Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 25

سورة الزمر

کَذَّبَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَاَتٰىہُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲۵﴾

Those before them denied, and punishment came upon them from where they did not perceive.

ان سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا پھر ان پر وہاں سے عذاب آپڑا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَذَّبَ
جھٹلایا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَاَتٰىہُمُ
تو آیا ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہ وہ شعور رکھتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَذَّبَ
جھٹلایا 
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے 
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
جو ان سے پہلے تھے
فَاَتٰىہُمُ
تو آیا ان کے پاس 
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
وہ سوچتے نہ تھے
Translated by

Juna Garhi

Those before them denied, and punishment came upon them from where they did not perceive.

ان سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا پھر ان پر وہاں سے عذاب آپڑا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی جھٹلایا تو ان کو ایسی جگہ سے عذاب آیا جس کا انہیں سان گمان تک نہ تھا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلا دیاتواُن پرعذاب آیا جہاں سے وہ سوچتے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those before them had also rejected (the messengers) and consequently, the punishment came upon them in a way that they had never imagined.

جھٹلاچکے ہیں ان سے اگلے پھر پہنچا ان پر عذاب ایسی جگہ سے کہ ان کو خیال بھی نہ تھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) جھٹلایا تھا انہوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے تو ان پر آن دھمکا عذاب وہاں سے جہاں سے انہیں گمان تک نہیں تھا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their predecessors gave the lie to the Truth and then chastisement came upon them from whence they could not imagine.

ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں ۔ آخر ان پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کا خیال بھی نہ جا سکتا تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ان سے پہلے تھے ، انہوں نے بھی ( پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا ، جس کے نتیجے میں ان پر عذاب ایسی جگہ سے آیا جس کی طرف ان کا گمان بھی نہیں جاسکتا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان سے پہلے جو لوگ ہوگئے ہیں انہوں نے بھی پیغمبروں کو اور اللہ کی کلام کو جھٹلایا آخر جدھر سے ان کو گمان بھی نہ تھا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان سے پہلے لوگوں نے بھی حق کو جھٹلایا تھا تو ان پر عذاب ایسے آیا کہ ان کو کچھ خبر ہی نہ تھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس سے پہلے انہوں نے (رسولوں کو) جھٹلایا تھا تو ان پر ہمارا عذاب ایسی جگہ سے آیا تھا جہاں ان کا خیال و گمان بھی نہ گیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those before them belied, wherefore the torment came on them whence they knew not.

ان کے قبل والوں نے بھی (حق کو) جھٹلایا سو ان پر عذاب ایسے طور پر آپڑا کہ ان کو گمان بھی نہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے والوں نے بھی جھٹلایا تو ان پر عذاب وہاں سے آدھمکا ، جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے ( بھی پیغمبروں کو ) جھٹلایا پس ان لوگوں پر ایسی جگہ سے عذاب آیا جس کا انہیں احساس بھی نہ تھا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے بھی تکذیب کی تھی (جھٹلایا تھا) تو ان پر عذاب ایسی جگہ سے آگیا کہ ان کو خبر ہی نہ تھی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان لوگوں نے بھی جھٹلایا (حق اور ہدایت کو) جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے سو (آخرکار) ان پر عذاب وہاں سے آیا جہاں سے ان کو خیال (و گمان) بھی نہ تھا

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی جھٹلایاتوان کو ایسی جگہ سے عذاب آیاجس کاوہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے اگلوں نے جھٹلایا ( ف٦٤ ) تو انہیں عذاب آیا جہاں سے انہیں خبر نہ تھی ( ف٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ایسے لوگوں نے جو اِن سے پہلے تھے ( رسولوں کو ) جھٹلایا تھا سو اُن پر ایسی جگہ سے عذاب آپہنچا کہ انہیں کچھ شعور ہی نہ تھا

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے ( حق کو ) جھٹلایا آخر ان پر وہاں سے عذاب آیا جدھر سے ان کو خیال نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those before them (also) rejected (revelation), and so the Punishment came to them from directions they did not perceive.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who lived before them had also rejected Our revelations. Thus, the torment struck them and they did not even realize where it came from.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those before them denied, and so the torment came on them from directions they perceived not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those before them rejected (prophets), therefore there came to them the chastisement from whence they perceived not.

Translated by

William Pickthall

Those before them denied, and so the doom came on them whence they knew not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो लोग उन से पहले थे उन्होंने भी झूठलाया। अन्ततः उन पर वहाँ से यातना आ पहुँची, जिस का उन्हें कोई पता न था

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں انہوں نے بھی (حق کو) جھٹلایا تھا سو ان پر (خدا کا) عذاب ایسے طور پر آیا کہ انکو خیال بھی نہ تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان سے پہلے بھی لوگ اسی طرح جھٹلا چکے ہیں، آخر ان پر عذاب ایسی طرف سے آیا جدھر کا وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ اسی طرح جھٹلاچکے ہیں۔ آخر ان پر عذاب ایسے رخ سے آیا جدھر ان کو خیال بھی نہ جاسکتا تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان لوگوں سے پہلے جو لوگ تھے انہوں نے جھٹلایا سو ان کے پاس اس طور سے عذاب آیا کہ انہیں اس کا خیال بھی نہ تھا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جھٹلا چکے ہیں ان سے اگلے پھر پہنچا ان پر عذاب ایسی جگہ سے کہ ان کو خیال بھی نہ تھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں سے پہلے جو لوگ ہوگزرے ہیں انہوں نے بھی تکذیب کا شیوہ اختیار کیا تھا پھر ان پر عذاب ایسی جہت سے آیا جس کی ان کو خبر بھی نہ تھی۔