ذکر خداوندی میں مصروف رہتا تھا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آیت ١٨ { اِنَّاسَخَّرْنَا الْجِبَالَ مَعَہٗ یُسَبِّحْنَ بِالْعَشِیِّ وَالْاِشْرَاقِ } ” ہم نے تو اس کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کردیا تھا ‘ جو اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے شام کو بھی اور صبح کے وقت بھی۔ “

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Ahsan ut Tafaseer by

Hafiz M. Syed Ahmed Hassan

١٨۔ ٢٤۔ ذالاید کے معنی صاحب قوت حضرت عبد اللہ بن عباس کا قول ہے کہ دائود (علیہ السلام) کی قوت عبادت الٰہی میں بڑھی ہوئی تھی اس لئے ان کو صاحب قوت فرمایا۔ صحیح بخاری ١ ؎ و مسلم میں عبد (رض) اللہ بن عمرو بن العاص سے روایت ہے۔ جس میں اللہ کے (١ ؎ صحیح بخاری باب من نام عند السحر ص ١٥٢ ج ١) رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ دائود (علیہ السلام) ایک دن روزہ رکھا کرتے تھے۔ اور ایک دن کھانا کھایا کرتے تھے۔ اسی طرح آدھی رات سویا کرتے تھے۔ اور آدھی رات عبادت کیا کرتے تھے۔ اس حدیث سے عبد (رض) اللہ بن عباس کے قول کی پوری تائید ہوتی ہوے۔ نیک کاموں میں جو لگا اور برے کاموں سے بچتا رہے اس کو اواب کہتے ہیں۔ دائود (علیہ السلام) جب صبح شام ذکر الٰہی کرتے تھے۔ ان کے ساتھ پہاڑ اور جانور بھی ذکر الٰہی کیا کرتے تھے۔ اور دائود (علیہ السلام) پہاڑوں اور جانوروں کے ذکر الٰہی کا مطلب سمجھتے تھے۔ اسی کا ذکر ان آیتوں میں فرمایا پھر فرمایا اللہ تعالیٰ نے دائود (علیہ السلام) کی سلطنت کو قوت دی۔ سورة بقر میں یہ قصہ گزر چکا ہے۔ کہ دائود (علیہ السلام) نے مدد الٰہی سے جالوت بادشاہ کو کیوں کر قتل کیا۔ اور طالوت بادشاہ کے انتقال کے بعد بادشاہت اور حضرت شمویل کی وفات کے بعد نبوت یہ سب کچھ دائود (علیہ السلام) کے خاندان میں کس طرح آیا اسی مدد غیبی کو سلطنت کی قوت فرمایا یہاں حکمت کے معنی نبوت کے ہیں اور فصل خطاب کے معنی مقدمات کے فیصلہ کرنے کی پوری سمجھ۔ فارسی اور اردو فائدہ میں یہ قصہ لکھا ہے کہ ایک عورت پر دائود (علیہ السلام) کی نظر پڑگئی جس سے نکاح کرنے کا خیال ان کے جی میں جم گیا اس عورت کا خاوند دائود (علیہ السلام) کے لشکر میں تھا اس کو تابوت سکینہ کے آگے رہنے پر تعینات کیا یہ بڑے معرکہ کی تعیناتی تھی اس لئے وہ شہید ہوگیا اس کے بعد دائود (علیہ السلام) نے اسکی بی بی سے نکاح کرلیا یہ قصہ مصنف ابن ٢ ؎ ابی شبیہ تفسیر ان ابی حاتم اور مستدرک حاکم میں ہے اور حاکم نے اس روایت کو صحیح بھی کہا ہے لیکن حافظ ابن کثیر نے اس قصہ کی روایت کو بنی اسرائیل کی روایتوں میں شمار کر کے یہی فیصلہ کیا ہے۔ کہ قرآن شریف میں اسی قدر قصہ ہے کہ دائود (علیہ السلام) نے اس عورت کے خاوند سے یہ خواہش کی کہ وہ اپنی بی بی کو طلاق دے دے۔ اس سے زیادہ کوئی بات قرآن شریف یا کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں ہوتی۔ تابوت سکینہ کا قصہ سورة بقرہ میں گزر چکا ہے ان آیتوں میں جو قصہ ہے اس قصہ کا حاصل یہ ہے کہ ایک رات کو خلاف عادت دائود (علیہ السلام) کے عبادت خانہ میں دو شخص دیوار کود کر آگئے۔ تفسیر مقاتل میں ہے کہ یہ جبرئیل (علیہ السلام) اور میکائیل (علیہ السلام) تھے جو آدمی کی شکل میں آئے تھے ان دونوں شخصوں کے بےوقت دیوار کود کر آنے دائود (علیہ السلام) پریشان ہوگئے۔ ان دونوں شخصوں نے دائود (علیہ السلام) سے کہا پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے ہم تو اہل مقدمہ ہیں۔ ایک مقدمہ کے فیصلہ کے لئے تمہارے پاس آئے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ وہ فیصلہ روداد مقدمہ کے موافق صحیح ہونا چاہئے۔ مقدمہ کی رو داد یہ ہے کہ اس میرے دینی بھائی کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک دنبی ہے۔ لیکن یہ میرا دینی بھائی یہ کہتا ہے کہ میں اپنی وہ ایک دنبی بھی اس کے حوالہ کر دوں اور میرے اس دینی بھائی کی بات چیت ایسی زبردست ہے کہ میں اس کی بات کو ٹال نہیں سکتا۔ مقدمہ کی یہ روداد سن کر دائو (علیہ السلام) نے یہ فیصلہ کیا کہ جو شخص ننانوے دنبیاں رکھ کر پھر اپنے دینی بھائی کے پاس ایک دنبی بھی نہیں دیکھ سکتا وہ بڑی ناانصافی کرتا ہے۔ اس فیصلہ کے دائود (علیہ السلام) نے یہ بھی فرمایا کہ ایک معاملہ میں جہاں چند شخص شریک ہوتے ہیں وہاں اکثر شریک لوگ آپس میں ایسی ہی زیادتیاں کرتے رہتے ہیں۔ تھوڑے بندے اللہ کے ایسے ہیں جو اس طرح کی زیادتیوں سے بچتے رہتے ہیں۔ (٢ ؎ بحوالہ تفسیر الدر المنثور ص ٣٠٠ ج ٥)

