Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 19

سورة ص

وَ الطَّیۡرَ مَحۡشُوۡرَۃً ؕ کُلٌّ لَّہٗۤ اَوَّابٌ ﴿۱۹﴾

And the birds were assembled, all with him repeating [praises].

اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَالطَّیۡرَ
اور پرندے
مَحۡشُوۡرَۃً
اکٹھے کیے ہوئے
کُلٌّ
سب کے سب
لَّہٗۤ
اس کے لیے
اَوَّابٌ
رجوع کرنے والے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَالطَّیۡرَ
اور پرندے
مَحۡشُوۡرَۃً
جمع کیے گئے تھے
کُلٌّ
سب کے سب
لَّہٗۤ
اس کے لیے
اَوَّابٌ
تابع فرمان تھے
Translated by

Juna Garhi

And the birds were assembled, all with him repeating [praises].

اور پرندوں کو بھی جمع ہو کر سب کے سب اس کے زیر فرمان رہتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور پرندوں کو بھی جو جمع ہوجاتے تھے وہ سب ان کی تسبیح کی طرف متوجہ ہوجاتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورپرندے جمع کیے گئے ،سب کے سب اس کے لیے رجوع کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and the birds as well, mustered together. All were turning to Allah with him.

اور اڑتے جانور جمع ہو کر سب تھے اس کے آگے رجوع رہتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پرندے بھی جو کہ جمع کردیے جاتے تھے۔ یہ سب کے سب اس کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and the birds, too, in their flocks, and turn again and again to celebrating Allah's glory.

پرندے سمٹ آتے اور سب کے سب اسکی تسبیح کی طرف متوجہ ہو جاتے تھے 19 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور پرندوں کو بھی ، جنہیں اکٹھا کرلیا جاتا تھا ۔ یہ سب ان کے ساتھ مل کر اللہ کا خوب ذکر کرتے تھے ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور پرندوں کو بھیجو اسکاتا بعدار کردیا تھا) وہ جمع ہو کر سب اس کی طرف رجوع رہے 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو (ذکر کے وقت) ان کے پاس جمع ہوجاتے تھے۔ سب ان کے فرماں بردار تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور پرندے جمع ہو کر سب اس کے ساتھ رجوع کرنے والے ( تسبیح پڑھنے والے) تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے۔ سب ان کے فرمانبردار تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the birds also, gathering all oft-returning onto Him on his account.

اور پرندوں کو بھی جو (ان کے پاس) جمع ہوجاتے تھے سب ان کی وجہ سے بڑے رجوع کرنے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور پرندوں کو بھی ، جھنڈ کے جھنڈ – سب اللہ کی طرف رجوع کرنے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اکھٹے کیے ہوئے پرندوں کو بھی ، سب اس ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف خوب رجوع کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور پرندوں کو بھی کہ جمع رہتے تھے اور سب ان کے فرمانبردار تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پرندوں کو بھی جو سمٹ آتے تھے یہ سب اسی (اللہ) کی طرف رجوع کرنے والے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور پر ندےجو جمع ہوجاتے سب مل کر ان کے ساتھ میری تسبیح کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور پرندے جمع کیے ہوئے ( ف۲۸ ) سب اس کے فرمانبردار تھے ( ف۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور پرندوں کو بھی جو ( اُن کے پاس ) جمع رہتے تھے ، ہر ایک ان کی طرف ( اطاعت کے لئے ) رجوع کرنے والا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور پرندوں کو بھی ( جو تسبیح کے وقت ) جمع ہو جاتے تھے ( اور ) سب ( پہاڑ و پرند ) ان کے فرمانبردار تھے ( اور ان کی آواز پر آواز ملاتے تھے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the birds gathered (in assemblies): all with him did turn (to Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

We made the birds assemble around him in flocks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (so did) the birds assembled, all obedient to him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the birds gathered together; all joined in singing with him.

Translated by

William Pickthall

And the birds assembled; all were turning unto Him.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और पक्षियों को भी, जो एकत्र हो जाते थे। प्रत्येक उस के आगे रुजू रहता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (اسی طرح) پرندوں کو بھی جو (تسبیح کے وقت ان کے پاس) جمع ہوجاتے تھے سب ان کی (تسبیح کی) وجہ سے مشغول ذکر رہتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس کے پاس پرندے حاضر ہوتے تھے، جو اس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہوتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پرندے سمٹ آتے ، سب کے سب اس کی تسبیح کی طرف متوجہ ہوجاتے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور پرندوں کو مسخر کردیا جو جمع کیے ہوئے تھے سب اس کی طرف رجوع کرنے والے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اڑتے جانور جمع ہو کر سب تھی اس کے آگے رجوع رہتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور پرندوں کو بھی تابع کردیا تھا جو دائود کے پاس جمع ہوجاتے تھے یہ سب کے سب پہاڑ اور پرندے دائود کی وجہ سے تسبیح میں مشغول رہتے تھے۔