Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 114

سورة النساء

لَا خَیۡرَ فِیۡ کَثِیۡرٍ مِّنۡ نَّجۡوٰىہُمۡ اِلَّا مَنۡ اَمَرَ بِصَدَقَۃٍ اَوۡ مَعۡرُوۡفٍ اَوۡ اِصۡلَاحٍۭ بَیۡنَ النَّاسِ ؕ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِ اللّٰہِ فَسَوۡفَ نُؤۡتِیۡـہِ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۱۴﴾

No good is there in much of their private conversation, except for those who enjoin charity or that which is right or conciliation between people. And whoever does that seeking means to the approval of Allah - then We are going to give him a great reward.

ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی خیر نہیں ہاں بھلائی اس کے مشورے میں ہے جو خیرات کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے اور جو شخص صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادہ سے یہ کام کرے اسے ہم یقیناً بہت بڑا ثواب دیں گے

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاخَیۡرَ
نہیں کوئی بھلائی
فِیۡ کَثِیۡرٍ
بہت سی
مِّنۡ نَّجۡوٰىہُمۡ
ان کی سرگوشیوں میں
اِلَّا
سوائے
مَنۡ
اس کےجو
اَمَرَ
حکم دے
بِصَدَقَۃٍ
صدقہ کا
اَوۡ
یا
مَعۡرُوۡفٍ
نیکی کا
اَوۡ
یا
اِصۡلَاحٍۭ
اصلاح کا
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے گا
ذٰلِکَ
یہ
ابۡتِغَآءَ
چاہنے کو
مَرۡضَاتِ
رضا / رضا مندی
اللّٰہِ
اللہ کی
فَسَوۡفَ
تو عنقریب
نُؤۡتِیۡـہِ
ہم دیں گے اسے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاخَیۡرَ
نہیں کوئی بھلائی
فِیۡ کَثِیۡرٍ
اکثرمیں
مِّنۡ نَّجۡوٰىہُمۡ
ان کی سرگوشیوں میں سے
اِلَّا
سوائے
مَنۡ
اس کے جو
اَمَرَ
حکم دے
بِصَدَقَۃٍ
کسی صدقےکا
اَوۡ
یا
مَعۡرُوۡفٍ
نیکی کا
اَوۡ
یا
اِصۡلَاحٍۭ
صلح کروانے کا
بَیۡنَ
درمیان
النَّاسِ
لوگوں کے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّفۡعَلۡ
کرے
ذٰلِکَ
یہ
ابۡتِغَآءَ
حاصل کرنے کے لیے
مَرۡضَاتِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی رضا
فَسَوۡفَ
تو جلد ہی
نُؤۡتِیۡـہِ
ہم عطا کریں گے اسے
اَجۡرًا
اجر
عَظِیۡمًا
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

No good is there in much of their private conversation, except for those who enjoin charity or that which is right or conciliation between people. And whoever does that seeking means to the approval of Allah - then We are going to give him a great reward.

ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی خیر نہیں ہاں بھلائی اس کے مشورے میں ہے جو خیرات کا یا نیک بات کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے اور جو شخص صرف اللہ تعالٰی کی رضامندی حاصل کرنے کے ارادہ سے یہ کام کرے اسے ہم یقیناً بہت بڑا ثواب دیں گے

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کی اکثر سرگوشیوں میں خیر نہیں ہوتی۔ الا یہ کہ کوئی شخص پوشیدہ طور پر لوگوں کو صدقہ کرنے یا بھلے کام کرنے یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے۔ اور جو شخص ایسے کام اللہ کی رضا جوئی کے لیے کرتا ہے تو ہم اسے بہت بڑا اجر عطا کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوران کی اکثرسرگوشیوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے سوائے اس شخص کے جوکسی صدقے کا یانیکی کا یالوگوں کے درمیان صلح کروانے کاحکم دے اورجو اﷲ تعالیٰ کی رضاحاصل کرنے کے لیے یہ کام کرے توجلد ہی ہم اُسے اجرِعظیم عطا کریں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no good in most of their whisperings unless one bids charity or a fair action or a reconciliation between people. And to one who does this to seek the pleasure of Allah, We shall give a great reward.

کچھ اچھے نہیں ان کے اکثر مشورے مگر جو کوئی کہ کہے صدقہ کرنے کو یا نیک کام کو یا صلح کرانے کو لوگوں میں اور جو کوئی یہ کام کرے اللہ کی خوشی کے لئے تو ہم اس کو دیں گے بڑا ثواب،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان (منافقین) کی سرگوشیوں میں سے اکثر میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی الاّ یہ کہ کوئی تلقین کرے صدقہ و خیرات کی یا نیکی کی یا لوگوں کے معاملات کو درست کرنے کی اور جو شخص اس طرح ( کی سرگوشی) کرے گا اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے تو عنقریب ہم اسے دیں گے بہت بڑا اجر

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Most of their secret conferrings are devoid of good, unless one secretly enjoins in charity, good deeds, and setting the affairs of men right. We shall grant who ever does that seeking to please Allah a great reward.

لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر و بیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی ۔ ہاں اگر کوئی پوشیدہ طور پر صدقہ و خیرات کی تلقین کرے یا کسی نیک کام کے لیے یا لوگوں کے معاملات میں اصلاح کرنے کے لیے کسی سے کچھ کہے تو یہ البتہ بھلی بات ہے ، اور جو کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرے گا اسے ہم بڑا اجر عطا کریں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لوگوں کی بہت سی خفیہ سرگوشیوں میں کوئی خیر نہیں ہوتی ، الا یہ کہ کوئی شخص صدقے کا یا کسی نیکی کا یا لوگوں کے درمیان اصلاح کا حکم دے ۔ اور جو شخص اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایسا کرے گا ، ہم اس کو زبردست ثواب عطا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اکثر ان کے صلاح و مشورہ میں بھلائی نہیں ہوتی جب کوئی اصلاح کرتے ہیں بری بات کے لیے مگر وہ صلاح جو خیرات دینے سے یا لوگوں سے میں ملاپ کرنے کے کے کی جاوے نے شک اچھی ہے 3 اور جو کوئی خدا کی کی رضا مندی حاصل کرنے کے لیے ایسا کرے نہ نا سوری تو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان لوگوں کے بہت سے مشوروں میں بھلائی (کی کوئی بات) نہیں ہاں اس شخص کی بات (مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جو خیرات کرنے کی بات کرے یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کی بات کرے اور جو کوئی اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لئے یہ کام کرے تو عنقریب ہم اس کو بہت بڑا اجر دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کانوں کان کھر پھسر اچھے مقصد کیلئے نہیں ہوتا۔ بھلائی تو جب ہے کہ کوئی کسی کو خفیہ طور پر صدقہ و خیرات کی ترغیب دے یا کسی نیک کام کے لئے لوگوں کے درمیان اصلاح کی تلقین کرے۔ اور جو کوئی اللہ کی خوشی کیلئے اس قسم کے کام کرے گا تو ہم اسے عظیم ثواب عطا کریں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان لوگوں کی بہت سی مشورتیں اچھی نہیں ہاں (اس شخص کی مشورت اچھی ہوسکتی ہے) جو خیرات یا نیک بات یا لوگوں میں صلح کرنے کو کہے اور جو ایسے کام خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کرے گا تو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No good is there in much of their whispers except in his who commandeth charity or kindness or reconciliation among mankind; and whosoever doeth this seeking the good-will of Allah, We shall presently give him a mighty hire.

سرگوشیاں بہت سی ایسی ہیں جن میں کوئی بھلائی نہیں ہاں البتہ بھلائی یہ ہے کہ کوئی صدقہ کی ترغیب دے یا کسی اور نیک کام کی یا لوگوں کے درمیان اصلاح کی ۔ اور جو کوئی اللہ کی رضا حاصل کرنے کو ایسا کرے گا ۔ سو ہم اس کو عنقریب اجر عظیم دیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان کی سرگوشیوں کا زیادہ حصہ ایسا ہے ، جس میں کوئی خیر نہیں ۔ ( خیر والی سرگوشی ) تو صرف اس کی ہے جو صدقہ کی صلاح دے یا کسی نیکی کی راہ سجھائی یا اصلاحِ ذات البین کی دعوت دے اور جو اللہ کی رضا جوئی میں ایسا کریں گے تو ہم ان کو اجرِ عظیم عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کے بہت سارے خفیہ مشوروں میں کوئی بھلائی نہیں مگر یہ کہ کوئی صدقہ کرنے یا نیک کام کرنے یا لوگوں کے درمیان صلح کرانے کی ترغیب دے اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کے لئے ایسا کرے گا سو ہم عنقریب اسے اجر عظیم دیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر کوئی بھلائی نہیں ہوتی۔ ہاں، اگر کوئی پوشیدہ طور پر صدقہ و خیرات کی تلقین کرے، یا کسی نیک کام کے لیے، یا لوگوں کے معاملات میں اصلاح کرنے کے لیے کسی سے کچھ کہے تو یہ البتہ بھلی بات ہے اور جو کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرے گا اسے ہم بڑا اجر عطا کریں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کوئی خبر نہیں لوگوں کی اکثر سرگوشیوں میں، بجز اس کے کہ کوئی تلقین کرے صدقہ کرنے کی، یا نیک کام کی، یا لوگوں کے درمیان صلح (صفائی) کرانے کی، اور جو کوئی ایسا کرے گا اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے، تو (وہ بڑا ہی خوش نصیب ہے، کہ) عنقریب ہی ہم اس کو نوازیں گے بہت بڑے اجر سے،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے اکثرمشوروں میں خیرنہیں ہوتی الایہ کہ کوئی شخص خفیہ طورپرلوگوں کو صدقہ کرنے یابھلے کام کرنے یالوگوں کے درمیان صلح کرانے کا حکم دے اور جو شخص ایسے کام اللہ کی رضاجوئی کے لئے کرتا ہے تو ہم اسے بہت بڑا اجر عطا کرینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کے اکثر مشوروں میں کچھ بھلائی نہیں ( ف۳۰۳ ) مگر جو حکم دے خیرات یا اچھی بات یا لوگوں میں صلح کرنے کا اور جو اللہ کی رضا چاہنے کو ایسا کرے اسے عنقریب ہم بڑا ثواب دیں گے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کے اکثر خفیہ مشوروں میں کوئی بھلائی نہیں سوائے اس شخص ( کے مشورے ) کے جو کسی خیرات کا یا نیک کام کا یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم دیتا ہے اور جو کوئی یہ کام اللہ کی رضا جوئی کے لئے کرے تو ہم اس کو عنقریب عظیم اجر عطا کریں گے

