Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 115

سورة النساء

وَ مَنۡ یُّشَاقِقِ الرَّسُوۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا تَبَیَّنَ لَہُ الۡہُدٰی وَ یَتَّبِعۡ غَیۡرَ سَبِیۡلِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ نُوَلِّہٖ مَا تَوَلّٰی وَ نُصۡلِہٖ جَہَنَّمَ ؕ وَ سَآءَتۡ مَصِیۡرًا ﴿۱۱۵﴾٪  14

And whoever opposes the Messenger after guidance has become clear to him and follows other than the way of the believers - We will give him what he has taken and drive him into Hell, and evil it is as a destination.

جو شخص باوجود راہ ہدایت کے واضح ہو جانے کے بھی رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے خلاف کرے اور تمام مومنوں کی راہ چھوڑ کر چلے ہم اسے ادھر ہی متوجہ کردیں گے جدھر وہ خود متوجہ ہو اور دوزخ میں ڈال دیں گے ، وہ پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّشَاقِقِ
مخالفت کرے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد اس کے
مَا
جو
تَبَیَّنَ
واضح ہوگئی
لَہُ
اس کے لیے
الۡہُدٰی
ہدایت
وَ یَتَّبِعۡ
اور پیروی کرے
غَیۡرَ سَبِیۡلِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومنوں کے راستے کے علاوہ کی
نُوَلِّہٖ
ہم پھیر دیں گے اسے
مَا
جدھر
تَوَلّٰی
وہ پھر گیا
وَنُصۡلِہٖ
اور ہم جلائیں گے اسے
جَہَنَّمَ
جہنم میں
وَسَآءَتۡ
اور کتنی بری ہے
مَصِیۡرًا
لوٹنے کی جگہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّشَاقِقِ
مخالفت کرے
الرَّسُوۡلَ
رسول کی
مِنۡۢ بَعۡدِ مَا
بعد اس کےجو
تَبَیَّنَ
واضح ہو چکی
لَہُ
اس کے لیے
الۡہُدٰی
ہدایت
وَ یَتَّبِعۡ
اور وہ پیروی کرے گا
غَیۡرَ
علاوہ
سَبِیۡلِ
راستے کے
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
اہل ایمان کے
نُوَلِّہٖ
ہم پھیر دیں گے اسے
مَا
جدھر بھی
تَوَلّٰی
وہ پھرے گا
وَنُصۡلِہٖ
اور ہم داخل کریں گے اسے
جَہَنَّمَ
جہنم میں
وَسَآءَتۡ
اور بہت ہی بری ہے
مَصِیۡرًا
لوٹنے کی جگہ
Translated by

Juna Garhi

And whoever opposes the Messenger after guidance has become clear to him and follows other than the way of the believers - We will give him what he has taken and drive him into Hell, and evil it is as a destination.

جو شخص باوجود راہ ہدایت کے واضح ہو جانے کے بھی رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے خلاف کرے اور تمام مومنوں کی راہ چھوڑ کر چلے ہم اسے ادھر ہی متوجہ کردیں گے جدھر وہ خود متوجہ ہو اور دوزخ میں ڈال دیں گے ، وہ پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر جو شخص راہ راست کے واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں کی راہ چھوڑ کر کوئی اور راہ ۔ اختیار کرے تو ہم اسے ادھر ہی پھیر دیتے ہیں جدھر کا خود اس نے رخ کرلیا ہے، پھر ہم اسے جہنم میں جھونک دیں گے جو بہت بری بازگشت ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جورسول کی مخالفت کرے اس کے بعدکہ اس پرہدایت واضح ہوچکی اوراہلِ ایمان کے راستے کے علاوہ کسی اورکی پیروی کرے توہم اُس کواُدھر ہی پھیردیں گے جدھروہ پھرے گا اوراُسے جہنم میں داخل کریں گے اوروہ بہت ہی بُری لوٹنے کی جگہ ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And whoever breaks away with the Messenger after the right path has become clear to him and follows what is not the way of the believers, We shall let him have what he chose, and We shall admit him to Jahannam. And it is an evil place to return.

اور جو کوئی مخالفت کرے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب کہ کھل چکی اس پر سیدھی راہ اور چلے سب مسلمانوں کے رستہ کے خلاف تو ہم حوالہ کریں گے اس کو وہی طرف جو اس نے اختیار کی اور ڈالیں گے ہم اس کو دوزخ میں اور وہ بہت بری جگہ پہنچا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت پر تل گیا اس کے بعد کہ اس پر ہدایت واضح ہوچکی اور وہ اہل ایمان کے راستے کے سوا کوئی دوسرا راستہ اختیار کرے تو ہم بھی اس کو اسی طرف پھیر دیتے ہیں جس طرف اس نے خود رخ اختیار کرلیا ہو اور ہم اسے پہنچائیں گے جہنم میں اور وہ بہت بری جگہ ہے لوٹنے کی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for him who sets himself against the Messenger and follows a path other than that of the believers even after true guidance had become clear to him, We will let him go to the way he has turned to, and We will cast him into Hell - an evil destination.

مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے ، درآں حالیکہ اس پر راہ راست واضح ہو چکی ہو ، تو اس کو ہم اسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا 143 اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے ۔ ؏ ١۷

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص اپنے سامنے ہدایت واضح ہونے کے بعد بھی رسول کی مخالفت کرے ، اور مومنوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے ، اس کو ہم اسی راہ کے حوالے کردیں گے جو اس نے خود اپنائی ہے ، اور اسے دوزخ میں جھونکیں گے ، اور وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔ ( ٦٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو کوئی سچی راہ کھل جانے کے بعد یعنی پیغمبری معلوم ہوجانے کے بعد پھر پیغمبر کا خلاف کرے اور مسلمان کو رستہ کے سوا دوسرا رستہ لے 4 ہم اس کو اسی راہ پر چلنے دیں گے اسی حال پر چھوڑ دیں گے اور آخرت میں اس کو دوزخ میں لے جاکر ڈال دیں گے اور وہ بری جگہ ہے جا نے کی 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو کوئی اپنے آپ پر حق بات ظاہر ہوجانے کے بعد پیغمبر کی مخالفت کرے اور ایمان والوں کی راہ کے علاوہ (دوسری راہ پر) چلے تو وہ جدھر پھرا ہے ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے اور اس کو دوزخ میں داخل کریں گے اور جانے کی بہت بری جگہ ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جس کسی کے سامنے ہدایت کی راہ روشن ہوچکی اس کے باوجود رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت میں لگا رہے اور مسلمانوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے پر چلے تو ہم اس کو اسی طرح چلائیں گے۔ جدھر وہ خود مڑ گیا اور اسے دوزخ میں ڈال دیں گے ۔ اور وہ رہنے کی بدترین جگہ ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص سیدھا رستہ معلوم ہونے کے بعد پیغمبر کی مخالف کرے اور مومنوں کے رستے کے سوا اور رستے پر چلے تو جدھر وہ چلتا ہے ہم اسے ادھر ہی چلنے دیں گے اور (قیامت کے دن) جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بری جگہ ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And whosoever opposeth the apostle after the truth hath become manifest unto him, and followeth other way than that of the believers, We shall let him follow that to which he hath turned, and shall roast him in Hell - an evil retreat!

اور جو کوئی بعد اس کے کہ اس پر (راہ) ہدایت کھل چکی رسول کی مخالفت کرے گا اور مومنین کے راستہ کے علاوہ (کسی راستہ کی) پیروی کرے گا ہم اسے کرنے دیں گے جو کچھ وہ کرتا ہے اور پھر ہم اسے جہنم میں جھونکیں گے ۔ اور وہ برا ٹھکانا ہے۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو کوئی راہِ ہدایت واضح ہوچکنے کے بعد رسول کی مخالفت کرے گا اور مسلمانوں کے راستے کے سوا کسی اور راستے کی پیروی کرے گا تو ہم اس کو اسی راہ پر ڈالیں گے ، جس پر وہ پڑا اور اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ بُرا ٹھکانا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

او رجو شخص اپنے اوپر ہدایت واضح ہوجانے کے بعد ( بھی ) رسول ( ﷺ ) کی مخالفت کرے گا اور مؤمنین کے راستے کے علاوہ راستے پر چلے گا ہم اسے اسی طرف پھیر دیں گے جس طرف وہ خود پھر گیا اور ہم اسے جہنم میں جھونک دیں گے اور وہ لوٹنے کی بری جگہ ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روش پر چلے جبکہ اس پر راہ راست واضح ہوچکی ہو تو اس کو ہم اسی طرف چلائیں گے جدھر وہ خود پھر گیا اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جس نے مخالفت کی اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی، اس کے بعد کہ کھل گئی اس کے لئے (حق و ہدایت کی) سیدھی راہ، اور اس نے پیروی کی اہل ایمان کے راستے کے سوا کسی اور (راستے) کے، تو ہم اس کو ادھر ہی پھیردیں گے جدھر وہ خود چلا، اور (آخر کار) ہم اسکو داخل کردیں گے جہنم میں، اور وہ بڑی ہی بری جگہ ہے لوٹنے کی،

