Surat Suaad

Surah: 38

Verse: 62

سورة ص

وَ قَالُوۡا مَا لَنَا لَا نَرٰی رِجَالًا کُنَّا نَعُدُّہُمۡ مِّنَ الۡاَشۡرَارِ ﴿ؕ۶۲﴾

And they will say, "Why do we not see men whom we used to count among the worst?

اور جہنمی کہیں گے کیا یہ بات ہے کہ وہ لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہیں گے
مَا
کیا ہے
لَنَا
ہمارے لیے
لَانَرٰی
نہیں ہم دیکھتے
رِجَالًا
کچھ لوگوں کو
کُنَّا
تھے ہم
نَعُدُّہُمۡ
شمار کرتے انہیں
مِّنَ الۡاَشۡرَارِ
شریر لوگوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور وہ کہیں گے
مَا
کیا ہے
لَنَا
ہمیں
لَانَرٰی
نہیں ہم دیکھتے
رِجَالًا
ان آدمیوں کو
کُنَّا
تھے ہم
نَعُدُّہُمۡ
شمار کیا کرتے ان کو
مِّنَ الۡاَشۡرَارِ
بدترین لوگوں میں
Translated by

Juna Garhi

And they will say, "Why do we not see men whom we used to count among the worst?

اور جہنمی کہیں گے کیا یہ بات ہے کہ وہ لوگ ہمیں دکھائی نہیں دیتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز وہ کہیں گے : کیا بات ہے کہ ہمیں وہ آدمی نظر نہیں آرہے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہیں گے کہ ہمیں کیا ہے؟ ہم اُن آدمیوں کو نہیں دیکھتے جنہیں ہم بدترین لوگوں میں شمارکیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they (the infidels) will say, |"What is the matter with us that we do not see those men whom we used to count amongst the worst? (i.e. the Muslims whom the infidels used to treat as the worst people among them)

اور کہیں گے کیا ہوا کہ ہم نہیں دیکھتے ان مردوں کو کہ ہم ان کو شمار کرتے تھے برے لوگوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہیں گے : کیا بات ہے ہم یہاں ان کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم (دنیا میں) برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will say to one another: “But why do we not see those whom we considered him among the wicked?

‘’ اور وہ آپس میں کہیں گے ‘’ کیا بات ہے ، ہم ان لوگوں کو کہیں نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے؟ 55

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ ( ایک دوسرے سے ) کہیں گے : کیا بات ہے کہ ہمیں وہ لوگ ( یہاں دوزخ میں ) نظر نہیں آرہے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ؟ ( ٢٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور دوزخی آپس میں کہیں گے کیا بات ہے وہ لوگ جن کو ہم دنیا میں بروں میں شمار کرتے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہ کہیں گے کیا بات ہے کہ ہم کو وہ لوگ نظر نہیں آرہے جن کو ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ کہیں گے کہ کیا بات ہے ہم ( اس جہنم میں) ان لوگوں کو نہیں دیکھ رہے ہیں جنہیں ہم برا سمجھتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہیں گے کیا سبب ہے کہ (یہاں) ہم ان شخصوں کو نہیں دیکھتے جن کو بروں میں شمار کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they will Say: what aileth us that we behold not men whom we were wont to count among the evil ones?

اور کہیں گے یہ کیا بات کہ ہم ان لوگوں کو (یہاں نہیں دیکھتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کیا کرتے تھے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہیں گے: کیا بات ہے ، ہم ان لوگوں کو یہاں نہیں دیکھ رہے ہیں ، جن کو ہم اشرار میں شمار کرتے تھے؟

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( جہنمی آپس میں ) کہیں گے: ہمیں کیا ہوا کہ ہم ( جہنم میں ) ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جن کو ہم شریر لوگوں میں شمار کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہیں گے کیا وجہ ہے کہ ہمیں نظر نہیں آ رہے وہ لوگ جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور دوزخی آپس میں کہیں گے کہ کیا بات ہے ہم (یہاں پر) کچھ ایسے لوگوں کو نہیں دیکھ رہے جن کو ہم (دنیا میں) برا سمجھا کرتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ( جہنمی آپس میں ) کہیں گے ، کیا وجہ ہے کہ ہمیں ( جہنم میں ) وہ آدمی نظرنہیں آرہے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمارکرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( ف۸۳ ) بولے ہمیں کیا ہوا ہم ان مردوں کو نہیں دیکھتے جنہیں برا سمجھتے تھے ( ف۸٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ کہیں گے: ہمیں کیا ہوگیا ہے ہم ( اُن ) اشخاص کو ( یہاں ) نہیں دیکھتے جنہیں ہم برے لوگوں میں شمار کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

وہ کہیں گے کہ کیا بات ہے ہم یہاں ان لوگوں کو نہیں دیکھ رہے جن کو ہم ( دنیا میں ) برے لوگوں میں شمار کرتے تھے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they will say: "What has happened to us that we see not men whom we used to number among the bad ones?

Translated by

Muhammad Sarwar

But why is it that we cannot see men whom we had considered as wicked

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will say: "What is the matter with us that we see not men whom we used to count among the bad ones"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall say: What is the matter with us that we do not see men whom we used to count among the vicious?

Translated by

William Pickthall

And they say: What aileth us that we behold not men whom we were wont to count among the wicked?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहेंगे, "क्या बात है कि हम उन लोगों को नहीं देखते जिनकी गणना हम बुरों में करते थे?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور لوگ کہیں گے کہ کیا بات ہے ہم نے ان لوگوں کو (دوزخ میں) نہیں دیکھتے جن کو برے لوگوں میں شمار کیا کرتے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور وہ آپس میں کہیں گے کیا بات ہے ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جنہیں ہم دنیا میں برا سمجھتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ آپس میں کہیں گے کیا بات ہے ہم ان لوگوں کو کہیں ، نہیں دیکھتے جنہیں وہ دنیا میں برا سمجھتے تھے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور کہیں گے کیا بات ہے ہم ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جنہیں ہم اشرار یعنی برے لوگوں میں شمار کیا کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہیں گے کیا ہوا کہ ہم نہیں دیکھتے ان مردوں کو کہ ہم ان کو شمار کرتے تھے برے لوگوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اہل جہنم آپس میں کہیں گے ہم کو کیا ہوگیا کہ ہم یہاں ان لوگوں کو نہیں دیکھتے جن کو ہم برے لوگوں میں شمار کیا کرتے تھے۔