Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 12

سورة النساء

وَ لَکُمۡ نِصۡفُ مَا تَرَکَ اَزۡوَاجُکُمۡ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّہُنَّ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَہُنَّ وَلَدٌ فَلَکُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصِیۡنَ بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ؕ وَ لَہُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّکُمۡ وَلَدٌ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ وَلَدٌ فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ تُوۡصُوۡنَ بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ؕ وَ اِنۡ کَانَ رَجُلٌ یُّوۡرَثُ کَلٰلَۃً اَوِ امۡرَاَۃٌ وَّ لَہٗۤ اَخٌ اَوۡ اُخۡتٌ فَلِکُلِّ وَاحِدٍ مِّنۡہُمَا السُّدُسُ ۚ فَاِنۡ کَانُوۡۤا اَکۡثَرَ مِنۡ ذٰلِکَ فَہُمۡ شُرَکَآءُ فِی الثُّلُثِ مِنۡۢ بَعۡدِ وَصِیَّۃٍ یُّوۡصٰی بِہَاۤ اَوۡ دَیۡنٍ ۙ غَیۡرَ مُضَآرٍّ ۚ وَصِیَّۃً مِّنَ اللّٰہِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ ﴿ؕ۱۲﴾

And for you is half of what your wives leave if they have no child. But if they have a child, for you is one fourth of what they leave, after any bequest they [may have] made or debt. And for the wives is one fourth if you leave no child. But if you leave a child, then for them is an eighth of what you leave, after any bequest you [may have] made or debt. And if a man or woman leaves neither ascendants nor descendants but has a brother or a sister, then for each one of them is a sixth. But if they are more than two, they share a third, after any bequest which was made or debt, as long as there is no detriment [caused]. [This is] an ordinance from Allah , and Allah is Knowing and Forbearing.

تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ مریں اور ان کی اولاد نہ ہو تو آدھوں آدھ تمہارا ہے اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے چھوڑے ہوئے مال میں سے تمہارے لئے چوتھائی حصہ ہے ۔ اس وصیّت کی ادائیگی کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کے بعد ۔ اور جو ( ترکہ ) تم چھوڑ جاؤ اس میں ان کے لئے چوتھائی ہے ، اگر تمہاری اولاد نہ ہو ، اور اگر تمہاری اولاد ہو تو پھر انہیں تمہارے ترکہ کا آٹھواں حصّہ ملے گا ، اس وصیّت کے بعد جو تم کر گئے ہو اور قرض کی ادائیگی کے بعد ۔ اور جن کی میراث لی جاتی ہے وہ مرد یا عورت کلالہ ہو یعنی اس کا باپ بیٹا نہ ہو ، اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر اس سے زیادہ ہوں تو ایک تہائی میں سب شریک ہیں ، اس وصیّت کے بعد جو کی جائے اور قرض کے بعد جب کہ اوروں کا نقصان نہ کیا گیا ہو یہ مُقّرر کیا ہوا اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور اللہ تعالٰی دانا ہے بُردبار ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
نِصۡفُ
آدھا ہے
مَا
جو
تَرَکَ
چھوڑا
اَزۡوَاجُکُمۡ
تمہاری بیویوں نے
اِنۡ
اگر
لَّمۡ
نہ
یَکُنۡ
ہو
لَّہُنَّ
ان کے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہے
لَہُنَّ
ان کے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
فَلَکُمُ
تو تمہارے لیے ہے
الرُّبُعُ
چوتھا حصہ
مِمَّا
اس میں سے جو
تَرَکۡنَ
وہ چھوڑ جائیں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
یُّوۡصِیۡنَ
وہ عورتیں وصیت کر جائیں
بِہَاۤ
جس کی
اَوۡ
یا
دَیۡنٍ
قرض (کی ادائیگی کے بعد)
وَ لَہُنَّ
اور ان عورتوں کے لیے ہے
الرُّبُعُ
چوتھا حصہ
مِمَّا
اس میں سے جو
تَرَکۡتُمۡ
چھوڑا تم نے
اِنۡ
اگر
لَّمۡ
نہیں
یَکُنۡ
ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَدٌ
کوئی اولاد
فَلَہُنَّ
تو ان کے لیے ہے
الثُّمُنُ
آٹھواں حصہ
مِمَّا
اس میں سے جو
تَرَکۡتُمۡ
چھوڑا تم نے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
تُوۡصُوۡنَ
تم وصیت کرجاؤ
بِہَاۤ
جس کی
اَوۡ
یا
دَیۡنٍ
قرض ( ادائی گی کے بعد)
وَ اِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہے
رَجُلٌ
کوئی مرد
یُّوۡرَثُ
جس کی ) مراث لی جارہی ہے
کَلٰلَۃً
کلالہ
اَوِ
یا
امۡرَاَۃٌ
کوئی عورت
وَّ لَہٗۤ
اور اس کے لیے ہو
اَخٌ
ایک بھائی
اَوۡ
یا
اُخۡتٌ
ایک بہن
فَلِکُلِّ
تو واسطے ہر
وَاحِدٍ
ایک کے
مِّنۡہُمَا
ان دونوں میں سے
السُّدُسُ
چھٹا حصہ ہے
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانُوۡۤا
ہوں وہ
اَکۡثَرَ
زیادہ
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
فَہُمۡ
تو وہ
شُرَکَآءُ
شریک ہیں
فِی الثُّلُثِ
ایک تہائی میں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
یُّوۡصٰی
وصیت کی جائے
بِہَاۤ
جس کی
اَوۡ
یا
دَیۡنٍ
قرض (کی ادائیگی کے بعد)
غَیۡرَ
نہ
مُضَآرٍّ
نقصان پہنچانے والا ہو
وَصِیَّۃً
وصیت ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ کی طرف سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
حَلِیۡمٌ
بہت بردبار ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
نِصۡفُ
آدھا ہے
مَا
جو
تَرَکَ
چھوڑ جائیں
اَزۡوَاجُکُمۡ
بیویاں تمہاری
اِنۡ
اگر
لَّمۡ یَکُنۡ
نہ ہو
لَّہُنَّ
اُن کے لیے
وَلَدٌ
اولاد
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہو
لَہُنَّ
اُن کے لیے
وَلَدٌ
اولاد
فَلَکُمُ
پھر تمہارے لیے
الرُّبُعُ
چوتھاحصہ ہے
مِمَّا
اُس میں سے جو
تَرَکۡنَ
اُنہوں نے چھوڑا ہے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
یُّوۡصِیۡنَ
وہ وصیت کر جائیں
بِہَاۤ
ساتھ اس کے
اَوۡ دَیۡنٍ
یا قرض کے
وَ لَہُنَّ
اور اُن کے لیے
الرُّبُعُ
چوتھائی حصہ ہے
مِمَّا
اُس میں سے جو
تَرَکۡتُمۡ
چھوڑا تم نے
اِنۡ
اگر
لَّمۡ
نہیں
یَکُنۡ
ہے
لَّکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَدٌ
اولاد
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانَ
ہے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
وَلَدٌ
اولاد
فَلَہُنَّ
تو اُن کے لیے ہے
الثُّمُنُ
آٹھواں حصہ
مِمَّا
اُس میں سے جو
تَرَکۡتُمۡ
چھوڑا تم نے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
تُوۡصُوۡنَ
تم وصیت کرو
بِہَاۤ
ساتھ اُس کے
اَوۡ دَیۡنٍ
یا قرض کے
وَ اِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہو
رَجُلٌ
کوئی مرد
یُّوۡرَثُ
ورثہ لیا جا رہا ہے
کَلٰلَۃً
کلالہ ہو
اَوِ
یا
امۡرَاَۃٌ
کوئی عورت
وَّ لَہٗۤ
اور اُس کے لیے
اَخٌ
ایک بھائی ہو
اَوۡ
یا
اُخۡتٌ
ایک بہن ہو
فَلِکُلِّ وَاحِدٍ
تو ہر ایک کے لیے
مِّنۡہُمَا
اُن دونوں میں سے
السُّدُسُ
چھٹا حصہ ہے
فَاِنۡ
پھر اگر
کَانُوۡۤا
وہ(بہن بھائی )ہوں
اَکۡثَرَ
زیادہ
مِنۡ ذٰلِکَ
اس سے
فَہُمۡ
تو وہ سب
شُرَکَآءُ
شریک ہوں گے
فِی الثُّلُثِ
ایک تہائی میں
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
وَصِیَّۃٍ
وصیت کے
یُّوۡصٰی
وصیت کی جائے
بِہَاۤ
ساتھ اس کے
اَوۡ دَیۡنٍ
یا قرض کے
غَیۡرَ مُضَآرٍّ
نقصان نہ کیا گیا ہو
وَصِیَّۃً
وصیت ہے
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی طرف سے
وَ اللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا
حَلِیۡمٌ
نہایت بُردبار ہے
Translated by

