Surat uz Zumur

Surah: 39

Verse: 75

سورة الزمر

وَ تَرَی الۡمَلٰٓئِکَۃَ حَآفِّیۡنَ مِنۡ حَوۡلِ الۡعَرۡشِ یُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّہِمۡ ۚ وَ قُضِیَ بَیۡنَہُمۡ بِالۡحَقِّ وَ قِیۡلَ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿٪۷۵﴾  5 الرّبع

And you will see the angels surrounding the Throne, exalting [ Allah ] with praise of their Lord. And it will be judged between them in truth, and it will be said, "[All] praise to Allah , Lord of the worlds."

اور تو فرشتوں کو اللہ کے عرش کے ارد گرد حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہوئے دیکھے گا اور ان میں انصاف کا فیصلہ کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ساری خوبی اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَتَرَی
اور آپ دیکھیں گے
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتوں کو
حَآفِّیۡنَ
گھیرا ڈالے ہوئے
مِنۡ حَوۡلِ
ارد گرد سے
الۡعَرۡشِ
عرش کے
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کر رہے ہوں گے
بِحَمۡدِ
ساتھ تعریف کے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَقُضِیَ
اور فیصلہ کر دیا جائے گا
بَیۡنَہُمۡ
درمیان ان کے
بِالۡحَقِّ
ساتھ حق کے
وَقِیۡلَ
اور کہہ دیا جائے گا
الۡحَمۡدُ
سب تعریف
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے ہے
رَبِّ
جو رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
تمام جہانوں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَتَرَی
اورآپ دیکھیں گے
الۡمَلٰٓئِکَۃَ
فرشتے
حَآفِّیۡنَ
حلقہ بنائے ہوئے
مِنۡ حَوۡلِ الۡعَرۡشِ
عرش کے اردگرد
یُسَبِّحُوۡنَ
وہ تسبیح کررہے ہیں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمدکے
رَبِّہِمۡ
اپنے رب کی
وَقُضِیَ
اورفیصلہ کردیا جائے گا
بَیۡنَہُمۡ
ان کے درمیان
بِالۡحَقِّ
حق کے ساتھ
وَقِیۡلَ
اورکہا جائے گا
الۡحَمۡدُ
تمام تعریف
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ ہی کے لیے
رَبِّ
رب ہے
الۡعٰلَمِیۡنَ
سارے جہانوں کا
Translated by

Juna Garhi

And you will see the angels surrounding the Throne, exalting [ Allah ] with praise of their Lord. And it will be judged between them in truth, and it will be said, "[All] praise to Allah , Lord of the worlds."

اور تو فرشتوں کو اللہ کے عرش کے ارد گرد حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمد و تسبیح کرتے ہوئے دیکھے گا اور ان میں انصاف کا فیصلہ کیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ ساری خوبی اللہ ہی کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنہار ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز (اس دن) آپ دیکھیں گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ باندھے، اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور سب کہیں گے کہ : سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ فرشتوں کودیکھیں گے کہ عرش کے گردحلقہ بنائے اپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں اورلوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیاجائے گااو اکہا جائےگا تمام تعریف ﷲتعالیٰ ہی کے لیے ہےجوسا رے جہا نو ں کا رب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you will see the angels ringed around the Throne proclaiming the purity of their Lord, along with His praise, and matters will stand settled between them rightfully, and it will be said: |"alhamdulillahi-rabbil` alamin: Praise belongs to Allah, the Lord of the worlds.|"

اور تو دیکھے فرشتوں کو گھر رہے ہیں عرش کے گرد پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور فیصلہ ہوتا ہے ان میں انصاف کا اور یہی بات کہتے ہیں کہ سب خوبی ہے اللہ کو جو رب ہے سارے جہان کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم دیکھو گے فرشتوں کو کہ وہ عرش الٰہی کو گھیرے ہوئے ہوں گے اپنے ربّ کی تسبیح بیان کر رہے ہوں گے اس کی حمد کے ساتھ ور ان کے مابین حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور پکارا جائے گا کہ ُ کل کی کل حمد اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You shall see the angels surrounding the Throne, glorifying their Lord with His praise, and judgement will have been made among them with fairness, and it will be proclaimed: “All praise and thanks be to Allah, the Lord of the whole Universe.”

اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے ، اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چکا دیا جائے گا ، اور پکار دیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ رب العالمین کے لیے 85 ۔ ع

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کر رہے ہوں گے ، اور لوگوں کے درمیان برحق فیصلہ کردیا جائے گا ، اور کہنے والے کہیں گے کہ : تمام تر تعریف اللہ کی ہے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اے پیغمبر تو اس دن فرشتوں کو دیکھے گا عرش کے گھیرا باندھے کھڑے ہیں اپنے مالک کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور لوگوں کا فیصلہ انصاف کے ساتھ کردیا جائیگا 7 اور (ہر طرف سے یہی) کہا جائیگا اصل تعریف اللہ ہی کو سزا وار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں (اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور ان (تمام لوگوں) میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا سب طرح کی تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جو جہانوں کے پروردگار ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آپ دیکھیں گے کہ فرشتے عرش الٰہی کو گھیرے ہوئے حمد و تسبیح کر رہے ہوں گے اور لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا ۔ اور کہا جائے گا کہ ساری حد وثناء رب العالمین کے لئے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں (اور) اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں۔ اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کی تعریف خدا ہی کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And thou wilt see the angels thronging round the Throne, hallowing the praise of their Lord. And judgment shall be given between them with truth: and it will be said: all praise Unto Allah, the Lord of the worlds.

اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ حلقہ باندھے ہوں گے عرش کے گردا گرد اپنے پروردگار کی تسبیح وحمد کرتے ہوئے اور بندوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا اور آواز آئے گی کہ ساری خوبیاں اللہ پروردگار عالم ہی کیلئے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرشِ الہٰی کے گرد گھیرے ہوئے ، اپنے رب کی تسبیح اس کی حمد کے ساتھ کرتے ہوئے اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ شکر کا سزاوار اللہ ہے – عالم کا خداوند!

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ عرش کے اردگرد کو گھیرے ہوئے ہیں ( اس حال میں کہ ) اپنے رب کی تعریف کے ساتھ پاکی بیان کررہے ہیں اور ان ( تمام لوگوں ) کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا ، اور کہا جائے گا تمام تعریفیں اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کے رب ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم فرشتوں کو دیکھو گے کہ عرش کے گرد گھیرا باندھے ہوئے ہیں اور اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کر رہے ہیں اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر طرح کی تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جو سارے جہان کا مالک ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرشتوں کو تم وہاں دیکھو گے اس حال میں کہ وہ گھیرا ڈالے ہوں گے عرش کے گرد تسبیح کرتے ہوئے اپنے رب کی حمد (و ثنا) کے ساتھ اور فیصلہ کردیا جائے گا تمام لوگوں کے درمیان بالکل حق (و انصاف) کے ساتھ اور صدا بلند ہوگی کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو کہ پروردگار ہے سب جہانوں کا

Translated by

Noor ul Amin

نیز آپ دیکھیں گے کہ فرشتے عرش کے گردحلقہ باندھے ، اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کررہے ہوں گے اور لوگوں میں انصاف کے ساتھ فیصلہ ہوگا اور ہرطرف کہاجائے گاکہ سب تعر یفیں جہانوں کے رب کے لئے ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تم فرشتوں کو دیکھو گے عرش کے آس پاس حلقہ کیے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور لوگوں میں سچا فیصلہ فرمادیا جائے گا ( ف۱۵۸ ) اور کہا جائے گا کہ سب خوبیاں اللہ کو جو سارے جہاں کا رب ( ف۱۵۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیب! ) آپ فرشتوں کو عرش کے ارد گرد حلقہ باندھے ہوئے دیکھیں گے جو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کرتے ہوں گے ، اور ( سب ) لوگوں کے درمیان حق و انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ کُل حمد اللہ ہی کے لائق ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ وہ عرش ( الٰہی ) کے اردگرد اپنے پروردگار کی تسبیح ( تقدیس ) کر رہے ہوں گے اور ان ( لوگوں ) کے درمیان حق ( و انصاف ) کے ساتھ فیصلہ کر دیا جائے گا ہر قِسم کی تعریف اس اللہ کیلئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thou wilt see the angels surrounding the Throne (Divine) on all sides, singing Glory and Praise to their Lord. The Decision between them (at Judgment) will be in (perfect) justice, and the cry (on all sides) will be, "Praise be to Allah, the Lord of the Worlds!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), on that day you will see the angels circling around the Throne, glorifying and praising their Lord. Judgment with justice will be decreed between the people of Paradise and hell and it will be said, "It is only God, Lord of the Universe who deserves all praise."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And you will see the angels surrounding the Throne from all round, glorifying the praises of their Lord. And they will be judged with truth. And it will be said, "All the praises and thanks be to Allah, the Lord of all that exits."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you shall see the angels going round about the throne glorifying the praise of their Lord; and judgment shall be given between them with justice, and it shall be said: All praise is due to Allah, the Lord of the worlds.

Translated by

William Pickthall

And thou (O Muhammad) seest the angels thronging round the Throne, hymning the praises of their Lord. And they are judged aright. And it is said: Praise be to Allah, the Lord of the Worlds!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम फ़रिश्तों को देखोगे कि वे सिंहासन के गिर्द घेरा बाँधे हुए, अपने रब का गुणगान कर रहे हैं। और लोगों के बीच ठीक-ठीक फ़ैसला कर दिया जाएगा और कहा जाएगा, "सारी प्रशंसा अल्लाह, सारे संसार के रब, के लिए है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ (حساب کے اجلاس کے وقت) عرش کے ارد گرد حلقہ باندھے ہوں گے (اور) اپنے رب کی تسبیح و تمحید کرتے ہوں گے اور تمام بندوں میں ٹھیک ٹھیک فیصلہ کردیا جائے گا اور کہا جاوے گا کہ ساری خوبیاں خدا کو زیبا ہیں جو تمام عالم کا پروردگار ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان بالکل حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور صدائیں بلند ہونگی کہ تمام کی تمام تعریف اللہ رب العالمین کے لیے ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد وتسبیح کررہے ہوں گے اور لوگون کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چکا دیا جائے گا ، اور پکاردیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ رب العالمین کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ عرش کے گردا گرد حلقہ بنائے ہوئے ہیں وہ اپنے رب کی تسبیح وتحمید میں مشغول ہوں گے اور بندوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا کہ سب تعریف ہے اللہ کے لیے جو رب العالمین ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے فرشتوں کو گھر رہے ہیں عرش کے گرد پاکی بولتے ہیں اپنے رب کی خوبیاں اور فیصلہ ہوتا ہے ان میں انصاف کا اور یہی بات کہتے ہیں کہ سب خوبی ہے اللہ کی جو رب ہے سارے جہان کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ فرشتوں کو دیکھیں گے کہ عرش کے چاروں طرف حلقہ باندھے ہوئے اپنے رب کی حمدوثناء کے ساتھ تسبیح کررہے ہوں گے اور تمام مخلوق کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ سب خوبیاں اللہ تعالیٰ کو زیبا ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