Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 35

سورة الزمر

لِیُکَفِّرَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ اَسۡوَاَ الَّذِیۡ عَمِلُوۡا وَ یَجۡزِیَہُمۡ اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ الَّذِیۡ کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۳۵﴾

That Allah may remove from them the worst of what they did and reward them their due for the best of what they used to do.

تاکہ اللہ تعالٰی ان سے ان کے برے عملوں کو دور کر دے اور جو نیک کام انہوں نے کئیے ہیں ان کا اچھا بدلہ عطا فرمائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لِیُکَفِّرَ
تا کہ دور کر دے
اللّٰہُ
اللہ
عَنۡہُمۡ
ان سے
اَسۡوَاَ
بدترین
الَّذِیۡ
وہ جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَیَجۡزِیَہُمۡ
اور وہ بدلہ دے انہیں
اَجۡرَہُمۡ
اجر ان کے
بِاَحۡسَنِ
بہترین
الَّذِیۡ
وہ جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لِیُکَفِّرَ
تاکہ دورکردے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَنۡہُمۡ
ان سے
اَسۡوَاَ
بدترین
الَّذِیۡ
جو
عَمِلُوۡا
انہوں نے عمل کیے
وَیَجۡزِیَہُمۡ
اوربدلہ میں دے ان کو
اَجۡرَہُمۡ
اجران کا
بِاَحۡسَنِ
بہترین اعمال کے مطابق
الَّذِیۡ
اس سے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
کیاکرتے
Translated by

Juna Garhi

That Allah may remove from them the worst of what they did and reward them their due for the best of what they used to do.

تاکہ اللہ تعالٰی ان سے ان کے برے عملوں کو دور کر دے اور جو نیک کام انہوں نے کئیے ہیں ان کا اچھا بدلہ عطا فرمائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تاکہ اللہ ان سے وہ برائیاں دور کردے جو انہوں نے کی تھیں اور جو اچھے کام وہ کرتے رہے انہی کے لحاظ سے انہیں ان کا اجر عطا کرے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

تاکہ اﷲ تعالیٰ اُن سے وہ بدترین عمل دورکردے جواُنہوں نے کیے اوراُنہیں اُن بہترین اعمال کے مطابق ان کااجردے جو وہ کیا کرتےتھے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

so that Allah wipes out from them the worst deeds they did, and gives their reward to them for the best of what they used to do.

تاکہ اتار دے اللہ ان پر سے بڑے کام جو انہوں نے کئے تھے اور بدلے میں دے ان کو ثواب بہتر کاموں کا جو وہ کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ا کہ اللہ ان سے دور کر دے ان کے ُ برے اعمال کو اور ان کو اجر عطا فرمائے ان کے بہترین اعمال کے حساب سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

so that Allah may remit their worst deeds and reward them according to the best of their deeds.

تاکہ جو بد ترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کر دے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے انکے لحاظ سے انکو اجر عطا فرمائے 54 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تاکہ انہوں نے جو بدترین کام کئے تھے اللہ ان کا کفارہ کردے ، اور جو بہترین کام کرتے رہے تھے ان کا ثواب انہیں عطا فرمائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

نیک وہ اس لئے ہوئے کہ انہوں نے برے سے برا جو کام کیا اللہ اس کو ان پر سے اتار دے گا 7 اور ان کے اچھے سے اچھے کام نیگ دن کو بدلہ میں دے گا 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تاکہ اللہ ان برائیوں کو جو انہوں نے کی تھیں ان سے دور کردیں اور ان کو ان کے نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے صلہ عطا فرمائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تا کہ اللہ ان کے ان تمام ناپسندیدہ کاموں کو ان سے دور کر دے جو وہ کرتے رہے تھے اور جو کچھ انہوں نے بہترین اعمال کئے تھے انہیں ان سے بہتر اجر عطاء کردیا جائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تاکہ خدا ان سے برائیوں کو جو انہوں نے کیں دور کردے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے ان کو بدلہ دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That through this Promise Allah may expiate from them the worst of that which they may have worked, and may recompense them their hire for the best of that which they have been working.

