Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 23

سورة الزمر

اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحۡسَنَ الۡحَدِیۡثِ کِتٰبًا مُّتَشَابِہًا مَّثَانِیَ ٭ۖ تَقۡشَعِرُّ مِنۡہُ جُلُوۡدُ الَّذِیۡنَ یَخۡشَوۡنَ رَبَّہُمۡ ۚ ثُمَّ تَلِیۡنُ جُلُوۡدُہُمۡ وَ قُلُوۡبُہُمۡ اِلٰی ذِکۡرِ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہۡدِیۡ بِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ مَنۡ یُّضۡلِلِ اللّٰہُ فَمَا لَہٗ مِنۡ ہَادٍ ﴿۲۳﴾

Allah has sent down the best statement: a consistent Book wherein is reiteration. The skins shiver therefrom of those who fear their Lord; then their skins and their hearts relax at the remembrance of Allah . That is the guidance of Allah by which He guides whom He wills. And one whom Allah leaves astray - for him there is no guide.

اللہ تعالٰی نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ آپس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی ہوئی آیتوں کی ہے جس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب کا خوف رکھتے ہیں آخر میں ان کے جسم اور دل اللہ تعالٰی کے ذکر کی طرف نرم ہو جاتے ہیں یہ ہے اللہ تعالٰی کہ ہدایت جس کے ذریعہ جسے چاہے راہ راست پر لگا دیتا ہے اور جسے اللہ تعالٰی ہی راہ بھلا دے اس کا ہادی کوئی نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ نے
نَزَّلَ
نازل کی
اَحۡسَنَ
بہترین
الۡحَدِیۡثِ
بات
کِتٰبًا
ایسی کتاب
مُّتَشَابِہًا
آپس میں ملتی جلتی ہے
مَّثَانِیَ
دہرائی جانے والی ہے
تَقۡشَعِرُّ
لرزنے لگتی ہے
مِنۡہُ
اس سے
جُلُوۡدُ
جلدیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
یَخۡشَوۡنَ
ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
ثُمَّ
پھر
تَلِیۡنُ
نرم ہو جاتی ہیں
جُلُوۡدُہُمۡ
جلدیں ان کی
وَقُلُوۡبُہُمۡ
اور دل ان کے
اِلٰی ذِکۡرِاللّٰہِ
طرف اللہ کی یاد کے
ذٰلِکَ
یہ ہے
ہُدَی
ہدایت
اللّٰہِ
اللہ کی
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
بِہٖ
ساتھ اس کے
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَنۡ
اور جسے
یُّضۡلِلِ
گمراہ کر دے
اللّٰہُ
اللہ
فَمَا
تو نہیں
لَہٗ
اس کے لیے
مِنۡ ہَادٍ
کوئی ہدایت دینے والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے 
نَزَّلَ
نازل کیا 
اَحۡسَنَ
بہترین 
الۡحَدِیۡثِ
کلام
کِتٰبًا
ایسی کتاب
مُّتَشَابِہًا
جو آپس میں ملتی جلتی ہے
مَّثَانِیَ
بار بار دہرائی جانے والی
تَقۡشَعِرُّ
کانپ اٹھتی ہیں
مِنۡہُ
اس سے 
جُلُوۡدُ
کھالیں
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کی جو
یَخۡشَوۡنَ
ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے 
ثُمَّ
پھر
تَلِیۡنُ
نرم پڑ جاتی ہیں
جُلُوۡدُہُمۡ
ان کی کھالیں 
وَقُلُوۡبُہُمۡ
اور دل ان کے
اِلٰی ذِکۡرِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی یاد کی طرف 
ذٰلِکَ
یہ
ہُدَی
ہدایت ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی 
یَہۡدِیۡ
وہ ہدایت دیتا ہے
بِہٖ
اس کے ساتھ
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَنۡ
اور جس کو 
یُّضۡلِلِ
گمراہ کر دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
فَمَا
تونہیں 
لَہٗ
اس کے لیے 
مِنۡ ہَادٍ
کوئی ہدایت دینے والا
Translated by

Juna Garhi

Allah has sent down the best statement: a consistent Book wherein is reiteration. The skins shiver therefrom of those who fear their Lord; then their skins and their hearts relax at the remembrance of Allah . That is the guidance of Allah by which He guides whom He wills. And one whom Allah leaves astray - for him there is no guide.

