Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 26

سورة ص

یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلۡنٰکَ خَلِیۡفَۃً فِی الۡاَرۡضِ فَاحۡکُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَضِلُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ شَدِیۡدٌۢ بِمَا نَسُوۡا یَوۡمَ الۡحِسَابِ ﴿٪۲۶﴾  11

[We said], "O David, indeed We have made you a successor upon the earth, so judge between the people in truth and do not follow [your own] desire, as it will lead you astray from the way of Allah ." Indeed, those who go astray from the way of Allah will have a severe punishment for having forgotten the Day of Account.

اے داؤد ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی ، یقیناً جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰدَاوٗدُ
اے داؤد
اِنَّا
بےشک ہم
جَعَلۡنٰکَ
بنایا ہم نے تجھے
خَلِیۡفَۃً
خلیفہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَاحۡکُمۡ
پس فیصلہ کر
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعِ
تو پیروی کر
الۡہَوٰی
خواہش کی
فَیُضِلَّکَ
تو وہ بھٹکا دی گے تجھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَضِلُّوۡنَ
بھٹکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
لَہُمۡ
ان کے لئے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌۢ
شدید
بِمَا
بوجہ اس کے جو
نَسُوۡا
وہ بھول گئے
یَوۡمَ
دن کو
الۡحِسَابِ
حساب کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰدَاوٗدُ
اے داؤد
اِنَّا
یقیناًہم نے
جَعَلۡنٰکَ
ہم نے بنایا تمہیں
خَلِیۡفَۃً
خلیفہ
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
فَاحۡکُمۡ
سو آپ فیصلہ کرو
بَیۡنَ النَّاسِ
لوگوں کے درمیان
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَلَا
اور نہ
تَتَّبِعِ
تم پیروی کرو
الۡہَوٰی
خواہشات نفس کی
فَیُضِلَّکَ
کہ وہ بھٹکا دے گی تجھے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے راستے سے
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
جو لوگ
یَضِلُّوۡنَ
بھٹکتے ہیں
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی راہ سے
لَہُمۡ
ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
شَدِیۡدٌۢ
سخت
بِمَا
اس لیے کہ
نَسُوۡا
وہ بھول گئے
یَوۡمَ
دن کو
الۡحِسَابِ
حساب کے
Translated by

Juna Garhi

[We said], "O David, indeed We have made you a successor upon the earth, so judge between the people in truth and do not follow [your own] desire, as it will lead you astray from the way of Allah ." Indeed, those who go astray from the way of Allah will have a severe punishment for having forgotten the Day of Account.

اے داؤد ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی نہ کرو ورنہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی ، یقیناً جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ہم نے ان سے کہا) اے داؤد ! ہم نے تمہیں زمین میں نائب بنایا ہے لہذا لوگوں میں انصاف سے فیصلہ کرنا اور خواہش نفس کی پیروی نہ کرنا ورنہ یہ بات تمہیں اللہ کی راہ سے بہکا دے گی۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بہک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ وہ روز حساب کو بھول گئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے داؤد! یقیناًہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایاہے سو آپ لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کرو اور خواہشاتِ نفس کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہیں اﷲ تعالیٰ کی راہ سے بھٹکا دے گی یقیناجولوگ اﷲ تعالیٰ کی راہ سے بھٹکتے ہیں،اُن کے لیے سخت عذاب ہے اس لیے کہ وہ حساب کے دن کو بھول گئے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 Dawud, We have made you a vicegerent on earth, so judge between people with truth, and do not follow the selfish desire, lest it should lead you astray from Allah&s path. Surely those who go astray from Allah&s path will have a severe punishment, because they had forgotten the Day of Reckoning.

اے داؤد ہم نے کیا تجھ کو نائب ملک میں سو تو حکومت کر لوگوں میں انصاف سے اور نہ چل جی کی خواہش پر پھر وہ تجھ کو بچلاوے اللہ کی راہ سے مقرر جو لوگ بچلتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کو سخت عذاب ہے اس بات کہ بھلا دیا انہوں نے دن حساب کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(ہم نے کہا : ) اے دائود ( علیہ السلام) ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے لہٰذا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور دیکھو ! اپنی خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ یقینا وہ لوگ جو بھٹک جاتے ہیں اللہ کے راستے سے ان کے لیے بڑا سخت عذاب ہے بسبب اس کے کہ وہ بھول گئے حساب کے دن کو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(We said to him): “O David, We have appointed you vicegerent on earth. Therefore, rule among people with justice and do not follow (your) desire lest it should lead you astray from Allah's Path. Allah's severe chastisement awaits those who stray away from Allah's Path, for they had forgotten the Day of Reckoning.

