Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 58

سورة الزمر

اَوۡ تَقُوۡلَ حِیۡنَ تَرَی الۡعَذَابَ لَوۡ اَنَّ لِیۡ کَرَّۃً فَاَکُوۡنَ مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۸﴾

Or [lest] it say when it sees the punishment, "If only I had another turn so I could be among the doers of good."

یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہو جاتا تو میں بھی نیکوکاروں میں ہو جاتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلَ
وہ کہے
حِیۡنَ
جس وقت
تَرَی
وہ دیکھے
الۡعَذَابَ
عذاب
لَوۡ
کاش
اَنَّ
یہ کہ (ہو)
لِیۡ
میرے لیے
کَرَّۃً
ایک بار پلٹنا
فَاَکُوۡنَ
تو میں ہو جاؤں
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیکو کاروں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
تَقُوۡلَ
وہ کہے
حِیۡنَ
جب
تَرَی
وہ دیکھے
الۡعَذَابَ
عذاب
لَوۡ
کاش
اَنَّ
واقعی
لِیۡ
مجھے
کَرَّۃً
دوبارہ لوٹ جاناہو
فَاَکُوۡنَ
تومیں ہوجاؤں
مِنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ
نیک عمل کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Or [lest] it say when it sees the punishment, "If only I had another turn so I could be among the doers of good."

یا عذاب کو دیکھ کر کہے کاش! کہ کسی طرح میرا لوٹ جانا ہو جاتا تو میں بھی نیکوکاروں میں ہو جاتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا جب عذاب دیکھے تو کہنے لگے : مجھے ایک اور موقعہ مل جائے تو میں نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوجاؤں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا جب وہ عذاب دیکھے توکہے: ’’کاش واقعی مجھے ایک باردنیا میں لوٹ جاناہو تومیں نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہوجاؤں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or, (lest) someone should say when he sees the punishment, |"0 that I had a chance to return, so that I may become one of those who are good in deeds.|"

یا کہنے لگے جب دیکھے عذاب کو کسی طرح مجھ کو پھرجانا ملے تو میں ہوجاؤں نیکی والوں میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا جب وہ عذاب کو دیکھے تو یوں کہے کہ اگر مجھے ایک بار لوٹنا نصیب ہوجائے تو میں محسنین میں سے ہو جائوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or lest he should say, when he sees the chastisement: “O that I might return again, and be among those who do good.”

یا عذاب دیکھ کر کہے ‘’ کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور ، میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہو جاؤں ‘’ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا جب عذاب آنکھوں سے دیکھ لے تو یہ کہے کہ : ’’ کاش مجھے ایک مرتبہ واپس جانے کا موقع مل جائے تو میں نیک لوگوں میں شامل ہوجاؤں ! ‘‘

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یا جب عذاب اپنے سامنے دیکھ لے تو یوں کہے کاش میں ایک اور میں دنیا میں بھیج دیا جائوں تو میں بھی نیکوں میں شامل ہوجائوں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا عذاب کو دیکھ کر یوں کہنے لگے کاش ! میرا (دنیا میں) پھر سے جانا ہو تو میں پرہیزگاروں میں سے ہوجاؤں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا وہ عذاب دیکھنے کے بعد یہ کہنے لگے کہ کاش مجھے دوبارہ ( دنیا میں جانے کا) موقع مل جاتا تو میں نیک عمل کرنے والوں میں سے ہوجاتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے پھر ایک دفعہ دنیا میں جانا ہو تو میں نیکوکاروں میں ہو جاؤں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or lest it should say, when it will behold the torment: were there for me a return I would be of the well-doers.

یا کوئی عذاب کو دیکھ کر یہ کہنے لگے کہ کاش میرا پھرجانا ہوجائے پھر میں نیک بندوں میں ہوجاؤں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا کوئی کہے جبکہ عذاب کو دیکھے کہ کاش! مجھے دنیا میں پھر جانا ہو کہ میں خوب کاروں میں سے بن جاؤں!

Translated by

Mufti Naeem

یا جب عذاب کو دیکھے تو یہ کہے کہ کاش میرے لیے دوبارہ ( دنیا میں ) جانا ہوتا تو میں نیک کام کرنے والوں میں سے ہوجاتا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا جب عذاب دیکھ لے تو کہنے لگے کہ اگر مجھے دنیا میں ایک دفعہ پھرجانا ہو تو میں نیکو کاروں میں ہوجاؤں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا کوئی عذاب کو دیکھ کر یوں کہنے لگے کہ اے کاش اگر مجھے ایک مرتبہ پھر لوٹ کر جانے کا موقع مل جائے تو میں بھی ہوجاؤں نیکوکاروں (اور فرمانبرداروں) میں سے

Translated by

Noor ul Amin

جب عذاب دیکھے توکہنے لگے:’’کاش مجھے ( دنیامیں ) ایک اور موقع مل جائے تومیں نیک کام کرنے والوں میں شامل ہوجائوں ‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا کہے جب عذاب دیکھے کسی طرح مجھے واپسی ملے ( ف۱۲۹ ) کہ میں نیکیاں کروں ( ف۱۳۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا عذاب دیکھتے وقت کہنے لگے کہ اگر ایک بار میرا دنیا میں لوٹنا ہو جائے تو میں نیکوکاروں میں سے ہو جاؤں

Translated by

Hussain Najfi

یا کوئی عذاب دیکھ کر یہ کہے کاش مجھے ایک بار ( دنیا میں دوبارہ جانے کا ) موقع ملتا تو میں بھی نیکوکاروں میں سے ہو جاتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Or (lest) it should say when it (actually) sees the penalty: 'If only I had another chance, I should certainly be among those who do good!'

Translated by

Muhammad Sarwar

Or, on seeing the torment, it would say, "Would I have the opportunity, this time I would certainly become a pious person".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or (lest) he should say when he sees the torment: "If only I had another chance, then I should indeed be among the doers of good."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or it should say when it sees the punishment: Were there only a returning for me, I should be of the doers of good.

Translated by

William Pickthall

Or should say, when it seeth the doom: Oh, that I had but a second chance that I might be among the righteous!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या, जब वह यातना देखे तो कहने लगे, "काश! मुझे एक बार फिर लौटकर जाना हो, तो मैं उत्तमकारों में सम्मिलित हो जाऊँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا کوئی عذاب دیکھ کر یوں کہنے لگے کہ کاش میرا دنیا میں پھرجانا ہوجاوے پھر میں نیک بندوں میں ہوجاؤں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا عذاب دیکھ کر کہے کاش ! مجھے ایک موقعہ اور مل جائے اور میں نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہوجاؤں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا عذاب دیکھ کر کہے کاش مجھے ایک موقع اور مل جائے اور میں بھی نیک عمل کرنے والوں میں شامل ہوجاؤں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا کوئی جان یوں کہنے لگے کہ اگر میری واپسی ہوجاتی تو میں نیک کام کرنے والوں میں سے ہوجاتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا کہنے لگے جب دیکھے عذاب کو کسی طرح مجھ کو پھرجانا ملے تو میں ہوجاؤں نیکی والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا کوئی عذاب کو دیکھ کر یوں کہنے لگے کاش مجھے دنیا میں پھرجانے کا موقع مل جائے تو میں بھی نیک کردار لوگوں میں سے ہوجائوں۔