Translated by

Hussain Najfi

لوگوں کی زیادہ تر سرگوشیوں میں کوئی خیر و خوبی نہیں ہے سوا اس کے کہ کوئی صدقہ دینے ، نیکی کرنے یا لوگوں کے درمیان صلح صفائی کرانے کی بات کرے اور جو شخص خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی خاطر ایسا کرے ہم اسے اجر عظیم عطا فرمائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In most of their secret talks there is no good: But if one exhorts to a deed of charity or justice or conciliation between men, (Secrecy is permissible): To him who does this, seeking the good pleasure of Allah, We shall soon give a reward of the highest (value).

Translated by

Muhammad Sarwar

There is nothing good in much of their secret talks except for that which is for charity, justice, or for reconciliation among people to seek thereby the pleasure of God for which We will give a great reward.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no good in most of their secret talks save (in) him who orders Sadaqah, or goodness, or conciliation between mankind; and he who does this, seeking the good pleasure of Allah, We shall give him a great reward.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no good in most of their secret counsels except (in his) who enjoins charity or goodness or reconciliation between people; and whoever does this seeking Allah's pleasure, We will give him a mighty reward.

Translated by

William Pickthall

There is no good in much of their secret conferences save (in) him who enjoineth almsgiving and kindness and peace-making among the people. Whoso doeth that, seeking the good pleasure of Allah, We shall bestow on him a vast reward.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनकी अकसर सरगोशियों में कोई भलाई नहीं है, भलाई वाली सरगोशी सिर्फ़ उसकी है जो सदक़ा करने को कहे या किसी नेक काम के लिए या लोगों में सुलह कराने के लिए कहे, और जो शख़्स अल्लाह की ख़ुशनूदी के लिए ऐसा करे तो हम उसको बड़ा अज्र अता करेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

عام لوگوں کی اکثر سرگوشیوں میں خیر نہیں ہوتی ہاں مگر جو لوگ ایسے ہیں کہ خیرات کی یا کسی اور نیک کام کی (3) یا لوگوں میں باہم اصلاح کردینے کی ترغیب دیتے ہیں اور جو شخص یہ کام کرے گا حق تعالیٰ کی رضاجوئی کے واسطے سو ہم اس کو عنقریب اجر عظیم عطا فرمائیں گے۔ (114)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کی اکثر سرگوشیاں خیر سے خالی ہیں۔ سوائے اس کے جو صدقہ کا یا نیک بات کا، یا لوگوں میں صلح کرانے کا حکم کرے۔ اور جو شخص اللہ تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے یہ کرے اسے ہم یقیناً اجر عظیم عطا فرمائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(لوگوں کی خفیہ سرگوشیوں میں اکثر وبیشتر کوئی بھلائی نہیں ہوتی ‘ ہاں اگر کوئی پوشیدہ طور پر صدقہ و خیرات کی تلقین کرے یا کسی نیک کام کے لئے یا لوگوں کے معاملات میں اصلاح کرنے کے لئے کسی سے کچھ کہے تو یہ البتہ بھلی بات ہے ‘ اور جو کوئی اللہ کی رضا جوئی کے لئے ایسا کرے اسے ہم بڑا اجر عطا کریں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہیں ہے کوئی بھلائی ان کے بہت سے مشوروں میں مگر جو شخص صدقے کا یا اچھی باتوں کا یا لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے کا حکم دے اور جو شخص یہ کام اللہ کی رضا جوئی کے لیے کرے گا، سو ہم اس کو بڑا ثواب دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کچھ اچھے نہیں ان کے اکثر مشورے مگر جو کوئی کہ کہے صدقہ کرنے کو یا نیک کام کو یا صلح کرانے کو لوگوں میں اور جو کوئی یہ کام کرے اللہ کی خوشی کے لئے تو ہم اس کو دیں گے بڑا ثواب

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

عام لوگوں کے باہمی مشوروں میں بسا اوقات بھلائی نہیں ہوتی مگر ہاں ان لوگوں کے باہمی مشورے جو خیرات کرنے یا کسی اور نیک کام کرنے یا لوگوں کے مابین صلح و صفائی کرا دینے کی ترغیب دیں اور جو شخص خدا کی خوشنودی اور رضا جوئی کے لئے یہ کام کرے گا تو ہم اس کو عنقریب بہت بڑا اجر عطا فرمائیں گے۔