Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 44

سورة ص

وَ خُذۡ بِیَدِکَ ضِغۡثًا فَاضۡرِبۡ بِّہٖ وَ لَا تَحۡنَثۡ ؕ اِنَّا وَجَدۡنٰہُ صَابِرًا ؕ نِعۡمَ الۡعَبۡدُ ؕ اِنَّہٗۤ اَوَّابٌ ﴿۴۴﴾

[We said], "And take in your hand a bunch [of grass] and strike with it and do not break your oath." Indeed, We found him patient, an excellent servant. Indeed, he was one repeatedly turning back [to Allah ].

اور اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا ( جھاڑو ) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بندہ پایا ، وہ بڑا نیک بندہ تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَخُذۡ
اور لے لے
بِیَدِکَ
اپنے ہاتھ سے
ضِغۡثًا
تنکوں کا ایک مُٹھا
فَاضۡرِبۡ
پھر مار
بِّہٖ
ساتھ اس کے
وَلَا
اور نہ
تَحۡنَثۡ
تو قسم توڑ
اِنَّا
بےشک ہم
وَجَدۡنٰہُ
پایا ہم نے اسے
صَابِرًا
صابر
نِعۡمَ
کتنا اچھا
الۡعَبۡدُ
بندہ تھا
اِنَّہٗۤ
بےشک وہ
اَوَّابٌ
بہت رجوع کرنے والا تھا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَخُذۡ
اور آپ لے لو
بِیَدِکَ
اپنے ہاتھ میں
ضِغۡثًا
تنکوں کا ایک مٹھا
فَاضۡرِبۡ بِّہٖ
پھر مارو اسے
وَلَا تَحۡنَثۡ
اور نہ تم قسم توڑو
اِنَّا
یقیناًہم نے
وَجَدۡنٰہُ
پایا ہم نے اس کو
صَابِرًا
صابر
نِعۡمَ
کیا ہی بہترین تھا
الۡعَبۡدُ
بندہ
اِنَّہٗۤ
یقیناًوہ
اَوَّابٌ
بہت رجوع کرنے والاتھا
Translated by

Juna Garhi

[We said], "And take in your hand a bunch [of grass] and strike with it and do not break your oath." Indeed, We found him patient, an excellent servant. Indeed, he was one repeatedly turning back [to Allah ].

اور اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا ( جھاڑو ) لے کر مار دے اور قسم کے خلاف نہ کر سچ تو یہ ہے کہ ہم نے اسے بڑا صابر بندہ پایا ، وہ بڑا نیک بندہ تھا اور بڑی ہی رغبت رکھنے والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (ہم نے انہیں کہا کہ) اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا لے، اس سے مار لو اور قسم نہ توڑ۔ ہم نے ایوب کو صابر پایا، بہترین بندے جو ہر وقت (اپنے پروردگار کی طرف) رجوع کرنے والے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراپنے ہاتھ میں تِنکوں کاایک مٹھالوپھراُس سے مارواور قسم نہ توڑو،یقیناہم نے اُسے صابر پایا، کیا بہترین بندہ تھا،یقیناوہ بہت رجوع کرنے والا تھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (We said to him,) |"Take (a bundle on thin twigs in your hand, and strike with it, and do not violate your oath. Surely, We found him very enduring. He was really an excellent slave. Surely, he was great in turning (to Us, in penitence and praise).

اور پکڑ اپنے ہاتھ میں سینکوں کا مٹھا پھر اس سے مارے اور اپنی قسم میں جھوٹا نہ ہو ہم نے اس کو پایا جھیلنے والا بہت خوب بندہ، تحقیق وہ ہے رجوع ہونے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم لے لو اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک ُ مٹھا تو اس سے ایک ضرب لگا دو اور قسم نہ توڑو ! یقینا ہم نے اسے صابر پایا بہت ہی خوب بندہ۔ یقینا وہ (ہماری طرف) بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(and We said to him): “Take in your hand a bundle of rushes and strike with it, and do not break your oath.” Indeed We found him steadfast. How excellent a servant (of Ours) he was. Indeed he constantly turned (to his Lord).

