Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 21

سورة الزمر

اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَلَکَہٗ یَنَابِیۡعَ فِی الۡاَرۡضِ ثُمَّ یُخۡرِجُ بِہٖ زَرۡعًا مُّخۡتَلِفًا اَلۡوَانُہٗ ثُمَّ یَہِیۡجُ فَتَرٰىہُ مُصۡفَرًّا ثُمَّ یَجۡعَلُہٗ حُطَامًا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَذِکۡرٰی لِاُولِی الۡاَلۡبَابِ ﴿٪۲۱﴾  16

Do you not see that Allah sends down rain from the sky and makes it flow as springs [and rivers] in the earth; then He produces thereby crops of varying colors; then they dry and you see them turned yellow; then He makes them [scattered] debris. Indeed in that is a reminder for those of understanding.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی آسمان سے پانی اتارتا ہے اور اسے زمین کی سوتوں میں پہنچاتا ہے پھر اسی کے ذریعہ سے مختلف قسم کی کھیتیاں اگاتا ہے پھر وہ خشک ہو جاتی ہیں اور آپ انہیں زرد رنگ میں دیکھتے ہیں پھر انہیں ریزہ ریزہ کر دیتا ہے اس میں عقلمندوں کیلئے بہت زیادہ نصیحت ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَسَلَکَہٗ
پھر اس نے چلایا اسے
یَنَابِیۡعَ
چشمے(بنا کر)
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
ثُمَّ
پھر
یُخۡرِجُ
وہ نکالتا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
زَرۡعًا
کھیتی کو
مُّخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ اس کے
ثُمَّ
پھر
یَہِیۡجُ
وہ خشک ہو جاتی ہے
فَتَرٰىہُ
پھر تم دیکھتے ہواسے
مُصۡفَرًّا
زرد
ثُمَّ
پھر
یَجۡعَلُہٗ
وہ کر دیتا ہے اسے
حُطَامًا
ریزہ ریزہ
اِنَّ
یقیناً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَذِکۡرٰی
البتہ نصیحت ہے
لِاُولِی الۡاَلۡبَابِ
عقل والوں کے لئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اَنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ نے
اَنۡزَلَ
اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے 
مَآءً
کچھ پانی
فَسَلَکَہٗ
پھر اس نے جاری کیا اس کو
یَنَابِیۡعَ
چشموں کی صورت(میں)
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
ثُمَّ
پھر
یُخۡرِجُ
وہ نکالتاہے
بِہٖ
اس کے ساتھ
زَرۡعًا
کھیتی
مُّخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ اس کے
ثُمَّ
پھر
یَہِیۡجُ
وہ پک کر تیار ہو جاتی ہے
فَتَرٰىہُ
تو آپ دیکھتے ہو اس کو
مُصۡفَرًّا
زرد
ثُمَّ
پھر
یَجۡعَلُہٗ
وہ بنا دیتا ہے اس کو
حُطَامًا
ریزہ ریزہ
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَذِکۡرٰی
یقیناًایک نصیحت ہے
لِاُولِی الۡاَلۡبَابِ
عقل مندوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Do you not see that Allah sends down rain from the sky and makes it flow as springs [and rivers] in the earth; then He produces thereby crops of varying colors; then they dry and you see them turned yellow; then He makes them [scattered] debris. Indeed in that is a reminder for those of understanding.

کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالٰی آسمان سے پانی اتارتا ہے اور اسے زمین کی سوتوں میں پہنچاتا ہے پھر اسی کے ذریعہ سے مختلف قسم کی کھیتیاں اگاتا ہے پھر وہ خشک ہو جاتی ہیں اور آپ انہیں زرد رنگ میں دیکھتے ہیں پھر انہیں ریزہ ریزہ کر دیتا ہے اس میں عقلمندوں کیلئے بہت زیادہ نصیحت ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے پھر زمین میں چشمے بنا کر اس پانی کو آگے چلا دیتا ہے۔ پھر اس سے مختلف رنگوں کی کھیتی پیدا کرتا ہے پھر وہ جوبن پر آتی ہے پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑجاتی ہے پھر وہ اسے بھس بنا دیتا ہے۔ بلاشبہ اہل عقل کے لئے اس میں ایک سبق ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاآپ نے نہیں دیکھا کہ یقیناًاﷲ تعالیٰ نے آسمان سے کچھ پانی اُتاراپھر اسے چشموں کی صورت زمین میں جاری کردیا، پھروہ اُس کے ساتھ مختلف رنگوں کی کھیتی نکالتا ہے،پھروہ پک کرتیارہوجاتی ہے توآپ اسے زرد دیکھتے ہیں پھروہ اُن کو ریزہ ریزہ کر دیتا ہے،بلاشبہ اس میں عقل مندوں کے لیے یقیناًایک نصیحت ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Have you not seen that Allah sent down water from the sky, then made it penetrate into the earth (and gush forth) in the form of springs? Then He brings forth with it the crops of different colors, and afterwards they wither, and you see them turned yellow, then He makes them chaff. Surely in that there is a lesson for the people of understanding.