۔ ( ہم نے اس سے کہا ) ‘’ اے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے ، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی ۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقینا ان کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے ‘’ 28 ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے داؤد ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے ، لہذا تم لوگوں کے درمیان برحق فیصلے کرو ، اور نفسانی خواہش کے پیچھے نہ چلو ، ورنہ وہ تمہیں اللہ کے راستے سے بھٹکا دے گی ۔ یقین رکھو کہ جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹک جاتے ہیں ، ان کے لیے سخت عذاب ہے ، کیونکہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ہم نے دائود سے یہ بھی فرمایا دائود ہم نے تجھ کو زمین کا حاکم بنایا ہے تو لوگوں کا فیصلہ انصاف سے کیا کر اور نفس کی خواہش پر مت چل ایسا نہ ہو وہ تجھ کو خدا کے ٹھیک رستے سے بہکا دے بیشک جو لوگ اللہ کی راہ سے (حق اور انصاف سے) بہک جاتے ہیں انکو سخت سزا ملے گی اس وجہ سے کہ وہ حساب کا دن بھول گئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے داؤد (علیہ السلام) بیشک ہم نے آپ کو زمین میں خلیفہ بنایا ہے سو لوگوں میں انصاف سے فیصلہ کیا کیجئے اور خواہش کی پیروی نہ کیجئے گا تو وہ آپ کو اللہ کے راستے سے بھٹکا دے گی بیشک جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اللہ نے ارشاد فرمایا کہ) اے دائود بیشک ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ (نائب) بنایا ہے تو لوگوں کے درمیان حق ( و انصاف) کے ساتھ فیصلہ کر اور تو اپنی خواہش کی پیروی نہ کرنا ورنہ وہ خواہش تجھے اللہ کے راستے سے بھٹکا دے گی ۔ بیشک جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Da-ud! verily We have appointed thee a vicegerent in the earth, so judge between mankind with truth, and follow not desire, lest it cause thee to err from the path of Allah. Verily those who err from the path of Allah - Unto them shall be a severe torment, for they forgat the Day of Reckoning.

اے داؤد ہم نے آپ کو زمین پر خلیفہ بنایا ہے سو لوگوں کے درمیان انصاف سے فیصلہ کرتے رہئے اور (آئندہ بھی) نفسانی خواہش کی پیروی نہ کیجیے کہ وہ اللہ کے راستہ سے آپ کو بھٹکا دے گی بیشک جو لوگ اللہ کے راستہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ روز حساب کو بھولے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے داؤد! ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ بنایا تو لوگوں کے درمیان عدل کے ساتھ فیصلہ کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے ہٹادے ۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ، ان کیلئے سخت عذاب ہے بوجہ اس کے کہ انہوں نے روزِ حساب کو بھلائے رکھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے داؤد ( علیہ السلام ) بے شک ہم نے آپ کو زمین میں نائب ( خلیفہ ) بنایا ہے پس لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیجیے اور خواہش کی پیروی نہ کیجیے کہ وہ آپ کو اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے گمراہ کردے گی ، بے شک جو لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے گمراہ ہوجاتے ہیں ، ان ہی کے لیے حساب کے دن بھول جانے کی وجہ سے سخت عذاب ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب تیار ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(ہم نے ان سے کہا) اے داؤد ! بلاشبہ ہم نے آپ کو خلیفہ بنادیا ہے اپنی زمین میں لہذا آپ فیصلہ کیا کریں لوگوں کے درمیان حق (و انصاف) کے ساتھ اور خواہش نفس کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں بہکا دے گی اللہ کی راہ سے بیشک جو لوگ بھٹک جاتے ہیں اللہ کی راہ سے (والعیاذ باللہ تو) ان کیلئے ایک بڑا ہی سخت عذاب ہے اس بناء پر کہ انہوں نے بھلا دیا حساب کے اس ہولناک دن کو

Translated by

Noor ul Amin

( ہم نے ان سے کہا ) اے دائود!ہم نے تمہیں زمین میں نائب بنایا ہے لہٰذالوگوں میں انصاف سے فیصلہ کرنااوراپنے نفس کی خواہش کی پیروی نہ کرنا ، ورنہ یہ بات تمہیں اللہ کی راہ سے بہکادیگی جو لوگ اللہ کی راہ سے بہک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے کیونکہ وہ یوم حساب کو بھول گئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے داؤد بیشک ہم نے تجھے زمین میں نائب کیا ( ف٤۱ ) تو لوگوں میں سچا حکم کر اور خواہش کے پیچھے نہ جانا کہ تجھے اللہ کی راہ سے بہکا دے گی ، بیشک وہ جو اللہ کی راہ سے بہکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس پر کہ وہ حساب کے دن کو بھول بیٹھے ( ف٤۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے داؤد! بے شک ہم نے آپ کو زمین میں ( اپنا ) نائب بنایا سو تم لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلے ( یا حکومت ) کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا ورنہ ( یہ پیروی ) تمہیں راہِ خدا سے بھٹکا دے گی ، بے شک جو لوگ اﷲ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں اُن کے لئے سخت عذاب ہے اس وجہ سے کہ وہ یومِ حساب کو بھول گئے