Juna Garhi

And for you is half of what your wives leave if they have no child. But if they have a child, for you is one fourth of what they leave, after any bequest they [may have] made or debt. And for the wives is one fourth if you leave no child. But if you leave a child, then for them is an eighth of what you leave, after any bequest you [may have] made or debt. And if a man or woman leaves neither ascendants nor descendants but has a brother or a sister, then for each one of them is a sixth. But if they are more than two, they share a third, after any bequest which was made or debt, as long as there is no detriment [caused]. [This is] an ordinance from Allah , and Allah is Knowing and Forbearing.

تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ مریں اور ان کی اولاد نہ ہو تو آدھوں آدھ تمہارا ہے اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے چھوڑے ہوئے مال میں سے تمہارے لئے چوتھائی حصہ ہے ۔ اس وصیّت کی ادائیگی کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کے بعد ۔ اور جو ( ترکہ ) تم چھوڑ جاؤ اس میں ان کے لئے چوتھائی ہے ، اگر تمہاری اولاد نہ ہو ، اور اگر تمہاری اولاد ہو تو پھر انہیں تمہارے ترکہ کا آٹھواں حصّہ ملے گا ، اس وصیّت کے بعد جو تم کر گئے ہو اور قرض کی ادائیگی کے بعد ۔ اور جن کی میراث لی جاتی ہے وہ مرد یا عورت کلالہ ہو یعنی اس کا باپ بیٹا نہ ہو ، اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر اس سے زیادہ ہوں تو ایک تہائی میں سب شریک ہیں ، اس وصیّت کے بعد جو کی جائے اور قرض کے بعد جب کہ اوروں کا نقصان نہ کیا گیا ہو یہ مُقّرر کیا ہوا اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے اور اللہ تعالٰی دانا ہے بُردبار ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تمہاری بیویوں کی اگر اولاد نہ ہو تو ان کے ترکہ سے تمہارا نصف حصہ ہے اور اگر اولاد ہو تو پھر چوتھا حصہ ہے۔ اور یہ تقسیم ترکہ ان کی وصیت کی تعمیل اور ان کا قرضہ ادا کرنے کے بعد ہوگی۔ اور اگر تمہاری اولاد نہ ہو تو بیویوں کا چوتھا حصہ ہے اور اگر اولاد ہو تو پھر آٹھواں حصہ ہے اور یہ تقسیم تمہاری وصیت کی تعمیل اور تمہارے قرضے کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔ اگر میت کلالہ ہو خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہو اور اس کا ایک بھائی اور ایک بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر بہن بھائی زیادہ ہوں تو وہ سب تہائی حصہ میں شریک ہوں گے اور یہ تقسیم میت کی وصیت کی تعمیل اور اس کے قرضہ کی ادائیگی کے بعد ہوگی۔ بشرطیکہ اس کے قرضہ کی ادائیگی یا وصیت کی تعمیل میں کسی کو نقصان نہ پہنچ رہا ہو۔ یہ اللہ کی طرف سے مقرر کردہ حصے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور بردبار ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجوتمہاری بیویاں چھوڑجائیں اس میں تمہاراآدھاحصہ ہے اگران کے لیے کوئی اولادنہ ہو پھراگران کے لیے اولادہوتو تمہارے لیے اس میں چوتھائی حصہ ہے جو انہوں نے چھوڑا ہے اس وصیت کے بعدجووہ کرجائیں یاقرض کی ادائیگی کے بعد،اوران کے لیے چوتھائی حصہ ہے اُس میں سے جوتم نے چھوڑااگرتمہاری کوئی اولادنہ ہو،پھر اگر تمہارے لیے کوئی اولادہواس میں سے ان کے لئے آٹھواں حصہ ہے جوتم نے چھوڑا،اس وصیت کے بعدجوتم کرجاؤیاقرض(کی ادائیگی)کے بعداوراگرکوئی مردجس کاورثہ لیا جا رہاہے جس کے نہ ماں باپ ہیں اورنہ اولادہے یا(وہ)کوئی عورت ہو اوراس کے لیے ایک بھائی یاایک بہن ہوتودونوں میں سے ہر ایک کے لیے چھٹاحصہ ہے،پھراگروہ (بہن بھائی) اس سے زیادہ ہوں تووہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے،وصیت کے بعدجوکی جائے یاقرض(کی ادائیگی کے بعد)بشرطیکہ کسی کا نقصان نہ کیاگیا ہو،اﷲ تعالیٰ کی طرف سے وصیت ہے، اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا،نہایت بُردبارہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for you there is one-half of what your wives left behind, in case they have no child. But, if they have a child, you get one-fourth of what they left, after (settling) the will they might have made, or debt. And for them (the wives) there is one-fourth of what you left, in case you have no child. But, if you have a child, they get one-eighth of what you left, after (settling) the will you might have made, or debt.And if the man being inherited, or the woman, is Kalalah (having no father or son to inherit) and he has a brother or a sister, then, for each of them there is one-sixth. And if they are more than that, they shall be sharers in one-third, after (settling) the will that might have been made, or debt, causing no damage. All this is prescribed by Allah. And Allah is All-Knowing, Forbearing.

