Surat un Nissa

Surah: 4

Verse: 157

سورة النساء

وَّ قَوۡلِہِمۡ اِنَّا قَتَلۡنَا الۡمَسِیۡحَ عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ رَسُوۡلَ اللّٰہِ ۚ وَ مَا قَتَلُوۡہُ وَ مَا صَلَبُوۡہُ وَ لٰکِنۡ شُبِّہَ لَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ ؕ مَا لَہُمۡ بِہٖ مِنۡ عِلۡمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَ مَا قَتَلُوۡہُ یَقِیۡنًۢا ﴿۱۵۷﴾ۙ

And [for] their saying, "Indeed, we have killed the Messiah, Jesus, the son of Mary, the messenger of Allah ." And they did not kill him, nor did they crucify him; but [another] was made to resemble him to them. And indeed, those who differ over it are in doubt about it. They have no knowledge of it except the following of assumption. And they did not kill him, for certain.

اور یوں کہنے کے باعث کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا حالانکہ نہ تو انہوں نے اسے قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا بلکہ ان کے لئے ( عیسیٰ ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا یقین جانو کہ حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَّقَوۡلِہِمۡ
اور ان کے کہنے کے
اِنَّا
بیشک ہم نے
قَتَلۡنَا
قتل کیا ہم نے
الۡمَسِیۡحَ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مر یم کو
رَسُوۡلَ
جو رسول تھا
اللّٰہِ
اللہ کا
وَمَا
حالانکہ نہیں
قَتَلُوۡہُ
انہوں نے قتل کیا اسے
وَمَا
اور نہیں
صَلَبُوۡہُ
انہوں نے صلیب / سولی چڑھایا اسے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
شُبِّہَ
وہ مشتبہ کردیا گیا
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَاِنَّ
اور بیشک
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
اخۡتَلَفُوۡا
اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
لَفِیۡ شَکٍّ
البتہ شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
مَا
نہیں
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِہٖ
اس کا
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِلَّا
مگر
اتِّبَاعَ
پیروی کرنا
الظَّنِّ
گمان کی
وَمَا
اور نہیں
قَتَلُوۡہُ
انہوں نے قتل کیا اسے
یَقِیۡنًۢا
یقینی طور پر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَّقَوۡلِہِمۡ
اور اُن کے کہنے کے
اِنَّا
یقیناً ہم
قَتَلۡنَا
قتل کر دیا ہم نے
الۡمَسِیۡحَ
مسیح
عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
عیسیٰ ابن مریم کو
رَسُوۡلَ
رسول
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَمَا
حالانکہ نہیں
قَتَلُوۡہُ
انہوں نے قتل کیا اس کو
وَمَا
اور نہ
صَلَبُوۡہُ
انہوں نے سولی چڑھایا اسے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
شُبِّہَ
اس کی شبیہ بنا دی
لَہُمۡ
ان کے لیے
وَاِنَّ
اور بلاشبہ
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
اخۡتَلَفُوۡا
اختلاف کیا
فِیۡہِ
اس میں
لَفِیۡ شَکٍّ
یقینا شک میں ہیں
مِّنۡہُ
اس سے
مَا
نہیں ہے
لَہُمۡ
ان کے لیے
بِہٖ
اس کے بارے میں
مِنۡ عِلۡمٍ
کوئی علم
اِلَّا
سوائے
اتِّبَاعَ
پیچھا کرنے کے
الظَّنِّ
گمان کا
وَمَا
اور نہیں
قَتَلُوۡہُ
انہوں نے قتل کیا اسے
یَقِیۡنًۢا
یقیناً
Translated by

Juna Garhi

And [for] their saying, "Indeed, we have killed the Messiah, Jesus, the son of Mary, the messenger of Allah ." And they did not kill him, nor did they crucify him; but [another] was made to resemble him to them. And indeed, those who differ over it are in doubt about it. They have no knowledge of it except the following of assumption. And they did not kill him, for certain.

