Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 118

سورة النساء

لَّعَنَہُ اللّٰہُ ۘ وَ قَالَ لَاَتَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِکَ نَصِیۡبًا مَّفۡرُوۡضًا ﴿۱۱۸﴾ۙ

Whom Allah has cursed. For he had said, "I will surely take from among Your servants a specific portion.

جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شدہ حصہ لے کر رہوں گا

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَّعَنَہُ
لعنت کی اس پر
اللّٰہُ
اللہ نے
وَقَالَ
اور کہا اس نے
لَاَتَّخِذَنَّ
البتہ میں ضرور لے کر رہوں گا
مِنۡ عِبَادِکَ
تیرے بندوں میں سے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مَّفۡرُوۡضًا
مقرر
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَّعَنَہُ
لعنت کی اس پر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَقَالَ
اور اس(شیطان)نے کہا
لَاَتَّخِذَنَّ
یقینا میں ضرور لے لوں گا
مِنۡ عِبَادِکَ
تیرے بندوں میں سے
نَصِیۡبًا
ایک حصہ
مَّفۡرُوۡضًا
مقرر
Translated by

Juna Garhi

Whom Allah has cursed. For he had said, "I will surely take from among Your servants a specific portion.

جسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شدہ حصہ لے کر رہوں گا

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے اللہ سے کہا تھا کہ : میں تیرے بندوں میں سے ایک مقررہ حصہ لے کر رہوں گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ نے اس پر لعنت کی ہے اور اس (شیطان)نے کہا کہ یقیناًمیں تیرے بندوں میں سے ایک مقررہ حصہ ضرورلے لوں گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

whom Allah has cursed. And he (the Satan) said, &Tor sure, I will take a set share from Your slaves,

جس پر لعنت کی اللہ نے اور کہا شیطان نے کہ میں البتہ لوں گا تیرے بندوں سے حصہ مقررہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے اس پر لعنت فرما دی ہے اور اس نے کہا (اے اللہ) میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ تو لے کر ہی چھوڑوں گا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

upon whom Allah has laid His curse. He said (to Allah): 'I will take to myself an appointed portion of Your servants

جس نے اللہ سے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا ، 146 میں انہیں بہکاؤں گا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس پر اللہ نے پھٹکار ڈال رکھی ہے ، اور اس نے ( اللہ سے ) یہ کہہ رکھا ہے کہ : میں تیرے بندوں سے ایک طے شدہ حصہ لے کر رہوں گا ، ( ٧١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ تعالیٰ نے اس پر یعنی شیطان پر لعنت کی اور وہ یعنی شیطان کہنے لگا میں تو ضرور تیرے بندوں میں سے یاک معین حصہ مارلوں گا 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے کہا تھا میں ضرور تیرے بندوں میں سے ایک مقرر (کافی) حصہ لوں گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس پر اللہ نے لعنت کی ہے جس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے اپنا مقررہ حصہ لے کر رہوں گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس پر خدا نے لعنت کی ہے (جو خدا سے) کہنے لگا میں تیرے بندوں سے (غیر خدا کی نذر دلوا کر مال کا) ایک مقرر حصہ لے لیا کروں گا۔

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath accursed him. And he said: surely shall take of Thine bondmen a portion allotted.

اس پر لعنت کی ہے اللہ نے ۔ اور وہ کہہ چکا ہے کہ میں تیرے بندوں میں اپنا مقرر حصہ لے کر رہوں گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس پر اللہ کی پھٹکار ہے! اور اس نے کہہ رکھا ہے کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک معین حصہ ہتھیا کے رہوں گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ تعالیٰ نے اسے ( شیطان کو ) اپنی رحمت سے دور کردیا ہے اور اس نے ( اﷲ تعالیٰ سے ) کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے مقررشدہ ( اپنا ) حصہ ضرور لے لوں گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے۔ (وہ شیطان) جس نے اللہ سے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس پر لعنت فرمادی اللہ نے، اور جس نے (اللہ سے اعلانیہ) کہہ دیا تھا کہ میں ضرور بالضرور لے کر رہونگا تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ،

Translated by

Noor ul Amin

جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے اللہ سے کہا تھا کہ: ’’میں تیرے بندوں میں سے مقررہ حصہ لے کر رہوں گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس پر اللہ نے لعنت کی اور بولا ( ف۳۰۸ ) قسم ہے میں ضرور تیرے بندوں میں سے کچھ ٹھہرایا ہوا حصہ لوں گا ( ف۳۰۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس پراللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے ایک معیّن حصہ ( اپنے لئے ) ضرور لے لوں گا

Translated by

Hussain Najfi

جس پر اللہ نے لعنت کی ہے اور جس نے کہا کہ میں تیرے بندوں میں سے اپنا مقررہ حصہ لے کر رہوں گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah did curse him, but he said: "I will take of Thy servants a portion Marked off;

Translated by

Muhammad Sarwar

God condemned Satan when he said, "I will certainly take my revenge from Your servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah cursed him. And he [Shaytan] said: "I will take an appointed portion of your servants."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah has cursed him; and he said: Most certainly I will take of Thy servants an appointed portion:

Translated by

William Pickthall

Whom Allah cursed, and he said: Surely I will take of Thy bondmen an appointed portion,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस पर अल्लाह ने लानत की है, और शैतान ने कहा था कि मैं तेरे बंदों में से एक मुक़र्रर हिस्सा लेकर रहुँगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جس کو خدا تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دور ڈال رکھا ہے اور جس نے یوں کہا تھا کہ میں ضرور تیرے بندوں سے اپنا مقرر حصہ (اطاعت کا) لوں گا۔ (118)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

(وہ اس شیطان کی عبادت کرتے ہیں) جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور اس نے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے مقرر حصہ لے کر رہوں گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ اس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں) جس نے اللہ سے کہا تھا کہ میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس پر اللہ نے لعنت کی اور شیطان نے کہا میں تیرے بندوں میں سے ایک مقررہ حصہ لے لوں گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس پر لعنت کی اللہ نے اور کہا شیطان نے کہ میں البتہ لونگا تیرے بندوں سے حصہ مقررہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جس پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کر رکھی ہے اور جس نے خدا سے یوں کہا تھا کہ میں تیرے بندوں میں سے ضرور اپنا مقررہ حصہ لے کر رہوں گا۔