Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 13

سورة النساء

تِلۡکَ حُدُوۡدُ اللّٰہِ ؕ وَ مَنۡ یُّطِعِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ یُدۡخِلۡہُ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۱۳﴾

These are the limits [set by] Allah , and whoever obeys Allah and His Messenger will be admitted by Him to gardens [in Paradise] under which rivers flow, abiding eternally therein; and that is the great attainment.

یہ حدیں اللہ تعالٰی کی مُقّرر کی ہوئی ہیں اور جو اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالٰی جنّتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ کی
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّطِعِ
اطاعت کرے گا
اللّٰہَ
اللہ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول کی
یُدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اسے
جَنّٰتٍ
باغات میں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
فِیۡہَا
ان میں
وَذٰلِکَ
اور یہ ہے
الۡفَوۡزُ
کامیابی
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
حُدُوۡدُ
حدود ہیں
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
وَمَنۡ
اور جو
یُّطِعِ
فرمانبرداری کرے گا
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کی
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اُس کے رسول کی
یُدۡخِلۡہُ
وہ داخل کرے گا اُسے
جَنّٰتٍ
جنتوں میں
تَجۡرِیۡ
جاری ہوں گی
مِنۡ تَحۡتِہَا
اُن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
خٰلِدِیۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہوں گے
فِیۡہَا
اُن میں
وَذٰلِکَ
اور یہی
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡعَظِیۡمُ
بہت بڑی
Translated by

Juna Garhi

These are the limits [set by] Allah , and whoever obeys Allah and His Messenger will be admitted by Him to gardens [in Paradise] under which rivers flow, abiding eternally therein; and that is the great attainment.

یہ حدیں اللہ تعالٰی کی مُقّرر کی ہوئی ہیں اور جو اللہ تعالٰی کی اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالٰی جنّتوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں جن میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ اللہ کی حدود ہیں۔ جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے ایسے باغات میں داخل کرے گا، جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ اﷲ تعالیٰ کی حدودہیں،اورجواﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گاوہ اسے جنتوں میں داخل کرے گاجن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی،ان میں وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں اوریہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

These are the limits set by Allah. And whoever obeys Allah and His Messenger, He will admit him to gardens beneath which rivers flow, remaining there forever. And that is a great success.

یہ حدیں باندھی ہوئی اللہ کی ہیں اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور رسول کے اس کو داخل کرے گا جنتوں میں جن کے نیچے بہتی ہی نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور یہی ہے بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا وہ داخل کرے گا اسے ان باغات میں جس کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور یہی ہے بہت بڑی کامیابی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the bounds set by Allah. Allah will make the man who obeys Allah and His Messenger enter the Gardens beneath which rivers flow. He will abide there for ever. That is the mighty triumph.

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اسے اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہے گا اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدود ہیں ، اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا ، وہ اس کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، ایسے لوگ ہمیشہ ان ( باغات ) میں رہیں گے ، اور یہ زبردست کامیابی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ اللہ کی باندھی ہوئی حدیں ہیں اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کے حکم پر چلیں تو اللہ ان کو آخرت میں ایسے باغوں میں لے جائے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرے گا وہ (اللہ) اس کو بہشتوں میں داخل کریں گے جن کے تابع نہریں جاری ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ ہی نے یہ حدیں قائم کی ہیں۔ اور جس نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اطاعت کی وہ ایسی جنتوں میں داخل ہوگا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی۔ جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا۔ اور یہ اس کے لئے عظیم کامیابی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(یہ تمام احکام) خدا کی حدیں ہیں۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی فرمانبرداری کرے گا خدا اس کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن میں نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے۔اور یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are the statutes of Allah, and whosoever obeyeth Allah and His apostle, him He shall cause to enter the Gardens whereunder rivers flow, as abiders therein; and that is an achievement mighty.