Translated by

Hussain Najfi

اے داؤد ( ع ) ! ہم نے تم کو زمین میں خلیفہ مقرر کیا ہے پس حق و انصاف کے ساتھ لوگوں میں فیصلہ کیا کرو اور خواہشِ نفس کی پیروی نہ کرو کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی اور جو اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کیلئے سخت عذاب ہے اس لئے انہوں نے یوم الحساب ( قیامت ) کو بھلا دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O David! We did indeed make thee a vicegerent on earth: so judge thou between men in truth (and justice): Nor follow thou the lusts (of thy heart), for they will mislead thee from the Path of Allah: for those who wander astray from the Path of Allah, is a Penalty Grievous, for that they forget the Day of Account.

Translated by

Muhammad Sarwar

We told him. "David, We have appointed you as Our deputy on earth so judge among the people with truth. Do not follow (worldly) desires lest you go astray from the way of God. Those who go astray from the way of God will suffer severe torment for forgetting the Day of Reckoning.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Dawud! Verily, We have placed you as a successor on the earth; so judge you between men in truth (and justice) and follow not your desire -- for it will mislead you from the path of Allah. Verily, those who wander astray from the path of Allah (shall) have a severe torment, because they forgot the Day of Reckoning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

o Dawood! surely We have made you a ruler in the land; so judge between men with justice and do not follow desire, lest it should lead you astray from the path of Allah; (as for) those who go astray from the path of Allah, they shall surely have a severe punishment because they forgot the day of reckoning.

Translated by

William Pickthall

(And it was said unto him): O David! Lo! We have set thee as a viceroy in the earth; therefor judge aright between mankind, and follow not desire that it beguile thee from the way of Allah. Lo! those who wander from the way of Allah have an awful doom, forasmuch as they forgot the Day of Reckoning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"ऐ दाऊद! हम ने धरती में तुझे ख़लीफ़ा (उत्तराधिकारी) बनाया है। अतः तू लोगों के बीच हक़ के साथ फ़ैसला करना और अपनी इच्छा का अनुपालन न करना कि वह तुझे अल्लाह के मार्ग से भटका दे। जो लोग अल्लाह के मार्ग से भटकते हैं, निश्चय ही उन के लिए कठोर यातना है, क्योंकि वे हिसाब के दिन को भूले रहे।-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے داؤد (علیہ السلام) ہم نے تم کو زمین پر حاکم بنایا ہے سو لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کرتے رہنا اور آئندہ بھی نفسانی خواہش پر پیروی مت کرنا (اگر ایسا کرو گے تو) وہ خدا کے راستہ سے تم کو بھٹکا دے گی جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہوگا اس وجہ سے کہ وہ روز حساب کو بھولے رہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے لہٰذا لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کریں اور نفس کی خواہش کی پیروی نہ کریں۔ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک گئے ان کے لیے سخت عذاب ہے کیونکہ آخرت کو بھول گئے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

: (ہم نے اس سے کہا) اے داؤد ہم نے تجھے زمین میں خلیفہ بنایا ہے ، لہٰذا تو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ حکومت کر اور خواہش نفس کی پیروی نہ کر کہ وہ تجھے اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹکتے ہیں یقیناً ان کے لیے سخت سزا ہے کہ وہ یوم الحساب کو بھول گئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے داؤد بیشک ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنا دیا، سو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کیجیے اور خواہش کی پیروی مت کرنا وہ آپ کو اللہ کے راستہ سے بہکا دے گی، بلاشبہ جو لوگ اللہ کے راستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لیے سخت عذاب ہے اس سبب سے کہ وہ حساب کے دن کو بھول گئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے داؤد ہم نے تجھ کو نائب ملک میں سو تو حکومت کر لوگوں میں انصاف سے اور نہ چل جی کی خواہش پر پھر وہ تجھ کو بچلا دے اللہ کی راہ سے مقرر جو لوگ بچلتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لیے سخت عذاب ہے اس بات پر کہ بھلا دیا انہوں نے دن حساب کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے دائود ہم نے تجھ کو زمین میں حکمراں بنایا ہے سو تو لوگوں کے مابین انصای کے ساتھ فیصلے کیا کر اور اپنے جی کی خواہش پر نہ چل کہ وہ خواہش تجھے خدا کے راستے سے بھٹکا دے گی۔ بیشک جو لوگ خدا کی راہ سے بےراہ ہوجاتے ہیں تو ان کو اس وجہ سے کہ انہوں نے حساب کے دن کو فراموش کررکھا تھا سخت عذاب ہوگا۔