اور تمہارا ہے آدھا مال جو کہ چھوڑ مریں تمہاری عورتیں اگر نہ ہو ان کے اولاد اور اگر ان کے اولاد ہے تو تمہارے واسطے چوتھائی ہے اس میں سے جو چھوڑ گئیں بعد وصیت کے جو کر گئیں یا بعد قرض کے اور عورتوں کے لئے چوتھائی مال ہے اس میں سے جو چھوڑو مرو تم اگر نہ ہو تمہارے اولاد اور اگر تمہارے اولاد ہے تو ان کے لئے آٹھواں حصہ ہے اس میں سے جو کچھ کہ تم نے چھوڑا بعد وصیت کے جو تم کر مرو یا قرض کے۔ اور اگر وہ مرد کہ جس کی میراث ہے باپ بیٹا کچھ نہیں رکھتا یا عورت ہو ایسی ہی اور اس میت کے ایک بھائی ہے یا بہن ہے تو دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے، اور اگر زیادہ ہو اس سے تو سب شریک ہیں ایک تہائی میں بعد وصیت کے جو ہوچکی ہے یا قرض کے جب اوروں کا نقصان نہ کیا ہو، یہ حکم ہے اللہ کا اور اللہ ہے سب کچھ جاننے والا تحمل کرنیوالا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تمہارا حصہ تمہاری بیویوں کے ترکے میں سے آدھا ہے اگر ان کے کوئی اولاد نہ ہو اور اگر ان کے اولاد ہے تو تمہارے لیے چوتھائی ہے اس میں سے جو انہوں نے چھوڑا بعد اس وصیت کی تعمیل کے جو وہ کر جائیں یا بعد ادائے قرض کے اور ان کے لیے چوتھائی ہے تمہارے ترکے کا اگر تمہارے اولاد نہیں ہے اور اگر تمہارے اولاد ہے تو ان کے لیے آٹھواں حصہ ہے تمہارے ترکے میں سے اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو تم نے کی ہو یا قرض ادا کرنے کے بعد اور اگر کوئی شخص جس کی وراثت تقسیم ہو رہی ہے کلالہ ہو یا عورت ہو اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کے لیے چھٹا حصہ ہے اور اگر وہ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو کی گئی یا ادائے قرض کے بعد بغیر کسی کو ضرر پہنچائے اور اللہ تعالیٰ سب کچھ جاننے والا کمال حلم والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And to you belongs half of whatever has been left behind by your wives if they die childless; but if they have any children then to you belongs a fourth of what they have left behind, after payment of the bequest they might have made or any debts outstanding against them. And to them belongs a fourth of what you leave behind, if you die childless; and if you have any child then to them belongs one-eighth of what you have left behind, after the payment of the bequest you might have made or any debts outstanding against you. And if the man or woman has no heir in the direct line, but has a brother or sister, then each of these shall inherit one-sixth; but if they are more than two, then they shall inherit one-third of the inheritance, after the payment of the bequest that might have been made or any debts outstanding against the deceased, providing that the bequest causes no injury. This is a commandment from Allah; Allah is All-Knowing, All-Forbearing.

اور تمہاری بیویوں نے جو کچھ چھوڑا ہو اس کا آدھا حصّہ تمہیں ملے گا اگر وہ بے اولاد ہوں ، ورنہ اولاد ہونے کی صورت میں ترکہ کا ایک چوتھائی حصّہ تمہارا ہے جبکہ وصیّت جو انہوں نے کی ہو پوری کر دی جائے ، اور قرض جو انہوں نے چھوڑا ہو ادا کر دیا جائے ۔ اور وہ تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حق دار ہوں گی اگر تم بے اولاد ہو ، ورنہ صاحب اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصّہ آٹھواں ہوگا ، 22 بعد اس کے کہ جو وصیّت تم نے کی ہو وہ پوری کر دی جائے اور جو قرض تم نے چھوڑا ہو وہ ادا کر دیا جائے ۔ اور اگر وہ مرد یا عورت ﴿جس کی میراث تقسیم طلب ہے﴾ بے اولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں ، مگر اس کا ایک بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصّہ ملے گا ، اور بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے ، 23 جبکہ وصیّت جو کی گئی ہو پوری کر دی جائے ، اور قرض جو میّت نے چھوڑا ہو ادا کر دیا جائے ، بشرطیکہ وہ ضرر رساں نہ ہو ۔ 24 یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ دانا و بینا اور نرم خو ہے ۔ 25