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر چلایا وہ پانی چشموں میں زمین کے پھر نکالتا ہے اس سے کھیتی کئی کئی رنگ بدلتے اس پر پھر آئے تیاری پر تو تو دیکھے اس کا رنگ زرد پھر کر ڈالتا ہے اس کو چورا چورا بیشک اس میں نصیحت ہے عقلمندوں کے واسطے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر اس کو چلا دیا چشموں کی شکل میں زمین میں پھر اس کے ذریعے سے وہ نکالتا ہے کھیتی جس کے مختلف رنگ ہیں پھر وہ پک کر تیار ہوجاتی ہے پھر تم اسے دیکھتے ہو کہ وہ زرد ہوگئی ہے پھر وہ اسے چورا چورا کردیتا ہے۔ یقینا اس میں یاد دہانی (اور سبق) ہے ہوشمند لوگوں کے لیے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do you not see that Allah sent down water from the sky, then made it flow on earth as springs and streams and rivers and then with it He brings forth vegetation of various hues; then this vegetation ripens and dries up, turning yellow, whereafter He reduces it to broken straw? Surely there is a lesson in this for those endowed with understanding.

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں 38 کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا ، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں ، پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں ، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑ گئیں ، پھر آ خرکار اللہ ان کو بھس بنا دیتا ہے ۔ درحقیقت اس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کے لیے 39 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا ، پھر اسے زمین کے سوتوں میں پرو دیا؟ ( ١١ ) پھر وہ اس پانی سے ایسی کھیتیاں وجود میں لاتا ہے جن کے رنگ مختلف ہیں ، پھر وہ کھیتیاں سو کھ جاتی ہیں تو تم انہیں دیکھتے ہو کہ پیلی پڑگئی ہیں ، پھر وہ انہیں چورا چورا کردیتا ہے ۔ یقینا ان باتوں میں ان لوگوں کے لیے بڑا سبق ہے جو عقل رکھتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے دیکھنے والے) کیا تو نہیں دیکھتا اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھ رزمین میں اس کے چشمے چلا دیئے وہ پانی ایک جگہ سے بہتا ہوا دوسری جگہ گیا پھ راس پانی سے رنگ برنگ کی کھیتی نکالتا ہے پھر جب وہ پک جاتی ہے تو اس کو دیکھتا ہے زرد ہوگئی پھر اللہ تعالیٰ اس کو سکھا کر چورہ چورہ کردیا ت ہے ان باتوں میں عقلمندوں کے لئے (بڑی) نصیحت ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کو زمین کے سوتوں میں داخل فرمادیتے ہیں پھر اس سے کھیتیاں اگاتے ہیں جن کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو اس کو دیکھتے ہو کہ زرد (ہوگئی) پھر اس کو چورا چورا کردیتے ہیں۔ بیشک اس میں عقل مندوں کے لئے نصیحت ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ۔ اس نے اس ( پانی کو) چشمے بنا کر زمین پر چلایا ۔ پھر ان سے مختلف رنگوں کی کھیتیاں اگائیں ۔ پھر جب وہ کھیتیاں پک کر شک ہوجاتی ہیں پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑگئی ہیں اور پھر وہ ان کو چورہ چورہ کردیتا ہے۔ بیشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا آسمان سے پانی نازل کرتا پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا پھر اس سے کھیتی اُگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں۔ پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو (کہ) زرد (ہوگئی ہے) پھر اسے چورا چورا کر دیتا ہے۔ بےشک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Beholdest thou not that Allah sendeth down water from the heaven, and causeth it to enter springs in the earth, and thereafter produceth thereby corn various coloured. Thereafter it wirhereth, and thou beholdest it turn yellow; then He maketh it chaff. Verily herein is an admonition for men of understanding.