اور یوں کہنے کے باعث کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا حالانکہ نہ تو انہوں نے اسے قتل کیا نہ سولی پر چڑھایا بلکہ ان کے لئے ( عیسیٰ ) کا شبیہ بنا دیا گیا تھا یقین جانو کہ حضرت عیسیٰ ( علیہ السلام ) کے بارے میں اختلاف کرنے والے ان کے بارے میں شک میں ہیں انہیں اس کا کوئی یقین نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے اتنا یقینی ہے کہ انہوں نے انہیں قتل نہیں کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر ڈالا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اسے نہ تو قتل کیا اور نہ صلیب پر چڑھایا بلکہ یہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کردیا تھا۔ اور جن لوگوں نے اس معاملہ میں اختلاف کیا وہ خود بھی شک میں مبتلا ہیں۔ انہیں حقیقت حال کا کچھ علم نہیں محض ظن کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور یہ یقینی بات ہے کہ انہوں نے عیسیٰ ابن مریم کو قتل نہیں کیا تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُن کے کہنے کی وجہ سے کہ یقیناًاللہ تعالیٰ کے رسول مسیح ابن مریم کوہم نے قتل کیاحالانکہ انہوں نے نہ اُسے قتل کیااورنہ اُسے سولی چڑھایا بلکہ اُن کے لیے اس کی شبیہہ بنادی گئی اور بلاشبہ جن لوگوں نے اس میں اختلاف کیایقیناوہ اس کے بارے میں شک میں ہیں،انہیں اس کے بارے میں گمان کاپیچھاکرنے کے سواعلم نہیں اور اُنہوں نے یقیناًاُسے قتل نہیں کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and for their saying, |"We have certainly killed the Masih ` Isa (Jesus) the son of Maryam, the Messenger of Allah.|" And they did not kill him, and they did not crucify him, but they were deluded by resemblance. And those who disputed in& this matter are certainly in doubt about it. They have no knowledge of it, but they follow whims. And it is certain that they did not kill him,

اور ان کے اس کہنے پر کہ ہم نے قتل کیا مسیح عیسیٰ مریم کے بیٹے کو جو رسول (علیہ السلام) تھا اللہ کا اور انہوں نے نہ اس کو مارا اور نہ سولی پر چڑھایا لیکن وہی صورت بن گئی ان کے آگے اور جو لوگ اس میں مختلف باتیں کرتے ہیں تو وہ لوگ اس جگہ شبہ میں پڑے ہوئے ہیں کچھ نہیں ان کو اس کی خبر صرف اٹکل پر چل رہے ہیں اور اس کو قتل نہیں کیا بیشک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور بسبب ان کے یہ کہنے کے کہ ہم نے قتل کیا مسیح عیسیٰ ابن مریم کو اللہ کے رسول کو ! حالانکہ نہ تو انہوں نے اسے قتل کیا اور نہ ہی اسے سولی دی بلکہ اس کی شبیہہ بنا دی گئی ان کے لیے اور جو لوگ اس کے بارے میں اختلاف میں پڑے ہوئے ہیں وہ یقیناً شکوک و شبہات میں ہیں ان کے پاس اس ضمن میں کوئی علم نہیں ہے سوائے اس کے کہ گمان کی پیروی کر رہے ہیں اور یہ بات یقینی ہے کہ انہوں نے اسے قتل نہیں کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

and their saying: 'We slew the Messiah, Jesus, son of Mary', the Messenger of Allah - whereas in fact they had neither slain him nor crucified him but the matter was made dubious to them - and those who differed about it too were in a state of doubt! They have no definite knowledge of it, but merely follow conjecture; and they surely slew him not,