۔ ( اور ہم نے اس سے کہا ) تنکوں کا ایک مٹھا لے اور اس سے مار دے ، اپنی قسم نہ توڑ 46 ۔ ہم نے اسے صابر پایا ، بہترین بندہ ، اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا 47 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ ) اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا لو ، اور اس سے مار دو ، اور اپنی قسم مت توڑو ۔ ( ٢٣ ) حقیقت یہ ہے کہ ہم نے انہیں بڑا صبر کرنے والا پایا ، وہ بہترین بندے تھے ، واقعی وہ اللہ سے خوب لو لگائے ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنے ہاتھ میں (سو) سنیکوں کا ایک مٹھالے پھر (اپنی جو رو کو اس سے مار دے اور قسم جھوٹی نہ کر 1 بیشک ہم نے اس کو صبر کرنے والا پایا اچھا بندہ تھا وہ (خدا کی طرف) بہت رجوع رہنے والا تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا تیلیوں (جھاڑو) کا لیں پھر اس سے ماریں اور قسم نہ توڑیں بیشک ہم نے ان کو صابر پایا ، اچھے بندے تھے (اور) بہت رجوع ہوتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اپنے ہاتھ میں سینکوں کا مٹھا ( یا کھجور کی ایک شاخ جس میں سو شاخیں ہوں) لے کر اس سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑ و ۔ بیشک ہم نے اسے صبر کرنے والا پایا بہت اچھا اور رجوع کرنے والا بندہ پایا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے ہاتھ میں جھاڑو لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو۔ بےشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا۔ بہت خوب بندے تھے بےشک وہ رجوع کرنے والے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And take in thine hand a handful of twigs, and strike therewith, and break not thine oath. Verily We! We found him patient. How excellent a bondman! Verily he was oft-returning.

اور اپنے ہاتھ میں ایک مٹھاسینکوں کا لے لو اور اسی سے مارو اور اپنی قسم نہ توڑو ۔ ہم نے ان کو (بڑا) صابر پایا کیا اچھے بندے تھے اور بڑے رجوع کرنے والے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے ہاتھوں میں سینکوں کا ایک مٹھالے اور اس سے ( اپنے کو ) مار لے اور اپنی قسمت میں حانث نہ ہو – ہم نے اس کو نہایت صابر پایا ، خوب بندہ! بیشک وہ بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( ہم نے انہیں یہ بھی حکم دیا کہ ) اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مُٹھا لے لیجیے پھر اس سے ( اپنی اہلیہ کو ) ماریے اور اپنی قسم نہ توڑیے ، بلاشبہ ہم نے انہیں صبر کرنے والا پایا ، کیا ہی خوب بندے تھے ، بلاشبہ وہ خوب رجوع ( الی اللہ ) کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اپنے ہاتھ میں (جھاڑو) تنکوں کا مٹھا لو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو، بیشک ہم نے ان کو ثابت قدم پایا، بہت خوب بندے تھے اور وہ رجوع کرنے والے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ) لے لو اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا (سو) تنکوں کا پھر مارو اس سے (اپنی بیوی کو) اور مت توڑو تم اپنی قسم کو بیشک ہم نے ان کو صابر پایا وہ بڑے ہی اچھے بندے تھے بیشک وہ ہمیشہ رجوع رہنے والے تھے (اپنے رب کے حضور)

