Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 154

سورة النساء

وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَہُمُ الطُّوۡرَ بِمِیۡثَاقِہِمۡ وَ قُلۡنَا لَہُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّ قُلۡنَا لَہُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِی السَّبۡتِ وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ﴿۱۵۴﴾

And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.

اور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا اور انہیں حکم دیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول و قرار لئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَرَفَعۡنَا
اور اٹھایا ہم نے
فَوۡقَہُمُ
ان پر
الطُّوۡرَ
طور کو
بِمِیۡثَاقِہِمۡ
ان سے پختہ عہد لینے کےلیے
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
لَہُمُ
انہیں
ادۡخُلُوا
داخل ہوجاؤ
الۡبَابَ
دروازے میں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
لَہُمۡ
انہیں
لَاتَعۡدُوۡا
نہ تم زیادتی کرو
فِی السَّبۡتِ
سبت میں
وَاَخَذۡنَا
اور لیا ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان سے
مِّیۡثَاقًا
عہد
غَلِیۡظًا
پکا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَرَفَعۡنَا
اور اٹھایا ہم نے
فَوۡقَہُمُ
اوپر ان کے
الطُّوۡرَ
پہاڑ کو
بِمِیۡثَاقِہِمۡ
ان سے پختہ عہد لینے کی وجہ سے
وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
لَہُمُ
ان کے لیے
ادۡخُلُوا
تم داخل ہو جاؤ
الۡبَابَ
دروازے میں
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
وَّقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لیے
لَاتَعۡدُوۡا
نہ تم زیادتی کرو
فِی السَّبۡتِ
ہفتے کے دن میں
وَاَخَذۡنَا
اور لیا تھا ہم نے
مِنۡہُمۡ
ان سے
مِّیۡثَاقًا
ایک عہد
غَلِیۡظًا
انتہائی مضبوط
Translated by

Juna Garhi

And We raised over them the mount for [refusal of] their covenant; and We said to them, "Enter the gate bowing humbly", and We said to them, "Do not transgress on the sabbath", and We took from them a solemn covenant.

اور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ لا کھڑا کر دیا اور انہیں حکم دیا کہ سجدہ کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول و قرار لئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے (ان یہود سے) اقرار لینے کے لیے ان کے سروں پر طور پہاڑ کو بلند کیا اور کہا کہ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا۔ نیز یہ بھی حکم دیا کہ ہفتہ کے بارے میں زیادتی نہ کرنا۔ اور ان باتوں پر ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اُن سے پختہ عہدلینے کی وجہ سے اُن پر پہاڑ کو اُٹھایا اور ہم نے اُن سے کہاکہ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہو جاؤاورہم نے اُن سے کہا کہ ہفتے کے دن میں تم زیادتی نہ کرواورہم نے اُن سے ایک انتہائی مضبوط عہد لیاتھا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We raised the (Mount of) Tur high over them for binding them to the pledge, and We said to them, &Do not transgress in (the matter of) the Sabbath.|" And We took from them a firm pledge.

اور ہم نے اٹھایا ان پر پہاڑ قرار لینے کے واسطے اور ہم نے کہا داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے اور ہم نے کہا کہ زیادتی مت کرو ہفتہ کے دن میں اور ہم نے ان سے لیا قول مضبوط۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے ان کے سروں پر معلق کردیا تھا طور پہاڑ کو جب کہ ان سے عہد لیا جا رہا تھا اور ہم نے ان سے کہا کہ دروازے میں داخل ہوں جھک کر اور ہم نے ان سے (یہ بھی) کہا تھا کہ سبت (ہفتے کے دن کے قانون ) میں حد سے تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے (ان تمام باتوں کے بارے میں) بڑے گاڑھے قول وقرار لیے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and We raised the Mount high above them and took from them a covenant (to obey the commandment), and ordered them: 'Enter the gate in the state of prostration.' And We said to them: 'Do not violate the law of the Sabbath', and took from them a firm covenant.

اور ان لوگوں پر طور کو اٹھا کر ان سے ﴿ اس فرمان کی اطاعت کا﴾ عہد لیا ۔ 184 ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازہ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ۔ 185 ہم نے ان سے کہا کہ سَبت کا قانون نہ توڑو اور اس پر ان سےپختہ عہد لیا ۔ 186

