Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 4

سورة الزمر

لَوۡ اَرَادَ اللّٰہُ اَنۡ یَّتَّخِذَ وَلَدًا لَّاصۡطَفٰی مِمَّا یَخۡلُقُ مَا یَشَآءُ ۙ سُبۡحٰنَہٗ ؕ ہُوَ اللّٰہُ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ ﴿۴﴾

If Allah had intended to take a son, He could have chosen from what He creates whatever He willed. Exalted is He; He is Allah , the One, the Prevailing.

اگر اللہ تعالٰی کا ارادہ اولاد ہی کا ہوتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا ۔ ( لیکن ) وہ تو پاک ہے ، وہ وہی اللہ تعالٰی ہے یگانہ اور قوت والا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَوۡ
اگر
اَرَادَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
اَنۡ
کہ
یَّتَّخِذَ
وہ بنا لے
وَلَدًا
اولاد
لَّاصۡطَفٰی
البتہ وہ چن لیتا
مِمَّا
اس میں سے جو
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتا ہے
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
ہُوَ
وہ
اللّٰہُ
اللہ
الۡوَاحِدُ
ایک ہے
الۡقَہَّارُ
بہت زبردست ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَوۡ
اگر
اَرَادَ
ارادہ ہوتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ کا
اَنۡ
یہ کہ
یَّتَّخِذَ
وہ بنائے
وَلَدًا
کسی کو بیٹا
لَّاصۡطَفٰی
تو وہ ضرور منتخب کرلیتا
مِمَّا
اس میں سے جو
یَخۡلُقُ
وہ پیدا کرتا ہے
مَا
جو
یَشَآءُ
وہ چاہتاہے
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
ہُوَ
وہی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡوَاحِدُ
اکیلا ہے
الۡقَہَّارُ
بہت غلبے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

If Allah had intended to take a son, He could have chosen from what He creates whatever He willed. Exalted is He; He is Allah , the One, the Prevailing.

اگر اللہ تعالٰی کا ارادہ اولاد ہی کا ہوتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا ۔ ( لیکن ) وہ تو پاک ہے ، وہ وہی اللہ تعالٰی ہے یگانہ اور قوت والا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ اگر کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو وہ اپنی مخلوق سے جسے چاہتا چن سکتا تھا مگر وہ تو ایسی باتوں سے پاک ہے وہ یکتا ہے، سب پر غالب ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اگر اﷲ تعالیٰ کاارادہ ہوتاکہ وہ کسی کو بیٹا بنا لے تووہ ان میں سے جنہیں وہ پیداکرتاہے جس کو چاہتا ضرورمنتخب کرتا۔ وہ پاک ہے ،وہی اﷲ تعالیٰ جو اکیلا ہے، بہت غلبے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Had Allah opted to have a son of His own, He would have definitely chosen anyone, as He wished, out of what He had created. (But), Pure is He. He is Allah, the Only One, the All-Dominant

اگر اللہ چاہتا کہ اولاد کرلے تو چن لیتا اپنی مخلوق میں سے جو کچھ چاہتا وہ پاک ہے وہی ہے اللہ اکیلا دباؤ والا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اگر اللہ کا واقعی ارادہ ہوتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ چن لیتا اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا وہ پاک ہے۔ وہ اللہ ہے اکیلا اور (کل کائنات پر) چھایا ہوا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If Allah had wanted to take to Himself a son, He could have chosen anyone He wanted out of those whom He creates. Glory be to Him (that He should have a son). He is Allah: the One, the Overpowering.

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جسکو چاہتا برگزیدہ کر لیتا 8 ، پاک ہے وہ اس سے ( کہ کوئی اس کا بیٹا ہو ) ، وہ اللہ ہے اکیلا اور سب پر غالب9 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اگر اللہ یہ چاہتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا ، ( لیکن ) وہ پاک ہے ( اس بات سے کہ اس کی کوئی اولاد ہو ) وہ تو اللہ ہے ، ایک ، اور زبردست اقتدار کا مالک ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اگر خدا کسی کو اولاد بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں ہے جس کو چاہتا چن لیتا 3 وہ بیٹا بیٹی جو رو سب سے پاک ہے وہ تو اکیلا خدا ہے سب برد بائو رکھنے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اگر اللہ کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتے تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتے چن لیے (مگر ایسا نہیں ہے) وہ پاک ہیں وہی اللہ واحد (اور) غالب ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اگر اللہ کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو وہ اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا ( لیکن حقیقت یہ ہے کہ) اس اللہ کی ذات ان عیبوں سے پاک ہے۔ وہ اللہ ایک ہے اور زبردست ( طاقتوں کا مالک)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر خدا کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو خدا یکتا (اور) غالب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Had Allah willed to take a son, He could have chosen whatsoever He pleased out of that which He hath created. Hallowed be He! He is Allah the One, the Subduer.