Translated by

Noor ul Amin

اور ( ہم نے کہا ) اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک مٹھا لے لیجئے ، اس سے ( اپنی بیوی کو ) ماردیجئے اور اپنی کھائی ہوئی قسم کی خلاف ورزی نہ کیجئے ( یعنی اسطرح بیوی کو مارنے کی تیری قسم پوری ہوجائے گی ) بیشک ہم نے ایوب کو صبر کرنے والا پایاتھا ، وہ میرے بہترین بندوں میں سے تھاجوہروقت رجوع کر نے والے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور فرمایا کہ اپنے ہاتھ میں ایک جھاڑو لے کر اس سے مار دے ( ف٦۷ ) اور قسم نہ توڑ بےہم نے اسے صابر پایا کیا اچھا بندہ ( ف٦۸ ) بیشک وہ بہت رجوع لانے والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے ایوب! ) تم اپنے ہاتھ میں ( سَو ) تنکوں کی جھاڑو پکڑ لو اور ( اپنی قسم پوری کرنے کے لئے ) اس سے ( ایک بار اپنی زوجہ کو ) مارو اور قسم نہ توڑو ، بے شک ہم نے اسے ثابت قدم پایا ، ( ایّوب علیہ السلام ) کیا خوب بندہ تھا ، بے شک وہ ( ہماری طرف ) بہت رجوع کرنے والا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ( ہم نے کہا ) اپنے ہاتھ میں ( شاخوں کا ) ایک مُٹھا لو اور اس سے مارو اور قَسم نہ توڑو ۔ بے شک ہم نے انہیں صبر کرنے والا پایا بڑا اچھا بندہ ( اور ہماری طرف ) بڑا رجوع کرنے والا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And take in thy hand a little grass, and strike therewith: and break not (thy oath)." Truly We found him full of patience and constancy. How excellent in Our service! ever did he turn (to Us)!

Translated by

Muhammad Sarwar

We told him, "Take a handful of straw. Strike your wife with it to fulfill your oath." We found him to be patient. What an excellent servant he was. He was certainly most repenting.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And take in your hand a bundle of thin grass and strike therewith (your wife), and break not your oath." Truly, We found him patient. How excellent a servant! Verily, he was ever oft-returning in repentance (to Us)!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And take in your hand a green branch and beat her with It and do not break your oath; surely We found him patient; most excellent the servant! Surely he was frequent in returning (to Allah).

Translated by

William Pickthall

And (it was said unto him): Take in thine hand a branch and smite therewith, and break not thine oath. Lo! We found him steadfast, how excellent a slave! Lo! he was ever turning in repentance (to his Lord).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

"और अपने हाथ में तिनकों का एक मुट्ठा ले और उस से मार और अपनी क़सम न तोड़।" निश्चय ही हम ने उसे धैर्यवान पाया, क्या ही अच्छा बन्दा! निस्संदेह वह बड़ा ही रुजू रहने वाला था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اپنے ہاتھ میں ایک مُٹّھا سینکوں کالو اور اس سے مارو اور قسم نہ توڑو بیشک ہم نے ان کو صابر پایا اچھے بندے تھے کہ بہت رجوع ہوتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے اسے فرمایا کہ اپنی قسم نہ توڑ۔ تنکوں کا ایک مٹھا لے اور ا سے مار دے ہم نے اسے بہترین صابر بندہ پایا اور وہ اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والا تھا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور ہم نے اس سے کہا) تنکوں کا ایک مٹھالے اور اس سے مار دے ، اپنی قسم نہ توڑ۔ ہم نے اسے صابر پایا ، اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اپنے ہاتھ میں ایک مٹھا سینکوں کا لے لو اور پھر اسے مار دو اور قسم نہ توڑو، بلاشبہ ہم نے ان کو صابر پایا، اچھے بندے تھے وہ، بیشک وہ بہت رجوع ہونے والے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور پکڑا اپنے ہاتھ میں سینکوں کا مٹھا پھر اس سے مارلے اور قسم میں جھوٹا نہ ہو ہم نے اس کو پایا جھیلنے والا بہت خوب بندہ تحقیق وہ ہے رجوع رہنے والا،

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے ایوب تو سینکو کا ایک مٹھا لے لے اور ا س سے اپنی بیوی کو مارلے اور اپنی قسم نہ توڑ بیشک ہم نے ایوب کو بہت صبر کرنے والا پایا وہ ایوب بہت اچھا بندہ تھا وہ خدا کی جناب میں بہت رجوع رہنے والا تھا۔