اور 190 خود کہا کہ ہم نے مسیح ، عیسٰی ابن مریم ، رسول اللہ کو قتل کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ 191 حالانکہ 192 فی الواقع انہوں نے نہ اس کو قتل کیا نہ صلیب پر چڑھایا بلکہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کر دیا گیا ۔ 193 اور جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں ، ان کے پاس اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے ، محض گمان ہی کی پیروی ہے ۔ 194 انہوں نے مسیح کو یقین کے ساتھ قتل نہیں کیا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہ کہا کہ : ہم نے اللہ کے رسول مسیح ابن مریم کو قتل کردیا تھا ، حالانکہ نہ انہوں نے عیسیٰ ( علیہ السلام ) کو قتل کیا تھا ، نہ انہیں سولی دے پائے تھے ، بلکہ انہیں اشتباہ ہوگیا تھا ۔ ( ٩١ ) اور حقیقت یہ ہے کہ جن لوگوں نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے وہ اس سلسلے میں شک کا شکار ہیں ، ( ٩٢ ) انہیں گمان کے پیچھے چلنے کے سوا اس بات کا کوئی علم حاصل نہیں ہے ، اور یہ بالکل یقینی بات ہے کہ وہ عیسیٰ ( علیہ السلام ) کو قتل نہیں کر پائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہنے لگے ہم نے 7 مسیح بن مریم کو جو اپنے تئیں اللہ کا رسول کہتا تھا مارڈالا 8 حالانکہ نہ اس کو مار ڈالا اور نہ سولی دیا لیکن ان کو شبہ پڑگیا 9 اور جو لوگ اس میں عیسیٰ ٰ کے مقدمے میں اختلاف کر رہے تھے وہ خود شک میں تھے 10 ان کو کوئی یقین نہ تھا آیا کوئی یقین نہیں ہے مگر اٹکل پر چلتے تھے یا چلتے ہیں اور سچی بات تو یہ ہے کہ ان یہودیوں نے دعیسی ٰ کو قتل نہیں کیا یہ یقین ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے مسیح عیسیٰ (علیہ السلام) مریم (علیہا السلام) کے بیٹے کو جو اللہ کے پیغمبر تھے قتل کردیا اور حالانکہ نہ انہوں نے ان کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب پر چڑھایا بلکہ انہیں شبہ ڈالا گیا اور یقینا جن لوگوں نے اس میں اختلاف کیا وہ ان کے بارے شک میں پڑے ہوئی ہیں سوائے گمان پر چلنے کے ان کے پاس اس کا علم نہیں اور انہوں نے ان کو یقینا قتل نہیں کیا تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

چونکہ وہ کہا کرتے تھے کہ ہم نے مسیح عیسیٰ ابن مریم رسول اللہ کو قتل کردیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ نہ انہوں نے ان کو قتل کیا اور نہ ان کو صلیب پر چڑھایا بلکہ ان کے اندر اختلاف ہوگیا اور وہ معاملہ ان کے لئے مشکوک بنا دیا گیا اور بلاشبہ جن لوگوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی درحقیقت شک میں مبتلا ہیں واقعہ کیا ہوا انہیں کچھ معلوم نہیں البتہ انہوں نے ایک فسانہ دل سے گھڑ لیا۔ انہوں نے یقیناً حضرت عیسیٰ کو قتل نہیں کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ کہنے کے سبب کہ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ مسیح کو جو خدا کے پیغمبر (کہلاتے) تھے قتل کردیا ہے (خدا نے ان کو معلون کردیا) اور انہوں نے عیسیٰ کو قتل نہیں کیا اور نہ انہیں سولی پر چڑھایا بلکہ ان کو ان کی سی صورت معلوم ہوئی اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ ان کے حال سے شک میں پڑے ہوئے ہیں اور پیروئی ظن کے سوا ان کو اس کا مطلق علم نہیں۔ اور انہوں نے عیسیٰ کو یقیناً قتل نہیں کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And for their saying: verily We have slain the Messiah 'Isa son of Maryam, an apostle of Allah, whereas they slew him not, nor they crucified him but it was made dubious unto them. And verily those who differ therein are in doubt thereof, they have no knowledge thereof; they but follow an opinion; and surely they slew him not.