اگر اللہ کسی کو اولاد بنانے کا ارادہ کرتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا وہ پاک ہے ۔ وہ اللہ واحد ہے زبردست ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر اللہ اولاد ہی بنانے کا ارادہ کرتا تو وہ چھانٹ لیتا ان چیزوں میں سے جو وہ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ۔ وہ پاک اور ارفع ہے ، وہ اللہ واحد ہے ، سب پر قابو رکھنے والا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اگر اللہ ( تعالیٰ ) اولاد بنانا چاہتے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتے منتخب فرمالیتے ، وہ پاک ہے ( ان باتوں سے ) وہی اللہ ہے اکیلا سب سے زیادہ اقتدار ( واختیار ) والا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر اللہ کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو واحد اور غالب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اگر اللہ اولاد بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا (اس غرض کے لئے) خود ہی چن لیتا پاک ہے وہ وہی ہے اللہ یکتا انتہائی زبردست

Translated by

Noor ul Amin

اللہ اگرکسی کو بیٹابناناچاہتاتووہ اپنی مخلوق سے جسے چاہتاچن سکتاتھا مگروہ تو ایسی باتوں سے پاک ہے وہ اکیلا ہے ہر چیز پر غالب ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ اپنے لیے بچہ بناتا تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا چن لیتا ( ف۹ ) پاکی ہے اسے ( ف۱۰ ) وہی ہے ایک اللہ ( ف۱۱ ) سب پر غالب ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اگر اﷲ ارادہ فرماتا کہ ( اپنے لئے ) اولاد بنائے تو اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا منتخب فرما لیتا ، وہ پاک ہے ، وہی اﷲ ہے جو یکتا ہے سب پر غالب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ چاہتا کہ ( کسی کو ) اپنا بیٹا بنائے تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کر لیتا وہ اس سے پاک ہے وہی اللہ ہے جو یکتا ( اور سب پر ) غالب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Had Allah wished to take to Himself a son, He could have chosen whom He pleased out of those whom He doth create: but Glory be to Him! (He is above such things.) He is Allah, the One, the Irresistible.

Translated by

Muhammad Sarwar

Had God wanted to have a son, He would have chosen one from His creatures according to His will. God is too Exalted to have a son. He is One and Almighty.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Had Allah willed to take a son, He could have chosen whom He willed out of those whom He created. But glory be to Him! He is Allah, the One, the Irresistible.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

If Allah desire to take a son to Himself, He will surely choose those He pleases from what He has created. Glory be to Him: He is Allah, the One, the Subduer (of all).

Translated by

William Pickthall

If Allah had willed to choose a son, He could have chosen what He would of that which He hath created. Be He Glorified! He is Allah, the One, the Absolute.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यदि अल्लाह अपनी कोई सन्तान बनाना चाहता तो वह उस में से, जिन्हें पैदा कर रहा है, चुन लेता। महान और उच्च है वह! वह अल्लाह है अकेला, सब पर क़ाबू रखने वाला

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اگر (بالفرض) اللہ تعالیٰ کسی کو اولاد بنانے کا ارادہ کرتا تو ضرور اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب فرماتا وہ پاک ہے وہ ایسا اللہ ہے جو واحد ہے زبردست ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا برگزیدہ کرلیتا وہ اس سے پاک ہے کہ کوئی اس کا بیٹا ہو وہ اکیلا ” اللہ “ سب پر غالب ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر اللہ کسی کو بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا ، برگزیدہ کرلیتا ، پاک ہے وہ اس سے (کہ کوئی اس کا بیٹا ہو) ، وہ اکیلا اور سب پر غالب ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اگر اللہ چاہتا کہ کسی کو اولاد بنائے تو جسے چاہتا اپنی مخلوق میں سے منتخب فرما لیتا وہ پاک ہے وہ اللہ ہے، تنہا ہے، زبردست ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اگر اللہ چاہتا کہ اولاد کرلے تو چن لیتا اپنی خلق میں سے جو کچھ چاہتا وہ پاک ہے   وہی ہے اللہ اکیلا دباؤ والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اگر اللہ تعالیٰ کسی کو اولاد د بنانے کا ارادہ کرتاتو وہ ضرور اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا منتخب کرلیتا لیکن وہ تو ہر عیب سے پاک ہے وہ ایسا اللہ ہے جو یکتا اور سب پر غالب ہے۔