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ کر جائیں ، اس کا آدھا حصہ تمہارا ہے ، بشرطیکہ ان کی کوئی اولاد ( زندہ ) نہ ہو ۔ اور اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو اس وصیت پر عمل کرنے کے بعد جو انہوں نے کی ہو ، اور ان کے قرض کی ادائیگی کے بعد تمہیں ان کے ترکے کا چوتھائی حصہ ملے گا ۔ اور تم جو کچھ چھوڑ کر جاؤ اس کا ایک چوتھائی ان ( بیویوں ) کا ہے ، بشرطیکہ تمہاری کوئی اولاد ( زندہ ) نہ ہو ۔ اور اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو اس وصیت پر عمل کرنے کے بعد جو تم نے کی ہو ، اور تمہارے قرض کی ادائیگی کے بعد ان کو تمہارے ترکے کا آٹھواں حصہ ملے گا ۔ اور اگر وہ مرد یا عورت جس کی میراث تقسیم ہونی ہے ، ایسا ہو کہ نہ اس کے والدین زندہ ہوں ، نہ اولاد ، اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن زندہ ہو تو ان میں سے ہر ایک چھٹے حصے کا حق دار ہے ۔ اور اگر وہ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے ، ( مگر ) جو وصیت کی گئی ہو اس پر عمل کرنے کے بعد اور مرنے والے کے ذمے جو قرض ہو اس کی ادائیگی کے بعد ، بشرطیکہ ( وصیت یا قرض کے اقرار کرنے سے ) اس نے کسی کو نقصان نہ پہنچایا ہو ۔ ( ١٣ ) یہ سب کچھ اللہ کا حکم ہے ، اور اللہ ہر بات کا علم رکھنے والا ، بردبار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور تمہاری بی بیاں جو مال متاع چھور جائیں اس میں آدھا حصہ تمہارا ہے اگر ان کی اولاد بیٹا یا بیٹی نہ ہو 11 اگر ان کی اولاد ہو تو تم کو چو تھا حصہ ان کے ترکے میں سے ملے گا مگر پہلے وہ وصیت پوری کی جاے گی جو انہوں کی اور قرضہ ادا کیا جائے گا اور تم مال متاع چھوڑ کر اس میں چوتھائی حصہ تمہاری بی بیوں کا ہے اگر تم کو اولاد نہ وہ اگر تم کو اولاد ہو تو تمہارے ترکے میں سے کو آٹھو اں حصہ ملے گا 1 مگر پہیلے وہ وصیت پوری کی جائے تم نے کی اور قرضہ ادا کیا جائے گا اور اگر کوئی مرد کلالہ ہو یا کوئی عورت کلالہ ہو اور اس مرد یا عورت کا خیانی یعنی صرف ماں کی طرف سے بھائی یا بہن ہو 3 تو ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا اگر وہ اس سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے 4 یہ ساری تقسیم بھی جو وصیت کی جائے اس کے پورا کرنے اور قرض ادا کرنے کے بعد ہوگی جب میت نے کسی کو نقصان پہنچانا نہ چاہا ہو 5 یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ سب جانتا ہے تحمل والا گناہ دیکھتا ہے پر فورا سزا نہیں دیتا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمہارے لئے نصف ہے (اس ترکہ میں سے) جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اگر ان کے اولاد نہ ہو پس اگر ان کے اولاد ہو تو تمہیں ان کے ترکے سے ایک چوتھائی ملے گا ان کو وصیت جو انہوں کی ہو پوری کرنے یا قرض ادا کرنے کے بعد اور جو تم چھوڑ جاؤ اگر تمہاری اولاد نہ ہو تو ان (بیبیوں) کو اس میں سے ایک چوتھائی ملے گا پس اگر تمہاری اولاد ہو تو تمہارے ترکے میں سے تمہاری کی ہوئی وصیت پوری کرنے یا قرض ادا کرنے کے بعد ان کو آٹھواں حصہ ملے گا اور اگر کسی ایسے مرد کی یا عورت کی میراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بیٹا اور اس کے ایک بھائی یا بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹاحصہ ہوگا پس اگر یہ لوگ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (اس حال میں) کہ جو وصیت کی گئی پوری کی جانے یا قرض کو ادا کیے جانے کے بعد بشرطیکہ (مرنے والا وصیت میں) کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ جاننے والے حلم والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تمہارے لئے تمہاری ان بیویوں کے چھوڑے ہوئے مال میں سے آدھا حصہ ہے جن کے کوئی اولاد نہ ہو۔ لیکن اگر ان کے اولاد ہے تو تمہارے لئے اس مال میں سے چوتھائی حصہ ہے جب کہ اس وصیت کو پورا کردیا جائے جو انہوں نے کی ہے اور قرض ادا کردیا گیا ہو۔ (اسی طرح) تم جو مال وغیرہ چھوڑ کر جاؤ گے اس میں سے ان عورتوں کے لئے چوتھائی ہے اگر وہ صاحب اولاد نہ ہوں۔ لیکن اگر وہ صاحب اولاد ہوں تو ان عورتوں کے لئے تمہارے چھوڑے ہوئے مال میں سے آٹھواں حصہ ہے۔ کی گئی وصیت اور قرض کی ادائیگی کے بعد۔ اور اگر کوئی ایسا شخص ہے جس کی میراث ہو۔ اور وہ باپ، بیٹا کچھ بھی نہ رکھتا ہو یا ایسی ہی کوئی عورت ہو اور اس میت کے ایک بھائی ایک بہن ہو تو دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہیں۔ کی گئی وصیت اور قرض کی ادائیگی کے بعد جب کہ اوروں کا نقصان نہ کیا گیا ہو ۔ یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور برداشت کرنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں۔ اگر ان کے اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا۔ اور اگر اولاد ہو تو ترکے میں تمہارا حصہ چوتھائی۔ (لیکن یہ تقسیم) وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو انہوں نے کی ہو یا قرض کے (ادا ہونے کے بعد جو ان کے ذمے ہو، کی جائے گی) اور جو مال تم (مرد) چھوڑ مرو۔ اگر تمہارے اولاد نہ ہو تو تمہاری عورتوں کا اس میں چوتھا حصہ۔ اور اگر اولاد ہو تو ان کا آٹھواں حصہ (یہ حصے) تمہاری وصیت (کی تعمیل) کے بعد جو تم نے کی ہو اور (ادائے) قرض کے (بعد تقسیم کئے جائیں گے) اور اگر ایسے مرد یا عورت کی میراث ہو جس کے نہ باپ ہو نہ بیٹا مگر اس کے بھائی بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ اور اگر ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے (یہ حصے بھی ادائے وصیت و قرض بشرطیکہ ان سے میت نے کسی کا نقصان نہ کیا ہو (تقسیم کئے جائیں گے) یہ خدا کا فرمان ہے۔ اور خدا نہایت علم والا (اور) نہایت حلم والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And ye will have half of that which your wives may leave, if they have no Child, but if they have a child then ye shall have one- fourth of that which they may leave, after paying a bequest they may have bequeathed or a debt. And they shall have one-fourth of that which ye may leaves if ye have no child; but if ye have a child then they will have one-eighth of that which ye may leave, after paying a bequest ye may have bequeathed or a debt. And if a man or a woman who leaveth the heritage hath no direct heirs but hath a brother or a sister, each of the twain will have a sixth; and if more than one, then they will have equal shares in one third after paying a bequest they may have bequeathed or a debt without prejudice: an ordinance this from Allah; and Allah Is Knowing, Forbearing.

