Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 25

سورة ص

فَغَفَرۡنَا لَہٗ ذٰلِکَ ؕ وَ اِنَّ لَہٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰی وَ حُسۡنَ مَاٰبٍ ﴿۲۵﴾

So We forgave him that; and indeed, for him is nearness to Us and a good place of return.

پس ہم نے بھی ان کا وہ ( قصور ) معاف کر دیا یقیناً وہ ہمارے نزدیک بڑے مرتبہ والے اور بہت اچھے ٹھکانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَغَفَرۡنَا
پس بخش دیا ہم نے
لَہٗ
اسے
ذٰلِکَ
اس میں
وَاِنَّ
اور بےشک
لَہٗ
اس کے لیے
عِنۡدَنَا
ہمارے ہاں
لَزُلۡفٰی
البتہ تقرب ہے
وَحُسۡنَ
اور بہتر
مَاٰبٍ
ٹھکانہ ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَغَفَرۡنَا
سو بخش دیا ہم نے
لَہٗ
اسے
ذٰلِکَ
وہ
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
لَہٗ
اس کے لیے
عِنۡدَنَا
ہمارے پاس
لَزُلۡفٰی
یقیناًقرب کا مقام ہے
وَحُسۡنَ
اور اچھا
مَاٰبٍ
ٹھکانہ ہے
Translated by

Juna Garhi

So We forgave him that; and indeed, for him is nearness to Us and a good place of return.

پس ہم نے بھی ان کا وہ ( قصور ) معاف کر دیا یقیناً وہ ہمارے نزدیک بڑے مرتبہ والے اور بہت اچھے ٹھکانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تب ہم نے ان کی یہ غلطی معاف کردی اور ہمارے ہاں یقینا اسے بڑا قرب ملے گا اور اچھی باز گشت ہوگی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سوہم نے اُسے وہ بخش دیا اور بلاشبہ ہمارے پاس اُس کے لیے یقیناًقرب کا مقام اوراچھا ٹھکانہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So we forgave him that (lapse), and surely he-r-nhas a place of nearness in Our presence, and an excellent resort.

پھر ہم نے معاف کردیا اس کو وہ کام اور اس کے لئے ہمارے پاس مرتبہ ہے اور اچھا ٹھکانا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو ہم نے اسے معاف کردیا۔ اور یقینا ہمارے پاس اس کے لیے مقام قرب اور اچھا انجام ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thereupon We forgave him his shortcoming and indeed (an exalted position of) nearness awaits him, and an excellent resort.

تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقینا ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے 27 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

چنانچہ ہم نے اس معاملہ میں انہیں معافی دے دی ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ان کو ہمارے پاس خاص تقرب حاصل ہے اور بہترین ٹھکانا ۔ ( ١٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

آخر ہم نے اس کا یہ قصور معاف کردیا اور بیشک دائود کے لئے ہمارے پاس نزدیکی کا درجہ ہے اور اچھا ٹھکانا 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو ہم نے ان کو وہ (امر) معاف فرمادیا اور بیشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے اس کو معاف کردیا۔ اور بیشک اس کے لئے ہمارے پاس بہترین ٹھکانہ اور مقام ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو ہم نے ان کو بخش دیا۔ اور بےشک ان کے لئے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So We forgave him that; and verily for him is an approach with us, and a happy retreat.

سو ہم نے انہیں معاف کردیا اور ہمارئے ہاں ان کے لئے (خاص) قرب اور نیک انجامی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو ہم نے اس کی وہ ( غلطی ) معاف فرمادی اور بیشک اس کیلئے ہمارے پاس خاص مقام مقرب اور اچھا انجام ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ہم نے ان کو یہ ( خطا ) معاف کردی اور بلاشبہ ہمارے نزدیک البتہ ان کو خاص قرب اور بہترین مقام ( حاصل ) ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو ہم نے ان کو بخش دیا اور بیشک ان کے لیے ہمارے ہاں قرب اور عمدہ مقام ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ہم نے ان کو معاف کردیا ان کا وہ قصور اور یقینا ہمارے یہاں تو ان کے لئے ایک خاص مرتبہ بھی ہے اور عمدہ ٹھکانا بھی

Translated by

Noor ul Amin

تب ہم نے ان کی غلطی معاف کر دی اور یقیناوہ ہمارے نزدیک بڑے مرتبے والے اور بہت اچھے ٹھکانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہم نے اسے یہ معاف فرمایا ، اور بیشک اس کے لیے ہماری بارگاہ میں ضرور قرب اور اچھا ٹھکانا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تو ہم نے اُن کو معاف فرما دیا ، اور بے شک اُن کے لئے ہماری بارگاہ میں قربِ خاص ہے اور ( آخرت میں ) اَعلیٰ مقام ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے انہیں معاف کر دیا اور بے شک ان کیلئے ہمارے ہاں ( خاص ) تقرب اور اچھا انجام ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We forgave him this (lapse): he enjoyed, indeed, a Near Approach to Us, and a beautiful place of (Final) Return.

Translated by

Muhammad Sarwar

We forgave him for this. In Our eyes he certainly has a good position and the best share (of the world to come).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So, We forgave him that, and verily, for him is a near access to Us, and a good place of return.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore We rectified for him this, and most surely he had a nearness to Us and an excellent resort.

Translated by

William Pickthall

So We forgave him that; and lo! he had access to Our presence and a happy journey's end.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तो हम ने उस का वह क़सूर माफ़ कर दिया। और निश्चय ही हमारे यहाँ उस के लिए अनिवार्यतः सामीप्य और उत्तम ठिकाना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو ہم نے ان کو وہ (امر) معاف کردیا اور ہمارے یہاں ان کے لیے (خاص) قرب اور اعلیٰ درجہ کی نیک انجامی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ہم نے اس کا قصور معاف کردیا اور ہمارے ہاں یقیناً اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تب ہم نے اس کا وہ قصور معاف کیا اور یقیناً ہمارے ہاں اس کے لیے تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو ہم نے وہ ان کو معاف کردیا اور بلاشبہ ان کے لیے ہمارے پاس نزدیکی ہے اور اچھا انجام ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر ہم نے معاف کردیا اس کو وہ کام   اور اس کے لیے ہمارے پاس مرتبہ ہے اور اچھا ٹھکانا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے اس کی وہ بات جس سے وہ توبہ کررہا تھا معاف کردی اور یقینا اس کے لئے ہمارے ہاں بڑا قرب اور بڑی اچھی بازگشت ہے۔