Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 42

سورة الزمر

اَللّٰہُ یَتَوَفَّی الۡاَنۡفُسَ حِیۡنَ مَوۡتِہَا وَ الَّتِیۡ لَمۡ تَمُتۡ فِیۡ مَنَامِہَا ۚ فَیُمۡسِکُ الَّتِیۡ قَضٰی عَلَیۡہَا الۡمَوۡتَ وَ یُرۡسِلُ الۡاُخۡرٰۤی اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوۡمٍ یَّتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۴۲﴾

Allah takes the souls at the time of their death, and those that do not die [He takes] during their sleep. Then He keeps those for which He has decreed death and releases the others for a specified term. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے ، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے اور دوسری ( روحوں ) کو ایک مقرر وقت تک کے لئیے چھوڑ دیتا ہے ۔ غور کرنے والوں کے لئیے اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
یَتَوَفَّی
وہ فوت کرتا ہے
الۡاَنۡفُسَ
جانوں کو
حِیۡنَ
وقت پر
مَوۡتِہَا
ان کی موت کے
وَالَّتِیۡ
اور وہ جو
لَمۡ
نہ
تَمُتۡ
وہ مریں
فِیۡ مَنَامِہَا
اپنی نیند میں
فَیُمۡسِکُ
پس وہ روک لیتا ہے
الَّتِیۡ
اس کو
قَضٰی
اس نے فیصلہ کیا
عَلَیۡہَا
جس پر
الۡمَوۡتَ
موت کا
وَیُرۡسِلُ
اور وہ بھیج دیتا ہے
الۡاُخۡرٰۤی
دوسری(روحوں)کو
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک وقت تک
مُّسَمًّی
جو مقرر ہے
اِنَّ
بےشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
البتہ نشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
جو غوروفکر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَتَوَفَّی
قبض کرتاہے
الۡاَنۡفُسَ
جانوں کو
حِیۡنَ مَوۡتِہَا
ان کی موت کے وقت
وَالَّتِیۡ
اورجن کو
لَمۡ
نہیں
تَمُتۡ
موت آئی
فِیۡ مَنَامِہَا
ان کے سونے کے وقت
فَیُمۡسِکُ
پھروہ روک لیتاہے
الَّتِیۡ
جس پر
قَضٰی
فیصلہ کیااس نے
عَلَیۡہَا
اس پر
الۡمَوۡتَ
موت کا
وَیُرۡسِلُ
اوروہ بھیج دیتاہے
الۡاُخۡرٰۤی
دوسروں کو
اِلٰۤی
تک
اَجَلٍ
وقت
مُّسَمًّی
مقررہ
اِنَّ
یقینا ً
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیٰتٍ
یقیناًنشانیاں ہیں
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے جو
یَّتَفَکَّرُوۡنَ
غوروفکرکرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Allah takes the souls at the time of their death, and those that do not die [He takes] during their sleep. Then He keeps those for which He has decreed death and releases the others for a specified term. Indeed in that are signs for a people who give thought.

اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی انہیں ان کی نیند کے وقت قبض کر لیتا ہے ، پھر جن پر موت کا حکم لگ چکا ہے انہیں تو روک لیتا ہے اور دوسری ( روحوں ) کو ایک مقرر وقت تک کے لئیے چھوڑ دیتا ہے ۔ غور کرنے والوں کے لئیے اس میں یقیناً بہت سی نشانیاں ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرا نہ ہو اس کی روح نیند کی حالت میں قبض کرلیتا ہے پھر جس کی موت کا فیصلہ ہوچکا ہو اس کی روح کو تو روک لیتا ہے اور دوسری روحیں ایک مقررہ وقت تک کے لئے واپس بھیج دیتا ہے۔ غور و فکر کرنے والے لوگوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ جانوں کواُن کی موت کے وقت اورجن کی موت نہیں آئی کوسونے کے وقت اپنے قبضے میں لے لیتاہے پھروہ اُسے روک لیتاہے جس پراُس نے موت کافیصلہ کیااوردوسروں کوایک مقرروقت تک بھیج دیتاہے، یقیناًاس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جوغوروفکرکرتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah fully takes away the souls (of the people) at the time of their death, and (of) those who do not die, in their sleep. Then He withholds those on whom He had decreed death, and sends the others back upto an appointed term. Surely, in this, there are signs for a people who ponder.