تاکہ اللہ ان سے انکے عمل کی برائیوں کو دور کردے اور ان کے عمل کی نیکیوں کا انہیں (پورا) اجر دے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تاکہ اللہ ان سے دفع کردے ان کاموں کے بدتر انجام کو ، جو انہوں نے کیے اور ان کو ان کاموں کا اس سے خوب تر صلہ دے جو انہوں نے کیے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تاکہ ( انجامِ کار ) اللہ ( تعالیٰ ) ان سے وہ برائیاں جو انہوں نے کیں مٹادے اور ان نیک کاموں کو جو وہ کرتے تھے بدلہ عطا فرمائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تا کہ اللہ ان سے ان برائیوں کو جو انہوں نے کیں ‘ دور کر دے اور نیک کاموں کا جو وہ کرتے رہے بدلہ دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تاکہ اللہ (اپنے کرم سے) مٹا دے ان سے ان کے وہ برے عمل جو (بتقاضائے بشریت) ان سے سرزد ہوگئے ہونگے اور وہ ان کو بہترین بدلہ دے ان کے ان کاموں کا جو یہ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

تاکہ اللہ ان سے وہ برائیاں دورکردےجو انہوں نے کی تھیں اورجو اچھے کام وہ کرتے رہے انہی کے لحاظ سے انہیں انکا اجر عطا کرے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تاکہ اللہ ان سے اتار دے برے سے برا کام جو انہوں نے کیا اور انہیں ان کے ثواب کا صلہ دے اچھے سے اچھے کام پر ( ف۸۲ ) جو وہ کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

تاکہ اللہ اُن کی خطاؤں کو جو انہوں نے کیں اُن سے دور کر دے اور انہیں ان کا ثواب اُن نیکیوں کے بدلہ میں عطا فرمائے جو وہ کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

تاکہ اللہ ان کے بدترین اعمال کو معاف کرے اور انہیں ان کے بہترین اعمال کی جزا عطا فرمائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So that Allah will turn off from them (even) the worst in their deeds and give them their reward according to the best of what they have done.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will certainly expiate their bad deeds and reward them much more for what they have done.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So that Allah may expiate from them the evil of what they did and give them the reward, according to the best of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

So that Allah will do away with the worst of what they did and give them their reward for the best of what they do.

Translated by

William Pickthall

That Allah will remit from them the worst of what they did, and will pay them for reward the best they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ताकि जो निकृष्टतम कर्म उन्होंने किए अल्लाह उन (के बुरे प्रभाव) को उन से दूर कर दे। और जो उत्तम कर्म वे करते रहे उस का उन्हें बदला प्रदान करे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

تاکہ اللہ تعالیٰ ان سے ان کے برے عملوں کو دور کر دے اور ان کے نیک کاموں کے عوض ان کو انکا ثواب دے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تاکہ ان سے جو برے اعمال سرزد ہوئے اللہ ان سے انہیں ختم کر دے۔ اور جو وہ بہترین اعمال کرتے رہے ان کے بدلے میں انہیں اجر عطا فرمائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تاکہ جو بدترین اعمال انہوں نے کیے تھے انہیں اللہ ان کے حساب سے ساقط کردے اور جو بہترین اعمال وہ کرتے رہے ان کے لحاظ سے ان کو اجر عطافرمائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تاکہ اللہ ان کے برے کاموں کا کفارہ کردے اور انہیں ان اعمال کا اچھے سے اچھا اجر دے جو وہ کیا کرتے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تاکہ اتار دے اللہ ان پر سے برے کام جو انہوں نے کئے تھے اور بدلہ میں دے ان کو ثواب بہتر کاموں کا جو وہ کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ صلہ اس لئے مقرر ہوا تاکہ اللہ تعالیٰ ان نیک لوگوں سے ان کی برائیوں کو جو انہوں نے کی تھیں دور کردے اور ان کو ان اچھے کاموں کے عوض جو وہ کیا کرتے تھے ان کا صلہ عطا فرمائے۔