اللہ تعالٰی نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ آپس میں ملتی جلتی اور بار بار دہرائی ہوئی آیتوں کی ہے جس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب کا خوف رکھتے ہیں آخر میں ان کے جسم اور دل اللہ تعالٰی کے ذکر کی طرف نرم ہو جاتے ہیں یہ ہے اللہ تعالٰی کہ ہدایت جس کے ذریعہ جسے چاہے راہ راست پر لگا دیتا ہے اور جسے اللہ تعالٰی ہی راہ بھلا دے اس کا ہادی کوئی نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا جو ایسی کتاب ہے جس کے مضامین ملتے جلتے اور بار بار دہرائے جاتے ہیں۔ جن سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں پھر ان کی جلدیں اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔ یہی اللہ کی ہدایت ہے، وہ جسے چاہتا ہے۔ اس (قرآن) کے ذریعہ راہ راست پر لے آتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی راہ پر لانے والا نہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل کیا ہے،ایسی کتاب جوآپس میں ملتی جلتی ہے جو بار باردہرائی جانے والی ہے، اس سے ان کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں،پھراُن کی کھالیں اوراُن کے دل اﷲ تعالیٰ کی یادکی طرف نرم ہو جاتے ہیں،یہ اﷲ تعالیٰ کی ہدایت ہے اس سے وہ جس کوچاہتاہے ہدایت دیتا ہے اور جسے وہ گمراہ کردیتاہے تواُس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah has sent down the best discourse, a book containing subjects resembling each other, mentioned again and again, shivered from which are the skins of those who have awe of their Lord. Then, their skins and their hearts become soft enough to tend to the remembrance of Allah. This is the Guidance of Allah with which He brings to the right path whomsoever He wills. As for the one whom Allah lets go astray, for him there is no one to guide.

اللہ نے اتاری بہتر بات کتاب آپس میں سلتی دوہرائی ہوئی بال کھڑے ہوتے ہیں اس سے کھال پر ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے پھر نرم ہوتی ہیں ان کی کھالیں اور ان کے دل اللہ کی یاد پر یہ ہے راہ دنیا اللہ کا اس طرح راہ دیتا ہے جس کو چاہئے اور جس کی راہ بھلائے اللہ اس کو کوئی نہیں سمجھانے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا ہے کتاب کی صورت میں جس کے مضامین باہم مشابہ ہیں اور بار بار دہرائے گئے ہیں اس (کی تلاوت) سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ اس (کی تلاوت) سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔ پھر ان کی کھالیں اور ان کے دل اللہ کی یاد کے لیے نرم پڑجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ ہدایت بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ اور جس کو اللہ گمراہ کر دے پھر اس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has revealed the best teaching, a self-consistent Book which repeats its contents in manifold forms whereat shiver the skins of those that hold their Lord in awe, and then their skins and their hearts soften for Allah's remembrance. That is Allah's Guidance wherewith He guides whosoever He pleases. And he whom Allah does not guide to the Right Path has none to guide him.