اللہ کھینچ لیتا ہے جانیں جب وقت ہو ان کے مرنے کا اور جو نہیں مریں ان کو کھینچ لیتا ہے ان کی نیند میں، پھر رکھ چھوڑتا ہے جن پر مرنا ٹھہرا دیا ہے اور بھیج دیتا ہے اوروں کو ایک وعدہ مقرر تک اس بات میں پتے ہیں ان لوگوں کو جو دھیان کریں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ قبض کرلیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی ہوتی ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں تو جس کی موت کا وہ فیصلہ کرچکا ہو اس کو اپنے پاس روکے رکھتا ہے اور دوسروں کو واپس بھیج دیتا ہے ایک وقت ِمعین ّ تک کے لیے یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is Allah Who takes away the souls of people at the hour of their death, and takes away at the time of sleep the souls of those that have not died. Then He retains the souls of those against whom He had decreed death and returns the souls of others till an appointed time. Surely there are Signs in this for a people who reflect.

وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اس کی روح نیند میں قبض کر لیتا ہے 60 ، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے ۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرنے والے ہیں 61 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ تمام روحوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرلیتا ہے ، اور جن کو ابھی موت نہیں آئی ہوتی ، ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں ( قبض کرلیتا ہے ، ) پھر جن کے بارے میں اس نے موت کا فیصلہ کرلیا ۔ انہیں اپنے پاس روک لیتا ہے ، اور دوسری روحوں کو ایک معین وقت تک کے لیے چھوڑ دیتا ہے ( 14 ) یقینا اس بات میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو غور وفکر سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ جانوں کو مرتے وقت اپنے پاس اٹھا لیتا ہے اور جو نہیں مریں ان کو سوتے وقت اٹھا لیتا ہے 5 پھ رجن پر موت کا حکم لگا ہوا ان کو تو اپنے پاس رکھ چھوڑتا ہے بدن میں گھسنے نہیں دیتا اور باقی جانوں کو جن پر موت کا حکم نہیں لگا ایک ٹھہرے ہئے وعدے موت تک چھوڑ دیتا ہے بیشک اس میں غور کرنیوالوں کے لئے خدا کی قدرت کی نشانیاں ہیں 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ہی قبض فرماتے ہیں جانوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی تو ان کی نیند کے وقت۔ پھر ان کو روک لیتے ہیں جن کی موت کا حکم فرماچکے اور باقی جانوں کو ایک وقت مقررہ تک کے لئے بھیج دیتے ہیں۔ بیشک اس میں تفکر کرنے والوں کے لئے دلائل ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت جان نکالتا ہے اور جو شخص ابھی مرا نہیں ہے اس کی روح نیند میں بھی قبض کرلیتا ہے پھر جس پر وہ موت طاری کرتا ہے تو اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک مقرر وقت تک کے لئے واپس بھیج دیتا ہے۔ اس میں ان لوگوں کے لئے ( عبرت و نصیحت کے لئے) بڑی نشانیاں موجود ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں (ان کی روحیں) سوتے میں (قبض کرلیتا ہے) پھر جن پر موت کا حکم کرچکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک کے لئے چھوڑ دیتا ہے۔ جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah it is who taketh away souls at the time of their death, and those which die not in their sleep: then He withhold those on which He hath decreed death, and sendeth back the rest for an appointed term. Verily herein are signs for a people who ponder.