اور بہ سبب ان کے (اس) قول کے کہ ہم نے عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم کو مار ڈالا جو مسیح (علیہ السلام) اور اللہ کے پیغمبر تھے۔ ۔ حالانکہ نہ وہ آپ کو مار ڈال سکے اور نہ آپ کو سولی ہی پر چڑھا پائے ۔ بلکہ ان پر شبہ ڈال دیا گیا ۔ اور یہ لوگ آپ (علیہ السلام) کے بارے میں اختلاف کررہے ہیں ۔ وہ آپ (علیہ السلام) کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے ۔ ان کے پاس کوئی (صحیح) تو ہے نہیں ہاں بس گمان کی پیروی ہے ۔ اور یقینی بات ہے کہ انہوں نے آپ کو مار نہیں ڈالا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور بہ سبب ان کے اس دعویٰ کے کہ ہم نے مسیح بن مریم ، اللہ کے رسول کو قتل کیا – حالانکہ نہ تو انہوں نے اس کو قتل کیا ، نہ سولی دی بلکہ معاملہ ان کیلئے گھپلا کردیا گیا – اور جو لوگ اس کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں ، وہ اس کے معاملے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔ ان کو اس بارے میں کوئی قطعی علم نہیں ، بس گمان کی پیروی کر رہے ہیں ۔ قتل اس کو انہوں نے ہرگز نہیں کیا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( ان پر لعنت کی ) ان کے ( اس ) قول کی وجہ سے ( بھی ) کہ بیشک ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام کو قتل کر دیا حالانکہ نہ انہوں نے ان کو قتل کیا نہ انہیں سولی پر چڑھا یا بلکہ ( حقیقت ) ان کیلئے مشتبہ ہو گئی اور بلاشبہ جن لوگوں نے اس بارے میں اختلاف کیا ضرور اس میں شک میںہیں ۔ گمان کی پیروی کے علاوہ اس کے پاس اس بارے میں کوئی ( صحیح ) علم نہیں اور یقینا انہوں نے عیسیٰ ( علیہ السلام ) کو قتل نہیں کیا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کا یہ کہنا کہ ہم نے مسیح، عیسیٰ بن مریم، رسول اللہ کو قتل کردیا، حالانکہ اصل میں نہ انہوں نے اس کو قتل کیا اور نہ سولی پر چڑھایا۔ بلکہ یہ معاملہ ان کے لیے مشتبہ کردیا گیا اور جن لوگوں نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں، ان کے پاس اس معاملہ میں کوئی علم نہیں ہے صرف گمان کی ہی پیروی ہے۔ انہوں نے یقیناً اسے قتل نہیں کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بوجہ ان کے اس کہنے کے کہ ہم نے قتل کیا مسیح کو یعنی عیسیٰ بیٹے مریم کو، جو کہ اللہ کا رسول ہے، حالانکہ حقیقت میں یہ نہ تو اسے قتل کرسکے، اور نہ ہی سولی دے سکے، بلکہ خود ان کو اشتباہ میں ڈال دیا گیا، اور بلاشبہ جن لوگوں نے انکے بارے میں اختلاف کیا وہ قطعی طور پر شک میں ہیں، ان کے پاس اس سے متعلق کوئی علم نہیں، سوائے ظن (و گمان) کی پیروی کے، اور انہوں نے یقینا قتل نہیں کیا ان کو،