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں 43 اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں ۔ اسے سن کر ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہو جاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے ۔ اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے مضامین ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں ، جس کی باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں ۔ وہ لوگ جن کے دلوں میں اپنے پروردگار کا رعب ہے ان کی کھالیں اس سے کانپ اٹھتی ہیں ، پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کی یاد کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ذریعے وہ جس کو چاہتا ہے راہ راست پر لے آتا ہے ، اور جسے اللہ راستے سے بھٹکا دے ، اسے کوئی راستے پر لانے والا نہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ نے بہت اچھی بات کتاب اتاری 10 یعنی قرآن جس کی آیتیں ملی جلی ہیں 11 دوہرائی گئی 12 جو لوگ اپنے مالک سے ڈرتے ہیں ان کی کھال کی روئیں اس کو پڑھ کر کھڑے ہوجاتے ہیں 1 پھر اللہ کی یاد کی طرف ان کے بدن کے پوست اور دل نرم ہوجاتے ہیں 2 یہ کتاب اللہ کی ہدایت ہے جس کو چاہتا یہ اس کے ذریعے سے رستہ دکھلاتا ہے جس کو اللہ بھٹکا دے اس کا کوئی راہ پر لانے والے نہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ نے نہایت اچھی اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں کتاب (جس کی آیات) ملتی جلتی ہیں (اور) دہرائی جاتی ہیں جن سے ان لوگوں کے جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں بدن کانپ اٹھتے ہیں پھر ان کے بدن اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کو چاہتے ہیں ہدایت دیتے ہیں اور جس کو اللہ گمراہ کردیں سو اس کا کوئی ہدایت دینے والا نہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا یعنی ایک کتاب نازل کی جس کی آیتیں ملتی جلتی اور بار بار دھرائی جانے والی ہیں ۔ ان سے ان لوگوں کے بدل کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ۔ پھر ان کی جلدی ( کھالیں) اور دل نرم پڑجاتے ہیں اور اللہ کے ذکر کی طرف مائل ہوجاتے ہیں۔ یہ وہ ہدایت ہے جسے اللہ جس کو دینا چاہتا ہے دے دیتا ہے۔ اور جسے اللہ ہی بھٹکا دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہوتا ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں (یعنی) کتاب (جس کی آیتیں باہم) ملتی جلتی (ہیں) اور دہرائی جاتی (ہیں) جو لوگ اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے (اس سے) رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ پھر ان کے بدن اور دل نرم (ہو کر) خدا کی یاد کی طرف (متوجہ) ہوجاتے ہیں۔ یہی خدا کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath revealed the most excellent discourse, a Book consimilar oft-repeated, whereat trembleth the skins of these who fear their Lord; then their skins and their hearts soften at the remembrance of Allah. This is Allah's guidance, wherewith He guideth whomsoever He will. And whomsoever Allah sendeth astray, for him there is no guide.

