Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 111

سورة النساء

وَ مَنۡ یَّکۡسِبۡ اِثۡمًا فَاِنَّمَا یَکۡسِبُہٗ عَلٰی نَفۡسِہٖ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَلِیۡمًا حَکِیۡمًا ﴿۱۱۱﴾

And whoever commits a sin only earns it against himself. And Allah is ever Knowing and Wise.

اور جو گناہ کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے اور اللہ بخوبی جاننے والا ہے اور پوری حکمت والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡسِبۡ
کمائے
اِثۡمًا
کوئی گناہ
فَاِنَّمَا
تو بےشک
یَکۡسِبُہٗ
کماتا ہے اسے
عَلٰی نَفۡسِہٖ
اپنے خلاف
وَکَانَ
اور ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالی
عَلِیۡمًا
بہت علم والا
حَکِیۡمًا
بہت حکمت والا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡسِبۡ
کماتا ہے
اِثۡمًا
گناہ
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
یَکۡسِبُہٗ
وہ کماتا ہے اسے
عَلٰی نَفۡسِہٖ
اپنے آپ پر
وَکَانَ
اور(ہمیشہ سے)ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمًا
سب کچھ جاننے والا
حَکِیۡمًا
کمال حکمت والا
Translated by

Juna Garhi

And whoever commits a sin only earns it against himself. And Allah is ever Knowing and Wise.

اور جو گناہ کرتا ہے اس کا بوجھ اسی پر ہے اور اللہ بخوبی جاننے والا ہے اور پوری حکمت والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص کوئی گناہ کا کام کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہوتا ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جو کوئی گناہ کماتاہے تویقیناوہ اسے اپنے ہی خلاف کماتا ہے،اور اﷲ تعالیٰ ہمیشہ ہی سے سب کچھ جاننے والا، کمال حکمت والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever commits a sin, commits it only against himself. And Allah is All-Knowing, All-Wise.

اور جو کوئی کرے گناہ سو کرتا ہے اپنے ہی حق میں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو کوئی بھی گناہ کماتا ہے تو وہ اس کا وبال اپنی ہی جان پر لیتا ہے۔ اور اللہ علیم اور حکیم ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He who commits a sin, commits it only to his detriment. Surely Allah is All-Knowing, All-Wise.

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لیے وبال ہوگی ، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم و دانا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص کوئی گناہ کمائے ، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے ، حکمت کا بھی مالک ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو وہ اپنا نقصان آپ کرتا ہے 8 اور اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے حکمت والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو یقینا اس کا اثر خود اس پر ہوتا ہے اور اللہ جاننے والے حکمت والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو شخص کوئی گناہ کماتا ہے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لئے وبال جان ہے۔ اور اللہ کو سب باتوں کا علم بھی ہے اور وہ حکمت والا بھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر ہے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever earnoth a sin, only against his own soul he earnoth it; and Allah is ever Knowing, Wise.

اور جو کوئی کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا ارتکاب اپنی ہی جان کے خلاف کرتا ہے اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا حکمت والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کسی بدی کا ارتکاب کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر آتا ہے اور اللہ علم والا اور حکمت والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص کوئی گناہ کمائے ، تو وہ اس کمائی سے خود اپنے آپ کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور اللہ پورا علم بھی رکھتا ہے ، حکمت کا بھی مالک ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر جو برائی کما لے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لیے وبال ہوگی، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ علم رکھنے والا اور دانا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جس نے کمایا گناہ تو سوائے اس کے نہیں کہ اس کی اس کمائی کا وبال خود اس کی اپنی ہی جان پر ہوگا، اور اللہ بڑا ہی علم والا، نہایت ہی حکمت والا ہے

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص کوئی گناہ کاکام کرتا ہے تو اس کاوبال اسی پر ہوتا ہے اوراللہ سب جاننے والا حکمت والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو گناہ کمائے تو اس کی کمائی اسی کی جان پر پڑے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ( ف۲۹۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو بس وہ اپنی ہی جان پر ( اس کا وبال عائد ) کر رہا ہے اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو گناہ کرتا ہے تو وہ اپنی ہی جان کے خلاف کرتا ہے ۔ اور اللہ بڑا جاننے والا ہے اور بڑی حکمت والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if any one earns sin. he earns it against His own soul: for Allah is full of knowledge and wisdom.

Translated by

Muhammad Sarwar

One who commits sins has committed them against his own soul. God is All-knowing and All-wise.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever earns sin, he earns it only against himself. And Allah is Ever All-Knowing, All-Wise.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever commits a sin, he only commits it against his own soul; and Allah is Knowing, Wise.

Translated by

William Pickthall

Whoso committeth sin committeth it only against himself. Allah is ever Knower, Wise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो शख़्स कोई गुनाह करता है तो वह अपने ही हक़ में (बुरा) करता है, और अल्लाह जानने वाला, हिकमत वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص کچھ گناہ کا کام کرتا ہے تو وہ فقط اپنی ذات پر اس کا اثر پہنچاتا ہے اور اللہ تعالیٰ بڑے علم والے ہیں بڑے حکمت والے ہیں۔ (111)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جو گناہ کرے اس کا بوجھ کرنے والے پر ہے اور اللہ تعالیٰ جاننے والا، حکمت والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو برائی کمائے تو اس کی یہ کمائی اسی کے لئے وبال ہوگی ‘ اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے اور وہ حکیم ودانا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص کوئی گناہ کرے تو یہ گناہ کرنا اسی پر پڑے گا، اور اللہ علیم ہے حکیم ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی کرے گناہ سو کرتا ہے اپنے ہی حق میں اور اللہ سب کچھ جاننے والا حکمت والا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص کسی گناہ کا ارتکاب کرتا ہے تو وہ اپنی ہی ذات کے لئے وبال کماتا ہے اور اللہ تعالیٰ کمال علم اور کمال حکمت کا مالک ہے۔