اور تمہارے لیے اس (مال) کا آدھا حصہ ہے جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں بشرطیکہ ان کے کوئی اولاد نہ ہو ۔ اور اگر ان کے اولاد ہو تو تمہارے لیے بیویوں کے ترکہ کی چوتھائی ہے ۔ وصیت (نکالنے) کے بعد جس کی وہ وصیت کرجائیں یا ادائے قرض کے بعد ۔ اور ان (بیویوں) کے لئے تمہارے ترکہ کی چوتھائی ہے ۔ بشرطیکہ تمہارے کوئی اولاد نہ ہو لیکن اگر تمہارے کچھ اولاد ہو تو ان (بیویوں) کو تمہارے ترکہ کا آٹھواں حصے ملے گا ۔ بعد وصیت (نکالنے) کے جس کی تم وصیت کرجاؤ یا ادائے قرض کے بعد اور اگر کوئی مورث مرد ہو یا عورت ایسا ہو جس کے نہ اصول ہوں نہ فروع اور اس کے ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو دونوں میں سے ہر ایک کے لیے ایک چھٹا حصہ ہے اور اگر یہ لوگ اس سے زائد ہوں تو وہ ایک تہائی میں شریک ہوں گے ۔ بعد وصیت (نکالنے) کے جس کی وصیت کردی جائے یا ادائے قرض کے بعد بغیر کسی کے نقصان پہنچائے ۔ یہ حکم اللہ کی طرف سے ہے ۔ اور اللہ بڑا علم والا ہے بڑا بردبار ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تمہارے لئے اس ترکے کا نصف ہے ، جو تمہاری بیویاں چھوڑیں اگر ان کے اولاد نہیں ہے اور اگر ان کے اولاد ہے تو ان کے ترکے میں سے تمہارے لئے چوتھائی ہے ، بعد اس وصیت کی تعمیل اور ادائے قرض کے ، جو وہ کرجائیں اور ان کیلئے چوتھائی ہے تمہارے ترکے کا ، اگر تمہارے اولاد نہیں ہے اور اگر تمہارے اولاد ہے تو ان کیلئے آٹھواں حصہ ہے تمہارے ترکے کا اس وصیت کی تعمیل اور ادائے قرض کے بعد ، جو تم کرجاؤ ۔ اور اگر کسی مرد یا عورت کی وراثت اس حال میں تقسیم ہو کہ نہ اس کے اصول میں کوئی ہو نہ فروع میں اور ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان میں سے ہر ایک کیلئے چھٹا حصہ ہے اور اگر وہ اس سے زیادہ ہوں تو وہ ایک تہائی میں شریک ہوں گے ، اس وصیت کی تعمیل کے بعد جو کی گئی یا ادائے قرض کے بعد ، بغیر کسی کو ضرر پہنچائے ۔ یہ اللہ کی طرف سے وصیت ہے اور اللہ علم والا اور بُردبار ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو مال تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں بشرطیکہ ان کی کوئی اولاد نہ ہو تو تمہارے لیے اس میں سے آدھا حصہ ہے ۔ اور اگر انکی اولاد ہو تو جو کچھ وہ چھوڑ جائیں اس میں سے ان کی وصیت پوری کرنے اور قرض کی ادائیگی کے بعد تمہارے لیے چوتھائی حصہ ہے ۔ اور اگر تمہاری کوئی اولاد نہ ہو تو جو کچھ تم چھوڑ جاؤ اس میں سے تمہاری بیویوں کے لئے چوتھائی حصہ ہے ۔ پس اگر تمہاری اولاد ہو تو جو کچھ تم چھوڑ جاؤ تو اس میں سے وصیت پوری کرنے اور قر ض کی ادائیگی کے بعد تمہاری بیویوں کے لئے آٹھواں حصہ ہے ۔ اور اگر ایسا مرد یا عورت جس کے اصول وفروع نہ ہوں اور اس کا ایک بھائی یا بہن ہو تو اس کے چھوڑے ہوئے مال میں سے اور اگر یہ ( بہن بھائی ) ایک سے زائد ہوں تو وصیت پوری کرنے یا قرض کی ادائیگی کے بعد کسی کو نقصان پہنچائے بغیر ایک تہائی حصہ میں شریک ہونگے ۔ یہ حکم اﷲ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اﷲ تعالیٰ بڑے علم والے ، بڑے بردبار ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمہاری بیویوں نے جو چھوڑا ہو اس کا آدھا حصہ تمہیں ملے گا اگر وہ بےاولاد ہوں ورنہ اولاد ہونے کی صورت میں ترکے کا ایک چوتھائی حصہ تمہارا ہے، جب کہ وصیت جو انہوں نے کی ہو پوری کردی جائے اور قرض جو انہوں نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے اور وہ تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حق دار ہوں گی اگر تم بےاولاد ہو ورنہ اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصہ آٹھواں ہوگا، وصیت پوری کرنے کے بعد اور قرض جو تم نے چھوڑا ہو ادا کرنے کے بعد۔ اگر میت کلالہ ہو اور اس کا ایک بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی اور بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا اور اگر بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو کل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے، جبکہ وصیت پوری کردی جائے اور قرض جو میت نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے (شرط یہ ہے کہ) وہ ضرر رساں نہ ہو۔ یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور برد بار ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تمہیں اس مال کا آدھا ملے گا جو تمہاری بیویاں چھوڑ مریں، اگر ان کی کوئی اولاد نہ ہو، اور اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو پھر تمہیں اس مال کا ایک چوتھائی حصہ ملے گا، جو انہوں نے چھوڑا ہو، اس وصیت کے بعد جو انہوں نے کی ہو، یا قرض کے بعد (جو انہوں نے دینا ہو) اور ان کو ایک چوتھائی حصہ ملے گا اس ترکے میں سے جو تم چھوڑ جاؤ جب کہ تمہاری کوئی اولاد نہ ہو، لیکن اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو پھر انکو تمہارے کل ترکے کا آٹھواں حصہ ملے گا، اس وصیت کے بعد جو تم کر جاؤ، یا قرض کے بعد (جو تم نے دینا ہو) اور اگر میراث کسی ایسے مرد یا عورت کی ہو جس کا نہ باپ موجود ہو، نہ کوئی اولاد، مگر اس کا کوئی (اخیافی) بھائی یا بہن موجود ہو، تو ان میں سے ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا، پھر اگر وہ بھائی بہن اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب (میراث کے) تیسرے حصے میں شریک ہوں گے، اس وصیت کے بعد جو کی گئی ہو، یا ایسے قرضے کے بعد جو اداء کرنا ہو، بغیر کسی کو نقصان پہنچانے کے، اور اللہ بڑا ہی علم والا، نہایت ہی حلیم ہے