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کوہ طور کو ان پر بلند کر کے ان سے عہد لیا تھا ، اور ہم نے ان سے کہا تھا کہ ( شہر کے ) دروازے میں جھکے ہوئے سروں کے ساتھ داخل ہونا ، اور ان سے کہا تھا کہ تم سنیچر کے دن کے بارے میں حد سے نہ گذرنا ( ٨٧ ) اور ہم نے ان سے بہت پکا عہد لیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے طور پہاڑ کو ان پر یعنی ان کے سرداروں پر انچا کیا وہ سائبان کی طرح ان پر چھا گیا ان کا قول لینے کے لیے اور ہم نے ان سے کہا بتی کے دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے جھکے ہوئے جاؤ اور ہم نے ان سے کہا ہفتہ کے دن زیادتی نہ کر شکار نہ کرو اور ہم نے ان سے پکا قول لیا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان سے وعدہ لینے کے لئے ہم نے ان پر طور (پہاڑ) معلق کردیا اور ہم نے ان سے کہا کہ (شہر کے) دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے (سرنگوں) داخل ہوں اور ہم نے ان سے کہا کہ ہفتے کے دن کے بارے حد سے نہ گزرنا اور ہم نے ان سے بہت پکے قول قرار لئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ان احکام کی اطاعت کا قول وقرار لینے کیلئے ہم نے کوہ طور اٹھا کر ان کے اوپر معلق کردیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ اس دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا۔ اور ہم نے ان کو ہفتہ کے دن زیادتی کرنے سے منع کیا تھا اور ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان سے عہد لینے کو ہم نے ان پر کوہ طور اٹھا کھڑا کیا اور انہیں حکم دیا کہ (شہر کے) دروازے میں (داخل ہونا تو) سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونا اور یہ بھی حکم دیا کہ ہفتے کے دن (مچھلیاں پکڑنے) میں تجاویز (یعنی حکم کے خلاف) نہ کرنا۔ غرض ہم نے ان سے مضبوط عہد لیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We raised the Mount over them for their bond. And We said unto them: enter the portal prostrating yourselves. And We said unto them: transgress not in the matter of the Sabbath and We took from them a firm bond.

اور ہم نے ان کے اوپر طور کو معلق کردیا تھا ان سے قول وقرار کے لیے اور ہم نے ان سے کہا کہ دروازہ (شہر) میں داخل ہوعاجزی کے ساتھ اور ہم نے ان سے کہا کہ سبت کے بارے میں زیادتی نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت قول وقرار لیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان کے اوپر طورکو معلق کیا ان کے عہد کے ساتھ اور ہم نے ان کو کہا کہ دروازے میں داخل ہو ، سر جھکائے ہوئے اور ان کو کہا کہ سبت کے معاملے میں حکم عدولی نہ کرنا اور ہم نے ان سے ایک مضبوط عہد لیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اہل کتاب آپ ( ﷺ ) سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ( ﷺ ) ان پر آسمان سے کتاب اتار دیں پس تحقیق یہ لوگ موسیٰ ( علیہ السلام ) سے اس سے بڑی فرمائش کر چکے ہیںسو انہوں نے کہا ہمیں اللہ تعالیٰ کو ظاہری طور پر دکھا دیں پس ان کے ظلم کی وجہ سے انہیں بجلی کی کڑک نے پکڑلیا ۔ پھر ان کے پاس دلائل آچکنے کے بعد انہوں نے بچھڑے کو معبود بنالیا پس ہم نے ان سے یہ بھی معاف کر دیااور ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام کو واضح غلبہ فرما دیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے ان پر طور (پہاڑ) کو اٹھا کر ان سے پختہ عہدلیا۔ ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوں۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہفتے کے دن میں حد سے تجاوز نہ کرنا اور اس پر ان سے پکا وعدہ لیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے اٹھایا ان لوگوں پر کوہ طور کو، ان کے پختہ عہد کی بنا پر (احکام تورات پر عمل کرنے کے لیے) اور ہم نے ان سے کہا کہ تم داخل ہونا (شہر پناہ کے) دروازے میں (عاجزانہ اور) سر جھکائے ہوئے، اور ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ تم لوگ زیادتی نہ کرنا ہفتے کے (احکام کے) بارے میں، اور ہم نے ان سے بڑا مضبوط (اور پختہ) عہد لیا

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے ( ان یہودسے ) اقرارلینے کے لئے ان کے سروں پر طور پہاڑ کو بلند کیا اور کہا کہ دروازے میں سجدہ کرتے ہوئے داخل ہونانیزیہ بھی حکم دیاکہ ہفتہ کے دن حدسے تجاوزنہ کرواوران باتوں پر ہم نے ان سے مضبوط عہد لیاتھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے ان پر طور کو اونچا کیا ان سے عہد لینے کو اور ان سے فرمایا کہ دروازے میں سجدہ کرتے داخل ہو اور ان سے فرمایا کہ ہفتہ میں حد سے نہ بڑھو ( ف۳۸۹ ) اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا ( ف۳۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( جب یہود تورات کے احکام سے پھر انکاری ہوگئے تو ) ہم نے ان سے ( پختہ ) عہد لینے کے لئے ( کوہِ ) طور کو ان کے اوپر اٹھا ( کر معلّق کر ) دیا ، اور ہم نے ان سے فرمایا کہ تم ( اس شہر کے ) دروازے ( یعنی بابِ ایلیاء ) میں سجدۂ ( شکر ) کرتے ہوئے داخل ہونا ، اور ہم نے ان سے ( مزید ) فرمایا کہ ہفتہ کے دن ( مچھلی کے شکار کی ممانعت کے حکم ) میں بھی تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے بڑا تاکیدی عہد لیا تھا

