Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 55

سورة الزمر

وَ اتَّبِعُوۡۤا اَحۡسَنَ مَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکُمۡ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَکُمُ الۡعَذَابُ بَغۡتَۃً وَّ اَنۡتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ ﴿ۙ۵۵﴾

And follow the best of what was revealed to you from your Lord before the punishment comes upon you suddenly while you do not perceive,

اور پیروی کرو اس بہترین چیز کی جو تمہاری طرف تمہارےپروردگارکی طرف سے نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّبِعُوۡۤا
اور پیروی کرو
اَحۡسَنَ
بہترین کی
مَاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡکُمۡ
طرف تمہارے
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یَّاۡتِیَکُمُ
آ جائے تمہارے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّاَنۡتُمۡ
اور تم
لَاتَشۡعُرُوۡنَ
نہ تم شعور رکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّبِعُوۡۤا
اورپیروی کرو
اَحۡسَنَ
سب سے اچھی بات کی
مَاۤ
جو
اُنۡزِلَ
نازل کی گئی ہے
اِلَیۡکُمۡ
تمہاری طرف
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
تمہارے رب کی طرف سے
مِّنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ آئے
یَّاۡتِیَکُمُ
تمہارے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
بَغۡتَۃً
اچانک
وَّاَنۡتُمۡ
اورتم
لَاتَشۡعُرُوۡنَ
نہ سمجھتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And follow the best of what was revealed to you from your Lord before the punishment comes upon you suddenly while you do not perceive,

اور پیروی کرو اس بہترین چیز کی جو تمہاری طرف تمہارےپروردگارکی طرف سے نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں اطلاع بھی نہ ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو کچھ تمہاری طرف تمہارے پروردگار کے ہاں سے نازل ہوا ہے اس کے بہترین پہلو کی پیروی کرو پیشتر اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورپیروی کرو سب سے اچھی بات کی جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری طرف نازل کی گئی ہے اس سے پہلے کہ اچانک تم پرعذاب آجائے اورتم سمجھتے ہی نہ ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And follow the best of what has been sent down to you from your Lord before the punishment comes to you suddenly when you do not even expect,

اور چلو بہتر بات پر جو اتری تمہاری طرف تمہارے رب سے پہلے اس سے کہ پہنچے تم پر عذاب اچانک اور تم کو خبر نہ ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور پیروی کرو اس کے بہترین پہلو کی جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب اچانک آدھمکے اور تمہیں اس کا گمان تک نہ ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Follow the best of what has been revealed to you from your Lord before the chastisement suddenly comes upon you without you even being aware of it.”

اور پیروی اختیار کر لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی 72 ، قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تم کو خبر بھی نہ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس جو بہترین باتیں نازل کی گئی ہیں ، ان کی پیروی کرو ، قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے ، اور تمہیں پتہ بھی نہ چلے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تم پر بیخبر ی میں ناکارہ عذاب آجانے سے پہلے جو اچھا کلام تمہارے مالک کی طرف سے تم پر اترا ہے یعنی قرآن دس پر چلو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور نہایت اچھے طریقے سے پیروی کرو جو (کتاب) تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے نازل فرمائی گئی ہے اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے اور تم کو (اس کی) خبر بھی نہ ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلوئوں کی پیروی اختیار کرو اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس سے پہلے کہ تم پر ناگہاں عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو اس نہایت اچھی (کتاب) کی جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر نازل ہوئی ہے پیروی کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And follow the best of that which hath been sent down Unto you from your Lord there cometh on you torment of a sudden, while ye perceive not.

اور اپنے پروردگار کی طرف سے اترے ہوئے اچھے اچھے حکموں پر چلو قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے اور تم کو اس کا خیال بھی نہ ہو۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور پیروی کرو اس بہترین چیز کی ، جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اتاری گئی ہے قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے اور تم کو اس کی خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اُتارا گیا ہے اس کی اچھی باتوں کی اتباع کرو قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آئے اور تمہیں خبر تک نہ ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اس سے پہلے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تم کو خبر بھی نہ ہو اس بہترین کتاب کی جو تمہارے رب کی طرف سے تم پر نا زل ہوئی ہے پیروی کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور پیروی کرو تم سب اس سب سے عمدہ کتاب کی جو اتاری گئی ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی جانب سے اس سے پہلے کہ آپہنچے تم پر اس کا عذاب ایسا اچانک کہ تم کو اس کا خیال (و گمان) بھی نہ ہو

Translated by

Noor ul Amin

اورجو کچھ تمہاری طرف تمہارے رب کے ہاں سے نازل ہوااس کے بہترین پہلوکی پیروی کروقبل اس کے کہ اچانک تم پر عذاب آئے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اس کی پیروی کرو جو اچھی سے اچھی تمہارے رب سے تمہاری طرف اتاری گئی ( ف۱۲۵ ) قبل اس کے کہ عذاب تم پر اچانک آجائے اور تمہیں خبر نہ ہو ( ف۱۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اس بہترین ( کتاب ) کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہاری جانب اتاری گئی ہے قبل اِس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اس بہترین کلام و پیغام کی پیروی کرو جو تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہاری طرف اتارا گیا ہے پیشتر اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"And follow the best of (the courses) revealed to you from your Lord, before the Penalty comes on you - of a sudden while ye perceive not!-

Translated by

Muhammad Sarwar

Follow the best of what is revealed to you from your Lord before the torment suddenly approaches you and you will not realize how it came about.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"And follow the best of that which is sent down to you from your Lord, before the torment comes on you suddenly while you perceive not!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And follow the best that has been revealed to you from your Lord before there comes to you the punishment all of a sudden while you do not even perceive;

Translated by

William Pickthall

And follow the better (guidance) of that which is revealed unto you from your Lord, before the doom cometh on you suddenly when ye know not,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अनुसरण करो उस सर्वोत्तम चीज़ का जो तुम्हारे रब की ओर से अवतरित हुई है, इस से पहले कि तुम पर अचानक यातना आ जाए और तुम्हें पता भी न हो।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (تم کو چاہئیے کہ) اپنے رب کے پاس سے آئے اچھے اچھے حکموں پر چلو قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آ پڑے اور تم کو اس کا خیال بھی نہ ہو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور پیروی اختیار کرو لو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی۔ قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمہیں خبر بھی نہ ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

۔ اور پیروی اختیار کرلو اپنے رب کی بھیجی ہوئی کتاب کے بہترین پہلو کی۔ قبل اسکے کہ تم پر اچانک عذاب آجائے اور تمکو خبر بھی نہ ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تم اپنے رب کے پاس سے آئے ہوئے اچھے اچھے حکموں پر چلو قبل اس کے کہ تم پر اچانک عذاب آپڑے اور تم کو خیال بھی نہ ہو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور چلو بہتر بات پر جو اتری تمہاری طرف تمہارے رب سے پہلے اس سے کہ پہنچے تم پر عذاب اچانک اور تم کو خبر نہ ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے رب کی طرف سے جو اچھے اچھے احکام تمہارے لئے نازل کئے گئے ہیں تم ان پر جلو قبل اس کے کہ تم پر اچانک اس طرح عذاب آپہنچے کہ تم کو اس کے آنے کی خبر بھی نہ ہو۔