Translated by

Noor ul Amin

اور تمہاری بیویوں کی اگرکوئی اولادنہ ہوتوان کے ترکے سے تمہارا نصف حصہ ہے اور اگر اولاد ہو توتمہاراچوتھا حصہ ہے اور تقسیم ترکہ ان کی وصیت کی تعمیل اور ان کاقرض اداکرنے کے بعدہوگی اور اگرتمہاری اولاد نہ ہو توتمہاری بیویوں کاچوتھاحصہ ہے اور اگراولاد ہو تو پھرآٹھواں حصہ ہے اور تقسیم تمہاری وصیت کی تعمیل اور تمہارے قرضے کی ادائیگی کے بعد ہوگی اور اگر میت کلا لہ ہو ( یعنی جس کے باپ اور بیٹابیٹی نہ ہوں ) خواہ وہ مرد ہویا عورت ہواوراس کا ایک بھائی اور بہن ہوتوان میں سے ہرایک کاچھٹاحصہ ہے اور اگر بہن بھائی ایک سے زیادہ ہوں تووہ سب تہائی حصہ میں شریک ہوں گے اور یہ تقسیم وصیت کی تعمیل اور قرضے کی ادائیگی کے بعد ہوگی اس میں کسی کو نقصان نہ پہنچے یہ اللہ کا حکم ہے اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور بردبار ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہاری بیبیاں جو چھوڑ جائیں اس میں سے تمہیں آدھا ہے اگر ان کی اولاد نہ ہو ، پھر اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے ترکہ میں سے تمہیں چوتھائی ہے جو وصیت وہ کر گئیں اور دَین نکال کر اور تمہارے ترکہ میں عورتوں کا چوتھائی ہے ( ف۳٦ ) اگر تمہارے اولاد نہ ہو پھر اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں ( ف۳۷ ) جو وصیت تم کر جاؤ اور دین نکال کر ، اور اگر کسی ایسے مرد یا عورت کا ترکہ بٹنا ہو جس نے ماں باپ اولاد کچھ نہ چھوڑے اور ماں کی طرف سے اس کا بھائی یا بہن ہے تو ان میں سے ہر ایک کو چھٹا پھر اگر وہ بہن بھائی ایک سے زیادہ ہوں تو سب تہائی میں شریک ہیں ( ف۳۸ ) میت کی وصیت اور دین نکال کر جس میں اس نے نقصان نہ پہنچایا ہو ( ف۳۹ ) یہ اللہ کا ارشاد ہے اور اللہ علم والا حلم والا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تمہارے لئے اس ( مال ) کا آدھا حصہ ہے جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں بشرطیکہ ان کی کوئی اولاد نہ ہو ، پھر اگر ان کی کوئی اولاد ہو تو تمہارے لئے ان کے ترکہ سے چوتھائی ہے ( یہ بھی ) اس وصیت ( کے پورا کرنے ) کے بعد جو انہوں نے کی ہو یا قرض ( کی ادائیگی ) کے بعد ، اور تمہاری بیویوں کا تمہارے چھوڑے ہوئے ( مال ) میں سے چوتھا حصہ ہے بشرطیکہ تمہاری کوئی اولاد نہ ہو ، پھر اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو ان کے لئے تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ ہے تمہاری اس ( مال ) کی نسبت کی ہوئی وصیت ( پوری کرنے ) یا ( تمہارے ) قرض کی ادائیگی کے بعد ، اور اگر کسی ایسے مرد یا عورت کی وراثت تقسیم کی جا رہی ہو جس کے نہ ماں باپ ہوں نہ کوئی اولاد اور اس کا ( ماں کی طرف سے ) ایک بھائی یا ایک بہن ہو ( یعنی اخیافی بھائی یا بہن ) تو ان دونوں میں سے ہر ایک کے لئے چھٹا حصہ ہے ، پھر اگر وہ بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو سب ایک تہائی میں شریک ہوں گے ( یہ تقسیم بھی ) اس وصیت کے بعد ( ہو گی ) جو ( وارثوں کو ) نقصان پہنچائے بغیر کی گئی ہو یا قرض ( کی ادائیگی ) کے بعد ، یہ اللہ کی طرف سے حکم ہے ، اور اللہ خوب علم و حلم والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ترکہ تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اس میں سے آدھا تمہارے لئے ہوگا اگر ان کی اولاد نہ ہو اور اگر ان کے اولاد ہو تو پھر تمہیں ان کے ترکہ کا چوتھا حصہ ملے گا ۔ یہ تقسیم اس وصیت کو پورا کرنے کے بعد ہوگی ، جو انہوں نے کی ہو اور اس قرضہ کی ادائیگی کے بعد جو ان کے ذمہ ہو ۔ اور وہ ( بیویاں ) تمہارے ترکہ میں سے چوتھے حصہ کی حقدار ہوں گی ۔ اگر تمہاری اولاد نہ ہو ۔ اور اگر تمہارے اولاد ہو تو پھر ان کا آٹھواں حصہ ہوگا اور ( یہ تقسیم ) اس وصیت کو پورا کرنے کے بعد ہوگی جو تم نے کی ہو اور اس قرض کو ادا کرنے کے بعد جو تم نے چھوڑا ہو ۔ اور اگر میت ( جس کی وراثت تقسیم کی جانے والی ہے ) کلالہ ہو یعنی مرد ہو یا عورت بے اولاد ہو اور اس کے ماں باپ نہ ہوں ۔ مگر بھائی بہن ہوں تو اگر اس کا صرف ایک بھائی یا ایک بہن موجود ہو تو بھائی یا بہن کو چھٹا حصہ ملے گا ۔ اور اگر بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو پھر وہ کل ترکہ کی ایک تہائی میں برابر کے شریک ہوں گے ۔ مگر ( یہ تقسیم ) اس وصیت کو پورا کرنے اور قرضہ کے ادا کرنے کے بعد ہوگی جو کی گئی ( جبکہ وصیت کرنے والا وارثوں کو ) ضرر پہنچانے کے درپے نہ ہو ۔ یہ اللہ کی طرف سے لازمی ہدایت ہے ، اور اللہ بڑے علم و حلم والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In what your wives leave, your share is a half, if they leave no child; but if they leave a child, ye get a fourth; after payment of legacies and debts. In what ye leave, their share is a fourth, if ye leave no child; but if ye leave a child, they get an eighth; after payment of legacies and debts. If the man or woman whose inheritance is in question, has left neither ascendants nor descendants, but has left a brother or a sister, each one of the two gets a sixth; but if more than two, they share in a third; after payment of legacies and debts; so that no loss is caused (to any one). Thus is it ordained by Allah; and Allah is All-knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Sarwar

If your wives die without any surviving children, you will inherit half of their legacy. If they have children, you will inherit one-fourth of their legacy after the debts and things bequeathed have been excluded from the legacy. After the payment of debts and things bequeathed have been excluded from the legacy, your wives will inherit one-fourth of your legacy if you have no surviving children. If you leave a child, they will inherit one eighth of your legacy. If the deceased, either male or female, has no surviving heirs such as parents or children but has a brother or a sister, the brother or sister will each inherit one-sixth of the legacy. If there are more than just a brother or a sister, they will share one-third of the legacy. This is after the payment of any debts and things bequeathed have been excluded from the legacy, so that no one will be caused to suffer any loss. It is a guide from God, the All-knowing and Forbearing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

