59 This is the explanation of the dispute referred to about, and the dispute implies Satan's dispute with God, as becomes evident from the verses that follow. In this regard, one should bear in mind the fact that "the exalted ones" implies the angels, and the dialogue between Allah and Satan was not direct but it took place through some angel. Therefore, no one should havc the misunderstanding that Allah also was included among the exalted ones. This story has already been narrated at the following places about: Al-Baqarah: 30-39, AI-A'raf: 11-25, Al-Hijr: 26-44, Bani Isra'il: 61-65, Al-Kahf: 50, Ta Ha: 116-126.
60 Lexically, bashar means a gross body whose surface is bare and uncovered by anything else. After the creation of man this word has been used for man himself, but mentioning him by the word bashar before his creation and making him from clay clearly means: "I am about to make an image of clay, which will be without any feathers and hair, etc., whose skin will not be covered by wool or hair or feathers like the skin of other animals.
سورة صٓ حاشیہ نمبر :59
یہ جھگڑے کی تفصیل ہے جس کی طرف اوپر کی آیت میں اشارہ کیا گیا ہے اور جھگڑے سے مراد شیطان کا خدا سے جھگڑا ہے جیسا کہ آگے کے بیان سے ظاہر ہو رہا ہے ۔ اس سلسلے میں یہ بات ملحوظ خاطر رہنی چاہیے کہ ملاءِ اعلیٰ سے مراد فرشتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے شیطان کا مکالمہ دو بدو نہیں بلکہ کسی فرشتے ہی کے توسط سے ہوا ہے ۔ اس لیے کسی کو یہ غلط فہمی نہ ہونی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بھی ملاء اعلیٰ میں شامل تھا ۔ جو قصہ یہاں بیان کیا جا رہا ہے وہ اس سے پہلے حسب ذیل مقامات پر گزر چکا ہے : تفہیم القرآن جلد اول ، ص 61 تا 69 ۔ جلد دوم ، صفحات 10 تا 18 ۔ 504 تا 507 ۔ 627 تا 630 ۔ جلد سوم صفحات 29 ۔ 30 ۔ 129 تا 136 ۔
سورة صٓ حاشیہ نمبر :60
بَشَر کے لغوی معنی ہیں جسم کثیف جس کی ظاہری سطح کسی دوسری چیز سے ڈھکی ہوئی نہ ہو ۔ انسان کی تخلیق کے بعد تو یہ لفظ انسان ہی کے لیے استعمال ہونے لگا ہے ۔ لیکن تخلیق سے پہلے اس کا ذکر لفظ بشر سے کرنے اور اس کو مٹی سے بنانے کا صاف مطلب یہ ہے کہ میں مٹی کا ایک پتلا بنانے والا ہوں جو بال و پر سے عاری ہو گا ۔ یعنی جس کی جلد دوسرے حیوانات کی طرح اون ، یا صوف یا بالوں اور پروں سے ڈھکی ہوئی نہ ہو گی ۔