کیا تو نے اس پر نظر نہیں کی کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اسے زمین کے سوتوں میں داخل کردیا پھر وہ اس کے ذریعہ سے کھیتیاں پیدا کرتا ہے جس کی مختلف قسمیں ہیں پھر وہ کھیتی خشک ہوجاتی ہے سو تو اس کو زرد دیکھتا ہے پھر وہ اس کو چورا چورا کردیتا ہے اس (نمونہ قدرت) میں بڑی نصیحت ہے اہل عقل کیلئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دیکھتے نہیں کہ اللہ ہی اتارتا ہے آسمان سے پانی ، پس اس کے چشمے جاری کردیتا ہے زمین میں ۔ پھر اس سے پیدا کرتا ہے کھیتیاں مختلف قسموں کی ، پھر وہ خشک ہونے لگتی ہیں اور تم ان کو زرد دیکھتے ہو ، پھر وہ ان کو ریزہ ریزہ کردیتا ہے ۔ بیشک اس کے اندر اہلِ عقل کیلئے بڑی یاد دہانی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) آسمان سے پانی ( بارش ) اُتارتا ہے پھر اس سے زمین میں چشمے جاری کردیتا ہے پھر اس سے ایسی کھیتیاں نکالتا ہے جن کے رنگ الگ الگ ہیں پھر وہ کھیتی پک کر خشک ہوجاتی ہے پس تو اسے زرد ( ہوتا ) دیکھتا ) ہے پھر وہ ( اللہ تعالیٰ ) اس کو کوڑا بنادیتا ہے ، بے شک البتہ اس میں عقل والوں کے لیے نصیحت ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی نازل کرتا ہے ‘ پھر اس کو زمین میں چشمے بنا کر جاری کرتا ہے پھر اس سے کھیتی اگاتا ہے جس کے طرح طرح کے رنگ ہوتے ہیں پھر وہ خشک ہوجاتی ہے تو تم اس کو دیکھتے ہو کہ زرد ہوگئی ہے پھر اسے چورا چورا کردیتا ہے بیشک اس میں عقل والوں کیلئے نصیحت ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ (کس حیرت انگیز نظام کے تحت) اتارتا ہے آسمان سے پانی پھر اس کو چلا دیتا ہے وہ زمین کے اندر سوتوں چشموں اور دریاؤں کی شکل میں پھر اس کے ذریعے وہ نکالتا ہے (قسما قسم کی) رنگا رنگ کھیتیاں آخر میں وہ (لہلہاتی) کھیتیاں ایسی سوکھ جاتی ہیں کہ تم ان کو زرد پڑی ہوئی دیکھتے ہو آخرکار اللہ تعالیٰ اس کو چورا چورا کر کے رکھ دیتا ہے بیشک اس میں بڑی بھاری نصیحت (اور یاد دہانی کا سامان) ہے عقول سلیمہ رکھنے والوں کیلئے

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ آسما ن سے پانی برساتا ہے پھرزمین میں بہاکراس پانی کو آگے چلادیتا ہے پھراس سے مختلف رنگوں کی کھیتی پیدا کرتا ہے پھروہ پک جاتی ہے پھرتم دیکھتے ہووہ زردپڑجاتی ہے پھراسے بھس بنادیتا ہے بلاشبہ اہل عقل کے لئے اس میں سبق ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تو نے نہ دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر اس سے زمین میں چشمے بنائے پھر اس سے کھیتی نکالتا ہے کئی رنگت کی ( ف۵۱ ) پھر سوکھ جاتی ہے تو تو دیکھے کہ وہ ( ف۵۲ ) پیلی پڑ گئی پھر اسے ریزہ ریزہ کردیتا ہے ، بیشک اس میں دھیان کی بات ہے عقل مندوں کو ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے انسان! ) کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر زمین میں اس کے چشمے رواں کیے ، پھر اس کے ذریعے کھیتی پیدا کرتا ہے جس کے رنگ جداگانہ ہوتے ہیں ، پھر وہ ( تیار ہوکر ) خشک ہو جاتی ہے ، پھر ( پکنے کے بعد ) تو اسے زرد دیکھتا ہے ، پھر وہ اسے چورا چورا کر دیتا ہے ، بے شک اس میں عقل والوں کے لئے نصیحت ہے

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ آسمان سے پانی اتارتا ہے اور پھر زیرِ زمین اس کے چشمے جاری کر دیتا ہے پھر اس سے مختلف قسم کی رنگ برنگی کھیتیاں برآمد کرتا ہے پھر وہ ( پک کر ) خشک ہونے لگتی ہیں تم انہیں زرد دیکھتے ہو پھر انہیں ریزہ ریزہ کر دیتا ہے ۔ بے شک اس میں صاحبانِ عقل کیلئے نصیحت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Seest thou not that Allah sends down rain from the sky, and leads it through springs in the earth? Then He causes to grow, therewith, produce of various colours: then it withers; thou wilt see it grow yellow; then He makes it dry up and crumble away. Truly, in this, is a Message of remembrance to men of understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have you not seen that God has sent down water from the sky and made it flow as springs out of the earth? He makes crops of different colors grow with this water and flourish, which then turn yellow and wither away. In this there is a reminder for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