Translated by

Noor ul Amin

اور انہوں نے کہاکہ’’ہم نے اللہ کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کرڈالا ہے ‘‘حالانکہ نہ توان لوگوں نے اسے قتل کیا اور نہ ہی سولی پر چڑھایا ، بلکہ ( عیسی کی شکل کا کوئی اورآدمی سولی پر چڑھاکر ) انہیں شبہ میں ڈال دیاگیا اور بلاشبہ جن لوگوں نے اس معاملہ میں اختلاف کیا وہ خود بھی شک میں مبتلاہیں انہیں حقیقت کاکچھ علم نہیں محض وہم وگمان کے پیچھے ہیں اور یقیناوہ انہیں قتل نہیں کرسکے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ان کے اس کہنے پر کہ ہم نے مسیح عیسیٰ بن مریم اللہ کے رسول کو شہید کیا ( ف۳۹۵ ) اور ہے یہ کہ انہوں نے نہ اسے قتل ( ۱۵۷ ) کیا اور نہ اسے سولی دی بلکہ ان کے لئے ان کی شبیہ کا ایک بنادیا گیا ( ف۳۹٦ ) اور وہ جو اس کے بارہ میں اختلاف کر رہے ہیں ضرور اس کی طرف سے شبہ میں پڑے ہوئے ہیں ( ف۳۹۷ ) انہیں اس کی کچھ بھی خبر نہیں ( ف۳۹۸ ) مگر یہی گمان کی پیروی ( ف۳۹۹ ) اور بیشک انہوں نے اس کو قتل نہیں کیا ( ف٤۰۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ان کے اس کہنے ( یعنی فخریہ دعوٰی ) کی وجہ سے ( بھی ) کہ ہم نے اﷲ کے رسول ، مریم کے بیٹے عیسٰی مسیح کو قتل کر ڈالا ہے ، حالانکہ انہوں نے نہ ان کو قتل کیا اور نہ انہیں سولی چڑھایا مگر ( ہوا یہ کہ ) ان کے لئے ( کسی کو عیسٰی علیہ السلام کا ) ہم شکل بنا دیا گیا ، اور بیشک جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں وہ یقیناً اس ( قتل کے حوالے ) سے شک میں پڑے ہوئے ہیں ، انہیں ( حقیقتِ حال کا ) کچھ بھی علم نہیں مگر یہ کہ گمان کی پیروی ( کر رہے ہیں ) ، اور انہوں نے عیسٰی ( علیہ السلام ) کو یقیناً قتل نہیں کیا

Translated by

Hussain Najfi

اور ان کے اس کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے خدا کے رسول مسیح عیسیٰ بن مریم کو قتل کر دیا ہے ۔ حالانکہ انہوں نے نہ انہیں قتل کیا اور نہ سولی پر چڑھایا ، بلکہ ان پر اصل معاملہ مشتبہ کر دیا گیا ۔ اور جن لوگوں نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے وہ یقینا اس کے متعلق شک میں ہیں اور انہیں گمان کی پیروی کرنے کے سوا کوئی علم نہیں ہے ۔ اور انہوں نے یقینا ان کو قتل نہیں کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

That they said (in boast), "We killed Christ Jesus the son of Mary, the Messenger of Allah";- but they killed him not, nor crucified him, but so it was made to appear to them, and those who differ therein are full of doubts, with no (certain) knowledge, but only conjecture to follow, for of a surety they killed him not:-

Translated by

Muhammad Sarwar

and their statement that they murdered Jesus, son of Mary, the Messenger of God, when, in fact, they could not have murdered him or crucified him. They, in fact, murdered someone else by mistake. Even those who disputed (the question of whether or not Jesus was murdered) did not have a shred of evidence. All that they knew about it was mere conjecture. They certainly could not have murdered Jesus.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And because of their saying, "We killed Al-Masih `Isa, son of Maryam, the Messenger of Allah," but they killed him not, nor crucified him, but it appeared as that to them, and those who differ therein are full of doubts. They have no (certain) knowledge, they follow nothing but conjecture. For surely; they killed him not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And their saying: Surely we have killed the Messiah, Isa son of Marium, the apostle of Allah; and they did not kill him nor did they crucify him, but it appeared to them so (like Isa) and most surely those who differ therein are only in a doubt about it; they have no knowledge respecting it, but only follow a conjecture, and they killed him not for sure.

