Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 34

سورة ص

وَ لَقَدۡ فَتَنَّا سُلَیۡمٰنَ وَ اَلۡقَیۡنَا عَلٰی کُرۡسِیِّہٖ جَسَدًا ثُمَّ اَنَابَ ﴿۳۴﴾

And We certainly tried Solomon and placed on his throne a body; then he returned.

اور ہم نے سلیمان ( علیہ السلام ) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
فَتَنَّا
آزمایا ہم نے
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کو
وَاَلۡقَیۡنَا
اور ڈال دیا ہم نے
عَلٰی کُرۡسِیِّہٖ
اس کی کرسی پر
جَسَدًا
ایک جسم
ثُمَّ
پھر
اَنَابَ
اس نے رجوع کر لیا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
فَتَنَّا
ہم نے آزمائش کی
سُلَیۡمٰنَ
سلیمان کی
وَاَلۡقَیۡنَا
اور ڈال دیا ہم نے
عَلٰی کُرۡسِیِّہٖ
اس کی کرسی پر
جَسَدًا
ایک جسم
ثُمَّ
پھر
اَنَابَ
اس نے رجوع کیا
Translated by

Juna Garhi

And We certainly tried Solomon and placed on his throne a body; then he returned.

اور ہم نے سلیمان ( علیہ السلام ) کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز ہم نے سلیمان کو آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا پھر اس نے رجوع کرلیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناًہم نے سلیمان کی بھی آزمائش کی اورہم نے اُس کی کُرسی پرایک جسم لاکرڈال دیاپھراُس نے رجوع کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We, indeed, tested Sulayman while We threw on his throne a body after which he turned (to Us).

اور ہم نے جانچا سلیمان کو اور ڈال دیا اس کے تخت پر ایک دھڑ پھر وہ رجوع ہوا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اسی طرح) ہم نے آزمائش میں ڈالا سلیمان ( علیہ السلام) کو اور اس کے تخت پر ہم نے ایک جسد ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We put Solomon to the test and cast upon his throne a mere body. Thereupon he penitently turned (to Us).

اور ( دیکھو کہ ) سلیمان ( علیہ السلام ) کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا ۔ پھر اس نے رجوع کیا

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ بھی واقعہ ہے کہ ہم نے سلیمان کی ایک آزمائش کی تھی اور ان کی کرسی پر ایک دھڑ لا کر ڈال دیا تھا ۔ ( ١٦ ) پھر انہوں نے ( اللہ سے ) رجوع کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے سلمیان کو ایک بلا میں پھانسا اور اس کی سلطنت کی کرسی پر ایک دوسرا دھڑ ڈال دیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کو (ایک اور طرح سے) آزمایا اور ہم نے ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (اللہ کی طرف) رجوع کیا۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے سلیمان کو آزمایا اور ہم نے ان کے تخت پر ایک ( ناقص الخلقت) دھڑ لاڈالا ۔ پھر انہوں نے ( اللہ کی طرف) رجوع کیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We tried Sulaiman, and set upon his throne a mere body. Thereafter he was penitent.

اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کو امتحان میں ڈالا اور ہم نے ان تخت پر ایک ادھورا جسم لا ڈالا پھر انہوں نے اللہ کی طرف رجوع کیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے سلیمان کو آزمایا ، اور ہم نے اس کے تخت پر ایک دھڑ کی طرح ڈال دیا ۔ پھر اس نے رجوع کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ہم نے ( حضرت ) سلیمان ( علیہ السلام ) کو آزمایا اور ہم نے ان کی کرسی پر ایک ( ناتمام ) جسم لاکر ڈال دیا ، پھر انہوں نے رجوع ( الی اللہ ) کیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور بیشک ہم نے سلیمان کو آزمایا کہ ہم نے اس کے تخت پر ایک دھڑ ڈال دیا پھر انہوں نے اللہ کی طرف توجہ کی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے آزمائش میں ڈالا سلیمان کو (ایک اور موقع پر) اور ہم نے ڈال دیا ان کی کرسی پر ایک دھڑ پھر انہوں نے رجوع کیا (اپنے رب کے حضور)

Translated by

Noor ul Amin

نیزہم نے سلیمان کو آزمائش میں ڈالااوران کے تخت پر ایک جسم ڈال دیاپھرانہوں نے رجوع کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے سلیمان کو جانچا ( ف۵۳ ) اور اس کے تخت پر ایک بےجان بدن ڈال دیا ( ف۵٤ ) پھر رجوع لایا ( ف۵۵ ) (

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بے شک ہم نے سلیمان ( علیہ السلام ) کی ( بھی ) آزمائش کی اور ہم نے اُن کے تخت پر ایک ( عجیب الخلقت ) جسم ڈال دیا پھر انہوں نے دوبارہ ( سلطنت ) پا لی

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے سلیمان ( ع ) کو ( اس طرح ) آزمائش میں ڈالا کہ ان کے تخت پر ایک ( بے جان ) جسم ڈال دیا پھر انہوں نے ( ہماری طرف ) رجوع کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We did try Solomon: We placed on his throne a body (without life); but he did turn (to Us in true devotion):

Translated by

Muhammad Sarwar

We tested Solomon by (causing death to his son) and leaving his body on Solomon's chair. Then he turned to Us in repentance,

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed, We tried Sulayman and We placed on his throne Jasad (a body), and he returned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We tried Sulaiman, and We put on his throne a (mere) body, so he turned (to Allah).

Translated by

William Pickthall

And verily We tried Solomon, and set upon his throne a (mere) body. Then did he repent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही हम ने सुलैमान को भी परीक्षा में डाला। और हम ने उस के तख़्त पर एक धड़ डाल दिया। फिर वह रुजू हुआ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے سلیمان (علیہ السلام) کو (ایک اور طرح بھی) امتحان میں ڈالا اور ہم نے ان کے تخت پر (ایک ادھورا) دھڑ ڈالا پھر انہوں نے (خدا کی طرف) رجوع کیا۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور سلیمان کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لا کر ڈال دیا۔ وہ متوجہ ہوا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور (دیکھو کہ) سلیمان کو بھی ہم نے آزمائش میں ڈالا اور اس کی کرسی پر ایک جسد لاکر ڈال دیا۔ پھر اس نے رجوع کیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے سلیمان کو امتحان میں ڈالا اور ہم نے ان کی کرسی پر ایک جسم ڈال دیا پھر انہوں نے رجوع کیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے جانچا سلیمان کو اور ڈال دیا اس کے تخت پر ایک دھڑ پھر وہ رجوع ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم نے سلیمان کو امتحان میں مبتلا کیا اور ہم نے اس کے تخت پر ایک ناقص المخلقت دھڑلاڈالا۔