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا ہے ایک کتاب باہم ملتی جلتی ہوئی اور بار بار دہرائی ہوئی ۔ اور اس سے ان لوگوں کی جلد جو اپنے پرور دگا رسے ڈرتے ہیں کانپ اٹھتی ہے پھر ان کی جلد اور ان کے قلب اللہ کے ذکر کے لئے نرم ہوجاتے ہیں ۔ یہ اللہ کی (طرف سے آئی ہوئی) ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے اس کے ذریعہ سے ہدایت کردیتا ہے اور اللہ جسے بےراہ کردے اس کے لئے ہادی کوئی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے ، ایک ہم رنگ کتاب کی شکل میں ، ( جس کی سورتیں ) جوڑے جوڑے ہیں ۔ اس سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ۔ پھر ان کے بدن اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف جھک پڑتے ہیں ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ ہدایت بخشتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جس کو خدا گمراہ کردے ، اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں بن سکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) نے بہترین کلام نازل فرمایا ( جو ایک ایسی ) کتاب ہے ( جس کے مضامین ) ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں بار بار دہرائے ہوئے ، اس ( کتاب کی تلاوت ) سے ان لوگوں کے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر ان کے بدن اور ان کے دل اللہ ( تعالیٰ ) کے ذکر کے طرف نرم ہو ( کرمتوجہ ہو ) جاتے ہیں ، یہی ہے اللہ ( تعالیٰ ) کی ( وہ ) ہدایت جس کے ذریعے اللہ ( تعالیٰ ) جسے چاہتے ہیں راہ دکھاتے ہیں اور جس کو اللہ ( تعالیٰ ) گمراہ فرمادیں اس کے لیے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ نے نہایت اچھی باتیں نازل فرمائی ہیں یعنی کتاب جس کی آیات باہم ملتی جلتی ہیں اور دہرائی جاتی ہیں۔ جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے ہیں ان کے بدن کے رونگٹے ان سے کھڑے ہوجاتے ہیں پھر ان کے بدن اور دل نرم ہو کر اللہ کی یاد کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں یہی اللہ کی ہدایت ہے وہ اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور جس کو اللہ گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی نے نازل فرمایا ہے سب سے عمدہ کلام ایک ایسی عظیم الشان کتاب کی شکل میں جو باہم ملتی جلتی دوہرے بیان والی ہے جس سے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے پھر نرم ہوجاتے ہیں ان کے بدن اور موم ہو کر جھک پڑتے ہیں ان کے دل اللہ کے ذکر کی طرف یہ ہے اللہ کی ہدایت جس کے ذریعے وہ راہنمائی فرماتا ہے (راہ حق و صواب کی) جس کو وہ چاہتا ہے (اس کی طلب صادق کی بنا پر) اور جس کو اللہ ہی ڈال دے گمراہی میں (اس کے خبث باطن کی بناء پر) تو اس کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے بہترین کلام نازل کیا جوایسی کتاب ہے جس کے مضامین ملتے جلتے اور بارباردہرائے گئے ہیں جن سے اُن لوگوں کے بدن کانپ جاتے ہیںجو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھران کے جسم اور ان کے دل نرم ہوکراللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوتے ہیں یہی اللہ کی ہدایت ہے ، وہ جسے چاہتا ہے قرآن کے ذریعہ ہدایت دیتا ہے اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والانہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ نے اتاری سب سے اچھی کتاب ( ف۵۷ ) کہ اول سے آخر تک ایک سی ہے ( ف۵۸ ) دوہرے بیان والی ( ف۵۹ ) اس سے بال کھڑے ہوتے ہیں ان کے بدن پر جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر ان کی کھالیں اور دل نرم پڑتے ہیں یاد خدا کی طرف رغبت میں ( ف٦۰ ) یہ اللہ کی ہدایت ہے راہ دکھائے اس سے جسے چاہے ، اور جسے اللہ گمراہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ ہی نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے ، جو ایک کتاب ہے جس کی باتیں ( نظم اور معانی میں ) ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہیں ( جس کی آیتیں ) بار بار دہرائی گئی ہیں ، جس سے اُن لوگوں کے جسموں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں ، پھر اُن کی جلدیں اور دل نرم ہو جاتے ہیں ( اور رِقّت کے ساتھ ) اللہ کے ذکر کی طرف ( محو ہو جاتے ہیں ) ۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ جسے چاہتا ہے اس کے ذریعے رہنمائی فرماتا ہے ۔ اور اللہ جسے گمراہ کر دیتا ( یعنی گمراہ چھوڑ دیتا ) ہے تو اُس کے لئے کوئی ہادی نہیں ہوتا

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی نے بہترین کلام نازل کیا ہے یعنی ایسی کتاب جس کی آیتیں آپس میں ملتی جلتی ہیں ( اور ) بار بار دہرائی جاتی ہیں اس ( کے پڑھنے ) سے ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں پھر ان کے جسم اور ان کے دل اللہ کے ذکر کی طرف نرم ( مائل ) ہو جاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جس کے ذریعہ سے وہ جس کی چاہتا ہے راہنمائی کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اس کیلئے کوئی راہنما نہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has revealed (from time to time) the most beautiful Message in the form of a Book, consistent with itself, (yet) repeating (its teaching in various aspects): the skins of those who fear their Lord tremble thereat; then their skins and their hearts do soften to the celebration of Allah's praises. Such is the guidance of Allah: He guides therewith whom He pleases, but such as Allah leaves to stray, can have none to guide.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has revealed the best reading material in the form of a Book with similar passages which refer to each other and make the skins of those who fear their Lord shiver. Then their skins and hearts incline to the remembrance of God. This is the guidance of God. He guides whomever He wants. No one can guide those whom God has caused to go astray.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah has sent down the Best Statement, a Book, its parts resembling each other, (and) oft-repeated. The skins of those who fear their Lord shiver from it. Then their skin and their heart soften to the remembrance of Allah. That is the guidance of Allah. He guides therewith whom He wills; and whomever Allah sends astray, for him there is no guide.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has revealed the best announcement, a book conformable in its various parts, repeating, whereat do shudder the skins of those who fear their Lord, then their skins and their hearts become pliant to the remembrance of Allah; this is Allah's guidance, He guides with it whom He pleases; and (as for) him whom Allah makes err, there is no guide for him.