یہ سب خداوندی ضابطے ہیں ۔ اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی (پوری) اطاعت کرے گا اللہ اسے (بہشت کے) باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ان میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ اللہ کی ٹھہرائی ہوئی حدی ہیں اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے رہیں گے ، اللہ ان کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا ، جن میں نہریں جاری ہوں گی ، ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ سب اﷲ تعالیٰ کی ( مقررکردہ ) حدیں ہیں اور جو کوئی اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی اطاعت کرے گا اﷲ تعالیٰ اسے ایسے باغات میں داخل فرمائیں گے جنکے نیچے نہریں بہہ رہی ہونگی ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ (تمام احکام) اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں ہیں اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا، اللہ اس کو جنت میں داخل کرے گا جس میں نہریں بہہ رہی ہیں، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کی (مقرر کردہ) حدیں ہیں اور جو کوئی (صدق دل سے) فرمانبرداری کرے گا اللہ کی، اور اس کے رسول کی، تو اللہ اس کو داخل فرمائے گا (اپنے کرم سے) ایسی عظیم الشان جنتوں میں، جن کے نیچے سے بہہ رہی ہونگی طرح طرح کی عظیم الشان نہریں، اور یہی ہے (حقیقی اور) بڑی کامیابی

Translated by

Noor ul Amin

یہ اللہ کی حدود ہیںجو شخص اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گااللہ تعالیٰ اسے ایسے باغات میں داخل کرے گاجن میں نہریں جاری ہیں وہ ان میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو حکم مانے اللہ اور اللہ کے رسول کا اللہ اسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہمیشہ ان میں رہیں گے ، اور یہی ہے بڑی کامیابی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اللہ کی ( مقرر کردہ ) حدیں ہیں ، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی فرمانبرداری کرے اسے وہ بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں رواں ہیں ان میں ہمیشہ رہیں گے ، اور یہ بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں جو خدا اور رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے ان بہشتوں میں داخل کرے گا ۔ جن کے نیچے سے نہریں جاری ہوں گی ۔ جن میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those are limits set by Allah: those who obey Allah and His Messenger will be admitted to Gardens with rivers flowing beneath, to abide therein (for ever) and that will be the supreme achievement.

Translated by

Muhammad Sarwar

These are the laws of God. Whoever obeys God and His Messenger will be admitted to the gardens wherein streams flow and wherein they will live forever. This is the greatest triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

These are the limits (set by) Allah, and whosoever obeys Allah and His Messenger, will be admitted to Gardens under which rivers flow (in Paradise), to abide therein, and is the great success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are Allah's limits, and whoever obeys Allah and His Apostle, He will cause him to enter gardens beneath which rivers flow, to abide in them; and this is the great achievement.

Translated by

William Pickthall

These are the limits (imposed by) Allah. Whoso obeyeth Allah and His messenger, He will make him enter Gardens underneath which rivers flow, where such will dwell for ever. That will be the great success.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यह अल्लाह की मुक़र्रर की हुई हदें हैं, और जो शख़्स अल्लाह और उसके रसूल की इताअत करेगा अल्लाह उसको ऐसे बाग़ात में दाख़िल करेगा जिनके नीचे से नहरें बहती होंगी, उनमें वह हमेशा रहेंगे, और यही बड़ी कामयाबी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ سب احکام مذکورہ خداوندی ضابطے ہیں۔ اور جو شخص اللہ اور رسول کی پوری اطاعت کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو ایسی بہشتوں میں داخل کردیں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے۔ (13)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ حدیں اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ ہیں اور جو کوئی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی فرمانبرداری کرے گا اسے اللہ تعالیٰ باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور یہ بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ اللہ کی مقرر کی ہوئی حدیں ہیں ۔ جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اسے اللہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور ان باغوں میں جو ہمیشہ رہیں گے ۔ اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ اللہ کی حد بندیاں ہیں، اور جو شخص اطاعت کرے اللہ کی اور اس کے رسول کی اسے اللہ تعالیٰ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے بہریں جاری ہوں گی، وہ ان میں ہمیشہ رہیں گے، اور یہ بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ حدیں باندھی ہوئی اللہ کی ہیں اور جو کوئی حکم پر چلے اللہ کے اور رسول کے اس کو داخل کریگا جنتوں میں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں ہمیشہ رہیں گے ان میں اور یہی ہے بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ سب احکام مذکورہ اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حدود ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ لوگ ان باغوں میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی کامیابی ہے