اللہ جانوں کو قبض کرتا ہے ان کی موت کے وقت اور ان (جانوں) کو بھی جن کی موت نہیں آئی ہے ان کے سونے کے وقت ۔ پھر وہ ان (جانوں) کو تو روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم کرچکا ہے اور باقی (جانوں) کو ایک میعاد معین کیلئے رہا کردیتا ہے ۔ بیشک اس (سارے تصرف) میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے جو سوچتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی وفات دیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت اور جن کی موت نہیں آئی ہوئی ہوتی ان کو بھی ان کی نیند کی حالت میں ۔ تو جن کی موت کا فیصلہ کرچکا ہوتا ہے ، ان کو تو روک لیتا ہے اور دوسروں کو ایک وقت مقرر تک کیلئے رہائی دے دیتا ہے ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو غور کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) ہی جان داروں کی موت کے وقت ان کی جان نکالتے ہیں اور جو ( ابھی ) نہیں مرا ( اس کی جان ) اس کی نیند میں ( نکالتے ہیں ) پھر جس پر موت کا فیصلہ ہوچکا اس ( کی روح ) کو روک لیتے ہیں اور دوسری روحوں کو ایک وقت مقرر تک واپس ( جسموں میں ) بھیج دیتے ہیں ، بے شک اس میں البتہ فکر کرنے والے لوگوںکے لیے نشانیاں ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ لوگوں کے مرنے کے وقت ان کی روحیں قبض کرلیتا ہے اور جو مرے نہیں ان کی روحیں سوتے میں قبض کرلیتا ہے پھر جن پر موت کا حکم کر چکتا ہے ان کو روک رکھتا ہے اور باقی روحوں کو ایک وقت مقرر تک چھوڑ دیتا ہے، جو لوگ فکر کرتے ہیں ان کیلئے اس میں نشانیاں ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ ہی سب کی روحیں قبض کرتا ہے ان کی موت کے وقت اور ان کی بھی جن کی موت کا وقت ابھی نہیں آیا ہوتا ان کی نیند (کی حالت) میں پھر ان جانوں کو تو وہ روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم فرما چکا ہوتا ہے اور دوسری جانوں کو وہ چھوڑ دیتا ہے ایک مقررہ مدت تک بلاشبہ اس میں بڑی بھاری نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ ہی ہے جو روحوں کو موت کے وقت قبض کرلیتا ہے اورجو مرانہ ہو اس کی روح کو نیندکی حالت میں قبض کر لیتا ہے ( پھرنیندسے بیداری پر اس روح کو دوبارہ بھیج دیتا ہے ) پھرجس کی موت کا فیصلہ ہوچکاہو اس کی روح کو روک لیتا ہے ( اور اس روح کو دوبارہ نہیں بھیجتا ) اور دوسری روحیں ایک مقرروقت ( یعنی نیندسے بیداری ) تک کے لئے واپس بھیج دیتا ہے غوروفکر والے لوگوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ جانوں کو وفات دیتا ہے ان کی موت کے وقت اور جو نہ مریں انہیں ان کے سوتے میں پھر جس پر موت کا حکم فرمادیا اسے روک رکھتا ہے ( ف۹۹ ) اور دوسری ( ف۱۰۰ ) ایک میعاد مقرر تک چھوڑ دیتا ہے ( ف۱۰۱ ) بیشک اس میں ضرور نشانیاں ہیں سوچنے والوں کے لیے ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ جانوں کو اُن کی موت کے وقت قبض کر لیتا ہے اور اُن ( جانوں ) کو جنہیں موت نہیں آئی ہے اُن کی نیند کی حالت میں ، پھر اُن کو روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم صادر ہو چکا ہو اور دوسری ( جانوں ) کو مقرّرہ وقت تک چھوڑے رکھتا ہے ۔ بے شک اس میں اُن لوگوں کے لئے نشانیاں ہیں جو غور و فکر کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ ہی روحوں کو ان کی موت کے وقت قبض کرتا ہے اور جن کی موت ( ابھی ) نہیں آئی ( تو ان کی روحیں ) نیند کے وقت قبض کرتا ہے پھر جن ( روحوں کی ) موت کا فیصلہ کرتا ہے انہیں روک لیتا ہے اور دوسری روحوں کو ایک مقررہ مدت تک چھوڑ دیتا ہے ۔ بیشک اس میں غور و فکر کرنے والوں کیلئے ( قدرتِ خدا کی ) نشانیاں ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah that takes the souls (of men) at death; and those that die not (He takes) during their sleep: those on whom He has passed the decree of death, He keeps back (from returning to life), but the rest He sends (to their bodies) for a term appointed verily in this are Signs for those who reflect.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will receive their souls when they die. Their souls do not die when they are sleeping. During people's sleep He withholds those souls which He has decreed to die and releases the others for an appointed time. In this there is evidence (of the Truth) for the thoughtful people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

