Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 137

سورة النساء

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ثُمَّ کَفَرُوۡا ثُمَّ اٰمَنُوۡا ثُمَّ کَفَرُوۡا ثُمَّ ازۡدَادُوۡا کُفۡرًا لَّمۡ یَکُنِ اللّٰہُ لِیَغۡفِرَ لَہُمۡ وَ لَا لِیَہۡدِیَہُمۡ سَبِیۡلًا ﴿۱۳۷﴾ؕ

Indeed, those who have believed then disbelieved, then believed, then disbelieved, and then increased in disbelief - never will Allah forgive them, nor will He guide them to a way.

جن لوگوں نے ایمان قبول کر کے پھر کفر کیا ، پھر ایمان لاکر پھر کفر کیا پھر اپنے کفر میں بڑھ گئے ، اللہ تعالٰی یقیناً انہیں نہ بخشے گا اور نہ انہیں راہ ہدایت سمجھائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
ثُمَّ
پھر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
ثُمَّ
پھر
ازۡدَادُوۡا
وہ بڑھ گئے
کُفۡرًا
کفر میں
لَّمۡ
نہیں
یَکُنِ
ہے
اللّٰہُ
اللہ
لِیَغۡفِرَ
کہ وہ بخش دے
لَہُمۡ
انہیں
وَلَا
اور نہ
لِیَہۡدِیَہُمۡ
یہ کہ ہدایت دے انہیں
سَبِیۡلًا
راستے کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ الَّذِیۡنَ
یقیناًوہ لوگ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
ثُمَّ
پھر
اٰمَنُوۡا
وہ ایمان لائے
ثُمَّ
پھر
کَفَرُوۡا
انہوں نے کفر کیا
ثُمَّ
پھر
ازۡدَادُوۡا
وہ بڑھ گئے
کُفۡرًا
کفر میں
لَّمۡ یَکُنِ
کبھی نہیں ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لِیَغۡفِرَ
کہ وہ بخش دے
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَلَا
اور نہ
لِیَہۡدِیَہُمۡ
کہ وہ دکھائے انہیں
سَبِیۡلًا
راستہ
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed then disbelieved, then believed, then disbelieved, and then increased in disbelief - never will Allah forgive them, nor will He guide them to a way.

جن لوگوں نے ایمان قبول کر کے پھر کفر کیا ، پھر ایمان لاکر پھر کفر کیا پھر اپنے کفر میں بڑھ گئے ، اللہ تعالٰی یقیناً انہیں نہ بخشے گا اور نہ انہیں راہ ہدایت سمجھائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے، پھر کفر کیا پھر ایمان لائے، پھر کفر کیا، پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے۔ اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گا اور نہ ہی انہیں سیدھی راہ دکھائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناوہ لوگ جو ایمان لائے پھرانہوں نے کفر کیاپھرایمان لائے پھر کفرکیاپھرکفرمیں بڑھ گئے،اﷲ تعالیٰ کبھی ایسانہیں ہے کہ ان کوبخش دے اورنہ یہ کہ انہیں سیدھاراستہ دکھائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who believed and then disbelieved, believed again and then disbelieved, then went on increasing in their disbelief - Allah is not to forgive them nor lead them on the path.

جو لوگ مسلمان ہوئے پھر کافر ہوئے، پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر بڑہتے رہے کفر میں تو اللہ ان کو ہرگز بخشنے والا نہیں اور نہ دکھلاوے ان کو راہ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے پھر کفر کیا پھر ایمان لائے پھر کفر کیا پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ نہ ان کی مغفرت کرنے والا ہے اور نہ وہ انہیں راہ راست دکھائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah will neither forgive nor show the right way to those who believed, and then disbelieved, then believed, and again disbelieved, and thenceforth became ever more intense in their disbelief.

رہے وہ لوگ جو ایمان لائے ، پھر کفر کیا ، پھر ایمان لائے ، پھر کفر کیا ، پھر اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے ، 168 تو اللہ ہرگز ان کو معاف نہ کرے گا اور نہ کبھی ان کو راہ راست دکھائے گا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ، پھر کافر ہوگئے ، پھر ایمان لائے ، پھر کافر ہوگئے ، پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے ، اللہ ان کو بخشنے والا نہیں ہے ، اور نہ انہیں راستے پر لانے والا ہے ۔ ( ٨٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو لوگ ایمان لائے تو ریت پھر بچھڑا پوج کر کافر ہوگئے پھر جب موسیٰ ٰ کوہ طور لے لوٹ کر آئے تو ایمان لائے پھر حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام) سے انکار کر کے کافر ہوگئے پھر اور زیادہ کفر کیا حضرت محمد) کا بھی انکار کر کے اللہ ان کو بخشنے والا نہیں نہ راہ پر لگا نے والا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لے آئے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے اور اللہ ایسوں کو ہرگز نہ بخشیں گے اور نہ ان کو سیدھا راستہ دکھائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک وہ لوگ جنہوں نے ایمان کا اقرار کرلیا مگر پھر کفر میں ڈھلک گئے۔ پھر واپس ایمان لے آئے پھر وہ کافر ہوگئے۔ پھر وہ کفر میں بڑھتے چلے گئے۔ تو اللہ ان کو کبھی معاف نہ کرے گا۔ اور نہ کبھی ہدایت کا راستہ دکھائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے گئے ان کو خدا نہ تو بخشے گا اور نہ سیدھا رستہ دکھائے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believed and then disbelieved, and then believed and then, disbelieved, and thereafter waxed in infidelity ye Allah shall not forgive them nor guide them on the way.

بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں ترقی کرتے گئے اللہ ہرگز نہ ان کی مغفرت کرے گا اور نہ انہیں سیدھی راہ دکھائے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو لوگ ایمان لائے ، پھر کفر کیا ، پھر ایمان لائے ، پھر کفر کیا ، پھر کفر میں بڑھتے گئے ، اللہ نہ ان کی مغفرت فرمانے والا ہے اور نہ ان کو راہ دکھانے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہو گئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہو گئے پھر کفر میں بڑھتے رہے اللہ تعالیٰ نہ ان کی مغفرت فرمائیں گے اور نہ انہیں ( سیدھی ) راہ دکھائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

رہے وہ لوگ جو ایمان لائے، پھر کفر کیا، پھر ایمان لائے، پھر کفر کیا، پھر اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے، تو اللہ ہرگز ان کو معاف کرے گا اور نہ کبھی ان کو راہ راست دکھائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر وہ کافر ہوگئے، پھر ایمان لائے، پھر کافر ہوگئے، پھر وہ بڑھتے چلے گئے اپنے کفر میں، تو ایسوں کی نہ تو اللہ بخشش فرمائے گا، اور نہ ہی وہ نصیب فرمائے گا (حق و ہدایت کی) کوئی راہ،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے ، پھر کفر کیا ، پھر ایمان لائے ، پھر کفر کیا پھر کفر میں بڑھتے ہی چلے ہی گئے اللہ انہیں ہرگز نہیں بخشے گااور نہ ہی انہیں سیدھی راہ دکھلائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر اور کفر میں بڑھے ( ف۳۵۰ ) اللہ ہرگز نہ انہیں بخشے ( ف۳۵۱ ) نہ انہیں راہ دکھائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے ، پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے ، پھر کفر میں اوربڑھ گئے تواللہ ہرگز ( یہ ارادہ فرمانے والا ) نہیں کہ انہیں بخش دے اور نہ ( یہ کہ ) انہیں سیدھا راستہ دکھائے

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوگئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوگئے ۔ پھر کفر میں بڑھتے گئے ۔ اللہ ہرگز نہ ان کی مغفرت فرمائے گا اور نہ انہیں سیدھی راہ تک پہنچائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who believe, then reject faith, then believe (again) and (again) reject faith, and go on increasing in unbelief,- Allah will not forgive them nor guide them nor guide them on the way.

Translated by

Muhammad Sarwar

God will not forgive or guide to the right path those who first believe, then disbelieve, again believe and disbelieve, and then increase their disbelief.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who believe, then disbelieve, then believe (again), and (again) disbelieve, and go on increasing in disbelief; Allah will not forgive them, nor guide them on the (right) way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who believe then disbelieve, again believe and again disbelieve, then increase in disbelief, Allah will not forgive them nor guide them in the (right) path.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe, then disbelieve and then (again) believe, then disbelieve, and then increase in disbelief, Allah will never pardon them, nor will He guide them unto a way.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

बेशक जो लोग ईमान लाए फिर इनकार किया फिर ईमान लाए फिर इनकार किया और फिर इनकार में बढ़ते गए तो अल्लाह उनको हरगिज़ नहीं बख़्शेगा और न उनको राह दिखाएगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بلاشبہ جو جو لوگ مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے (6) اللہ تعالیٰ ایسوں کو ہرگز نہ بخشیں گے اور نہ ان کو (منزل مقصود یعنی بہشت کا) راستہ دکھلائیں گے۔ (7) (137)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے ایمان لا کر کفر کیا پھر ایمان لائے پھر کفر کیا پھر اپنے کفر میں بڑھتے ہی چلے گئے اللہ تعالیٰ انہیں نہ معاف کرے گا اور نہ انہیں ہدایت کی توفیق دے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(رہے وہ لوگ جو ایمان لائے ‘ پھر کفر کیا ‘ پھر ایمان لائے ‘ پھر کفر کیا ‘ پھر اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ ہر گز ان کو معاف نہ کرے گا اور نہ کبھی ان کو راہ راست دکھائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہوئے پھر کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ ان کو نہیں بخشے گا اور نہ ان کو راہ دکھائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر بڑھتے رہے کفر میں تو اللہ ان کو ہرگز بخشنے والا نہیں اور نہ دکھلاوے ان کو راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو لوگ مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر مسلمان ہوئے پھر کافر ہوگئے پھر اپنے کفر میں بڑھتے چلے گئے تو اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو ہرگز نہیں بخشے گا اور نہ ان کی رہنمائی فرمائے گا ۔