Translated by

Noor ul Amin

مگرجوشخص ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنوں کی راہ چھوڑ کر اور راہ اختیار کرے توہم اسے ادھر ہی پھیر دیتے ہیں جدھرکااس نے رخ کیا ہے ، پھرہم اسے جہنم میں جھونکیں گےجو بدترین ٹھکانہ ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جو رسول کا خلاف کرے بعد اس کے کہ حق راستہ اس پر کھل چکا اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ چلے ہم اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے اور اسے دوزخ میں داخل کریں گے اور کیا ہی بری جگہ پلٹنے کی ( ف۳۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو شخص رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی مخالفت کرے اس کے بعد کہ اس پر ہدایت کی راہ واضح ہو چکی اور مسلمانوں کی راہ سے جدا راہ کی پیروی کرے تو ہم اسے اسی ( گمراہی ) کی طرف پھیرے رکھیں گے جدھر وہ ( خود ) پھر گیا ہے اور ( بالآخر ) اسے دوزخ میں ڈالیں گے ، اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو راہِ ہدایت کے واضح ہو جانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور اہل ایمان کے راستے کے خلاف چلے ، تو ہم اسے ادھر ہی جانے دیں گے ، جدھر وہ گیا ہے ( ہم اسے کرنے دیں گے جو کچھ وہ کرتا ہے ) ۔ اور اسے آتش دوزخ کا مزا چکھائیں گے اور یہ بہت بری جاءِ بازگشت ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If anyone contends with the Messenger even after guidance has been plainly conveyed to him, and follows a path other than that becoming to men of Faith, We shall leave him in the path he has chosen, and land him in Hell,- what an evil refuge!

Translated by

Muhammad Sarwar

Whoever gives the Messenger a hard time, even after having received clear guidance, and follows a path other than that of the believers, will be left alone. We will cast him into hell, a terrible destination.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And whoever contradicts and opposes the Messenger after the right path has been shown clearly to him, and follows other than the believers' way, We shall keep him in the path he has chosen, and burn him in Hell what an evil destination!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whoever acts hostilely to the Apostle after that guidance has become manifest to him, and follows other than the way of the believers, We will turn him to that to which he has (himself) turned and make him enter hell; and it is an evil resort.

Translated by

William Pickthall

And whoso opposeth the messenger after the guidance (of Allah) hath been manifested unto him, and followeth other than the believer's way, We appoint for him that unto which he himself hath turned, and expose him unto hell - a hapless journey's end!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर जो शख़्स रसूल की मुख़ालिफ़त करेगा; हालाँकि उस पर राह वाज़ेह हो चुकी है और ईमान वालों के रास्ते के सिवा किसी और रास्ते पर चलेगा तो हम उसको उसी तरफ़ चलाएंगे जिधर वह ख़ुद फिर गया और उसको जहन्नम में दाख़िल करेंगे और वह बुरा ठिकाना है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو شخص رسول کی مخالفت کرے گا بعد اس کے کہ اس کو امر حق ظاہر ہوچکا تھا اور مسلمانوں کا رستہ چھوڑ کر دوسرے رستہ ہولیگا۔ تو ہم اس کو جو کچھ وہ کرتا ہے کرنے دینگے اور اس کو جہنم میں داخل کرینگے اور وہ بری جگہ ہے جانے کی۔ (115)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو شخص راہ ہدایت کے واضح ہوجانے کے بعد بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی مخالفت کرے اور مومنوں کے راستے سے الگ راستہ اختیار کرے ہم اسے ادھر ہی پھیر دیں گے جدھر وہ پھرنا چاہتا ہے اور دوزخ میں ڈال دیں گے۔ وہ پہنچنے کی بہت ہی بری جگہ ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

( مگر جو شخص رسول کی مخالفت پر کمر بستہ ہو اور اہل ایمان کی روش کے سوا کسی اور روشن پر چلے ‘ درآنحالیکہ اس پر راہ راست واضح ہوچکی ہو تو اس کو ہم اس طرف چلائیں گے جدھر خود وہ پھر گیا اور اسے جہنم میں جھونکیں گے جو بدترین جائے قرار ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو شخص رسول کی مخالفت کرے اس کے بعد کہ اس کے لیے ہدایت ظاہر ہوچکی اور مسلمانوں کے راستے کے خلاف کسی دوسرے راستے کا اتباع کرے تو ہم اس کو وہ کرنے دیں گے جو وہ کرتا ہے اور اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ برا ٹھکانہ ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو کوئی مخالفت کرے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جب کہ کھل چکی اس پرسیدھی راہ اور چلے سب مسلمانوں کے راستہ کے خلاف تو ہم حوالہ کریں گے اس کو وہی طرف جو اس نے اختیار کی اور ڈالیں گے ہم اس کو دوزخ میں اور وہ بہت بری جگہ پہنچا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو شخص بعد اس کے کہ اس پر امر حق واضح ہوچکا تھا پھر پیغمبر کی مخالفت کریگا اور مسلمانوں کی راہ یعنی اعتقاد و عمل کو چھوڑ کر دوسری راہ اختیار کرے گا تو ہم اس کو اس کی اختیار کردہ راہ کے سپرد کردیں گے اور اس کو جہنم میں داخل کریں گے اور وہ دوزخ بہت بڑی بازگشت ہے۔