Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 74

سورة الزمر

وَ قَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ صَدَقَنَا وَعۡدَہٗ وَ اَوۡرَثَنَا الۡاَرۡضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الۡجَنَّۃِ حَیۡثُ نَشَآءُ ۚ فَنِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِیۡنَ ﴿۷۴﴾

And they will say, "Praise to Allah , who has fulfilled for us His promise and made us inherit the earth [so] we may settle in Paradise wherever we will. And excellent is the reward of [righteous] workers."

یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوا
اور وہ کہیں گے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
جس نے
صَدَقَنَا
سچ کیا ہم سے
وَعۡدَہٗ
وعدہ اپنا
وَاَوۡرَثَنَا
اور وارث بنا دیا ہمیں
الۡاَرۡضَ
زمین کا
نَتَبَوَّاُ
ہم جگہ بنا سکتے ہیں
مِنَ الۡجَنَّۃِ
جنت میں سے
حَیۡثُ
جہاں
نَشَآءُ
ہم چاہیں
فَنِعۡمَ
تو کتنا اچھا ہے
اَجۡرُ
اجر
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوا
اوروہ کہیں گے
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے لیے ہے
الَّذِیۡ
جس نے
صَدَقَنَا
سچاکیاہم سے
وَعۡدَہٗ
اپناوعدہ
وَاَوۡرَثَنَا
اوروارث بنادیاہمیں
الۡاَرۡضَ
زمین کا
نَتَبَوَّاُ
ہم جگہ بنالیں
مِنَ الۡجَنَّۃِ
جنت میں سے
حَیۡثُ
جہاں
نَشَآءُ
ہم چاہیں گے
فَنِعۡمَ
سوکیاہی بہترین ہے
اَجۡرُ
اجر
الۡعٰمِلِیۡنَ
عمل کرنے والوں کا
Translated by

Juna Garhi

And they will say, "Praise to Allah , who has fulfilled for us His promise and made us inherit the earth [so] we may settle in Paradise wherever we will. And excellent is the reward of [righteous] workers."

یہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کہیں گے : اس اللہ کا شکر ہے جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہمیں اس سرزمین کا وارث بنادیا کہ اس جنت میں ہم جہاں چاہیں رہیں عمل کرنے والوں کے لئے یہ کیسا اچھا اجر ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہ کہیں گے: ’’سب تعریف اﷲ تعالیٰ کے لیے ہے جس نے ہمارے ساتھ اپناوعدہ سچاکیا اورہمیں زمین کا وارث بنادیا کہ ہم جنت میں سے جہاں چاہیں گے جگہ بنالیں۔‘‘سوکیا ہی بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they will say, |"alhamdulillah: Praise belongs to Allah who made His promise come true for us, and made us inherit the territory, so as we can dwell anywhere we wish in Jannah. So, excellent is the reward of those who did (good) deeds.

اور وہ بولیں شکر ہے اللہ کا جس نے سچا کیا ہم سے اپنا وعدہ اور وارث کیا ہم کو اس زمین کا گھر لے لیویں بہشت میں سے جہاں چاہیں سو کیا خوب بدلہ ہے محنت کرنے والوں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہیں گے کہ ُ کل حمد اور کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ پورا کردیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ اب ہم گھر بنا لیں جنت میں جہاں چاہیں و بہت ہی اچھا ہوگا اجر عمل کرنے والوں کا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They will say: “All thanks and praise be to Allah Who has made His promise to us come true, and Who gave us the earth to inherit. We may now dwell in Paradise wherever we please.” How excellent is the reward of those who laboured!

اور وہ کہیں گے ‘’ شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا 82 ، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں ۔ 83 ۔ پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے 84 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ ( جنتی ) کہیں گے کہ تمام تر شکر اللہ کا ہے جس نے ہم سے اپنے وعدے کو سچا کر دکھایا اور ہمیں اس سرزمین کا ایسا وارث بنا دیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنا ٹھکانا بنا لیں ۔ ثابت ہوا کہ بہترین انعام ( نیک ) عمل کرنے والوں کا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور بہشتی لوگ ویں کہیں گے شکر اس خدا کا جس نے اپنا دورہ ہم کو سچ کر دکھایا 4 اور بہشت کی زمین کا ہم کو وارث بنایا ہم بہشت میں جہاں چاہیں وہاں رہیں 5 تو نیک کاموں میں محنت کرنیوالوں کو کیا اچھا نیک ملا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہیں گے سب خوبیاں اللہ کے لئے ہیں جس نے ہم سے اپنے وعدے کو سچا فرمایا اور ہم کو اس سرزمین کا مالک بنادیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں قیام کریں۔ سو (نیک) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیا خوب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اہل جنت کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے ہم سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا اور ہمیں ( جنت کی زمین کا) مالک بنا دیا ۔ اب ہم جنت میں جہاں چاہیں گے وہاں اپنا ٹھکانہ بنا لیں گے۔ ( دیکھو) ایسے نیکو کاروں کا کتنا بہترین بدلہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ کہیں گے کہ خدا کا شکر ہے جس نے اپنے وعدہ کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں تو (اچھے) عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they Will say: all praise Unto Allah, who hath fulfilled His promise Unto us and made us inherit this land, so that we may dwell in the Garden whereever we will! Excellent then is the hire of the workers!