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان سے ( فرمانبرداری کا ) پختہ عہد لینے کے لیے ان کے اوپر کوہ طور کو بلند کیا اور ہم نے ان سے کہا سجدہ ریز ہوکر دروازہ ( شہر ) میں داخل ہو جاؤ اور ان سے کہا کہ قانون سبت کے بارے میں زیادتی نہ کرو ( حد سے نہ بڑھو ) اور ہم نے ان سے پختہ عہد و پیمان لیا تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And for their covenant we raised over them (the towering height) of Mount (Sinai); and (on another occasion) we said: "Enter the gate with humility"; and (once again) we commanded them: "Transgress not in the matter of the sabbath." And we took from them a solemn covenant.

Translated by

Muhammad Sarwar

We raised Mount (Sinai) above them because of Our solemn promise to them. Also, We told them to prostrate themselves when entering the gate (of the holy house) and not to commit transgression on the Sabbath. We made a solemn covenant with them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for their covenant, We raised over them the mount and (on the other occasion) We said: "Enter the gate prostrating (or bowing) with humility;" and We commanded them: "Transgress not on the Sabbath (Saturday)." And We took from them a firm covenant.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We lifted the mountain (Sainai) over them at (the taking of the covenant) and We said to them: Enter the door making obeisance; and We said to them: Do not exceed the limits of the Sabbath, and We made with them a firm covenant.

Translated by

William Pickthall

And We caused the Mount to tower above them at (the taking of) their covenant: and We bade them: Enter the gate, prostrate! and We bode them: Transgress not the Sabbath! and We took from them a firm covenant.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने ऊपर कोहे-तूर को उठाया उनसे अहद लेने के वास्ते और हमने उनसे कहा कि दरवाज़े में से दाख़िल हो सर झुकाए हुए और उनसे कहा कि सनीचर के मामले में ज़्यादती न करना, और हमने उनसे मज़बूत अहद लिया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے ان لوگوں سے قول وقرار لینے کے واسطے کوہ طور کو اٹھا کر ان کے اوپر معلق کردیا تھا اور ہم نے ان کو یہ حکم دیا تھا کہ دروازہ میں عاجزی سے داخل ہونا اور ہم نے ان کو یہ حکم دیا تھا کہ یوم ہفتہ کے بارے میں تجاوز مت کرنا اور ہم نے ان سے قول وقرار نہایت شدید لئے۔ (154)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ہم نے ان سے پختہ عہد لینے کے لیے ان پر پہاڑ کو اٹھایا اور ہم نے ان کو کہا سجدہ کرتے ہوئے دروازے میں داخل ہوجاؤ اور ہم نے ان سے کہا کہ ہفتے کے دن میں زیادتی نہ کرنا اور ہم نے ان سے مضبوط عہدلیا (١٥٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ان لوگوں پر طور کو اٹھا کر ان سے اس فرمان کی اطاعت کا عہد لیا ۔ ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازے میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے ان لوگوں پر طور کو اٹھا دیا اس سے مضبوط عہد لینے کی وجہ سے اور ہم نے ان سے کہا کہ دروازہ میں داخل ہوجاؤ جھکے ہوئے اور ہم نے ان سے کہا کہ زیادتی نہ کرو سنیچر کے دن میں اور ہم نے ان سے لے لیا تھا بہت مضبوط عہد۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے اٹھایا ان پر پہاڑ قرار لینے کے واسطے اور ہم نے کہا داخل ہو دروازہ میں سجدہ کرتے ہوئے اور ہم نے کہا کہ زیادتی مت کرو ہفتہ کے دن میں اور ہم نے ان سے لیا قول مضبوط

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے ان سے عہد لینے کے لئے کوہ طور کو اٹھا کر ان پر معلق کردیا تھا اور ہم نے ان کو یہ حکم دیا تھا کہ دروازے میں عاجزی سے کمر کو جھکائے ہوئے داخل ہونا اور ان کو یہ بھی حکم دیا تھا کہ ہفتہ کے دن میں زیادتی نہ کرنا اور ہم نے ان سے بہت ہی مضبوط عہد لیا تھا۔