Translated by

William Pickthall

And because of their saying: We slew the Messiah, Jesus son of Mary, Allah's messenger - they slew him not nor crucified him, but it appeared so unto them; and lo! those who disagree concerning it are in doubt thereof; they have no knowledge thereof save pursuit of a conjecture; they slew him not for certain.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके यह कहने पर कि हमने मसीह ईसा बिन मरियम (अलैहिमस्सलाम) अल्लाह के रसूल को क़त्ल कर दिया, हालाँकि उन्होंने न उनको क़त्ल किया और न उनको सूली दी बल्कि मामला उनके लिए मुश्तबह कर दिया गया, और जो लोग इसमें इख़्तिलाफ़ कर रहे हैं वे उनके बारे में शक में पड़े हुए हैं, उनको इसका कोई इल्म नहीं सिवाए इसके कि वे सिर्फ़ अंदाज़ों पर चल रहे हैं, और बेशक उन्होंने उनको क़त्ल नहीं किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے اس کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے مسیح عیسیٰ بن مریم کو جو کہ رسول ہیں اللہ تعالیٰ کے قتل کردیا (2) حالانکہ انہوں نے نہ ان کو قتل کیا اور نہ ان کو سولی پر چڑھایا لیکن ان کو اشتباہ ہوگیا اور جو لوگ ان کے بارے میں اختلاف کرتے ہیں وہ غلط خیال میں ہیں ان کے پاس اس پر کوئی دلیل نہیں بجز تخمینی باتوں پر عمل کرنے کے اور انہوں نے ان کو یقینی بات ہے کہ قتل نہیں کیا۔ (157)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ بلاشبہ ہم نے عیسیٰ بن مریم کو قتل کیا، جو اللہ کا رسول تھا، حالانکہ نہ انہوں نے اسے قتل کیا اور نہ اسے سولی پر چڑھایا اور بلکہ ان کے لیے اس کا شبیہ بنادیا گیا اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اس کے بارے میں اختلاف کیا ہے عیسیٰ کے متعلق بڑے شک میں ہیں انہیں اس کے متعلق وہم کے پیچھے لگنے کے سوا کچھ پتہ نہیں اور انہوں نے اسے یقیناً قتل نہیں کیا۔ “ (١٥٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور خود کہا کہ ہم نے مسیح ‘ عیسیٰ (علیہ السلام) ابن مریم ‘ رسول اللہ کو قتل کردیا ہے حالانکہ فی الواقع انہوں نے نہ اس کو قتل کیا نہ صلیب پرچڑھایا بلکہ معاملہ ان کیلئے مشتبہ کردیا گیا اور جن لوگوں نے اس بارے میں اختلاف کیا ہے وہ بھی دراصل شک میں مبتلا ہیں ۔ ان کے پاس اس معاملے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ محض گمان ہی کی پیروی ہے ۔ انہوں نے مسیح کو یقینا قتل نہیں کیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے یوں کہا کہ بلاشبہ ہم نے مسیح ابن مریم کو قتل کردیا جو اللہ کے رسول ہیں حالانکہ انہوں نے نہ ان کو قتل کیا اور نہ سولی پر چڑھا یا لیکن ان کو شبہ میں ڈال دیا گیا اور بلاشبہ جن لوگوں نے ان کے بارے میں اختلاف کیا وہ ضرور ان کے بارے میں شک میں ہیں اٹکل پرچلنے کے سوا ان کو ان کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ اور یقینا انہوں نے ان کو قتل نہیں کیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کے اس کہنے پر کہ ہم نے قتل کیا مسیح عیسیٰ مریم کے بیٹے کو جو رسول تھا اللہ کا اور انہوں نے نہ اس کو مارا اور نہ سولی پر چڑھایا لیکن وہی صورت بن گئی ان کے آگے اور جو لوگ اس میں مختلف باتیں کرتے ہیں تو وہ لوگ اس جگہ شبہ میں پڑے ہوئے ہیں کچھ نہیں ان کو اس کی خبر صرف اٹکل پر چل رہے ہیں اور اس کو قتل نہیں کیا بیشک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نیز ان کے اس کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے حضرت مسیح عیسیٰ ابن مریم کو قتل کردیا جو اللہ کا رسول تھا حالانکہ واقعہ یہ ہے کہ نہ تو یہود نے ان کو قتل کیا اور نہ ان کو سولی دی بلکہ ان پر واقعہ کی حقیقت مشتبہ ہوگئی اور جو لوگ یعنی یہود و نصاریٰ عیسیٰ کے بارے میں اختلاف کر رہے ہیں وہ دراصل اس کے متعلق شک میں پڑے ہوئے ہیں ان اختلاف کرنے والوں کے پاس سوائے تخمینی باتوں کی پیروی کرنے کے اور کوئی صحیح علم نہیں ہے اور یہود نے یقینا حضرت عیسیٰ کو قتل نہیں کیا