In that which your wives leave, your share is half if they have no child; but if they leave a child, you get a fourth of that which they leave after payment of legacies that they may have bequeathed or debts. In that which you leave, their (your wives) share is a fourth if you leave no child; but if you leave a child, they get an eighth of that which you leave after payment of legacies that you may have bequeathed or debts. If the man or woman whose inheritance is in Kalalah has left neither ascendants nor descendants, but has left a brother or a sister, each one of the two gets a sixth; but if more than two, they share in a third; after payment of legacies he (or she) may have bequeathed or debts, so that no loss is caused (to anyone). This is a Commandment from Allah; and Allah is Ever All-Knowing, Most Forbearing.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you shall have half of what your wives leave if they have no child, but if they have a child, then you shall have a fourth of what they leave after (payment of) any bequest they may have bequeathed or a debt; and they shall have the fourth of what you leave if you have no child, but if you have a child then they shall have the eighth of what you leave after (payment of) a bequest you may have bequeathed or a debt; and if a man or a woman leaves property to be inherited by neither parents nor offspring, and he (or she) has a brother or a sister, then each of them two shall have the sixth, but if they are more than that, they shall be sharers in the third after (payment of) any bequest that may have been bequeathed or a debt that does not harm (others); this is an ordinance from Allah: and Allah is Knowing, Forbearing.