See you not that Allah sends down water from the sky, and causes it to penetrate the earth, as water springs, and afterward thereby produces crops of different colors, and afterward they wither and you see them turn yellow; then He makes them dry and broken pieces. Verily, in this is a reminder for men of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do you not see that Allah sends down water from the cloud, then makes it go along in the earth in springs, then brings forth therewith herbage of various colors, then it withers so that you see it becoming yellow, then He makes it a thing crushed and broken into pieces? Most surely there is a reminder in this for the men of understanding.

Translated by

William Pickthall

Hast thou not seen how Allah hath sent down water from the sky and hath caused it to penetrate the earth as watersprings, and afterward thereby produceth crops of divers hues; and afterward they wither and thou seest them turn yellow; then He maketh them chaff. Lo! herein verily is a reminder for men of understanding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम ने नहीं देखा कि अल्लाह ने आकाश से पानी उतारा, फिर धरती में उस के स्रोत प्रवाहित कर दिए; फिर उस के द्वारा खेती निकालता है, जिस के विभिन्न रंग होते हैं; फिर वह सूखने लगती है; फिर तुम देखते हो कि वह पीली पड़ गई; फिर वह उसे चूर्ण-विचूर्ण कर देता है? निस्संदेह इस में बुद्धि और समझ वालों के लिए बड़ी याददिहानी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے مخاطب) کیا تو نے اس (بات) پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کو زمین کی سوتوں میں داخل کردیتا ہے پھر (جب وہ ابلتا ہے تو) اس کے ذریعہ سے کھیتیاں پیدا کرتا ہے جس کی مخلتلف قسمیں ہیں پھر وہ کھیتی خشک ہوجاتی ہے پھر اس کو زرد دیکھتا ہے پھر ( اللہ تعالیٰ ) اس کو چورا چورا کردیتا ہے اس (نمونہ) میں اہل عقل کے لیے بڑی عبرت ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا، پھر وہ اس پانی کے ذریعہ سے طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی مختلف قسمیں ہیں پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں پھر آپ دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑجاتی ہیں پھر آخر کار اللہ ان کو بھس بنا دیتا ہے۔ درحقیقت اس میں عقل رکھنے والوں کے لیے ایک سبق ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

: کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ نے آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کو سوتوں اور چشموں اور دریاؤں کی شکل میں زمین کے اندر جاری کیا ، پھر اس پانی کے ذریعہ سے وہ طرح طرح کی کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں ، پھر وہ کھیتیاں پک کر سوکھ جاتی ہیں ، پھر تم دیکھتے ہو کہ وہ زرد پڑگئیں ، پھر آخر کار اللہ ان کو بھس بنا دیتا ہے۔ درحقیقت اس میں ایک سبق ہے عقل رکھنے والوں کیلیے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی نازل فرمایا پھر اس کو زمین کی سوتوں میں دخل کردیا پھر اس کے ذریعہ کھیتیاں نکالتا ہے جن کی قسمیں مختلف ہیں پھر وہ کھیتی خشک ہوجاتی ہے سو تو اسے دیکھتا ہے پیلے زرد رنگ کی حالت میں پھر وہ اسے چورا چورا بنا دیتا ہے، بلاشبہ اس میں عقل والوں کے لیے نصیحت ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی پھر چلایا وہ پانی چشموں میں زمین کے پھر نکالتا ہے اس سے کھیتی کئی کئی رنگ بدلتے اس پر   پھر آئے تیاری پر تو تو دیکھے اس کا رنگ زرد، پھر کر ڈالتا ہے اس کو چورا چورا بیشک اس میں نصیحت ہے عقل مندوں کے واسطے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے مخاطب کیا تونے اس بات پر غور نہیں کیا کہ اللہ نے آسمان کی جانب سے پانی نازل کیا پھر اس پانی کو زمین کے ان مقامات میں داخل کردیا جو پانی بہنے اور نکلنے کے مقامات میں پھر وہ اس پانی سے گوناگوں قسم کی کھیتی اگاتا ہے پھر وہ کھیتی بالکل خشک ہوجاتی ہے۔ پھر تو اس کو دیکھتا ہے کہ وہ زرد پڑگئی پھر خدا اس کو چورا چورا کر ڈالتا ہے۔ بیشک کھیتی کی اس مذکورہ حالت میں اپنی عقل وخرد کے لئے بڑی عبرت ہے۔