Translated by

William Pickthall

Allah hath (now) revealed the fairest of statements, a Scripture consistent, (wherein promises of reward are) paired (with threats of punishment), whereat doth creep the flesh of those who fear their Lord, so that their flesh and their hearts soften to Allah's reminder. Such is Allah's guidance, wherewith He guideth whom He will. And him whom Allah sendeth astray, for him there is no guide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने सर्वोत्तम वाणी अवतरित की, एक ऐसी किताब जिस के सभी भाग परस्पर मिलते-जुलते हैं, जो रुख़ फेर देने वाली (क्रांतिकारी) है। उस से उन लोगों के रोंगटे खड़े हो जाते हैं जो अपने रब से डरते हैं। फिर उन की खालें (शरीर) और उन के दिल नर्म होकर अल्लाह की याद की ओर झुक जाते हैं। वह अल्लाह का मार्गदर्शन है, उस के द्वारा वह सीधे मार्ग पर ले आता है, जिसे चाहता है। और जिस को अल्लाह पथभ्रष्ट रहने दे, फिर उस के लिए कोई मार्गदर्शक नहीं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ نے بڑا عمدہ کلام (5) نازل فرمایا ہے جو ایسی کتاب ہے کہ باہم ملتی جلتی ہے بار بار دہرائی گئی ہے جس سے ان لوگوں کے جو کہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں بدن کانپ اٹھتے ہیں (1) پھر ان کے بدن اور دل نرم (اور منقاد) ہو کر اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں (2) یہ (قرآن) اللہ کی ہدایت ہے جس کو وہ چاہتا ہے اس کے ذریعہ سے ہدایت کرتا ہے اور خدا جس کو گمراہ کرتا ہے اس کا کوئی ہادی نہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء آپس میں ایک دوسرے کے ترجمان ہیں اور جس میں بار بار مضامین دہرائے گئے ہیں، اسے سن کر ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں اور پھر ان کے وجود اور ان کے دل نرم ہو کر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوجاتے ہیں یہ اللہ کی ہدایت ہے جسے چاہتا ہے اسے راہ راست پر لے آتا ہے اور جس کو اللہ ہدایت نہ دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

: اللہ نے بہترین کلام اتارا ہے ، ایک ایسی کتاب جس کے تمام اجزاء ہم رنگ ہیں اور جس میں باربار مضامین دہرائے گئے ہیں۔ اسے سن کر ان لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ، اور پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف راغب ہوجاتے ہیں۔ یہ اللہ کی ہدایت ہے جس سے وہ راہ راست پر لے آتا ہے جسے چاہتا ہے اور جسے اللہ ہی ہدایت نہ دے اس کے لیے پھر کوئی ہادی نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نے بڑا اچھا کلام نازل فرمایا جو ایسی کتاب ہے جس کی باتیں آپس میں ملتی جلتی ہیں جو بار بار دہرائی جاتی ہیں، اس سے ان لوگوں کے بدن کانپ اٹھتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں، پھر ان کے بدن اور دل نرم ہو کر اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، یہ اللہ کی ہدایت ہے اس کے ذریعہ وہ جسے چاہے ہدایت دیتا ہے اور اللہ جسے گمراہ کرے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ نے اتاری بہتر بات کتاب آپس میں ملتی دوہرائی ہوئی بال کھڑے ہوتے ہیں اس سے کھال پر ان لوگوں کے جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے پھر نرم ہوتی ہیں ان کی کھا لیں اور ان کے دل اللہ کی یاد پر یہ ہے راہ دینا اللہ کا اس طرح راہ دیتا ہے جس کو چاہے اور جس کو راہ بھلائے اللہ اس کو کوئی نہیں سجھانے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل کیا ہے وہ کلام ایک ایسی کتاب ہے جس کے مضامین باہم ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں اس کی باتیں بار بار دہرائی گئی ہیں اس کتاب سے ان لوگوں کے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں پھر ان کے جسم اور ان کے دل نرم ہوکر اللہ کے ذکر کی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں یہ کتاب مذکورہ اللہ کی ہدایت ہے وہ اس کے ذریعہ سے جس کو چاہتا ہے رہنمائی فرماتا ہے اور جس گم کردہراہ کی خدا رہنمائی نہ کرے اسے کوئی راہ دکھانے والا نہیں۔