It is Allah Who takes away the souls at the time of their death, and those that die not during their sleep. He keeps those (souls) for which He has ordained death and sends the rest for a term appointed. Verily, in this are signs for a people who think deeply.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah takes the souls at the time of their death, and those that die not during their sleep; then He withholds those on whom He has passed the decree of death and sends the others back till an appointed term; most surely there are signs in this for a people who reflect.

Translated by

William Pickthall

Allah receiveth (men's) souls at the time of their death, and that (soul) which dieth not (yet) in its sleep. He keepeth that (soul) for which He hath ordained death and dismisseth the rest till an appointed term. Lo! herein verily are portents for people who take thought.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ही प्राणों को उन की मृत्यु के समय ग्रस्त कर लेता है और जिस की मृत्यु नहीं आई उसे उस की निद्रा की अवस्था में (ग्रस्त कर लेता है) । फिर जिस की मृत्यु का फ़ैसला कर दिया है उसे रोक रखता है। और दूसरों को एक नियत समय तक के लिए छोड़ देता है। निश्चय ही इसमें कितनी ही निशानियाँ हैं सोच-विचार करने वालों के लिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ ہی قبض (یعنی معطل) کرتا ہے (ان جانوں کو ان کی موت کے وقت اور ان جانوں کو بھی جن کی موت نہیں آئی ان کے سونے کے وقت پھر ان جانوں کو تو روک لیتا ہے جن پر موت کا حکم فرما چکا ہے اور باقی جانوں کو ایک معیاد معین تک کے لیے رہا کردیتا ہے اس میں ان لوگوں کے لیے جو کہ سوچنے کے عادی ہیں دلائل ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ ہی ہے موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جسے موت نہیں آتی اس کی روح نیند میں قبض کرتا ہے، جس پر موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرنے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اللہ ہی ہے جو موت کے وقت روحیں قبض کرتا ہے اور جو ابھی نہیں مرا ہے اس کی روح نیند میں قبض کرلیتا ہے ، پھر جس پر وہ موت کا فیصلہ نافذ کرتا ہے ، اسے روک لیتا ہے اور دوسروں کی روحیں ایک وقت مقرر کے لیے واپس بھیج دیتا ہے۔ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور وفکر کرنے والے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ قبض کرلیتا ہے جانوں کو ان کی موت کے وقت، اور ان جانوں کو بھی جن کی موت نہیں آئی ان کے سوتے وقت، پھر اسے روک لیتا ہے جس کے بارے میں موت کا فیصلہ فرما دیا اور دوسری کو اجل مقرر تک چھوڑ دیتا ہے بلاشبہ اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو فکر کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ کھینچ لیتا ہے جانیں جب وقت ہو ان کے مرنے کا، اور جو نہیں مریں ان کو کھینچ لیتا ہے ان کی نیند میں پھر رکھ چھوڑتا ہے جن پر مرنا ٹھہرا دیا ہے اور بھیج دیتا ہے اوروں کو ایک وعدہ مقرر تک اس بات میں پتے ہیں ان لوگوں کو جو دھیان کریں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ روحوں کو ان کے مرتے وقت قبض کرلیتا ہے یعنی روح حیات کو اور جن کے مرنے کا وقت نہیں آیا ان کو بھی سوتے وقت قبض کرلیتا ہے یعنی روح تمیز کو پھر ان روحوں کو جن پر وہ موت کا حکم صادر کرچکا ہے ان کو تو روک لیتا ہے اور دوسری ارواح کو ایک مقررہ وقت تک کے لئے واپس بھیج دیتا ہے اس میں شک نہیں کہ اس تصرف خداوندی میں ان لوگوں کے لئے جو غور و فکر سے کام لیتے ہیں بڑے دلائل ہیں۔