Translated by

William Pickthall

And unto you belongeth a half of that which your wives leave, if they have no child; but if they have a child then unto you the fourth of that which they leave, after any legacy they may have bequeathed, or debt (they may have contracted, hath been paid). And unto them belongeth the fourth of that which ye leave if ye have no child, but if ye have a child then the eighth of that which ye leave, after any legacy ye may have bequeathed, or debt (ye may have contracted, hath been paid). And if a man or a woman have a distant heir (having left neither parent nor child), and he (or she) have a brother or a sister (only on the mother's side) then to each of them twain (the brother and the sister) the sixth, and if they be more than two, then they shall be sharers in the third, after any legacy that may have been bequeathed or debt (contracted) not injuring (the heirs by willing away more than a third of the heritage) hath been paid. A commandment from Allah. Allah is Knower, Indulgent.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम्हारे लिए उस माल का आधा हिस्सा है जो तुम्हारी बीवियाँ छोड़ें उस वक़्त जबकि उनकी औलाद न हों, और अगर उनकी औलाद हो तो तुम्हारे लिए बीवियों के तर्के का चैथाई हिस्सा है वसीयत पूरी करने के बाद जिस की वह वसीयत कर जाएं या क़र्ज़ अदा करने के बाद, और उन बीवियों के लिए चैथाई है तुम्हारे तर्के का अगर तुम्हारी औलाद नहीं है, और अगर तुम्हारी औलाद है तो उनके लिए आठवाँ हिस्सा है तुम्हारे तर्के का उस वसीयत के पूरा करने के बाद जिसे तुम कर जाओ या क़र्ज़ अदा करने के बाद, और अगर कोई मय्यत मर्द या औरत ऐसा हो कि उसके न ऊपर वाले रिश्तेदार हों न नीचे वाले और उसका एक भाई या एक बहन हो तो दोनों में से हर एक के लिए छठा हिस्सा है, और अगर वे उससे ज़ायद हों तो वे एक-तिहाई में शरीक होंगे वसीयत पूरी करने के बाद जिसकी वसीयत की गई हो या क़र्ज अदा करने के बाद, बग़ैर किसी को नुक़सान पहुँचाए, यह हुक्म अल्लाह की तरफ़ से है और अल्लाह जानने वाला, बुर्दबार है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم کو آدھا ملیگا اس ترکہ کا جو تمہاری بیبیاں چھوڑ جاویں اگر ان کے کچھ اولاد نہ ہو اور اگر ان بی بیوں کے کچھ اولاد ہو تو تم کو ان کے تر کہ سے چوتھائی ملیگا وصیت نکالنے کے بعد کہ وہ اس کی وصیت کر جائیں یا دین کے بعد اور ان بیبیوں کو چوتھائی ملے گا اس ترکہ کا جس کو تم چھوڑ جاؤ۔ اگر تمہارے کچھ اولاد نہ ہو۔ اور اگر تمہارے کچھ اولاد ہو تو ان کو تمہارے تر کہ سے آٹھواں حصہ ملے گا وصیت نکالنے کے بعد کہ تم اس کی وصیت کر جاؤ یا دین کے بعد۔ اور اگر کوئی میت جس کی میراث دوسروں کو ملے گی خوا وہ (میت) مرد ہو یا عورت ایسا ہو جس کے نہ اصول ہوں نہ فروع ہو اور اس کے ایک بھائی یا ایک بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کو چھٹا حصہ ملیگا پھر اگر یہ لوگ اس سے زیادہ ہوں تو وہ سب تہائی میں شریک ہونگے وصیت نکالنے کے بعد جس کی وصیت کی جاوے یا دین کے بعد بشرطیکہ کسی کو ضرر نہ پہنچاوے یہ حکم کیا گیا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے اور اللہ تعالیٰ خوب جاننے والے ہیں حلیم ہیں۔ (1) (12)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اور ان کی اولاد نہ ہو تو ترکہ میں تمہارا نصف حصہ ہے اور اگر ان کی اولاد ہو تو ان کے چھوڑے ہوئے مال میں سے تمہارے لیے چوتھائی حصہ ہے۔ یہ قرض کی ادائیگی اور اس وصیت پر عمل کرنے کے بعد جو وہ وصیت کرگئی ہوں۔ اور جو تم چھوڑ جاؤ اس میں ان کے لیے چوتھائی ہے اگر تمہاری اولاد نہ ہو اور اگر تمہاری او لاد ہو تو پھر انہیں تمہارے ترکہ کا آٹھواں حصہ ملے گا۔ قرض کی ادائیگی اور اس وصیت کے بعد جو تم کرو اور اگر مرد یا عورت کلالہ ہو یعنی اس کا باپ بیٹا نہ ہو اور اس کا ایک بھائی یا بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر بہن، بھائی اس سے زیادہ ہوں تو ایک تہائی میں سب شریک ہیں۔ یہ قرض کی ادائیگی اور وصیت کے بعد ہے جو کی گئی ہو جس میں دوسروں کا نقصان نہ کیا گیا ہو یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا ہوا حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ جاننے والا اور بردبار ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور تمہاری بیویوں نے جو کچھ چھوڑا ہو اس کا آدھا حصہ تمہیں ملے گا اگر وہ بےاولاد ہوں ‘ ورنہ اولاد ہونے کی صورت میں ترکہ کا ایک چوتھائی حصہ تمہارا ہے جبکہ وصیت جو انہوں نے کی ہو پوری کردی جائے اور قرض جو انہوں نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے ۔ اور وہ تمہارے ترکہ میں سے چوتھائی کی حقدار ہوں گی ۔ اگر تم بےاولاد ہو ‘ ورنہ صاحب اولاد ہونے کی صورت میں ان کا حصہ آٹھواں ہوگا ۔ بعد اس کے کہ جو وصیت تم نے کی ہو وہ پوری کردی جائے اور جو قرض تم نے چھوڑا ہو وہ ادا کردیا جائے ۔ اور اگر وہ مرد یا عورت جس کی میراث تقسیم ہو رہی ہے کلالہ ہو (بےاولاد بھی ہو اور اس کے ماں باپ بھی زندہ نہ ہوں) مگر اس کا ایک بھائی یا بہن موجود ہو تو بھائی بہن ہر ایک کو چھٹا حصہ ملے گا ۔ اور اگر بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو تو کل ترکہ کے ایک تہائی میں وہ سب شریک ہوں گے ۔ جب کہ وصیت جو کی گئی ہو پوری کردی جائے اور قرض جو میت نے چھوڑا ہو ادا کردیا جائے بشرطیکہ وہ ضرر رساں نہ ہو ۔ یہ حکم ہے اللہ کی طرف سے اور اللہ دانا وبینا اور نرم خو ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور تمہارے لیے اس مال میں سے آدھا ہے جو تمہاری بیویاں چھوڑ جائیں اگر ان کے اولاد نہ ہو، سو اگر ان کے اولاد ہو تو تمہارے لیے اس مال کا چوتھائی ہے جو کچھ انہوں نے چھوڑا اس وصیت کے نافذ کرنے کے بعد جو وہ وصیت کرگئیں اور اس قرضے کی ادائیگی کے بعد جو ان کے ذمہ ہے اور ان کے لیے اس مال کا چوتھائی ہے جو تم نے چھوڑا اگر تمہارے اولاد نہ ہو، سو اگر تمہارے اولاد ہو تو ان کے لیے آٹھواں ہے اس میں سے جو تم نے چھوڑا اس وصیت کے نافذ کرنے کے بعد جو تم وصیت کرگئے ہو یا قرض کی ادائیگی کے بعد جو تمہارے ذمہ ہو۔ اور اگر مرنے والا کوئی مرد یا کوئی عورت ہو جس کو معبوث بنایا جا رہا ہو اور حال یہ ہے کہ (کلالہ کی تفسیر کو ترجمہ میں لے لیا گیا ہے) اس کے ماں باپ (دادا بھی باپ کے حکم میں ہے) میں سے کوئی نہ ہو اور نہ کوئی بیٹا بیٹی ہو اور نہ پوتا پوتی ہو اور اس نے کوئی بھائی یا بہن چھوڑی ہو تو ان میں سے ہر ایک کیلئے چھٹا حصہ ہے، سو اگر بھائی بہن ایک سے زیادہ ہوں تو وہ سب تہائی مال میں شریک ہوں گے اس وصیت کے نافذ کرنے کے بعد جس کی وصیت کی گئی ہو اور ادائے قرض کے بعد، اس حال میں کہ نقصان پہنچانے کی نیت نہ کی ہو۔ یہ حکم اللہ کی طرف سے ہے اور اللہ تعالیٰ علیم ہے اور حلیم ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تمہارا ہے آدھا مال جو کہ چھوڑ مریں تمہاری عورتیں اگر نہ ہو ان کے اولاد اور اگر ان کے اولاد ہے تو تمہارے واسطے چوتھائی ہے اس میں سے جو چھوڑ گئیں بعد وصیت کے جو کر گئیں یا بعد قرض کے اور عورتوں کے لئے چوتھائی مال ہے اس میں سے جو چھوڑ مرو تم اگر نہ ہو تمہاری اولاد اور اگر تمہاری اولاد ہے تو ان کے لئے آٹھواں حصہ ہے اس میں سے جو کچھ تم نے چھوڑا بعد وصیت کے جو تم کر مرو یا قرض کے اور اگر وہ مرد کہ جس کی میراث ہے باپ بیٹا کچھ نہیں رکھتا یا عورت ہو ایسی ہی اور اس میت کے ایک بھائی ہو یا بہن ہو تو دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہے اور اگر زیادہ ہوں اس سے تو سب شریک ہیں ایک تہائی میں بعد وصیت کے جو ہوچکی ہے یا قرض کے جب اوروں کا نقصان نہ کیا ہو یہ حکم ہے اللہ کا اور اللہ ہے سب کچھ جاننے والا تحمل کرنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم کو اپنی بیویوں کے ترکہ میں سے جو وہ چھوڑ مریں نصف مال ملے گا بشرطیکہ ان کے کوئی اولاد نہ ہو پھر اگر ان کے کوئی اولاد ہو تو تم کو ان کے ترکہ کا ایک چوتھائی ملے گا یہ آدھا یا چوتھائی اس وصیت کو جو انہوں نے کی ہو پورا کرنے یا کچھ قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد ملے گا اور اس مال میں سے جو تم چھوڑ مرو ان عورتوں کا ایک چوتھائی ہوگا بشرطیکہ تمہاری کوئی اولاد نہ ہو اور اگر تمہاری کوئی اولاد ہو تو پھر ان عورتوں کا تمہارے ترکہ میں سے آٹھواں حصہ ہوگا۔ یہ چوتھا یا آٹھواں حصہ تمہاری اس وصیت کو جو تم نے کی ہو پورا کرنے یا کچھ قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد ملے گا اور اگر کوئی صاحب میراث میت خواہ وہ مردہو یا عورت ایسی ہو کہ نہ اس کے والدین ہوں اور نہ کوئی اولاد ہو اور اس میت کا ماں شریک ایک بھائی یا بہن ہو تو ان دونوں میں سے ہر ایک کا چھٹا حصہ ہوگا اور اگر یہ ماں شریک بھائی بہن دو ہوں یا دو سے بھی زیادہ ہوں تو مال متروکہ کی ایک تہائی میں سب برابر کے شریک ہونگے یہ تقسیم اس وصیت کو جو کی گئی ہو پورا کرنے اور کچھ قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد ہوگی بشرطیکہ میت قرض اور وصیت سے کسی کو نقصان نہ پہنچائے یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے حکم کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ سب جاننے والا بڑے تحمل والا ہے۔