Anwar ul Bayan by

Muhammad Ali

(38:18) سخرنا ماضی جمع متکلم تسخیر (تفعیل) سے مصدر ۔ ہم نے تابع کردیا۔ ہم نے بس میں کردیا۔ معہ یسبحن : ای یسبحن معہ یعنی حضرت داؤد کے ساتھ اور ان کی موافقت و متابعت میں پہاڑ بھی تسبیح پڑھتے تھے۔ العشی۔ زوال آفتاب سے طلوع فجر تک کا وقت۔ شام۔ العشائ۔ وتوندی تاریکی۔ جو آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے رجل اعشی جسے رتوندی کی بیماری ہو۔ اس کی مؤنث عشواء آتی ہے۔ عشی عن کذا۔ کسی چیز سے آنکھیں بند کرلینا۔ اندھا ہوجانا۔ قرآن مجید میں ہے ومن یعش عن ذکر الرحمن (43:36) اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرلے۔ الاشراق۔ کا معنی ہے روشنی کی چمک کا انتہاء کو پہنچ جانا۔ یہاں بمعنی صبح ہے ای وقت الاشراق۔ معہ یسبحن بالعشی والاشراق۔ یہ جملہ حالیہ ہے۔ درآں حالیکہ وہ (یعنی پہاڑ) اس کے ساتھ تسبیح کیا کرتے تھے۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ف 10 زوال شمس اور غروب کے درمیان کے وقت کو ” العشی “ کہتے ہیں اور ” اشراق “ اس وقت کو کہتے ہیں جب سورج طلوع ہونے کے بعد خوب چمکنے لگتا ہے۔ اس وقت میں نفلی نماز کی فضلیت آئی ہے۔ ایک حدیث میں ہے کہ اس وقت دو رکعت نماز تمام اعضاء کی طرف سے صدقہ بن جاتی ہے۔ ( ابن کثیر)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انا سخرنا۔۔۔۔ له اواب (38: 18 تا 19) ” ہم نے پہاڑوں کو اس کے ساتھ متحرک رکھا تھا کہ صبح وشام وہ اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے۔ پرندے سمٹ آتے سب کے سب اس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہوجاتے “۔ عام لوگ اگر اس آیت کو پڑھیں تو حیران رہ جائیں گے کہ جامد پہاڑ کس طرح حضرت داؤد (علیہ السلام) کے ساتھ تسبیح کرتے تھے اور یہ تسبیح وہ صبح و شام کرتے تھے ، خصوصاً جب وہ اپنے رب کی یاد کے لیے تخلیہ میں جاتے تھے۔ وہاں وہ اللہ کی حمد گاتے تھے۔ نہایت ہی خوش الحانی کے ساتھ ۔ اور اللہ کی تعریف وتمجید کرتے تھے۔ پرندے ان کے نغمات کو سن کر جمع ہوتے تھے ۔ اور وہ بھی ان کو دہراتے تھے۔ فی الواقع لوگوں کے لیے یہ بات حیران کن ہوگی۔ کیونکہ عادی امور اور عادی روش اس کے خلاف ہے۔ لوگ جب نشین ہوتے ہیں تو وہ ایسی باتیں محسوس نہیں کرتے۔ انسانوں اور پرندوں کے اجناس میں اور جامد پہاڑوں کے درمیان یہ یگانگت کیسے وجود میں آگئی۔ لیکن اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں ہے۔ یہ کوئی تعجب خیز دعویٰ نہیں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تمام مخلوقات کی حقیقت اور ماہیت ایک ہے۔ اگرچہ شکل و صورت اور جنس ونوع میں وہ باہم مختلف ہیں۔ یہ سب چیزیں اپنے خالق کے حوالے سے ایک ہیں۔ اور ایک کلی وجود کا حصہ ہیں۔ زندہ وجود ہو یا غیر زندہ چیزیں ہوں۔ جب ایک انسان اپنے رب کے لیے خالص ہوجاتا ہے اور اسے صفائے باطن اور اشراق کا درجہ حاصل ہوجاتا ہے تو جنس ونوع کے یہ تمام پردے اٹھ جاتے ہیں اور یہ تمام چیزیں اپنی اصل حقیقت کے ساتھ سامنے آجاتی ہیں۔ یہ سب مخلوق ان ظاہری پردوں کی پشت سے ایک ہوجاتی ہیں ۔ مختلف اجناس ، اصناف ، شکلیں اور صورتیں ، ظاہری رنگ اور خصوصیات تو دراصل پردے ہیں۔ حقیقت ان کے پیچھے ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

20:۔ انا سخرنا الخ : پہاڑوں کو ہم نے اپنے حکم سے اس کے مطیع بنا دیا کہ جب وہ صبح و شام اللہ کی تسبیح و تقدیس میں مصروف ہوتے تو پہاڑ بھی زبان قال سے ان کے ساتھ اللہ کی تسبیح و تقدیس میں شامل ہوجاتے۔ پہاڑوں کی تسبیح زبان قال سے مراد ہے نہ کہ زبان حال سے۔ کیونکہ تسبیح حالی ان دو وقتوں سے مخصوص نہیں۔ و تسبیحہن تقدیس بلسان قال لائق بہن الخ (روح ج 23 ص 174) وان ذلک تسبیح مقال علی الصحیح من الاقوال (قرطبی ج 15 ص 159) ۔

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

(18) بلا شبہ ہم نے پہاڑوں کو تابع فرمان کردیا تھا وہ پہاڑ صبح وشام دائود کے ہمراہ تسبیح کیا کرتے تھے۔ تابع کردینے کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہ چاہتے تو پہاڑ ان کے ہمراہ چلتے جہاں ان کو لیجانا چاہتے اور ان کے ساتھ تسبیح میں شریک رہتے صبح اور شام یہ وقت دائود (علیہ السلام) کی تسبیح کے تھے۔ یعنی تسبیح کے وقت تسبیح میں شریک رہتے اور اگر وہ کسی پہاڑ کو اپنے ہمرا چلنے کا حکم دیتے تو پہاڑ ان کے ہمراہ بھی چلتا۔