اور وہ کہیں گے اللہ کا (لاکھ لاکھ) شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور ہمیں (اس) زمین کا مالک کردیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں تو غرض کہ عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا انعام ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہیں گے: شکر ہے اس اللہ کا ، جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو ارضِ جنت کا وارث بنایا! ہم جنت میں جہاں چاہیں براجمان ہوں! پس کیا ہی خوب صلہ ہے نیک عمل کرنے والوں کا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ کہیں گے تمام تعریفیں اس اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ہیں جس نے ہم سے ( کیا ہوا ) اپنا وعدہ سچا کر دکھایا ، اور ہمیں ( جنت کی ) زمین کا وارث بنایا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں ٹھکانا بنالیں ، پس کیا ہی خوب اجر ہے ( نیک ) عمل کرنے والوں کا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

وہ کہیں گے کہ اللہ کا شکر ہے جس نے اپنے وعدے کو ہم سے سچا کردیا اور ہم کو اس زمین کا وارث بنا دیا ہم بہشت میں جس مکان میں چاہیں رہیں۔ تو اچھے عمل کرنے والوں کا بدلہ بھی کیسا خوب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (فرط مسرت میں) کہیں گے کہ شکر ہے اس اللہ کا جس نے سچ کر دکھایا ہم سے اپنا وعدہ اور ہم کو وارث بنادیا (جنت کی) اس سرزمین کا جس میں ہم جہاں چاہیں اپنا ٹھکانا بنا سکتے ہیں سو کیا ہی عمدہ بدلہ ہوگا کام کرنے والوں کا

Translated by

Noor ul Amin

وہ کہیں گے:اس اللہ کاشکرہے جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہمیں اس سرزمین کا وارث بنایاکہ اس جنت میں ہم جہاں چاہیں رہیں ‘‘ عمل کرنے والوں کے لیے یہ کیسااچھا اجر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ کہیں گے سب خوبیاں اللہ کو جس نے اپنا وعدہ ہم سے سچا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث کیا کہ ہم جنت میں رہیں جہاں چاہیں ، تو کیا ہی اچھا ثواب کامیوں ( اچھے کام کرنیوالوں ) کا ( ف۱۵۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( جنتی ) کہیں گے: تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہمیں سرزمینِ جنت کا وارث بنا دیا کہ ہم ( اِس ) جنّت میں جہاں چاہیں قیام کریں ، سو نیک عمل کرنے والوں کا کیسا اچھا اجر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہیں گے کہ سب تعریف ( اور شکر ) ہے اس خدا کا جس نے ہم سے کیا ہوا اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہمیں ( اس ) زمین کا وارث بنایا کہ اب ہم جنت میں جہاں چاہیں گے وہاں رہیں گے ۔ کتنا اچھا صلہ ہے ( نیک ) عمل کرنے والوں کا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They will say: "Praise be to Allah, Who has truly fulfilled His Promise to us, and has given us (this) land in heritage: We can dwell in the Garden as we will: how excellent a reward for those who work (righteousness)!"

Translated by

Muhammad Sarwar

They will say, "It is only God who deserves all praise. He has made His promise come true and has given the earth as an inheritance to us. Now we live in the gardens as we wished. Blessed is the reward of those who labor.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they will say: "All the praises and thanks be to Allah Who has fulfilled His promise to us and has made us inherit the land. We can dwell in Paradise where we will; how excellent a reward for the workers!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they shall say: (All) praise is due to Allah, Who has made good to us His promise, and He has made us inherit the land; we may abide in the garden where we please; so goodly is the reward of the workers.

Translated by

William Pickthall

They say: Praise be to Allah, Who hath fulfilled His promise unto us and hath made us inherit the land, sojourning in the Garden where we will! So bounteous is the wage of workers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहेंगे, "प्रशंसा अल्लाह के लिए, जिस ने हमारे साथ अपना वादा सच कर दिखाया, और हमें इस भूमि का वारिस बनाया कि हम जन्नत में जहाँ चाहें वहाँ रहें-बसे।" अतः क्या ही अच्छा प्रतिदान है कर्म करने वालों का!-

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (داخل ہو کر) کہیں گے کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہم سے اپنا وعدہ سچا کیا اور ہم کو اس سر زمین کا مالک بنادیا کہ ہم جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں (1) غرض (نیک) عمل کرنے والوں کا اچھابدلہ ہے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جنتی کہیں گے کہ اس اللہ کا شکر ہے جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا اب ہم جنت میں جہاں چاہیں گے رہیں گے پس عمل کرنے والوں کے لیے بہترین اجر ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور وہ کہیں گے شکر ہے اس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنادیا ، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بناسکتے ہیں پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور وہ کہیں گے کہ سب تعریف ہے اللہ کے لیے جس نے ہم سے سچا وعدہ کیا اور ہمیں زمین کا وارث بنا دیا ہم جنت میں جہاں چاہیں قیام کریں، سو اچھا بدلہ ہے عمل کرنے والوں کا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ بولیں شکر اللہ کا جس نے سچا کیا ہم سے اپنا وعدہ اور وارث کیا ہم کو اس زمین کا گھر لے لیویں بہشت میں سے جہاں چاہیں سو کیا خوب بدلہ ہے محنت کرنے والوں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ پرہیزگار لوگ جنت میں دالخ ہوکر کہیں گے سب تعریفیں اسی خدا کو لائق ہیں جس نے اپنا وعدہ ہم کو سچ کردکھایا اور ہم کو اس سرزمین کا مالک بنادیا کہ ہم اس بہشت میں جہاں چاہیں سکونت اختیار کریں غرض کیا ہی اچھا صلہ ہے محنت کرنے والوں کا ۔